Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 187

سورة البقرة

اُحِلَّ لَکُمۡ لَیۡلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی نِسَآئِکُمۡ ؕ ہُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لِبَاسٌ لَّہُنَّ ؕ عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ فَتَابَ عَلَیۡکُمۡ وَ عَفَا عَنۡکُمۡ ۚ فَالۡئٰنَ بَاشِرُوۡہُنَّ وَ ابۡتَغُوۡا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَکُمۡ ۪ وَ کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الۡخَیۡطُ الۡاَبۡیَضُ مِنَ الۡخَیۡطِ الۡاَسۡوَدِ مِنَ الۡفَجۡرِ۪ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیۡلِ ۚ وَ لَا تُبَاشِرُوۡہُنَّ وَ اَنۡتُمۡ عٰکِفُوۡنَ ۙ فِی الۡمَسٰجِدِ ؕ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ فَلَا تَقۡرَبُوۡہَا ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ اٰیٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۱۸۷﴾

It has been made permissible for you the night preceding fasting to go to your wives [for sexual relations]. They are clothing for you and you are clothing for them. Allah knows that you used to deceive yourselves, so He accepted your repentance and forgave you. So now, have relations with them and seek that which Allah has decreed for you. And eat and drink until the white thread of dawn becomes distinct to you from the black thread [of night]. Then complete the fast until the sunset. And do not have relations with them as long as you are staying for worship in the mosques. These are the limits [set by] Allah , so do not approach them. Thus does Allah make clear His ordinances to the people that they may become righteous.

روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لئے حلال کیا گیا ، وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو ، تمہاری پوشیدہ خیانتوں کا اللہ تعالٰی کو علم ہے اس نے تمہاری توبہ قبول فرما کر تم سے درگزر فرمالیا اب تمہیں ان سے مباشرت کی اور اللہ تعالٰی کی لکھی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کی اجازت ہے ۔ تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزے کو پورا کرو اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف میں ہو ، یہ اللہ تعالٰی کی حدود ہیں تم ان کے قریب بھی نہ جاؤ ۔ اسی طرح اللہ تعالٰی اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ وہ بچیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُحِلَّ
حلال کیا گیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَیۡلَۃَ
رات میں
الصِّیَامِ
روزے کی
الرَّفَثُ
رغبت کرنا
اِلٰی
طرف
نِسَآئِکُمۡ
اپنی عورتوں کے
ہُنَّ
وہ
لِبَاسٌ
لباس ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لِبَاسٌ
لباس ہو
لَّہُنَّ
ان کے لیے
عَلِمَ
جان لیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اَنَّکُمۡ
بیشک تم
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَخۡتَانُوۡنَ
تم خیانت کرتے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں سے
فَتَابَ
تو وہ مہربان ہوا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَعَفَا
اور اس نے درگزر کیا
عَنۡکُمۡ
تم سے
فَالۡئٰنَ
پس اب
بَاشِرُوۡہُنَّ
مباشرت کرو ان سے
وَابۡتَغُوۡا
اور تلاش کرو
مَا
جو
کَتَبَ
لکھا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
وَاشۡرَبُوۡا
اور پیو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
واضح ہوجائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡخَیۡطُ
دھاگہ
الۡاَبۡیَضُ
سفید
مِنَ الۡخَیۡطِ الۡاَسۡوَدِ
سیاہ دھاگے سے
مِنَ الۡفَجۡرِ۪
فجر کے (وقت)
ثُمَّ
پھر
اَتِمُّوا
تم پورا کرو
الصِّیَامَ
روزے کو
اِلَی الَّیۡلِ
رات تک
وَلَا
اور نہ
تُبَاشِرُوۡہُنَّ
تم مباشرت کرو ان سے
وَاَنۡتُمۡ
اس حال میں کہ تم
عٰکِفُوۡنَ
اعتکاف کرنے والے ہو
فِی الۡمَسٰجِدِ
مسجدوں میں
تِلۡکَ
یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ کی
فَلَا
تو نہ
تَقۡرَبُوۡہَا
تم قریب جاؤ ان کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اٰیٰتِہٖ
آیات اپنی
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ بچ جائیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُحِلَّ
حلال کر دیاگیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَیۡلَۃَ
رات کو
الصِّیَامِ
روزےکی
الرَّفَثُ
صحبت کرنا
اِلٰی نِسَآئِکُمۡ
اپنی عو رتو ں کی طرف
ہُنَّ
وہ(عور تیں)
لِبَاسٌ
لباس ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لِبَاسٌ
لباس ہو
لَّہُنَّ
ان(عورتوں) کے لیے
عَلِمَ
جان لیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لی نے
اَنَّکُمۡ
یقیناًتم
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَخۡتَانُوۡنَ
خیانت کرتے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ سے
فَتَابَ
تو اس نے مہربانی فر ما ئی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَعَفَا
اور اس نے معا ف کر دیا
عَنۡکُمۡ
تم سے
فَالۡئٰنَ
تواب
بَاشِرُوۡہُنَّ
تم مباشرت کرو ان سے
وَابۡتَغُوۡا
اور طلب کرو
مَا
جو
کَتَبَ
لکھ دیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
وَاشۡرَبُوۡا
اور پیو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
خوب ظاہر ہوجائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡخَیۡطُ
دھاگہ
الۡاَبۡیَضُ
سفید
مِنَ الۡخَیۡطِ
دھاگے سے
الۡاَسۡوَدِ
سیاہ
مِنَ الۡفَجۡرِ۪
فجر کا
ثُمَّ
پھر
اَتِمُّوا
پورا کرو
الصِّیَامَ
روزے کو
اِلَی الَّیۡلِ
رات تک
وَلَا
اور نہ
تُبَاشِرُوۡہُنَّ
تم مباشرت کرو ان سے
وَاَنۡتُمۡ
حالا نکہ تم
عٰکِفُوۡنَ
اعتکاف کرنے والے ہو
فِی الۡمَسٰجِدِ
مسجد میں
تِلۡکَ
یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعا لی کی
فَلَاتَقۡرَبُوۡہَا
سو نہ تم قریب جاؤ ان کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
کھو ل کربیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
اٰیٰتِہٖ
ا پنی آیات
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
بچ جا ئیں
Translated by

