Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 224

سورة البقرة

وَ لَا تَجۡعَلُوا اللّٰہَ عُرۡضَۃً لِّاَیۡمَانِکُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡا وَ تَتَّقُوۡا وَ تُصۡلِحُوۡا بَیۡنَ النَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۲۴﴾

And do not make [your oath by] Allah an excuse against being righteous and fearing Allah and making peace among people. And Allah is Hearing and Knowing.

اور اللہ تعالٰی کو اپنی قسموں کا ( اس طرح ) نشانہ نہ بناؤ کہ بھلائی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان کی اصلاح کو چھوڑ بیٹھو اور اللہ تعالٰی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلُوا
تم بناؤ
اللّٰہَ
اللہ کو
عُرۡضَۃً
آڑ
لِّاَیۡمَانِکُمۡ
اپنی قسموں کے لیے
اَنۡ
کہ
تَبَرُّوۡا
۔(نہ) تم نیکی کروگے
وَتَتَّقُوۡا
اور (نہ) تم تقوی کرو گے
وَتُصۡلِحُوۡا
اور(نہ) تم صلح کراؤ گے
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَاتَجۡعَلُوا
اور نہ تم بناؤ
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ کو
عُرۡضَۃً
نشانہ
لِّاَیۡمَانِکُمۡ
اپنی قسموں کے لیے
اَنۡ
کہ(نہ)
تَبَرُّوۡا
تم نیکی کروگے
وَتَتَّقُوۡا
اور (نہ )تم( گنا ہو ں سے )بچو گے
وَتُصۡلِحُوۡا
اور(نہ) تم اصلا ح کرو گے
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And do not make [your oath by] Allah an excuse against being righteous and fearing Allah and making peace among people. And Allah is Hearing and Knowing.

اور اللہ تعالٰی کو اپنی قسموں کا ( اس طرح ) نشانہ نہ بناؤ کہ بھلائی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان کی اصلاح کو چھوڑ بیٹھو اور اللہ تعالٰی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنی قسموں کے لیے اللہ کے نام کو ایسی ڈھال نہ بناؤ کہ تم فلاں نیکی کا کام نہ کرو گے اور فلاں برائی سے نہ بچو گے اور لوگوں کے درمیان صلح اور اصلاح کے کام نہ کرو گے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ کواپنی قسموں کا نشانہ نہ بناؤ کہ نہ تم نیکی کروگے اور (نہ)تم(گناہوں سے)بچوگے اور (نہ)تم لوگوں کے درمیان اصلاح کرو گے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not make Allah, through your oaths, a barrier against your doing good, fearing Allah and setting things right between people. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اور مت بناؤ اللہ کے نام کو نشانہ اپنی قسمیں کھانے کے لئے کہ سلوک کرنے سے اور پرہیزگاری سے اور لوگوں میں صلح کرانے سے بچ جاؤ اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ کے نام کو تختۂ مشق نہ بنا لو اپنی قسموں کے لیے کہ بھلائی نہ کرو گے پرہیزگاری نہ کرو گے اور لوگوں کے درمیان صلح نہ کراؤ گے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not use Allah's name for such oaths which are taken to keep back from virtue, piety and the welfare of mankind:

اللہ کے نام کو ایسی قسمیں کھانے کے لیے استعمال نہ کرو ، جن سے مقصود نیکی اور تقوٰی اور بندگان خدا کی بھلائی کے کاموں سے باز رہنا ہو ۔ 243 اللہ تمہاری باتین سن رہا ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ ( کے نام ) کو اپنی قسموں میں اس غرض سے اتعمال نہ کرو کہ اس کے ذریعے نیکی اور تقوی کے کاموں اور لوگوں کے درمیان صلح صفائی کرانے سے بچ سکو ( ١٤٦ ) اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( مسلمان قسمیں کھا کر اللہ کی نیکی اور پرہیز گاری اور لوگوں میں پلاپ کرنے کی روک نہ بناؤ تمہاری قسموں کو سنتا ہے تمہاری نیت مقصود کو جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ (کے نام) کو اس بات کا حیلہ نہ بناؤ کہ تم قسمیں کھا کر نیکی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان اصلاح کا کام نہ کرو اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ایسی قسمیں کھانے کے لئے اللہ کے نام کو آڑ نہ بناؤ کہ جن کا مقصد نیکی ، پرہیز گاری، یا لوگوں کے درمیان صلح صفائی سے باز رہنا ہے۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا (کے نام کو) اس بات کا حیلہ نہ بنانا کہ (اس کی) قسمیں کھا کھا کر سلوک کرنے اورپرہیزگاری کرنے اور لوگوں میں صلح و سازگاری کرانے سے رک جاؤ۔ اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And make not Allah a butt of your oaths that ye shall not act piously nor fear Allah nor set things right between and Allah is Hearing, Knowing.

