The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
ڈرتے ہوئے / ڈر کر / بچنے کے لئے
Tap any part above to see where else it appears
اَلْحَذَرُ: (س) خوف زدہ کرنے والی چیز سے دور رہنا۔ کہا جاتا ہے: حَذَرَ حَذَرًا وَحَذِرْتُہٗ: میں اس سے دور رہا۔ قرآن میں ہے: (یَّحۡذَرُ الۡاٰخِرَۃَ ) (۳۹:۹) آخرت سے ڈرتا ہے۔ (وَ اِنَّا لَجَمِیۡعٌ حٰذِرُوۡنَ ) (۲۶:۵۶) اور ہم سب باساز و سامان ہیں۔ ایک قرأت میں حَذِرُوْنَ ہے۔ (ہُمُ الۡعَدُوُّ فَاحۡذَرۡہُمۡ ) (۶۳:۴) یہ (تمہارے دشمن ہیں ان سے محتاط رہنا۔ (اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ وَ اَوۡلَادِکُمۡ عَدُوًّا لَّکُمۡ فَاحۡذَرُوۡہُمۡ ) (۶۴:۱۴) تمہاری عورتوں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ حَذَّرَ: کسی امر سے محتاط رہنے کے لئے کہنا۔ قرآن میں ہے: (وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفۡسَہٗ ) (۳:۲۸) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے محتاط رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ الَحِذْرُ: بچاؤ اور آیت کریمہ: (خُذُوۡا حِذۡرَکُمۡ) (۴:۷۱) (جہاد کے لئے) ہتھیار لے لیا کرو۔ میں حِذْر سے مراد اسلحۂ جنگ وغیرہ ہیں جن کے ذریعہ دشمن سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔ حِذَارِ (اسم فعل بمعنیٰ امر) بچو جیسے مَنَاعِ بمعنٰی اِمنَعْ۔