Juna Garhi

It has been made permissible for you the night preceding fasting to go to your wives [for sexual relations]. They are clothing for you and you are clothing for them. Allah knows that you used to deceive yourselves, so He accepted your repentance and forgave you. So now, have relations with them and seek that which Allah has decreed for you. And eat and drink until the white thread of dawn becomes distinct to you from the black thread [of night]. Then complete the fast until the sunset. And do not have relations with them as long as you are staying for worship in the mosques. These are the limits [set by] Allah , so do not approach them. Thus does Allah make clear His ordinances to the people that they may become righteous.

روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لئے حلال کیا گیا ، وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو ، تمہاری پوشیدہ خیانتوں کا اللہ تعالٰی کو علم ہے اس نے تمہاری توبہ قبول فرما کر تم سے درگزر فرمالیا اب تمہیں ان سے مباشرت کی اور اللہ تعالٰی کی لکھی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کی اجازت ہے ۔ تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزے کو پورا کرو اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف میں ہو ، یہ اللہ تعالٰی کی حدود ہیں تم ان کے قریب بھی نہ جاؤ ۔ اسی طرح اللہ تعالٰی اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ وہ بچیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

روزوں کی راتوں میں تمہارے لیے اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے۔ وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے۔ لہذا اللہ نے تم پر مہربانی کی اور تمہارا قصور معاف کردیا۔ سو اب تم ان سے مباشرت کرسکتے ہو اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لیے مقدر کر رکھا ہے اسے طلب کرو۔ اور فجر کے وقت جب تک سفید دھاری ، کالی دھاری سے واضح طور پر نمایاں نہ ہوجائے تم کھا پی سکتے ہو۔ پھر رات تک اپنے روزے پورے کرو۔ اور اگر تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو پھر بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔ یہ ہیں اللہ تعالیٰ کی حدود، تم ان کے قریب بھی نہ پھٹکو۔ اسی انداز سے اللہ تعالیٰ اپنے احکام لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارے لیے روزے کی رات میں اپنی عورتوں سے صحبت کرناحلال کردیاگیاہے،وہ تمہارے لیے لباس ہیں اورتم اُن کے لیے لباس ہو۔ اﷲ تعالیٰ نے جان لیاہے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کرتے تھے تواس نے تم پرمہربانی فرمائی اور اُس نے تمہیں معاف کردیا،تواب تم اُن سے مباشرت کرواور اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو لکھ دیاہے اُسے طلب کرو،اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہارے لیے سیاہ دھاگے سے فجر کاسفیددھاگہ خوب ظاہر ہو جائے،پھررات تک روزے کو پورا کرواوران سے مباشرت نہ کروجب تم مسجدمیں اعتکاف کرنے والے ہو،یہ اﷲ تعالیٰ کی حدودہیں سو ان کے قریب نہ جاؤ۔اسی طرح اﷲ تعالیٰ لوگوں کے لیے اپنی آیات کھول کربیان کرتاہے تاکہ وہ بچ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is made lawful for you, in the nights of fast, to have sex with your women. They are a cover for you and you are a cover for them. Allah knew that you were betraying yourselves, so He relented towards you and pardoned you. So now you can have sexual intimacy with them and seek what Allah has destined for you and eat and drink until the white thread of the dawn becomes distinct from the black thread; then complete the fast upto the night, and do not have sexual intimacy with them while you are staying in mosques for I` tikaf. These are the limits set by Allah, so do not go near them. Thus Allah manifests His signs to the people that they may be God-fearing.