اور اللہ (کے نام) کو اپنی قسموں کے ذریعہ سے اپنی نیکی کے اور اپنے تقوی کے اور اپنی اصلاح خلق کے کاموں کے حق میں حجاب نہ بنا لو ۔ اور اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کو اپنی ایسی قسموں کا ہدف نہ بناؤ کہ احسان نہ کرو گے یا حدودِ الہٰی کا احترام نہ کرو گے یا لوگوں کے درمیان صلح نہ کراؤ گے ۔ اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنی قسموں کو نیک کام کرنے اور تقویٰ اختیار کرنے او رلوگوں کے درمیان صلح کرنے ( کی راہ ) میں آڑ نہ بناؤ اور اﷲ ( تعالیٰ ) حوب سُننے خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کے نام کو ایسی قسمیں کھانے کے لیے استعمال نہ کرو جس سے مقصود نیکی اور تقویٰ اور بندگان خدا کی بھلائی کے کاموں سے باز رہنا ہو۔ اللہ تمہاری ساری باتیں سن رہا ہے اور سب کچھ جانتا ہے (

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت بناؤ تم لوگ اللہ (کے پاک نام) کو آڑ، اپنی قسموں کے لئے، کہ (اس کی نام کی قسم کھا رک تم رک جاؤ اس سے کہ) تم نیکی کرو، پرہیزگاری کو اپناؤ، اور لوگوں کے درمیان صلح کراؤ، اور اللہ (سب کچھ) سنتا جانتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اپنی قسموں کے لئے اللہ کے نام کو ایسی ڈھال نہ بنائوکہ تم نیکی کرنے ، برائی سے بچنے او ر لوگوں کے درمیان صلح کے کاموں سے رک جائو اور اللہ سب سنتااور جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کو اپنی قسموں کا نشانہ نہ بنالو ( ف٤۳۸ ) کہ احسان اور پرہیزگاری اور لوگوں میں صلح کرنے کی قسم کرلو ، اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اپنی قَسموں کے باعث اﷲ ( کے نام ) کو ( لوگوں کے ساتھ ) نیکی کرنے اور پرہیزگاری اختیار کرنے اور لوگوں میں صلح کرانے میں آڑ مت بناؤ ، اور اﷲ خوب سننے والا بڑا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کو اپنی قسموں کا نشانہ نہ بناؤ تاکہ تم نیکوکار ، پرہیزگار بن سکو ۔ اور لوگوں میں صلح کرا سکو اور اللہ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And make not Allah's (name) an excuse in your oaths against doing good, or acting rightly, or making peace between persons; for Allah is One Who heareth and knoweth all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not swear by God not to do good things, or have piety, or make peace among people. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And make not Allah's (Name) an excuse in your oaths against doing good and acting piously, and making peace among mankind. And Allah is All-Hearer, All-Knower (i.e., do not swear much and if you have sworn against doing something good then give an expiation for the oath and do good).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And make not Allah because of your swearing (by Him) an obstacle to your doing good and guarding (against evil) and making peace between men, and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

And make not Allah, by your oaths, a hindrance to your being righteous and observing your duty unto Him and making peace among mankind. Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह (के नाम) को अपनी क़समों में इस नीयत से इस्तेमाल न करो कि उसके ज़रिए नेकी और तक़वे के कामों और लोगों के दरमियान सुलह व सफ़ाई कराने से बच सको; और अल्लाह सब कुछ सुनता-जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ کو اپنی قسموں کے ذریعہ سے ان امور کا حجاب مت بناؤ کہ تم نیکی کے اور تقویٰ کے اور اصلاح فی مابین خلق کے کام کرو۔ اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتے جانتے ہیں۔ (3) (224)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم اللہ تعالیٰ کے نام کو اپنی ایسی قسموں میں استعمال نہ کرو جن سے مقصود بھلائی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان اصلاح سے باز رہنا ہو اور اللہ تعالیٰ خوب سننے، خوب جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے نام کو ایسی قسمیں کھانے کے لئے استعمال نہ کرو ، جن سے مقصود نیکی اور تقویٰ اور بندگان اللہ کی بھلائی کے کاموں سے باز رہناہو۔ اللہ تمہاری ساری باتیں سن رہا ہے اور سب کچھ جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اپنی قسموں کے ذریعہ نیکی کرنے اور تقویٰ اختیار کرنے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے کے لیے اللہ کو آڑ نہ بناؤ اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت بناؤ اللہ کے نام کو نشانہ اپنی قسمیں کھانے کے لئے کہ سلوک کرنے سے اور پرہیزگاری سے اور لوگوں میں صلح کرانے سے بچ جاؤ اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنی قسموں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو آڑ نہ بنائو کہ اس کے نام کی قسمیں کھا کر نیک سلوک کرنے سے اور پرہیز گار بننے سے اور لوگوں کے مابین باہم صلح کرانے سے اجتناب کرو اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا سب کو جانتا ہے