Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 166

سورة البقرة

اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِیۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا وَ رَاَوُا الۡعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتۡ بِہِمُ الۡاَسۡبَابُ ﴿۱۶۶﴾

[And they should consider that] when those who have been followed disassociate themselves from those who followed [them], and they [all] see the punishment, and cut off from them are the ties [of relationship],

جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
تَبَرَّاَ
بیزار ہوں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اتُّبِعُوۡا
پیروی کیے گئے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اتَّبَعُوۡا
پیروی کی
وَرَاَوُا
اور وہ دیکھ لیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب
وَتَقَطَّعَتۡ
اور کٹ جائیں گے
بِہِمُ
ان کے
الۡاَسۡبَابُ
تمام اسباب
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
تَبَرَّاَ
با لکل بے تعلق ہو جا ئیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جن کی
اتُّبِعُوۡا
پیروی کی گئ
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اتَّبَعُوۡا
جنہوں نے پیروی کی
وَرَاَوُا
اور وہ دیکھ لیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب کو
وَتَقَطَّعَتۡ
اور با لکل ٹو ٹ جائیں گے
بِہِمُ
ان کے
الۡاَسۡبَابُ
آپس کے تعلقا ت
Translated by

Juna Garhi

[And they should consider that] when those who have been followed disassociate themselves from those who followed [them], and they [all] see the punishment, and cut off from them are the ties [of relationship],

جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب پیشوا قسم کے لوگ جن کی دنیا میں پیروی کی جاتی تھی۔ عذاب کو دیکھیں گے تو اپنے پیروؤں (مریدوں) سے بےزار ہوجائیں گے اور ان کے باہمی تعلقات منقطع ہوجائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی تھی ان لوگوں سے بالکل بے تعلق ہوجائیں گے جنہوں نے پیروی کی اوروہ عذاب کودیکھ لیں گے اوراُن کے آپس کے تعلقات بالکل ٹوٹ جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When those who were followed disown those who followed, and they see the punishment and the bonds between them will be cut asunder!

جب کہ بیزار ہوجاویں گے وہ کہ جن کی پیروی کی تھی ان سے جو کہ ان کے پیرو ہوئے تھے اور دیکھیں گے عذاب اور منقطع ہوجاویں گے ان کے سب علاقے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس وقت وہ لوگ جن کی (دنیا میں) پیروی کی گئی تھی اپنے پیروؤں سے اظہار براءت کریں گے اور وہ عذاب سے دوچار ہوں گے اور ان کے تمام تعلقات منقطع ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When He will inflict punishment, those very leaders and guides whom they followed in the world will disown them. But punishment they shall get and all their bonds shall be cut off.

جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور رہنما ، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیروؤں سے بے تعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پا کر رہیں گے اور ان کے سارے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب وہ ( پیشوا ) جن کے پیچھے یہ لوگ چلتے رہے ہیں ، اپنے پیروکاروں سے مکمل بے تعلقی کا اعلان کریں گے اور یہ سب لوگ عذاب کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیں گے ، اور ان کے تمام باہمی رشتے کٹ کر رہ جائیں گے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب وہ لوگ جن کو مانتے ہیں اپنے ماننے والوں سے الگ ہوجائیں گے یعنی گرہ چیلوں بیزار ہوجائیں گے) اور (آنکھوں سے) سے عذاب دیکھ لیں گے اور آپس کے تعلق اور محبت کے رشتے کٹ جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس وقت کہ پیشوا اپنے پیروکاروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب سامنے دیکھیں گے اور ان کے (بچنے کے) ذرائع ختم ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن کی پیروی کی گئی تھی جب وہ ان لوگوں سے بیزاری کا اظہارکریں گے جنہوں نے ان کی پیروی کی تھی۔ اس وقت وہ عذاب کو سامنے دیکھیں گے اور تمام اسباب کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیرووں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور (دونوں) عذاب (الہیٰ) دیکھ لیں گے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہوجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When those who were followed shall quit themselves of those who followed, and they all shall behold the torment, and sundered between them shall be the Cords.