حلال ہوا تم کو روزہ کی رات میں بےحجاب ہونا اپنی عورتوں سے وہ پوشاک ہیں تمہاری اور تم پوشاک ہو ان کی اللہ کو معلوم ہے کہ تم خیانت کرتے تھے اپنی جانوں سے سو معاف کیا تم کو اور درگذر کی تم سے پھر ملو اپنی عورتوں سے اور طلب کرو اس کو جو لکھ دیا ہے اللہ نے تمہارے لئے اور کھاؤ اور پیو جب تک کہ صاف نظر آئے تم کو دھاری صبح کی جدا دھاری سیاہ سے، پھر پورا کرو روزہ کو رات تک، اور نہ ملو عورتوں سے جب تک کہ تم اعتکاف کرو مسجدوں میں یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی، سو ان کے نزدیک نہ جاؤ اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ اپنی آیتیں لوگوں کے واسطے تاکہ وہ بچتے رہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حلال کردیا گیا ہے تمہارے لیے روزے کی راتوں میں بےحجاب ہونا اپنی بیویوں سے وہ پوشاک ہیں تمہارے لیے اور تم پوشاک ہو ان کے لیے اللہ کے علم میں ہے کہ تم اپنے آپ کے ساتھ خیانت کر رہے تھے اور تمہیں معاف کردیا تو اب تم ان کے ساتھ تعلق زن و شو قائم کرو اور تلاش کرو اس کو جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ واضح ہوجائے تمہارے لیے فجر کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے پھر رات تک روزے کو پورا کرو اور ان سے مباشرت مت کرو جبکہ تم مسجدوں میں حالت اعتکاف میں ہو یہ اللہ کی (مقرر کی ہوئی ) حدود ہیں پس ان کے قریب بھی مت جاؤ اسی طرح اللہ واضح کرتا ہے اپنی نشانیاں لوگوں کے لیے تاکہ وہ تقویٰ کی روش اختیار کرسکیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تمہارے لیے روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کر دیا گیا ہے ۔ وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے ۔ 190 اللہ کو معلوم ہو گیا کہ تم لوگ چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے ، مگر اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور تم سے درگزر فرمایا ۔ اب تم اپنی بیویوں کے ساتھ شب باشی کرو اور جو لطف اللہ نے تمہارے لیے جائز کر دیا ہے ، اسے حاصل کرو ۔ 191 نیز راتوں کو کھاؤ پیو 192 یہاں تک کہ تم کو سیاہیِ شب کی دھاری سے سپیدہ ٴ صبح کی دھاری نمایاں نظر آجائے ۔ 193 تب یہ سب کام چھوڑ کر رات تک اپنا روزہ پورا کرو ۔ 194 اور جب تم مسجدوں میں معتکف ہو ، تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو ۔ 195 یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں ، ان کے قریب نہ پھٹکنا ۔ 196 اس طرح اللہ اپنے احکام لوگوں کے لیے بصراحت بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ وہ غلط رویےّ سے بچیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارے لئے حلال کردیا گیا ہے کہ روزوں کی رات میں تم اپنی بیویوں سے بے تکلف صحبت کرو ، وہ تمہارے لئے لباس ہیں ، اور تم ان کے لیے لباس ہو ، اللہ کو علم تھا کہ تم اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے ، پھر اس نے تم پر عنایت کی اور تمہاری غلطی معاف فرمادی ( ١١٨ ) چنانچہ اب تم ان سے صحبت کرلیا کرو ، اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے اسے طلب کرو ، ( ١١٩ ) اور اس وقت تک کھاؤ پیو جب تک صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے ممتاز ہو کر تم پر واضح ( نہ ) ہوجائے ، اس کے بعد رات آنے تک روزے پورے کرو ، اور ان ( اپنی بیویوں ) سے اس حالت میں مباشرت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھے ہو ، یہ اللہ کی ( مقرر کی ہوئی ) حدود ہیں ، لہذا ان ( کی خلاف ورزی ) کے قریب بھی مت جانا ، اسی طرح اللہ اپنی نشانیاں لوگوں کے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے ، تاکہ وہ تقوی اختیار کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نیک کام کریں اور ایمان پر قائم رہیں سید ھا راستہ پانے کی امید رکھیں روزے کی را میں یعنی جس کی صبح کو آدمی روزہ رکھے تم کو اپنی عورت سے صحبت سے درست کردی گئی وہ تمہارا جو ڑا ہیں اور تم ان کے جوڑ ہو اللہ کو معلوم ہوگیا تم اپنی آپ چوری کرتے تھے تو اس