Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 114

سورة البقرة

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ اَنۡ یُّذۡکَرَ فِیۡہَا اسۡمُہٗ وَ سَعٰی فِیۡ خَرَابِہَا ؕ اُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَہُمۡ اَنۡ یَّدۡخُلُوۡہَاۤ اِلَّا خَآئِفِیۡنَ ۬ ؕ لَہُمۡ فِی الدُّنۡیَا خِزۡیٌ وَّ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۱۴﴾

And who are more unjust than those who prevent the name of Allah from being mentioned in His mosques and strive toward their destruction. It is not for them to enter them except in fear. For them in this world is disgrace, and they will have in the Hereafter a great punishment.

اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالٰی کی مسجدوں میں اللہ تعالٰی کے ذکر کئے جانے کو روکے ان کی بربادی کی کوشش کرے ایسے لوگوں کو خوف کھاتے ہوئے ہی اس میں جانا چاہیے ان کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
مَّنَعَ
منع کرے
مَسٰجِدَ
مسجدوں سے
اللّٰہِ
اللہ کی
اَنۡ
کہ
یُّذۡکَرَ
ذکر کیا جائے
فِیۡہَا
ان میں
اسۡمُہٗ
نام اس کا
وَسَعٰی
اور وہ کوشش کرے
فِیۡ خَرَابِہَا
ان کی خرابی /ویرانی میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لَہُمۡ
ان کے لئے
اَنۡ
کہ
یَّدۡخُلُوۡہَاۤ
وہ داخل ہوں ان میں
اِلَّا
مگر
خَآئِفِیۡنَ
ڈرتے ہوئے
لَہُمۡ
ان کے لئے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
وَّلَہُمۡ
اور ان کے لئے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سےجس نے
مَّنَعَ
روکا
مَسٰجِدَ
مسجدوں سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اَنۡ
یہ کہ
یُّذۡکَرَ
ذکر کیا جائے
فِیۡہَا
ان میں
اسۡمُہٗ
اس کا نام
وَسَعٰی
اور اس نے کوشش کی
فِیۡ خَرَابِہَا
ان کو ویران کرنے کی
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
مَا
نہیں
کَانَ
تھا
لَہُمۡ
اُن کا
اَنۡ
یہ کہ
یَّدۡخُلُوۡہَاۤ
وہ اُن میں داخل ہوتے
اِلَّا
مگر
خَآئِفِیۡنَ
ڈرتے ہوئے
لَہُمۡ
ان کے لئے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
وَّلَہُمۡ
اور ان کے لئے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And who are more unjust than those who prevent the name of Allah from being mentioned in His mosques and strive toward their destruction. It is not for them to enter them except in fear. For them in this world is disgrace, and they will have in the Hereafter a great punishment.

اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالٰی کی مسجدوں میں اللہ تعالٰی کے ذکر کئے جانے کو روکے ان کی بربادی کی کوشش کرے ایسے لوگوں کو خوف کھاتے ہوئے ہی اس میں جانا چاہیے ان کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام ذکر کرنے سے روکے اور اس کی خرابی کے درپے ہو ؟ انہیں تو یہ چاہیے تھا کہ مسجدوں میں اللہ سے ڈرتے ڈرتے داخل ہوتے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس سے بڑاظالم اورکون ہے جس نے اﷲ تعالیٰ کی مسجدوں سے روکاکہ ان میں اس کانام لیاجائے اوراُن کوویران کرنے کی کوشش کی؟انہی لوگوں کا حق نہ تھاکہ ان میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے،اُن کے لیے دنیامیں رسوائی ہے اورآخرت میں اُن کے لیے بہت بڑاعذاب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more cruel than the one who prevents the mosques of Allah from His name being recited therein, and strives for their destruction? It was not for such men to enter them except in awe. For them there is disgrace in this world, and for them, in the other world, there is a mighty punishment.

اور اس سے بڑا ظلم کون جس نے منع کیا اللہ کی مسجدوں میں کہ لیا جاوے وہاں نام اس کا اور کوشش کی ان کی اجاڑنے میں، ایسوں کو لائق نہیں کہ داخل ہوں ان میں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں ذلت ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی مسجدوں سے (لوگوں کو) روکے کہ ان میں اس کا نام لیا جائے ؟ اور وہ ان کی تخریب کے درپے ہو ؟ ایسے لوگوں کو تو ان میں داخل ہی نہیں ہونا چاہیے مگر ڈرتے ہوئے ان کے لیے دنیا میں بھیّ ذلت و رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے عذاب عظیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And who could be a greater wrongdoer than the one who forbids the mention of Allah's name in places of worship and strives for their ruin? Such people do not deserve to enter the places of worship, and, if they enter at all, they should do so in fear; for there is ignominy for them in this world and an awful punishment in the Hereafter.

