Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 138

سورة البقرة

صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫ وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾

[And say, "Ours is] the religion of Allah . And who is better than Allah in [ordaining] religion? And we are worshippers of Him."

اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالٰی سے اچھا رنگ کس کا ہوگا ؟ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

صِبۡغَۃَ
رنگ
اللّٰہِ
اللہ کا
وَمَنۡ
اور کون
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
صِبۡغَۃً
رنگ میں
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کی
عٰبِدُوۡنَ
عبادت کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

صِبۡغَۃَ
رنگ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَمَنۡ
اور کون
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
صِبۡغَۃً
رنگ میں
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے لئے
عٰبِدُوۡنَ
عبادت کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

[And say, "Ours is] the religion of Allah . And who is better than Allah in [ordaining] religion? And we are worshippers of Him."

اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالٰی سے اچھا رنگ کس کا ہوگا ؟ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(نیز ان سے کہہ دو کہ : ہم نے) اللہ کا رنگ (قبول کیا) اور اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے۔ اور ہم تو اسی کی عبادت کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کا رنگ (اختیارکرو)،اوررنگ میں اﷲ تعالیٰ سے زیادہ اچھاکون ہے؟اورہم اُسی کے لیے عبادت کرنے والے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The colouring of Allah! And who is better in colouring than Allah? And we are to worship none but Him.

ہم نے قبول کرلیا رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ بہتر ہے اللہ کے رنگ سے اور ہم اسی بندگی کی کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے تو اختیار کرلیا ہے اللہ کے رنگ کو اور اللہ کے رنگ سے بہتر اور کس کا رنگ ہوگا ؟ اور ہم تو بس اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اللہ کا رنگ اختیار کرو ۔ 137 اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا ؟ اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے مسلمانو ! کہہ دو کہ ) ہم پر تو اللہ نے اپنا رنگ چڑھا دیا ہے اور کون ہے جو اللہ سے بہتر رنگ چڑھائے؟ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔ ( ٨٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانوں کہو) اللہ نے ہم کو رنگ دیا اور اللہ کے رنگ بہتر ہے اور ہم اسی کی پوجا کرتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رنگ دیا ہے اللہ نے اور اللہ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہہ دیجئے ہم نے اللہ کا رنگ (قبول کرلیا ہے۔ ) اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہو سکتا ہے، ہم اس کی بندگی کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کہہ دو کہ ہم نے) خدا کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور خدا سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے۔ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ours is the dye of Allah! and who is better at dyeing than Allah! And we are His worshippers.

(ہمارے اوپر) اللہ کا رنگ ہے ۔ اور اللہ سے بہتر کون رنگ (دینے والا) ہے ؟ ۔ ہم تو اس کی بندگی کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کہ دو یہ ) اللہ کا رنگ ( اختیار کرو! ) اور اللہ کے رنگ سے کس کا رنگ اچھا ہے! اور ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! کہہ دو ) اﷲ ( تعالیٰ ) کا رنگ ( ہم نے اختیار کرلیا ہے ) اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے او رہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کا رنگ اختیار کرو، اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(کہو رنگ اپنانا ہے تو) اللہ کا (معنوی اور ایمان و یقین والا) رنگ اپناؤ، اس سے بڑھ کر اچھا رنگ اور کون سا ہوسکتا ہے ؟ اور ہم بہرحال اسی (وحدہ لاشریک) کے عبادت گزار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( ہم نے ) اللہ کارنگ ( قبول کیا ) اور اللہ کے رنگ سے بہترکس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم تو اس کی عبادت کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے اللہ کی رینی ( رنگائی ) لی ( ف۲٤۹ ) اور اللہ سے بہتر کس کی رینی؟ ( رنگائی ) اور ہم اسی کو پوجتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کہہ دو: ہم ) اللہ کے رنگ ( میں رنگے گئے ہیں ) اور کس کا رنگ اللہ کے رنگ سے بہتر ہے اور ہم تو اسی کے عبادت گزار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کیا ہے اور اللہ کے رنگ ( دین اسلام ) سے بہتر کس کا رنگ ہے اور ہم اسی کے عبادت گزار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Our religion is) the Baptism of Allah: And who can baptize better than Allah? And it is He Whom we worship.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Belief in God and following the guidance of Islam are God's means of purification for us. Islam is the baptism of God. No one is a better baptizer than He and we Muslims worship Him."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Our Sibghah (religion) is] the Sibghah of Allah (Islam) and which Sibghah can be better than Allah's And we are His worshippers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Receive) the baptism of Allah, and who is better than Allah in baptising? and Him do we serve.

Translated by

William Pickthall

(We take our) colour from Allah, and who is better than Allah at colouring. We are His worshippers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहोः हमने चढ़ा लिया अल्लाह का रंग, और अल्लाह के रंग से किसका रंग अच्छा है और हम उसी की इबादत करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم (دین کی) اس حالت پر ہیں جس میں (ہم کو) اللہ تعالیٰ نے رنگ دیا ہے اور دوسراکون ہے جس کے رنگ دینے کی حالت اللہ تعالیٰ سے خوبتر ہو اور (اسی لئے) ہم اسی کی غلامی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ (138)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ کے رنگ سے اچھا رنگ کس کا ہوسکتا ہے۔ ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو اللہ کا رنگ اختیار کرو ۔ اس کے رنگ سے اچھا اور کوئی رنگ نہ ہوگا ؟ اور ہم اس کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم کو اللہ تعالیٰ نے رنگ دیا ہے اور وہ کون ہے جس کا رنگ دینا اللہ تعالیٰ کے رنگ دینے سے اچھا ہو اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے قبول کرلیا رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ بہتر ہے اللہ کے رنگ سے اور ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم پر رنگ چڑھا دیا ہے اللہ نے اور رنگ چڑھانے میں اللہ سے بہتر کون ہوسکتا ہے اور ہم صرف اسی کے عبادت گزار ہیں