نے تم کو معاف کردیا اور تمہاری خطا سے درگزر کیا اب ان سے صحبت کرو اور جو اللہ نے تمہارے لیے ( تمہاری قسمت میں لکھا ہے ( لڑکا یا لڑکی) اس کی خواہش رکھو اور کھاتے اور پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری رات کی کالی دھاری سے تم کو صاف دکھائی دینے لگے 6 پھر روزے کو رات تک پورا کرو 7 اور جب تم مسجد میں اعتکاف بیٹھو تو رات کو بھی عورتوں سے صحبت نہ کرو فاللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں ان کے پاس بھی نہ جانا 2 اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنے حکم صاف صاف لوگوں کو بتلاتا ہے تاکہ وہ حکم کا خلاف کرنے سے بچے رہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے تمہاری بیبیوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔ اللہ جانتے ہیں کہ تم اس سے پہلے اپنے لئے خیانت کرجاتے تھے پس اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف کردیا پس اب ان سے مباشرت کرسکتے ہو اور جو اللہ نے تمہارے حصے میں لکھا ہے وہ طلب کرو اور کھاؤ اور پیؤ یہاں تکہ کہ فجر کی سفید لکیر رات کی سیاہ لکیر سے تمہارے لئے واضح ہوجائے پھر روزے کو رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف کر رہے ہو تو ان (عورتوں) سے مباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ کی حدود ہیں پس ان کے قریب مت پھٹکو۔ اسی طرح اللہ لوگوں کے لئے اپنے دلائل واضح کرتے ہیں تاکہ وہ پرہیزگار بن سکیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رمضان کی راتوں میں تمہیں اپنی بیویوں سے مباشرت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس کی طرح ہو۔ اللہ اس کو اچھی طرح جانتا ہے کہ تم اپنے حق میں خیانت کیا کرتے تھے۔ اللہ نے معاف کردیا اور تم سے درگزر کیا اب تم ان عورتوں سے (رمضان کی راتوں میں ) بےتکلف قربت حاصل کرو۔ اور تلاش کرو جو اس نے تمہارے لئے مقرر کردیا ہے۔ اس وقت تک کھاؤ پیو جب تک صبح صادق کی سفید دھاری رات کی سیاہ دھاری سے جدا نہ ہوجائے۔ پھر تم روزوں کو رات تک پورا کرو۔ اپنی عورتوں سے اس وقت قربت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو۔ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں ان کے نزدیک نہ جاؤ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے واسطے اپنی آیتوں کو وضاحت سے بیان کرتا ہے تا کہ وہ بچتے رہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے اپنی عورتوں کے پاس جانا کردیا گیا ہے وہ تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو خدا کو معلوم ہے کہ تم (ان کے پاس جانے سے) اپنے حق میں خیانت کرتے تھے سو اس نے تم پر مہربانی کی اور تمہاری حرکات سےدرگزرفرمائی۔اب (تم کو اختیار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو۔ اور خدا نے جو چیز تمہارے لئے لکھ رکھی ہے (یعنی اولاد) اس کو (خدا سے) طلب کرو اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔ پھر روزہ (رکھ کر) رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو۔ یہ خدا کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جانا۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بنیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allowed unto you, on the night of fasts, is consorting with your women. they are a garment unto you, and ye are a garment unto them. Allah knoweth that ye have been defrauding yourselves, so He hath relented toward you and pardoned you. Wherefore now copulate with them, and seek that which Allah hath prescribed for you, and eat and drink, Until the white thread becometh manifest unto you from the black thread of the dawn; thereafter complete the fast till night fall. And copulate not with them While ye are retreating in the mosques. These are the bounds of Allah, wherefore approach them not. Thus Allah expoundeth all His signs unto mankind that haply they may fear Him.