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کے معبدوں میں اس کے نام کی یاد سے روکے اور ان کی ویرانی کے در پے ہو؟ ایسے لوگ اس قابل ہیں کہ ان عبادت گاہوں میں قدم نہ رکھیں اور اگر وہاں جائیں بھی تو ڈرتے ہوئے جائیں114 ۔ ان کے لیے تو دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں پر اس بات کی بندش لگا دے کہ ان میں اللہ کا نام لیا جائے ، اور ان کو ویران کرنے کی کوشش کرے ۔ ایسے لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان ( مسجدوں ) میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے ۔ ( ٧٤ ) ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور انہی کو آخرت میں زبردست عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے اور ان کو اجاڑنا چاہے یہ لوگ خود مسجدوں میں نہ آنے پائیں گے مگر ڈرتے ڈرتے وہ دنیا میں ذلیل ہوں گے 2 اور آخرت میں بڑی مار کھائیں گے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو مسجدوں میں اللہ کے نام کا ذکر کرنے سے روکے اس سے بڑا ظالم کون ہوگا اور ان کو ویران کرنے کی کوشش کرے۔ ان کو لازم تھا کہ ان (مساجد) میں ڈرتے ہوئے داخت ہوتے۔ ایسے لوگوں کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بہت بڑا عذاب

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے منع کرتا ہو اور اس کی بربادی اور ویرانی کی کوششوں میں لگا رہتا ہو۔ ان کی حالت تو یہ ہونی چاہئے تھے کہ وہ ان مسجدوں میں اللہ سے ڈرتے ہوئے داخل ہوتے۔ ان کے لئے دنیا میں بھی ذلت ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی مسجدوں میں خدا کے نام کا ذکر کئے جانے کو منع کرے اور ان کی ویرانی میں ساعی ہو۔ان لوگوں کو کچھ حق نہیں کہ ان میں داخل ہوں، مگر ڈرتے ہوئے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is more unjust than he who preventeth the mosques of Allah, that His name be mentioned therein, and striveth after their ruin? These! it was not for them to enter therein except in fear. Unto them shall be humiliation in this World, and unto them in the Hereafter a torment mighty.

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں کو اس سے روک دے کہ ان میں اس کا نام لیا جائے ۔ اور اس کی بربادی کی کوشش کرے ۔ یہ لوگ اس لائق ہی نہیں کہ ان میں (داخل) ہوں مگر ہاں یہ کہ ڈرتے ہوئے ۔ ان کے لیے دنیا میں (بھی بڑی) رسوائی ہے اور آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جو اللہ کی مساجد کو اس بات سے محروم کریں کہ ان میں اس کا ذکر کیا جائے اور ان کی ویرانی کے درپے ہوں ۔ ان کیلئے زیبا نہ تھا کہ ان میں داخل ہوتے ، مگر ڈرتے ہوئے ۔ ان کیلئے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں عذابِ عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اﷲ ( تعالیٰ ) کی مسجدوں میں اس بات سے روکے کہ ان میں اس کا نام لیا جائے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے ، ایسے لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان ( مسجدوں ) میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے ، ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ان ہی کو آخرت میں زبردست عذاب ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کے معبدوں میں اس کے نام کی یاد سے رو کے اور ان کی ویرانی کے درپے ہو ؟ ایسے لوگ اس قابل ہیں (کہ ان عبادت گاہوں میں قدم نہ رکھیں اور) اگر وہاں جائیں بھی تو ڈرتے ہوئے جائیں گے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام (پاک) کے ذکر سے روکے، اور ان کی ویرانی کی کوشش کرے ؟ ایسوں کو تو ان (پاکیزہ مقامات) میں داخل ہونے ہی کا حق نہیں الا یہ کہ یہ لوگ ان میں داخل ہوں (اس کی عظمت وکبریائی سے) ڈرتے (اور کانپتے) ہوئے، ان کے لئے دنیا میں بڑی رسوائی ہے، اور آخرت میں بہت بڑا (اور ہولناک) عذاب