(اس وقت کا خیال کرو) جب مقتدا (یا متبوع) اپنے مقتدیوں (یا پیرو وں) سے الگ ہوجائیں گے ۔ اور ان کے باہمی تعلقات ٹوٹ کر رہ جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس وقت کا خیال کرو ) جبکہ مقتدا اپنے پیروؤں سے اظہارِ براءت کریں گے اور وہ عذاب سے دوچار ہوں گے اور ان کے تعلقات یک قلم ٹوٹ جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس وقت وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی تھی ( اپنی ) پیروی کرنے والوں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور وہ عذاب کو دیکھ لیں گے اور ان کے درمیان تمام تعلقات ختم ہوجائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی تھی ان سے بیزار ہوجائیں گے جنہوں نے پیروی کی تھی اور وہ عذاب دیکھ لیں گے ( اور ان سے سب) اسباب کٹ جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو ان لوگوں کی حالت قطعاً دگرگوں ہوتی جب کہ براءت و بیزاری کا اعلان کر کے الگ ہوجائیں وہ پیشوا جن کی دنیا میں پیروی کی جاتی تھی اپنے ان پیروکاروں سے جو ان کی پیروی کرتے تھے اور جبکہ دیکھیں گے عذاب اور کٹ جائیں گے وہ تمام رشتے جو کہ ان کے درمیان قائم تھے۔

Translated by

Noor ul Amin

جب پیشوا ( یعنی کہ پیروں اور گدی نشینوں والے ) لوگ جن کی دنیا میں پیروی کی جاتی ہے عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تواپنے پیروکاروں سے بیزارہو جائینگے اور ان کے کل رشتے ناطے ٹوٹ جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب بیزار ہوں گے پیشوا اپنے پیروؤں سے ( ف۲۹۳ ) اور دیکھیں گے عذاب اور کٹ جائیں گی ان کی سب ڈوریں ( ف۲۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور ) جب وہ ( پیشوایانِ کفر ) جن کی پیروی کی گئی اپنے پیروکاروں سے بے زار ہوں گے اور ( وہ سب اﷲ کا ) عذاب دیکھ لیں گے اور سارے اسباب ان سے منقطع ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ مرحلہ کتنا کھٹن ہوگا ) جب وہ ( پیر ) لوگ جن کی ( دنیا میں ) پیروی کی گئی اپنے پیرؤوں ( مریدوں ) سے برأت اور لاتعلقی ظاہر کریں گے اور خدا کا عذاب ان سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگا اور سب وسائل اور تعلقات بالکل قطع ہو چکے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then would those who are followed clear themselves of those who follow (them): They would see the penalty, and all relations between them would be cut off.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the leaders see the torment and lose all their resources, they will denounce their followers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When those who were followed disown (declare themselves innocent of) those who followed (them), and they see the torment, then all their relations will be cut off from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When those who were followed shall renounce those who followed (them), and they see the chastisement and their ties are cut asunder.

Translated by

William Pickthall

(On the day) when those who were followed disown those who followed (them), and they behold the doom, and all their aims collapse with them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि वे लोग जिनके कहने पर दूसरे चलते थे उन लोगों से अलग हो जाएंगे जो उनके कहने पर चलते थे, अज़ाब उनके सामने होगा और उनके सब तरफ़ के रिश्ते टूट चुके होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جبکہ وہ لوگ جن کے کہنے پر دوسرے چلتے تھے ان لوگوں سے صاف الگ ہوجاویں گے جو ان کے کہنے پر چلتے تھے اور سب عذاب کا مشاہدہ کرلیں گے اور باہم ان میں جو تعلقات تھے اس وقت سب قطع ہوجاوینگے۔ (166)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(وہ سزا دے گا تو کیفیت یہ ہوگی) جب پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بےتعلق ہوجائیں گے اور (دونوں) عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور ان کے تمام تعلقات ختم ہوجائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور راہ نما ، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیروؤں سے بےتعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پاکر رہیں گے ۔ اور ان کے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب کہ بیزار ہوجائیں گے وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی ان لوگوں سے جنہوں نے پیروی کی تھی۔ اور دیکھ لیں گے عذاب کو اور کٹ جائیں گے ان کے آپس کے تعلقات

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جبکہ بیزار ہوجاویں گے وہ کہ جن کی پیروی کی تھی ان سے کہ جو ان کے پیرو ہوئے تھے اور دیکھیں گے عذاب اور منقطع ہوجائیں گے ان کے سب علاقے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ وقت ایسا ہوگا جبکہ وہ لوگ جنکی پیروی کی جاتی تھی ان لوگوں سے علیحدگی اختیار کرلیں گے جو انکی پیروی کیا کرتے تھے اور وہ سب عذاب کا مشاہدہ کرلیں گے اور ان کے تمام باہمی تعلقات منقطع ہوجائیں گے