جائز کردیا گیا ہے تمہارے لیے روزوں کی رات میں اپنی بیویوں سے مشغول ہونا ۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو ۔ اللہ کو خبر ہوگئی کہ تم اپنے کو خیانت میں مبتلا کرتے رہتے تھے ۔ پس اس نے تم پر رحمت سے توجہ فرمائی اور تم سے درگزر کردی ۔ سو اب تم ان سے ملوملاؤ ۔ اور اسے تلاش کرو جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے ۔ اور کھاؤ اور پیو جب تک کہ تم پر صبح کا سفید خط سیاہ خط سے نمایاں ہوجائے ۔ پھر روزہ کو رات (ہونے) تک پورا کرو ۔ اور بیویوں سے اس حال میں صحبت نہ کرو جب تم اعتکاف کئے ہو مسجدوں میں ۔ یہ اللہ کے ضابطے ہیں سو ان (سے نکلنے) کے قریب بھی نہ جانا ۔ اللہ اسی طرح اپنے احکام لوگوں کیلئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے ۔ عجب نہیں کہ وہ پرہیزگار بن جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے لئے روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا جائز کیا گیا ۔ وہ تمہارے لئے بمنزلہ لباس ہیں اور تم ان کیلئے بمنزلہ لباس ہو ۔ اللہ نے دیکھا کہ تم اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے تو اس نے تم پر عنایت کی اور تم سے درگذر فرمایا تو اب تم ان سے ملو اور اللہ نے تمہارے لئے جو مقدر کر رکھا ہے ، اس کے طالب بنو اور کھاؤ پیو ، یہاں تک کہ فجر کی سفید دھاری ( شب کی ) سیاہ دھاری سے تمہارے لئے نمایاں ہوجائے ۔ پھر رات تک روزہ پورا کرو اور جب تم مسجد میں اعتکاف میں ہو تو بیویوں سے نہ ملو ۔ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ، تو ان کے پاس نہ پھٹکنا ۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں لوگوں کیلئے واضح کرتا ہے تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) تمہارے لیے روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ہم بستری کرنا حلال کردیا گیا ہے ، وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو ، اﷲ ( تعالیٰ ) جانتے تھے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے پس اس نے تم پر توجہ فرمائی اور تمہیں معاف فرما دیا ، پس اب ( جائز ہے کہ ) ان سے ہم بستری کرو اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے اسے طلب کرو اور ( رات کو ) کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ فجر کی ( صبح کی ) سفید دھاری ( رات کی ) سیاہ دھاری سے ( جدا ہوکر ) تمہارے لیے واضح ہوجائے ، پھر رات تک روزوں کو پورا کرو ، اور ان ( بیویوں ) سے اس حال میں کہ تم مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھو ہم بستری نہ کرو ، یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی حدیں ہیں پس ان کے قریب ( بھی ) نہ جاؤ ، اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں کے لیے اپنی نشانیوں کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے لئے روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم لوگ چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے مگر اس نے تمہارا قصور معاف کردیا اور تم سے درگزر فرمایا۔ اب تم اپنی بیویوں کے ساتھ شب باشی کرو اور جو لطف اللہ نے تمہارے لئے جائز کردیا ہے اسے حاصل کرو نیز راتوں کو کھاؤ پیؤ یہاں تک کہ تم کو سیاہی شب کی دھاری سے سپیدہ صبح کی دھاری نمایاں نظر آجائے تب یہ سب کام چھوڑ کر رات تک اپنا روزہ پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں معتکف ہو، تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں (لہٰذاتم) ان کے قریب نہ پھٹکنا اس طرح اللہ اپنے احکام لوگوں کے لئے صراحت کے ساتھ بیان کرتا ہے توقع ہے کہ ( وہ غلط رویہ سے) بچیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حلال کردیا گیا تمہارے لئے روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا وہ ایک عظیم الشان لباس ہیں تمہارے لئے اور تم ایک عظیم الشان لباس ہو ان کے لئے اللہ کے علم میں ہے کہ تم لوگ خیانت کرتے تھے اپنی جانوں سے مگر اس نے اپنے کرم کی بناء پر تم پر عنایت فرما دی اور تم سے درگزر فرما لیا سو اب تم ان سے شب باشی کرو اور حاصل و طلب کرو وہ کچھ جو اللہ نے لکھ دیا تمہارے لئے اور تم کھاؤ پیو یہاں تک کہ اچھی طرح ظاہر ہوجائے تمہارے لئے سپیدہ صبح کی سفید دھاری تاریکی شب کی سیاہ دھاری سے پھر تم لوگ پورا کرو اپنے روزوں کو رات کی آمد تک اور تم اپنی بیویوں سے مباشرت نہیں کرنا ایسی حالت میں جبکہ تم اعتکاف میں بیٹھے ہو اپنی مسجدوں میں یہ احکام اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں پس تم ان کے قریب بھی نہ پھٹکنا اسی طرح اللہ کھول کر بیان فرماتا ہے اپنے احکام لوگوں کے لئے تاکہ وہ بچ سکیں

