Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 207

سورة البقرة

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡرِیۡ نَفۡسَہُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿۲۰۷﴾

And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah . And Allah is kind to [His] servants.

اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالٰی کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یَّشۡرِیۡ
بیچتا ہے
نَفۡسَہُ
اپنے نفس کو
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کے لیے
مَرۡضَاتِ
رضا
اللّٰہِ
اللہ کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
رَءُوۡفٌۢ
بہت شفیق ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کو ئی ہے
مَنۡ
جو
یَّشۡرِیۡ
بیچ دیتا ہے
نَفۡسَہُ
اپنی جا ن کو
ابۡتِغَآءَ
تلاش میں
مَرۡضَاتِ
رضا مندی کی
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لٰی
رَءُوۡفٌۢ
بے حد نرمی کرنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں پر
Translated by

Juna Garhi

And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah . And Allah is kind to [His] servants.

اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالٰی کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کی رضا جوئی کے لیے اپنی جان تک (کھپا دیتا) ہے۔ اور (ایسے) بندوں پر اللہ بڑا مہربان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جواﷲ تعالیٰ کی رضامندی کی تلا ش میں اپنی جان تک بیچ دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ بندوں پر بے حدنرمی کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among men there is one who sells his very self to seek the pleasure of Allah. And Allah is compassionate to His servants.

اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے کہ بیچتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا جوئی میں، اور اللہ نہایت مہربان ہے اپنے بندوں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے جو بیچ دیتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا کے لیے اور اللہ اپنے ایسے بندوں کے حق میں بہت شفیق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the other side, there is another type of man who devotes his whole life to please Allah, and Allah is gracious to such of His servants.

دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے ، جو رضائے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یقین کرو وہ بہت برابچھونا ہے ، اور ( دوسری طرف ) لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنی جان کا سودا کرلیتا ہے ، ( ١٣٧ ) اور اللہ ( ایسے ) بندوں پر بڑا مہربان ہے ، ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بعضا آدمی ایسا ہے جو اللہ کی راضی رکھنے کے لیے اپنی جان تک بیچ ڈالتا ہے اور اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعض آدمی ایسا بھی ہے جو اللہ کی رضا کے بدلے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور اللہ اپنے بندوں کے ساتھ شفقت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اس کے برخلاف) لوگوں میں سے وہ بھی ہیں جو اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے وجود کو بھی کھپا دیتے ہیں ۔ اللہ اپنے بندوں پر بہت شفقت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کوئی شخص ایسا ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں پر بہت مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind is he who selleth his life even, seeking the pleasure of Allah; and Allah is Tender unto His bond men

اور انسانوں میں کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنی جان (تک) اللہ کی رضا جوئی میں بیچ ڈالتا ہے ۔ اور اللہ بندوں کے حق میں بڑا شفیق ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں ، جو اللہ کی رضا جوئی کیلئے اپنے آپ کو تج دیتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی رضامندیوں کی طلب میں اپنی جانوں تک کو بیچ ڈالا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت زیادہ ( اپنے نیک ) بندوں پر شفقت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے جو رضائے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ اور دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ اللہ کی رضا کی طلب میں اپنی جان عزیز کو بھی بیچ دیتے ہیں اور اللہ بڑا ہی مہربان ہے اپنے بندوں پر

Translated by

Noor ul Amin

اور لوگوں میں سے کوئی ایسابھی ہےجو اللہ کی رضاکے لئے اپنی جان تک بیچ ڈالتا ہے اور ( ایسے ) بندوں پر اللہ بڑامہربان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے ( ف۳۹٤ ) اللہ کی مرضی چاہنے میں اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اس کے برعکس ) لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ہوتا ہے جو اﷲ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بھی بیچ ڈالتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور انسانوں میں سے کچھ ایسے ( انسان ) بھی ہیں جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی جان بیچ ڈالتے ہیں ( خطرے میں ڈال دیتے ہیں ) اور اللہ ( ایسے جاں نثار ) بندوں پر بڑا شفیق و مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there is the type of man who gives his life to earn the pleasure of Allah: And Allah is full of kindness to (His) devotees.

Translated by

Muhammad Sarwar

There are those among people who give their lives to seek God's pleasure. God is Affectionate to His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of mankind is he who would sell himself, seeking the pleasure of Allah. And Allah is full of kindness to (His) servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among men is he who sells himself to seek the pleasure of Allah; and Allah is Affectionate to the servants.

Translated by

William Pickthall

And of mankind is he who would sell himself, seeking the pleasure of Allah; and Allah hath compassion on (His) bondmen.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों में कोई है कि अल्लाह की ख़ुशी की तलाश में अपनी जान को बेच देता है, और अल्लाह अपने बंदों पर निहायत मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضا آدمی ایسا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی میں اپنی جان تک صرف کر ڈالتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کے حال پر نہایت مہربان ہیں۔ (207)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بعض لوگوں میں سے بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑی شفقت کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے جو رضائے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے جو خرید لیتا ہے اپنے نفس کو اللہ کی رضا تلاش کرنے کے لیے اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے کہ بیچتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا جوئی میں اور اللہ نہایت مہربان ہے اپنے بندوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں سے بعض ایسا مخلص بھی ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان تک صرف کر ڈالتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے بندوں پر بڑی شفقت کرتا ہے