Translated by

Noor ul Amin

اور اس شخص سے بڑھ کرکون ظالم ہو سکتا ہےجو اللہ کی مسجدوں میں اس کانام ذکرکرنے سے روکے اور اس کی خرابی کے درپے ہو؟ انہیں تو یہ چاہیے تھاکہ مسجدوں میں اللہ سے ڈرتے ڈرتے داخل ہوتے ایسے ہی لوگوں کے لئے دنیامیں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑاعذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ( ف۲۰۳ ) جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نام خدا لئے جانے سے ( ف۲۰٤ ) اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے ( ف۲۰۵ ) ان کو نہ پہنچتا تھا کہ مسجدوں میں جائیں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے ( ف۲۰٦ ) اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ۔ ( ف۲۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کیے جانے سے روک دے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے! انہیں ایسا کرنا مناسب نہ تھا کہ مسجدوں میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے ، ان کے لئے دنیا میں ( بھی ) ذلّت ہے اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) بڑا عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے ( اللہ کے بندوں کو ) روکے اور ان کی ویرانی و بربادی کی کوشش کرے حالانکہ ( روکنے والوں ) کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ مسجدوں میں داخل ہوں مگر ڈرتے ڈرتے ۔ ان لوگوں کے لئے دنیا میں ذلت و رسوائی اور آخرت میں بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who is more unjust than he who forbids that in places for the worship of Allah, Allah's name should be celebrated?-whose zeal is (in fact) to ruin them? It was not fitting that such should themselves enter them except in fear. For them there is nothing but disgrace in this world, and in the world to come, an exceeding torment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who is more unjust than those who strive to destroy the mosques and prevent others from commemorating the Name of God therein who could not enter the mosques except with fear. They, (the unjust ones), will be disgraced in this life and will receive great torment in the life hereafter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who are more unjust than those who forbid that Allah's Name be mentioned (i.e. prayers and invocations) in Allah's Masjids and strive for their ruin It was not fitting that such should themselves enter them (Allah's Masjids) except in fear. For them there is disgrace in this world, and they will have a great torment in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who prevents (men) from the masjids of Allah, that His name should be remembered in them, and strives to ruin them? (As for) these, it was not proper for them that they should have entered them except in fear; they shall meet with disgrace in this world, and they shall have great chastisement in the hereafter.

Translated by

William Pickthall

And who doth greater wrong than he who forbiddeth the approach to the sanctuaries of Allah lest His name should be mentioned therein, and striveth for their ruin. As for such, it was never meant that they should enter them except in fear. Theirs in the world is ignominy and theirs in the Hereafter is an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उससे बढ़ कर ज़ालिम और कौन होगा जो अल्लाह की मस्जिदों को इससे रोके कि वहाँ अल्लाह के नाम की याद की जाए और उनको उजाड़ने की कोशिश करे, उनका हाल तो यह होना चाहिए था कि मस्जिदों में अल्लाह से डरते हुए दाख़िल हों, उनके लिए दुनिया में रुसवाई है और आख़िरत में उनके लिए भारी सज़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس شخص سے زیادہ اور کون ظالم ہوگا جو خدا تعالیٰ کی مسجدوں میں ان کا ذکر ( اور عبادت) کیے جانے سے بندش کرے اور ان کے ویران (ومعطل) ہونے (کے بارے) میں کوشش کرے۔ ان لوگوں کو تو کبھی بےہیبت ہو کر ان میں قدم بھی نہ رکھنا چاہیے تھا (بلکہ جب جاتے ہیبت اور ادب سے جاتے) ان لوگوں کو دنیا میں بھی رسوائی (نصیب) ہوگی اور ان کو آخرت میں بھی سزائے عظیم ہوگی۔ (5) (114)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی مسجدوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتے ہوئے روکے اور مسجدوں کی بربادی کی کوشش کرے ایسے لوگوں کو خوف کے ساتھ ہی مسجدوں میں جانا چاہیے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کے معبدوں میں اس کے نام کی یاد سے روکے اور ان کی ویرانی کے درپے ہو ؟ ایسے لوگ اس قابل ہیں کہ ان کی عبادت گاہوں میں قدم نہ رکھیں اور اگر وہاں جائیں بھی ، تو ڈرتے ہوئے جائیں ۔ ان کے لئے تو دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اس بات سے روکے کہ اللہ کی مسجدوں میں اللہ کا نام لیا جائے اور ان کی ویرانی کی کوشش کرے، ان لوگوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ ان میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے بڑا ظالم کون جس نے منع کیا اللہ کی مسجدوں میں کہ لیا جاوے وہاں نام اس کا اور کوشش کی ان کے اجاڑنے میں ایسوں کو لائق نہیں کہ داخل ہوں ان میں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں ذلت ہے   اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی مساجد میں اس کا نام لینے کو منع کرے اور مساجد کی تخریب کے لئے کوشش کرتا پھرے ایسے لوگوں کو زیبا نہیں کہ مساجد میں داخل ہوں گے مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں بھی سخت رسوائی ہی اور آخرت میں ب ھی ان کو بڑا عذاب ہوگاف