Translated by

Noor ul Amin

روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے اپنی بیویوں کے پاس جاناحلال کر دیا گیا ہے ، وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو ، اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے لہٰذااللہ نے تم پر مہربانی کی اور تمہاراقصورمعاف کردیاسواب تم ان سے مباشرت کرسکتے ہو اورجو کچھ اللہ نے تمہارے لئے مقررکر رکھا ہے اسے طلب کرو اور فجرکے وقت جب تک سفید دھاری ، کالی دھاری سے واضح طورپر نمایاں نہ ہو جائے ( اس وقت تک ) کھائو پیوپھررات تک اپنے روزے پورے کرو ، اوراگرتم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تواس حال میں ( اپنی عورتوں سے ) مباشرت نہ کرو ، یہ ہیں اللہ تعالیٰ کی حدود ، تم ان کے قریب بھی نہ پھٹکنااسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے احکام لوگوں کے لئے کھول کھول کربیان کرتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

روزہ کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا ( ف۳۳۵ ) وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس ، اللہ نے جانا کہ تم اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے تھے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف فرمایا ( ف۳۳٦ ) تو اب ان سے صحبت کرو ( ف۳۳۷ ) اور طلب کرو جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھا ہو ( ف۳۳۸ ) اور کھاؤ اور پیئو ( ف۳۳۹ ) یہاں تک کہ تمہارے لئے ظاہر ہو جائے سفیدی کا ڈورا سیاہی کے ڈورے سے ( پوپھٹ کر ) ( ف۳٤۰ ) پھر رات آنے تک روزے پورے کرو ( ف۳٤۱ ) اور عورتوں کو ہاتھ نہ لگاؤ جب تم مسجدوں میں اعتکاف سے ہو ( ف۳٤۲ ) یہ اللہ کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جاؤ اللہ یوں ہی بیان کرتا ہے لوگوں سے اپنی آیتیں کہ کہیں انہیں پرہیزگاری ملے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارے لئے روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کر دیا گیا ہے ، وہ تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو ، اﷲ کو معلوم ہے کہ تم اپنے حق میں خیانت کرتے تھے سو اس نے تمہارے حال پر رحم کیا اور تمہیں معاف فرما دیا ، پس اب ( روزوں کی راتوں میں بیشک ) ان سے مباشرت کیا کرو اور جو اﷲ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے چاہا کرو اور کھاتے پیتے رہا کرو یہاں تک کہ تم پر صبح کا سفید ڈورا ( رات کے ) سیاہ ڈورے سے ( الگ ہو کر ) نمایاں ہو جائے ، پھر روزہ رات ( کی آمد ) تک پورا کرو ، اور عورتوں سے اس دوران شب باشی نہ کیا کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو ، یہ اﷲ کی ( قائم کردہ ) حدیں ہیں پس ان ( کے توڑنے ) کے نزدیک نہ جاؤ ، اسی طرح اﷲ لوگوں کے لئے اپنی آیتیں ( کھول کر ) بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) روزوں کی رات تمہارے لئے اپنی عورتوں سے مباشرت کرنا حلال کر دیا گیا ہے ۔ وہ ( عورتیں ) تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو خدا جانتا ہے کہ تم اپنی ذات کے ساتھ خیانت کرتے رہے ہو تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف کر دیا ۔ پس اب تم ان سے ( روزوں کی راتوں میں ) مباشرت کرو ۔ اور جو کچھ ( اولاد ) خدا نے تمہارے مقدر میں لکھ دی ہے اسے طلب کرو ۔ اور ( رات کو ) کھاؤ پیؤ ۔ یہاں تک کہ صبح کا سفید ڈورا ( رات کی ) سیاہ ڈوری سے الگ ہو کر ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزہ کو پورا کرو ۔ اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف ( قیام ) کئے ہوئے ہو تو ( رات کو بھی ) بیویوں سے مباشرت نہ کرو ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ان کے قریب نہ جاؤ اس طرح خدا اپنی آیتوں ( احکام ) کو لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Permitted to you, on the night of the fasts, is the approach to your wives. They are your garments and ye are their garments. Allah knoweth what ye used to do secretly among yourselves; but He turned to you and forgave you; so now associate with them, and seek what Allah Hath ordained for you, and eat and drink, until the white thread of dawn appear to you distinct from its black thread; then complete your fast Till the night appears; but do not associate with your wives while ye are in retreat in the mosques. Those are Limits (set by) Allah: Approach not nigh thereto. Thus doth Allah make clear His Signs to men: that they may learn self-restraint.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is made lawful for you, during the nights of fasting, to have carnal relations with your wives. They are your garments and you are their garments. God knew that you were deceiving yourselves. He relented towards you and forgave you. Now it is lawful for you to have carnal relations with your wives and follow what God has commanded. Eat and drink until the white streak of dawn becomes distinguishable from darkness. Complete your fast, starting from dawn to dusk. It is not lawful to have carnal relations with your wives during i'tikaf in the mosque. Such are the limits of the laws of God. Do not come close to transgressing them. Thus has God explained His evidence to men so that perhaps they will have fear of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is made lawful for you to have sexual relations with your wives on the night of As-Siyam (fasting). They are Libas [i.e., body-cover, or screen] for you and you are Libas for them. Allah knows that you used to deceive yourselves, so He turned to you (accepted your repentance) and forgave you. So now have sexual relations with them and seek that which Allah has ordained for you (offspring), and eat and drink until the white thread (light) of dawn appears to you distinct from the black thread (darkness of night), then complete your fast till the nightfall. And do not have sexual relations with them (your wives) while you are in I`tikaf in the Masjids. These are the limits (set) by Allah, so approach them not. Thus does Allah make clear His Ayat to mankind that they may acquire Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is made lawful to you to go into your wives on the night of the fast; they are an apparel for you and you are an apparel for them; Allah knew that you acted unfaithfully to yourselves, so He has turned to you (mercifully) and removed from you (this burden); so now be in contact with them and seek what Allah has ordained for you, and eat and drink until the whiteness of the day becomes distinct from the blackness of the night at dawn, then complete the fast till night, and have not contact with them while you keep to the mosques; these are the limits of Allah, so do not go near them. Thus does Allah make clear His communications for men that they may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

