Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 216

سورة البقرة

کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الۡقِتَالُ وَ ہُوَ کُرۡہٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ شَرٌّ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۱۶﴾٪  10

Fighting has been enjoined upon you while it is hateful to you. But perhaps you hate a thing and it is good for you; and perhaps you love a thing and it is bad for you. And Allah Knows, while you know not.

تم پر جہاد فرض کیا گیا گو وہ تمہیں دشوار معلوم ہو ، ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو ، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو حقیقی علم اللہ ہی کو ہے ، تم محض بے خبر ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡقِتَالُ
جنگ کرنا
وَہُوَ
اور وہ
کُرۡہٌ
ناپسندیدہ ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَعَسٰۤی
اور ہوسکتا ہے
اَنۡ
کہ
تَکۡرَہُوۡا
تم ناپسند کرو
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّہُوَ
اور وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہو
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَعَسٰۤی
اور ہوسکتا ہے
اَنۡ
کہ
تُحِبُّوۡا
تم پسند کرو
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّہُوَ
اور وہ
شَرٌّ
بری ہو
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُتِبَ
فرض کیا گیا
عَلَیۡکُمُ
اوپر تمہا رے
الۡقِتَالُ
قتال
وَہُوَ
اور وہ
کُرۡہٌ
ناپسندیدہ ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَعَسٰۤی
اورہوسکتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
تَکۡرَہُوۡا
تم ناپسند کرو
شَیۡئًا
کو ئی چیز
وَّہُوَ
اور وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہو
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَعَسٰۤی
اور ہوسکتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
تُحِبُّوۡا
تم پسند کرو
شَیۡئًا
کو ئی چیز
وَّہُوَ
اور وہ
شَرٌّ
بدتر ہو
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لی
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

Fighting has been enjoined upon you while it is hateful to you. But perhaps you hate a thing and it is good for you; and perhaps you love a thing and it is bad for you. And Allah Knows, while you know not.

تم پر جہاد فرض کیا گیا گو وہ تمہیں دشوار معلوم ہو ، ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو ، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو حقیقی علم اللہ ہی کو ہے ، تم محض بے خبر ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے۔ اور یہ عین ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی چیز کو تم پسند کرو اور وہ تمہارے حق میں بری ہو۔ اور (یہ حقیقت) اللہ ہی خوب جانتا ہے، تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پرقتال فرض کردیاگیاحالانکہ وہ تمہارے لیے ناپسندیدہ ہے اورہوسکتاہے کہ تم کوئی چیز ناپسندکرواوروہ تمہارے لیے بہترہواورہوسکتاہے کہ تم کوئی چیز پسند کرو حالانکہ وہ تمہارے لئے بد تر ہواوراﷲ تعالیٰ جانتاہے تم نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Fighting is enjoined upon you, while it is hard on you. And it could be that you dislike something, when it is good for you, and it could be that you like something when it is bad for you. Allah knows and you do not know.

فرض ہوئی تم پو لڑائی اور وہ بری لگتی ہے تم کو اور شاید کہ بری لگے تم کو ایک چیز اور وہ بہتر ہو تمہارے حق میں اور شاید تم کو بھلی لگے ایک چیز اور وہ بری تمہارے حق میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(مسلمانو ! ) اب تم پر جنگ فرض کردی گئی ہے اور وہ تمہیں گراں گزر رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ تم کسی شے کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور ہوسکتا ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو درآنحالیکہ وہی تمہارے لیے ُ بری ہو اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You have been enjoined to go to war, and you dislike it; it may be that you dislike a thing and the same is good for you, and you love a thing and the same is bad for you: Allah knows but you do not.

تمہیں جنگ کا حکم دیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہو ۔ اور ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لیے بری ہو ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔ ؏۲٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر ( دشمنوں سے ) جنگ کرنا فرض کیا گیا ہے ، اور وہ تم پر گراں ہے ، اور یہ عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو ، حالانکہ وہ تمہارے حق میں بری ہو ، اور ( اصل حقیقت تو ) اللہ جانتا ہے ، اور تم نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( مسلمانو) تم پر کافروں سے لڑ نا (جہاد فرض کیا گیا اور وہ تم کو برا لگے اور ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تم کو بری لیکن وہ تمہاری حق میں بہتر ہو اور ایک چیز تم کو بھلی لگے لیکن وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم پر جہاد (لڑنا) فرض کیا گیا اور وہ (طبغا) تم پر گراں گزرتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناپسند ہو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو اچھاسمجھو اور وہ تمہارے لئے بری ہو۔ اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم پر جہاد کرنا فرض کردیا گیا ہے وہ ایک بڑی بھاری بات ہے۔ شاید ایک چیز تمہیں بری لگتی ہو لیکن وہی تمہارے حق میں بہتر ہو اور ہو سکتا ہے ایک چیز تمہیں بہت بہتر لگتی ہو اور وہی تمہارے حق میں بری ہو۔ ان باتوں کی حقیقت کو اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے میں) لڑنا فرض کردیا گیا ہے وہ تمہیں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Prescribed unto you is fighting, albeit it is abhorrent unto you. Belike ye abhor at thing whereas it is good for you, and belike ye desire a thing whereas it Is bad for you. And Allah knowcth and ye know not.