It is made lawful for you to go in unto your wives on the night of the fast. They are raiment for you and ye are raiment for them. Allah is Aware that ye were deceiving yourselves in this respect and He hath turned in mercy toward you and relieved you. So hold intercourse with them and seek that which Allah hath ordained for you, and eat and drink until the white thread becometh distinct to you from the black thread of the dawn. Then strictly observe the fast till nightfall and touch them not, but be at your devotions in the mosques. These are the limits imposed by Allah, so approach them not. Thus Allah expoundeth His revelation to mankind that they may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे लिए रोज़े की रात में अपनी बीवियों के पास जाना जायज़ किया गया है वे तुम्हारे लिए लिबास हैं और तुम उनके लिए लिबास हो, अल्लाह ने देखा कि तुम अपने आप से ख़्यानत कर रहे थे तो उसने तुम पर इनायत की और तुम को माफ़ कर दिया, तो अब तुम उनसे मिलो और वह तलाश करो जो अल्लाह ने तुम्हारे लिए लिख दिया है, और खाओ और पियो यहाँ तक कि सुबह की सफ़ेद धारी काली धारी से अलग ज़ाहिर हो जाए, फिर पूरा करो रोज़ा रात तक और जब तुम मस्जिद में ऐतिकाफ़ में हो तो बीवियों से ख़लवत न करो, ये अल्लाह की हदें हैं तुम उनके नज़दीक न जाओ, इस तरह अल्लाह अपनी आयतें लोगों के लिए बयान करता है; ताकि वे बचें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگوں کے واسطے روزہ کی شب میں اپنی بیبیوں سے مشغول ہونا حلال کردیا گیا (2) کیونکہ وہ تمہارے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہیں اور تم ان کے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہو۔ خدا تعالیٰ کو اس کی خبر تھی کہ تم خیانت (کرکے گناہ میں اپنے کو مبتلا) کررہے تھے (مگر) خیر اللہ تعالیٰ نے تم پر عنایت فرمائی تم سے گناہ کو دھودیا۔ سو اب ان سے ملو ملاؤ۔ اور جو (قانون اجازت) تمہارے لیے تجویز کردیا ہے (بلاتکلف) اس کا سامان کرو اور کھاؤ اور پیو (بھی) اس وقت تک کہ تم کو سفید خط (کہ عبارت ہے نور) صبح (صادق) کا متمیز ہوجاوے سیاہ خط سے (3) پھر (صبح صادق سے) رات تک روزہ کو پورا کیا کرو۔ اور ان بیبیوں (کے بدن) سے اپنا بدن بھی مت ملنے دو جس زمانہ میں کہ تم لوگ اعتکاف والے ہو مسجدوں میں (4) یہ خداوندی ضابطے ہیں سو ان (سے نکلنے) کے نزدیک بھی مت ہونا اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے ( اور) احکام (بھی) لوگوں (کی اصلاح) کے واسطے بیان فرمایا کرتے ہیں اس امید پر کہ وہ لوگ (احکام پر مطلع ہو کر خلاف کرنے سے) پرہیز رکھیں۔ (187)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لیے حلال قرار دیا گیا ہے۔ وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔ تمہاری پوشیدہ خیانتوں کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ اس نے تمہاری توبہ قبول فرما کر تم سے درگزر فرمایا۔ اب تم ان سے مباشرت کرسکتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی مقدر کی ہوئی چیز تلاش کرو۔ تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے واضح ہوجائے۔ پھر رات تک روزہ پورا کرو۔ جب تم مسجدوں میں اعتکاف کرنے والے ہو تو عورتوں سے مباشرت نہ کرو یہ اللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں تم ان کے قریب نہ جاؤ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات لوگوں کے لیے بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار رہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے لیے روزوں کے مہینے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا جائز قرار دیا گیا ہے ۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو ۔ اللہ کو معلوم ہوگیا کہ تم لوگ چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے مگر میں نے تمہارے قصور معاف کردیئے اور تم سے درگز فرمایا ۔ اب تم راتوں کو کھاؤ پیو یہاں تک کہ تم کو سیاہی شب کی دھاری سے سپیدہ صبح کی دھاری نمایاں نظر آجائے ۔ تب یہ سب کام چھوڑ کر رات تک اپنا روزہ پورا کرو ، اور جب تم مسجدوں میں معتکف ہو ، بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں ، ان کے قریب نہ پھٹکنا ، اس طرح اللہ اپنے احکام لوگوں کے لئے بصراحت بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ وہ غلط رویے سے بچیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حلال کیا گیا تمہارے لیے روزوں کی راتوں میں بیویوں میں مشغول ہونا، وہ لباس ہیں تمہارے لیے اور تم ان کا لباس ہو۔ اللہ نے جان لیا کہ بلاشبہ تم اپنے نفسوں کی خیانت کرتے ہو سو تمہاری توبہ قبول فرمائی اور تم کو معاف فرما دیا۔ سو اب ان سے میل ملاپ کرو، اور تلاش کرو جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور کھاؤ اور پیؤ یہاں تک کہ تمہارے لیے سفید تاگہ سیاہ تاگہ سے ممتاز ہو کر ظاہر ہوجائے۔ یعنی فجر کا تاگہ پھر تم روزے پورے کرو رات تک۔ بیویوں میں میل ملاپ نہ کرو اس حال میں کہ تم اعتکاف کئے ہوئے ہو مسجدوں میں۔ یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں لہٰذا ان کے پاس نہ پھٹکو اسی طرح اللہ بیان فرماتا ہے لوگوں کے لیے اپنی آیات تاکہ لوگ پرہیزگار بنیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حلال ہوا تم کو روزہ کی رات میں بےحجاب ہونا اپنی عورتوں سے وہ پوشاک ہیں تمہاری اور تم پوشاک ہو انکی اللہ کو معلوم ہے کہ تم خیانت کرتے تھے اپنی جانوں سے سو معاف کیا تم کو اور درگزر کی تم سے پھر ملو اپنی عورتوں سے اور طلب کرو اس کو جو لکھ دیا ہے اللہ نے تمہارے لئے اور کھاؤ اور پیو جب تک کہ صاف نظر آئے تم کو دھاری سفید صبح کی جدا دھاری سیاہ سے پھر پورا کرو روزہ کو رات تک اور نہ ملو عورتوں سے جب تک کہ تم اعتکاف کرو مسجدوں میں یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی سو ان کے نزدیک نہ جاؤ اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ اپنی آیتیں لوگوں کے واسطے تاکہ وہ بچتے رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

روزے کی شب میں اپنی عورتوں سے تمہارے لئے اختلاط حلال کردیا گیا ہے وہ عورتیں تمہارا لباس ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو اللہ تعالیٰ اس بات سے واقف ہے کہ تم اپنے حق میں خیانت کر رہے تھے سو اب اس نے تمہاری توبہ قبول کرلی اور تم کو درگزر فرمایا پس اب تم ان سے تکلف ہم بستری کیا کرو اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے مقدر کردیا ہے اس کو طلب کرو اور تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح صادق کی سفید دھاری رات کی سیاہ دھاری سے متمیز ہوجائے پھر رات تک روزے کو پورا کیا کرو اور مساجد میں جب تم اعتکاف کی حالت میں ہو تو ان عورتوں سے قربت نہ کرو یہ احکام اللہ تعالیٰ کی مقرر حدود ہیں سو ان کے نزدیک بھی نہ جائو اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اپنے احکام بیان کیا کرتا ہے تاکہ وہ خلاف ورزی سے بچیں