تمہارے اوپر قتال فرض کردیا گیا ہے ۔ درآنحالیکہ وہ تم پر گراں ہے ۔ لیکن کیا عجب کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور کیا عجب کہ تم کسی چیز کو پسند کرتے ہو اور وہ تمہارے حق میں (باعث) خرابی ہو۔ ۔ اور علم تو اللہ ہی رکھتا ہے اور تم علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم پر ( کفار سے ) جنگ فرض کی گئی اور وہ تمہارے لئے ایک ناگوار شے ہے ۔ ممکن ہے تم ایک شے کو ناگوار خیال کرو ، حالانکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک شے کو پسندیدہ سمجھو اور وہ تمہارے لئے بُری ہو ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) تم پر ( اﷲ کے دشمنوں سے ) لڑنا فرض کیا گیا ہے اگرچہ وہ تمہیں ناپسند ہو اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور ( حقیقت میں ) وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور ( یہ بھی ) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ ( حقیقت میں ) تمہارے بُری ہو اور اﷲ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہیں جنگ کا حکم دیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناپسند ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناپسند ہو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہو اور ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لیے بری ہو۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم لوگوں پر فرض کردیا گیا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا جو کہ تمہیں طبعاً ناگوار ہے لیکن عین ممکن ہے کی ایک چیز تمہیں ناگوار ہو مگر حقیقت میں وہی تمہارے لئے بہتر ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو مگر حقیقت کے اعتبار سے وہی تمہارے لئے بری ہو اللہ جانتا ہے سب کچھ اور تم لوگ نہیں جانتے

Translated by

Noor ul Amin

تم پر جہادفرض کیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے اور عین ممکن ہے کہ تم کسی چیزکوناگوارسمجھو اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور یہ کہ کسی چیز کو تم پسند کرو اور وہ تمہارے حق میں بری ہو ، اور یہ ( حقیقت ) اللہ ہی خوب جانتا ہے ، تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر فرض ہوا خدا کی راہ میں لڑنا اور وہ تمہیں ناگوار ہے ( ف٤۱۷ ) اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ( ف٤۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اﷲ کی راہ میں ) قتال تم پر فرض کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ تمہیں طبعاً ناگوار ہے ، اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ ( حقیقتاً ) تمہارے لئے بہتر ہو ، اور ( یہ بھی ) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ ( حقیقتاً ) تمہارے لئے بری ہو ، اور اﷲ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) تم پر جنگ کرنا فرض کیا گیا ہے جب کہ وہ تمہیں ناگوار ہے ۔ اور یہ ممکن ہے کہ جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو وہ تمہارے لئے اچھی ہو ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ جس چیز کو تم پسند کرتے ہو وہ تمہارے لئے بری ہو ( اچھی نہ ہو ) اصل بات یہ ہے کہ اللہ بہتر جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Fighting is prescribed for you, and ye dislike it. But it is possible that ye dislike a thing which is good for you, and that ye love a thing which is bad for you. But Allah knoweth, and ye know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Fighting is made mandatory for you, but you dislike it. You may not like something which, in fact, is for your good and something that you may love, in fact, may be evil. God knows, but you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Fighting is ordained for you (Muslims) though you dislike it, and it may be that you dislike a thing which is good for you and that you like a thing which is bad for you. Allah knows but you do not know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Fighting is enjoined on you, and it is an object of dislike to you; and it may be that you dislike a thing while it is good for you, and it may be that you love a thing while it is evil for you, and Allah knows, while you do not know.

Translated by

William Pickthall

Warfare is ordained for you, though it is hateful unto you; but it may happen that ye hate a thing which is good for you, and it may happen that ye love a thing which is bad for you. Allah knoweth, ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हें लड़ाई का हुक्म हुआ है और वह तुमको नागवार मालूम होती है, हो सकता है कि तुम किसी चीज़ को नापसंद करो और वह तुम्हारे लिए भली हो, और यह भी हो सकता है कि तुम कोई चीज़ पसंद करो और वह तुम्हारे लिए बुरी हो; और अल्लाह जानता है जबकि तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جہاد کرنا تم پر فرض کیا گیا ہے اور وہ تم کو (طبعا) گراں (معلام ہوتا) ہے اور یہ بات ممکن ہے کہ تم کسی امر کو گراں سمجھو اور وہ تمہارے حق میں خیر ہو اور یہ (بھی) ممکن ہے کہ تم کسی امر کو مرغوب سمجھو اور وہ تمہارے حق میں (باعث) خرابی ہو۔ اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں اور تم (پورا پورا) نہیں جانتے۔ (4) (216)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر جہاد فرض کردیا گیا ہے اگرچہ وہ تمہیں مشکل معلوم ہو ‘ ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو اور دراصل وہی تمہارے لیے بہتر ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لیے نقصان دہ ہو۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہیں جنگ کا حکم دیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہی تمہارے لئے بہتر ہو ۔ اور ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لئے بری ہو ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرض کیا گیا تم پر جنگ کرنا اور وہ تمہیں ناگوار ہے۔ اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بری ہو، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرض ہوئی تم پر لڑائی اور وہ بری لگتی ہے تم کو اور شاید کہ تم کو بری لگے ایک چیز اور وہ بہتر ہو تمہارے حق میں اور شاید تم کو بھلی لگے ایک چیز اور وہ بری ہو تمہارے حق میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے اور وہ جہاد تم پر شاق ہے اور یہ ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تم کو ناپسند ہو اور وہی تمہارے لئے بہتر ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرتے ہو اور وہ چیز تمہارے لئے بری ہو اور ہر شے کی حقیقت کو اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے