Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 235

سورة البقرة

وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡمَا عَرَّضۡتُمۡ بِہٖ مِنۡ خِطۡبَۃِ النِّسَآءِ اَوۡ اَکۡنَنۡتُمۡ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمۡ سَتَذۡکُرُوۡنَہُنَّ وَ لٰکِنۡ لَّا تُوَاعِدُوۡہُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ۬ ؕ وَ لَا تَعۡزِمُوۡا عُقۡدَۃَ النِّکَاحِ حَتّٰی یَبۡلُغَ الۡکِتٰبُ اَجَلَہٗ ؕ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ فَاحۡذَرُوۡہُ ۚ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿۲۳۵﴾٪  14

There is no blame upon you for that to which you [indirectly] allude concerning a proposal to women or for what you conceal within yourselves. Allah knows that you will have them in mind. But do not promise them secretly except for saying a proper saying. And do not determine to undertake a marriage contract until the decreed period reaches its end. And know that Allah knows what is within yourselves, so beware of Him. And know that Allah is Forgiving and Forbearing.

تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اشارۃً کنایۃً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو ، یا اپنے دل میں پوشیدہ ارادہ کرو اللہ تعالٰی کو علم ہے کہ تم ضرور ان کو یاد کرو گے ، لیکن تم ان سے پوشیدہ وعدے نہ کر لو ہاں یہ اور بات ہے کہ تم بھلی بات بولا کرو اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہو جائے پختہ نہ کرو ، جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے ، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی بخشش اور حلم والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Mentioning Marriage indirectly during the Iddah Allah said: وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاء And there is no sin on you if you make a hint of betrothal, وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ (And there is no sin on you) meaning, to indirectly mention marriage to the widow during the term of Iddah for her deceased husband. Ath-Thawri, Shu`bah and Jarir stated that Ibn Abbas said: وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاء (And there is no sin on you if you make a hint of betrothal), "means saying, `I want to marry and I am looking for a woman whose qualities are such and such,' thus talking to her in general terms in a way that is better." In another narration (by Ibn Abbas), "Saying, `I wish that Allah endows me with a wife,' but he should not make a direct marriage proposal." Al-Bukhari reported that Ibn Abbas said that the Ayah: وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاء (And there is no sin on you if you make a hint of betrothal) means, "The man could say, `I wish to marry,' `I desire a wife,' or, `I wish I could find a good wife'." Mujahid, Tawus, Ikrimah, Sa`id bin Jubayr, Ibrahim An-Nakhai, Ash-Sha`bi, Al-Hasan, Qatadah, Az-Zuhri, Yazid bin Qusayt, Muqatil bin Hayyan and Al-Qasim bin Muhammad and several others among the Salaf and the Imams said that; one is allowed to mention marriage indirectly to the woman whose husband died. It is also allowed to indirectly mention marriage to a woman who had gone through final, irrevocable divorce. The Prophet ordered Fatimah bint Qays to remain in the house of Ibn Umm Maktum for Iddah when her husband Abu `Amr bin Hafs divorced her for the third time. He said to her: فَإِذَا حَلَلْتِ فَأذِنِينِي Inform me when your Iddah term ends. When she finished the Iddah, Usamah bin Zayd, the Prophet's freed slave asked to marry her, and the Prophet married her to him. As for the divorced wife (not irrevocably divorced), there is no disagreement that it is not allowed for other than her husband to mention marriage proposals to her directly or indirectly (before the Iddah finishes). Allah knows best. Allah said: أَوْ أَكْنَنتُمْ فِي أَنفُسِكُمْ ...or conceal it in yourself, meaning, if you hide the intention of seeking marriage with them. Similarly, Allah said: وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ And your Lord knows what their breasts conceal, and what they reveal. (28:69) and, وَأَنَاْ أَعْلَمُ بِمَأ أَخْفَيْتُمْ وَمَأ أَعْلَنتُمْ ...while I am All-Aware of what you conceal and what you reveal. (60:1) So, Allah said here: عَلِمَ اللّهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ Allah knows that you will remember them, meaning, in your hearts, so He made it easy for you. Allah then said: وَلَـكِن لاَّ تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا ...but do not make a promise (of contract) with them in secret. Ali bin Abu Talhah reported that Ibn Abbas said that the Ayah means, do not say to her, "I am in love (with you)," or, "Promise me you will not marry someone else (after the Iddah finishes)," and so forth. Sa`id bin Jubayr, Ash-Sha`bi, Ikrimah, Abu Ad-Duha, Ad-Dahhak, Az-Zuhri, Mujahid and Ath-Thawri said that, it (meaning of the Ayah) means taking the woman's promise not to marry someone else. Afterwards, Allah said: إِلاَّ أَن تَقُولُواْ قَوْلاً مَّعْرُوفًا ...except that you speak an honorable saying. Ibn Abbas, Mujahid, Sa`id bin Jubayr, As-Suddi, Ath-Thawri and Ibn Zayd said that; the Ayah means to indirectly refer to marriage, such as saying, "I desire someone like you." Muhammad bin Sirin said: I asked Ubaydah about the meaning of Allah's statement: إِلاإَّ أَن تَقُولُواْ قَوْلاإً مَّعْرُوفًا (...except that you speak an honorable saying), He said, "He says to her Wali, `Do not give her away (in marriage) until you inform me first'." This statement was narrated by Ibn Abu Hatim. Allah then said: وَلاَ تَعْزِمُواْ عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّىَ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ And do not be determined on the marriage bond until the term prescribed is fulfilled. meaning, do not make marriage contracts before the Iddah finishes. Ibn Abbas, Mujahid, Ash-Sha`bi, Qatadah, Ar-Rabi bin Anas, Abu Malik, Zayd bin Aslam, Muqatil bin Hayyan, Az-Zuhri, Ata Al-Khurasani, As-Suddi, Ath-Thawri and Ad-Dahhak said that: حَتَّىَ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ (until the term prescribed is fulfilled) means, `Do not consummate the marriage before the Iddah term finishes.' The scholars agree that marriage contracts during the Iddah are invalid. Allah then said: وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ And know that Allah knows what is in your minds, so fear Him. warning the men against the ideas they conceal in their hearts about women, directing them to think good about them rather than the evil, and Allah would not let them despair of His mercy, as He said: وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ And know that Allah is Oft-Forgiving, Most Forbearing.

پیغام نکاح: مطلب یہ کہ صراحت کے بغیر نکاح کی چاہت کا اظہار کسی اچھے طریق پر عدت کے اندر کرنے میں گناہ نہیں مثلاً یوں کہنا کہ میں نکاح کرنا چاہتا ہوں ، میں ایسی ایسی عورت کو پسند کرتا ہوں ، میں چاہتا ہوں کہ اللہ میرا جوڑا بھی ملا دے ، انشاء اللہ میں تیرے سوا دوسری عورت سے نکاح کا ارادہ نہیں کروں گا ، میں کسی نیک دیندار عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہوں ، اسی طرح اس عورت سے جسے طلاق بائن مل چکی ہو عدت کے اندر ایسے مبہم الفاظ کہنا بھی جائز ہیں ۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ بن قیس سے فرمایا تھا جبکہ ان کے خاوند ابو عمرو بن حفص نے انہیں آخری تیسری طلاق دے دی تھی کہ جب تم عدت ختم کرو تو مجھے خبر کر دینا ، عدت کا زمانہ حضرت ابن مکتوم کے ہاں گزارو ، جب حضرت فاطمہ نے عدت نکل جانے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید سے جن کا مانگا تھا ، نکاح کرا دیا ، ہاں رجعی طلاق کی عدت کے زمانہ میں بجز اس کے خاوند کے کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اشارتاً کنایہ بھی اپنی رغبت ظاہر کرے واللہ اعلم ۔ یہ فرمان کہ تم اپنے نفس میں چھپاؤ یعنی منگنی کی خواہش ، ایک جگہ ارشاد ہے تیرا رب ان کے سینوں میں پوشیدہ کو اور ظاہر باتوں کو جانتا ہے ۔ دوسری جگہ تمہارے باطل و ظاہر کا جاننے والا ہوں ۔ پس اللہ تعالیٰ بخوبی جانتا تھا کہ تم اپنے دِلوں میں ضرور ذِکر کرو گے اس واسطے اس نے تنگی ہٹا دی ، لیکن ان عورتوں سے پوشیدہ وعدے نہ کرو ، یعنی زناکاری سے بچو ، ان سے یوں نہ کہو کہ میں تم پر عاشق ہوں ، تم بھی وعدہ کرو کہ میرے سوا کسی اور سے نکاح نہ کرو گی وغیرہ ۔ عدت میں ایسے الفاظ کا کہنا حلال نہیں ، نہ یہ جائز ہے کہ پوشیدہ طور پر عدت میں نکاح کر لے اور عدت گزر جانے کے بعد اس نکاح کا اظہار کرے ، پس یہ سب اقوال اس آیت کے عموم میں آ سکتے ہیں اسی لئے فرمان ہوا کہ مگر یہ کہ تم ان سے اچھی بات کرو مثلاً ولی سے کہہ دیا کہ جلدی نہ کرنا ، عدت گزر جانے کی مجھے بھی خبر کرنا وغیرہ ۔ جب تک عدت ختم نہ ہو جائے تب تک نکاح منعقد نہ کیا کرو ، علماء کا اجماع ہے کہ عدت کے اندر نکاح صحیح نہیں ۔ اگر کسی نے کر لیا اور دخول بھی ہو گیا تو بھی ان میں جدائی کرا دی جائے گی ، اب آیا یہ عورت اس پر ہمیشہ کیلئے حرام ہو جائے گی یا پھر عدت گزر جانے کے بعد نکاح کر سکتا ہے؟ اس میں اختلاف ہے جمہور تو کہتے ہیں کہ کر سکتا ہے لیکن امام مالک فرماتے ہیں کہ وہ ہیمشہ کیلئے حرام ہو گئی ، اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت عمر فاروق فرماتے ہیں کہ جب عورت کا نکاح عدت کے اندر کر دیا جائے گا اگر اس کا خاوند اس سے نہیں ملا تو ان دونوں میں جدائی کرا دی جائے گی اور جب اس کے پہلے خاوند کی عدت گزر جائے تو یہ شخص منجملہ اور لوگوں کو اس کے نکاح کا پیغام ڈال سکتا ہے اور اگر دونوں میں ملاپ بھی ہو گیا ہے جب بھی جدائی کرا دی جائے گی اور پہلے خاوند کو عدت گزار کر پھر اس دوسرے خاوند کی عدت گزارے گی اور پھر یہ شخص اس سے ہرگز نکاح نہیں کر سکتا ، اس فیصلہ کا ماخذ یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب اس شخص نے جلدی کر کے اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ وقت کا لحاظ نہ کیا تو اسے اس کی خلاف سزا دی گئی کہ وہ عورت اس پر ہمیشہ کیلئے حرام کر دی گئی ، جیسا کہ قاتل اپنے مقتول کے ورثہ سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔ امام شافعی نے امام مالک سے بھی یہ اثر روایت کیا ہے ، امام بیہقی فرماتے ہیں کہ پہلا قول تو امام صاحب کا یہی تھا لیکن جدید قول آپ کا یہ ہے کہ اسے بھی نکاح کرنا حلال ہے کیونکہ حضرت علی کا یہی فتویٰ ہے ۔ حضرت عمر والا یہ اثر سندا منقطع ہے بلکہ حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس بات سے رجوع کر لیا ہے اور فرمایا ہے کہ مہر ادا کر دے اور عدت کے بعد یہ دونوں آپس میں اگر چاہیں تو نکاح کر سکتے ہیں ۔ پھر فرمایا جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دِلوں کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے ، اس کا لحاظ اور خوف رکھو اپنے دِل میں عورتوں کے متعلق فرمان باری کیخلاف خیال بھی نہ آنے دو ۔ ہمیشہ دِل کو صاف رکھو ، برے خیالات سے اسے پاک رکھو ۔ ڈر ، خوف کے حکم کے ساتھ ہی اپنی رحمت کی طمع اور لالچ بھی دلائی اور فرمایا کہ الہ العالمین خطاؤں کو بخشنے والا اور حلم و کرم والا ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

235۔ 1 یہ بیوہ یا وہ عورت جس کو تین طلاق مل چکی ہوں ان کی بابت کہا جا رہا ہے کہ عدت کے دوران ان سے اشارے میں تو تم نکاح کا پیغام دے سکتے ہو (مثلاً میرا ارادہ شادی کرنے کا ہے یا میں نیک عورت کی تلاش میں ہوں وغیرہ) لیکن ان سے کوئی خفیہ وعدہ مت لو اور نہ مدت گزرنے سے قبل عقد نکاح پختہ کرو لیکن وہ عورت جس کو خاوند نے ایک یا دو طلاقیں دی ہیں اس کو عدت کے اندر اشارے میں بھی نکاح کا پیغام دینا جائز نہیں ممکن ہے خاوند رجوع ہی کرلے۔ 235۔ 2 اس سے مراد وہی تعریض و کنایہ ہے جس کا حکم پہلے دیا گیا ہے مثلاً میں تیرے معاملے میں رغبت رکھتا ہوں یا ولی سے کہے کہ اس کے نکاح کی بابت فیصلہ کرنے سے قبل مجھے اطلاع ضرور کرنا وغیرہ (ابن کثیر)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٢٨] یعنی ایسی عدت والی بیواؤں کو تم اشارتاً تو پیغام نکاح دے سکتے ہو مگر واضح الفاظ میں پیغام دینا ناجائز ہے۔ مثلاً اسے یوں کہہ سکتے ہو کہ میرا بھی کہیں نکاح کرنے کا ارادہ ہے یا اسے یوں کہہ دے کہ ابھی تم ماشاء اللہ جوان ہو۔ اور اس طرح اشارتاً پیغام سنا دینے میں ایک مصلحت یہ بھی ہے کہ کوئی دوسرا اس سے پہلے پیغام نہ دے دے، البتہ جو عورت طلاق رجعی کی عدت میں ہو اسے اشارتاً بھی کوئی ایسی بات کہنا حرام ہے۔ [٣٢٩] یہ تو یقینی بات ہے کہ اگر تمہارا اس سے نکاح کا ارادہ ہے تو تم یقینا اسے دل میں یاد رکھتے ہو گے۔ لیکن اس خیال سے مغلوب ہو کر نہ تو دوران عدت اس سے کوئی وعدہ کرنا یا وعدہ لینا اور نہ ہی نکاح کا ارادہ کرنا۔ البتہ اگر تمہارے دلوں میں جو ایسے خیالات آتے ہیں۔ ان پر تم سے کچھ مواخذہ نہیں۔ کیونکہ اللہ بخش دینے والا اور بردبار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ ۔۔ : یعنی عدت کے دوران میں عورت کو صاف الفاظ کے ساتھ پیغام نکاح دینا جائز نہیں، البتہ مناسب طریقے سے یعنی اشارہ کنایہ سے کوئی بات کہہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ( فِـيْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ ) اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص یہ کہے کہ میرا شادی کرنے کا پروگرام ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کوئی نیک بیوی عطا فرمائے۔ “ [ بخاری، النکاح، باب قول اللہ عزوجل : ( ولا جناح علیکم فیما ۔۔ ) : ٥١٢٤ ] لیکن یہ حکم اس عورت کا ہے جس کا شوہر فوت ہوگیا ہو یا اسے تینوں طلاقیں ہوچکی ہوں، جیسا کہ فاطمہ بنت قیس (رض) کو تینوں طلاقیں ہوگئیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : ” جب تمہاری عدت گزر جائے تو مجھے اطلاع دینا۔ “ جب انھوں نے عدت گزرنے کی اطلاع دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اسامہ بن زید سے نکاح کرلو۔ “ [ مسلم، الطلاق، باب المطلقۃ البائن لانفقۃ لہا : ١٤٨٠ ] مگر وہ عورت جسے رجعی طلاق دی گئی ہو تو اس سے دوران عدت میں کسی شخص کا نکاح کے لیے اشارہ کنایہ سے بات کرنا بھی جائز نہیں، کیونکہ ابھی تک اس پر اس کے شوہر کا حق ہے۔ یعنی جب تک عدت پوری نہ ہوجائے نکاح کی گرہ مت باندھو۔ اس پر تمام ائمہ کا اجماع ہے کہ عدت کے اندر نکاح صحیح نہیں۔ (ابن کثیر، شوکانی ) (وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِىْٓ اَنْفُسِكُم) اس میں نکاح کے سلسلے میں شرعی احکام کے خلاف حیلے نکالنے پر وعید اور توبہ کی ترغیب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِـيْمَا عَرَّضْتُمْ بِہٖ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَاۗءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ۝ ٠ ۭ عَلِمَ اللہُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَہُنَّ وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا اِلَّآ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا۝ ٠ۥۭ وَلَا تَعْزِمُوْا عُقْدَۃَ النِّكَاحِ حَتّٰي يَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَہٗ۝ ٠ ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِىْٓ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْہُ۝ ٠ ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ۝ ٢٣٥ ۧ تَّعْرِيضُ والتَّعْرِيضُ : کلامٌ له وجهان من صدق وکذب، أو ظاهر وباطن . قال : وَلا جُناحَ عَلَيْكُمْ فِيما عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّساءِ [ البقرة/ 235] ، قيل : هو أن يقول لها : أنت جمیلةٌ ، و مرغوب فيك ونحو ذلك . التعریض پہلو داء بات کرنا جو سچ جھوٹ اور ظاہر و باطن دونوں معنی پر محمول ہوسکتی ہو ۔ اور آیت : وَلا جُناحَ عَلَيْكُمْ فِيما عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّساءِ [ البقرة/ 235] اگر تم کنایہ کی باتوں میں عورتوں کو نکاح کا پیغام بھیجو۔۔۔ تو تم کچھ گناہ نہیں ۔ ہیں بعض نے کہا ہے کہ نکاح کے پیغام میں تعریض کی صورت یہ ہے کہ عورت سے مثلا کہاجائے تم بہت خوبصورت ہو پسندیدہ نظر ہو وغیرہ ۔ خِطبة والخطبة بطلب المرأة قال تعالی: وَلا جُناحَ عَلَيْكُمْ فِيما عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّساءِ [ البقرة/ 235] اور خطبۃ کے معنی ہیں نکاح کا پیغام ۔ قرآن میں ہے :۔ وَلا جُناحَ عَلَيْكُمْ فِيما عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّساءِ [ البقرة/ 235] اگر تم کنایہ کہ باتوں میں عورتوں کو نکاح کا پیغام بھیجو ۔۔ ۔ تم تم پر کچھ گناہ نہیں ۔ كن الْكِنُّ : ما يحفظ فيه الشیء . يقال : كَنَنْتُ الشیء كَنّاً : جعلته في كِنٍّ «1» ، وخُصَّ كَنَنْتُ بما يستر ببیت أو ثوب، وغیر ذلک من الأجسام، قال تعالی: كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ [ الصافات/ 49] ، كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُونٌ [ الطور/ 24] . وأَكْنَنْتُ : بما يُستَر في النّفس . قال تعالی: أَوْ أَكْنَنْتُمْ فِي أَنْفُسِكُمْ [ البقرة/ 235] وجمع الکنّ أَكْنَانٌ. قال تعالی: وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْجِبالِ أَكْناناً [ النحل/ 81] . والکِنَانُ : الغطاء الذي يكنّ فيه الشیء، والجمع أَكِنَّةٌ. نحو : غطاء وأغطية، قال : وَجَعَلْنا عَلى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ [ الأنعام/ 25] ، وقوله تعالی: وَقالُوا قُلُوبُنا فِي أَكِنَّةٍ [ فصلت/ 5] . قيل : معناه في غطاء عن تفهّم ما تورده علینا، كما قالوا : يا شُعَيْبُ ما نَفْقَهُ الآية [هود/ 91] ، وقوله : إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ فِي كِتابٍ مَكْنُونٍ [ الواقعة/ 77- 78] قيل : عنی بالکتاب الْمَكْنُونِ اللّوح المحفوظ، وقیل : هو قلوب المؤمنین، وقیل : ذلك إشارة إلى كونه محفوظا عند اللہ تعالی، كما قال : وَإِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ [ الحجر/ 9] وسمّيت المرأة المتزوجة كِنَّةً لکونها في كنّ من حفظ زوجها، كما سمّيت محصنة لکونها في حصن من حفظ زوجها، والْكِنَانَةُ : جُعْبة غير مشقوقة . ( ک ن ن ) الکن ۔ ہر وہ چیز جس میں کسی چیز کو محفوظ رکھا جائے ۔ کننت الشئ کنا ۔ کسی کو کن میں محفوظ کردیا ۔ اور کننت ( ثلاثی مجرد ) خصوصیت کے ساتھ کسی مادی شی کو گھر یا کپڑے وغیرہ میں چھپانے پر بولاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ [ الصافات/ 49] گویا وہ محفوظ انڈے ہیں ۔ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُونٌ [ الطور/ 24] جیسے چھپائے ہوئے ہوتی ۔ اور اکننت ( باب افعال سے ) دل میں کسی بات کو چھپانے پر بولاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ أَوْ أَكْنَنْتُمْ فِي أَنْفُسِكُمْ [ البقرة/ 235] یا ( نکاح کی خواہش کو ) اپنے دلوں میں مخفی رکھو ۔ اور کن کی جمع اکنان آتی ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْجِبالِ أَكْناناً [ النحل/ 81] اور پہاڑوں میں تمہارے لئے غاریں بنائیں ۔ الکنان ۔ پردہ غلاف وغیرہ جس میں کوئی چیز چھپائی جائے اس کی جمع اکنتہ آتی ہے ۔ جیسے غطاء کی جمع غطبتہ ۔ چناچہ ارشاد ہے : ۔ وَجَعَلْنا عَلى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ [ الأنعام/ 25] اور ہم نے انکے دلوں پر تو پردے ڈال رکھے ہیں کہ اس کو کچھ نہ سکیں ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَقالُوا قُلُوبُنا فِي أَكِنَّةٍ [ فصلت/ 5] اور کہنے لگے ہمارے دل پردوں میں ہیں ۔ کے بعض نے یہ معنی بیان کئے ہیں کہ ہم تمہاری باتیں سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ جیسا کہ ودسری جگہ فرمایا : ۔ يا شُعَيْبُ ما نَفْقَهُ الآية [هود/ 91] انہوں نے کہا اے شیعب تمہاری بہت سے باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں ۔ اور آیت کریمہ : ۔ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ فِي كِتابٍ مَكْنُونٍ [ الواقعة/ 77- 78] یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے جو کتاب محفوظ میں لکھا ہوا ہے ۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ کتا ب مکنون سے لوح محفوظ مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ قرآن میں کے عنداللہ محفوظ ہونے کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا : ۔ وَإِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ [ الحجر/ 9] اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں ۔ اور شادی شدہ عورت پر بھی کنتہ کا اطلاق ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے خاوند کی حفاظت میں رہتی ہے اس بنا پر شادی شدہ عورت کو محصنتہ بھی کہتے ہیں ۔ گویا دو اپنے خاوند کی حفاظت کے قلعے میں محفوظ ہے ۔ الکنانتہ ۔ ترکش جو کہیں سے پھٹا ہوا نہ ہو ۔ وعد الوَعْدُ يكون في الخیر والشّرّ. يقال وَعَدْتُهُ بنفع وضرّ وَعْداً ومَوْعِداً ومِيعَاداً ، والوَعِيدُ في الشّرّ خاصّة . يقال منه : أَوْعَدْتُهُ ، ويقال : وَاعَدْتُهُ وتَوَاعَدْنَا . قال اللہ عزّ وجلّ : إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] ، أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] ، ( وع د ) الوعد ( وعدہ کرنا ) کا لفظ خیر وشر یعنی اچھے اور برے ( وعدہ دونوں پر بولا جاتا ہے اور اس معنی میں استعمال ہوتا ہے مگر الوعید کا لفظ خاص کر شر ( یعنی دھمکی اور تہدید ) کے لئے بولا جاتا ہے ۔ اور اس معنی میں باب اوعد ( توقد استعمال ہوتا ہے ۔ اور واعدتہ مفاعلۃ ) وتوا عدنا ( تفاعل ) کے معنی باہم عہدو پیمان کر نا کے ہیں ( قرآن کریم میں ودع کا لفظ خرٰر و شر دونوں کے لئے استعمال ہوا ہے ( چناچہ وعدہ خیر کے متعلق فرمایا إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] جو ودعے خدا نے تم سے کیا تھا وہ تو سچا تھا ۔ أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا ۔ سرر (كتم) وسَارَّهُ : إذا أوصاه بأن يسرّه، وتَسَارَّ القومُ ، وقوله : وَأَسَرُّوا النَّدامَةَ [يونس/ 54] ، أي : کتموها ( س ر ر ) الاسرار اور تسارالقوم کے معنی لوگوں کا باہم ایک دوسرے کو بات چھپانے کی وصیت کرنے یا باہم سر گوشی کرنے کے ہیں اور آیت ۔ وَأَسَرُّوا النَّدامَةَ [يونس/ 54] ( پچھتائیں گے ) اور ندامت کو چھپائیں گے ۔ تو یہاں اسروا کے معنی چھپانے کے ہیں ۔ قول القَوْلُ والقِيلُ واحد . قال تعالی: وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ( ق و ل ) القول القول اور القیل کے معنی بات کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ عزم العَزْمُ والعَزِيمَةُ : عقد القلب علی إمضاء الأمر، يقال : عَزَمْتُ الأمرَ ، وعَزَمْتُ عليه، واعْتَزَمْتُ. قال : فَإِذا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ [ آل عمران/ 159] ، وَلا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكاحِ [ البقرة/ 235] ، وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلاقَ [ البقرة/ 227] ، إِنَّ ذلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ [ الشوری/ 43] ، وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْماً [ طه/ 115] ، أي : محافظة علی ما أمر به وعَزِيمَةً علی القیام ( ع ز م ) العزم والعزیمۃ کسی کام کو قطعی اور حتمی طور پر کرنے کا ارادہ کرنا عزمت الامر وعزمت علیہ واعتزمت میں نے اس کام کو قطعی طور پر کرنے کا ارادہ کرلیا / قرآن میں ہے : ۔ فَإِذا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ [ آل عمران/ 159] جب کسی کام کا عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسہ رکھو ۔ وَلا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكاحِ [ البقرة/ 235] اور نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا ۔ وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلاقَ [ البقرة/ 227] اور اگر طلاق کا ارادہ کرلیں إِنَّ ذلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ [ الشوری/ 43] بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں ۔ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْماً [ طه/ 115] اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ پایا ۔ یعنی جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا اسکی حفاظت کرنے اور اسے بجا لانے میں ثابت قدم نہ پایا عُقْدَةُ والعُقْدَةُ : اسم لما يعقد من نکاح أو يمين أو غيرهما، قال : وَلا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكاحِ [ البقرة/ 235] ، وعُقِدَ لسانه : احتبس، وبلسانه عقدة، أي : في کلامه حبسة، قال : وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي [ طه/ 27] ، النَّفَّاثاتِ فِي الْعُقَدِ [ الفلق/ 4] ، جمع عقدة، وهي ما تعقده الساحرة، وأصله من العزیمة، العقد ۃ نکاح عہدو پیمان وغیرہ جو پختہ کیا جاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَلا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكاحِ [ البقرة/ 235] اور نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا ۔۔۔ عقد لسانہ اس کی زبان پر گرہ لگ گئی فی لسانہ عقدۃ اس کی زبان میں لکنت ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي [ طه/ 27] اور میری زبان کی گرہ کھول دے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ النَّفَّاثاتِ فِي الْعُقَدِ [ الفلق/ 4] اور گرہوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے میں عقدۃ عقدۃ کی جمع ہے یعنی وہ گر ہیں جو جادو گر عورتیں لگاتی ہیں دراصل اس کے معنی عزیمۃ کے ہیں اس لئے اس پر عقدۃ اور عزیمۃ دونوں کا استعمال ہوتا ہے اور جادو گر کو معقدۃ بھی کہا جاتا ہے ۔ نكح أصل النِّكَاحُ للعَقْدِ ، ثم استُعِيرَ للجِماع، ومُحالٌ أن يكونَ في الأصلِ للجِمَاعِ ، ثمّ استعیر للعَقْد، لأَنَّ أسماءَ الجِمَاعِ كلَّهَا كِنَايَاتٌ لاسْتِقْبَاحِهِمْ ذكرَهُ كاسْتِقْبَاحِ تَعَاطِيهِ ، ومحال أن يَسْتَعِيرَ منَ لا يَقْصِدُ فحْشاً اسمَ ما يَسْتَفْظِعُونَهُ لما يَسْتَحْسِنُونَهُ. قال تعالی: وَأَنْكِحُوا الْأَيامی [ النور/ 32] ، إِذا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِناتِ [ الأحزاب/ 49] ، فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَ [ النساء/ 25] إلى غير ذلک من الآیات . ( ن ک ح ) اصل میں نکاح بمعنی عقد آتا ہے اور بطور استعارہ جماع کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے یہ ناممکن ہے کہ یہ اصل میں بمعنی جماع ہو اور پھر عقد میں بطور استعارہ استعمال ہوا ہو کیوں کہ عربی زبان میں جماع کے معنی میں تمام الفاظ کنائی ہیں ۔ کیونکہ نفس فعل کی طرح صراحتا اس کا تذکرہ بھی مکروہ سمجھا جاتا ہے لہذا یہ نہیں ہوسکتا کہ زبان ذکر فحش سے اس قدر گریزا ہو وہ ایک مستحن امر کے لئے قبیح لفظ استعمال کرے قرآن پاک میں ہے : ۔ وَأَنْكِحُوا الْأَيامی[ النور/ 32] اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو ۔ إِذا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِناتِ [ الأحزاب/ 49] جب تم مومن عورتوں سے نکاح کر کے فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَ [ النساء/ 25] تو ان لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں سے اجازت حاصل کر کے نکاح کرلو ۔ علٰی ہذا لقیاس متعد آیات ہیں جن میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے ۔ أجل الأَجَل : المدّة المضروبة للشیء، قال تعالی: لِتَبْلُغُوا أَجَلًا مُسَمًّى [ غافر/ 67] ، أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ [ القصص/ 28] . ( ا ج ل ) الاجل ۔ کے معنی کسی چیز کی مدت مقررہ کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ { وَلِتَبْلُغُوا أَجَلًا مُسَمًّى } [ غافر : 67] اور تاکہ تم ( موت کے ) وقت مقررہ تک پہنچ جاؤ ۔ حذر الحَذَر : احتراز من مخیف، يقال : حَذِرَ حَذَراً ، وحذرته، قال عزّ وجل : يَحْذَرُ الْآخِرَةَ [ الزمر/ 9] ، وقرئ : وإنّا لجمیع حَذِرُون، وحاذِرُونَ 3» ، وقال تعالی: وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 28] ، وقال عزّ وجل : خُذُوا حِذْرَكُمْ [ النساء/ 71] ، أي : ما فيه الحذر من السلاح وغیره، وقوله تعالی: هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ [ المنافقون/ 4] ، وقال تعالی: إِنَّ مِنْ أَزْواجِكُمْ وَأَوْلادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ [ التغابن/ 14] ، وحَذَارِ ، أي : احذر، نحو : مناع، أي : امنع . ( ح ذ ر) الحذر ( س) خوف زدہ کرنے والی چیز سے دور رہنا کہا جاتا ہے حذر حذرا وحذرتہ میں اس سے دور رہا ۔ قرآن میں ہے :۔ يَحْذَرُ الْآخِرَةَ [ الزمر/ 9] آخرت سے ڈرتا ہو ۔ وإنّا لجمیع حَذِرُون، وحاذِرُونَاور ہم سب باسازو سامان ہیں ۔ ایک قرآت میں حذرون ہے هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ [ المنافقون/ 4] یہ تمہاری دشمن میں ان سے محتاط رہنا ۔ إِنَّ مِنْ أَزْواجِكُمْ وَأَوْلادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ [ التغابن/ 14] تمہاری عورتوں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ( بھی ) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ حذر ۔ کسی امر سے محتاط رہنے کے لئے کہنا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 28] اور خدا تم کو اپنے ( غضب ) سے محتاط رہنے کی تلقین کرنا ہے الحذر بچاؤ ۔ اور آیت کریمہ :۔ خُذُوا حِذْرَكُمْ [ النساء/ 71] جہاد کے لئے ) ہتھیار لے لیا کرو ۔ میں حذر سے مراد اسلحۃ جنگ وغیرہ ہیں جن کے ذریعہ دشمن سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے حذار ( اسم فعل بمعنی امر ) بچو جیسے مناع بمعنی امنع خوف الخَوْف : توقّع مکروه عن أمارة مظنونة، أو معلومة، كما أنّ الرّجاء والطمع توقّع محبوب عن أمارة مظنونة، أو معلومة، ويضادّ الخوف الأمن، ويستعمل ذلک في الأمور الدنیوية والأخروية . قال تعالی: وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] ( خ و ف ) الخوف ( س ) کے معنی ہیں قرآن دشواہد سے کسی آنے والے کا خطرہ کا اندیشہ کرنا ۔ جیسا کہ کا لفظ قرائن دشواہد کی بنا پر کسی فائدہ کی توقع پر بولا جاتا ہے ۔ خوف کی ضد امن آتی ہے ۔ اور یہ امور دنیوی اور آخروی دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے : قرآن میں ہے : ۔ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] اور اس کی رحمت کے امید وار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں ۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ حلم الحِلْم : ضبط النّفس والطبع عن هيجان الغضب، وجمعه أَحْلَام، قال اللہ تعالی: أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلامُهُمْ بِهذا [ الطور/ 32] ، قيل معناه : عقولهم ، ولیس الحلم في الحقیقة هو العقل، لکن فسّروه بذلک لکونه من مسبّبات العقل وقد حَلُمَ وحَلَّمَهُ العقل وتَحَلَّمَ ، وأَحْلَمَتِ المرأة : ولدت أولادا حلماء قال اللہ تعالی: إِنَّ إِبْراهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُنِيبٌ [هود/ 75] ، ( ح ل م ) الحلم کے معنی ہیں نفس وطبیعت پر ایسا ضبط رکھنا کہ غیظ وغضب کے موقع پر بھڑ کنہ اٹھے اس کی جمع احلام ہے اور آیت کریمہ : ۔ کیا عقلیں ان کو ۔۔۔ سکھاتی ہیں ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ احلام سے عقیں مراد ہیں اصل میں ھلم کے معنی متانت کے ہیں مگر چونکہ متانت بھی عقل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس لئے حلم کا لفظ بول کر عقل مراد لے لیتے ہیں جیسا کہ مسبب بول کر سبب مراد لے لیا جاتا ہے حلم بردبار ہونا ۔ عقل نے اسے برد بار رہنا دیا ۔ عورت کا حلیم بچے جننا ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّ إِبْراهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُنِيبٌ [هود/ 75] بیشک ابراہیم بڑے تحمل والے نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

دوران عدت اشارہ کنایہ میں پیغام نکاح دینا قول باری ہے (ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبۃ النکاح او اکننتم فی انفسکم، اور تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اگر تم ان عورتوں کو پیغام نکاح دینے کے سلسلے میں کوئی بات اشارۃ کہو یا نکاح کا ارادہ تم اپنے دل میں پوشیدہ رکھو) خطبہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ گفتگو ہے جس کے ذریعہ عقد نکاح کی دعوت دی جائے، اگر خطبہ بضم الخاء ہو تو اس سے مراد نصیحت و موعظت کی وہ صورت ہے جس میں تسلسل اور تربیت و تنسیق ہو۔ خطبہ کے متعلق ایک قول یہ بھی ہے کہ جس کا اول و آخر موجود ہو۔ جس طرح کہ رسالہ یعنی خط، پیغام وغیرہ کی صورت ہوتی ہے اور خطبہ حال کے بیان کے لئے آتا ہے جیسے ” جلسۃ اور قعدۃ “ حال بیان کرتا ہے تو تعریض کا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ کلام میں ایسی چیز پر دلالت موجود ہو جس کا ذکر کلام میں نہ کیا گیا ہو مثلاً کوئی شخص یہ کہے۔ ” ما انا بزان “ (میں زانی نہیں ہوں) اس میں اشارۃ مخاطب کے زانی ہونے کی بات کی گئی ہے۔ اسی بنئا پر حضرت عمر نے اس قول پر اسے تصریح قرار دے کر حد قذف جاری کی تھی۔ کنایہ کا مفہوم یہ ہے کہ کسی چیز کو اس کے صریح نام سے ذکر کئے بغیر اس پر دلالت کرنے والا لفظ ذکر کیا جائے جیسا کہ قول باری ہے (انا انزلناہ فی لیلۃ القدر، ہم نے اسے قدر کی رات میں نازل کیا) یعنی قرآن مجید۔ یہاں ’ ہا ‘ اس سے کنایہ ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ پیغام نکاح کے سلسلے میں اشارۃً بات کرنے کی صورت یہ ہے کہ مثلاً یوں کہے ” انی اریدان اتزوج امراۃ من امرھا “ ص میں کسی عورت سے اس کی رضامندی کی بنیاد پر نکاح کرنا چاہتا ہوں) لفظ ’ امرھا ‘ کے ذریعے الفاظ میں اشارہ ہوگیا۔ حسن بصری کا قول ہے کوئی شخص اس سے یوں کہے ” ان بک لمعجب و انی فیک راغب ولا تفوتینا نفسک “ (میری نظروں میں تم جچ گئی ہو، تمہاری ذات میں مجھے دلچسپی ہے۔ اپنے آپ کو ہمارے دائرہ رغبت سے باہر نہ لے جانا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ بن قیس سے عدت کے دوران یہ فرمایا تھا (لا تفوتینا نفسک) پھر عدت گزرنے کے بعد آپ نے انہیں حضرت اسامہ بن زید یک طرف سے نکاح کا پیغام بھیجا تھا۔ عبدالرحمن بن القاسم نے اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ وہ مثلاًٰ اس سے یوں کہے جبکہ وہ عدت میں ہو : ” انک لکریمۃ و انی فیک لراغب “ تم بہت شرف والی ہو، مجھے تمہاری ذات میں دلچسپی ہے) یا اس قسم کا کوئی فقرہ ہو۔ عطاء بنذ ابی رباح کا قول ہے کہ مرد یوں کہے۔ ” ان لجمیلۃ و ان فیک الراغب و ان قضی اللہ شیئا کان۔ “ (تم بہت حسین ہو، مجھے تمہاری ذات سے دلچسپی ہے اور اگر اللہ چاہے تو کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا) غرض تعریض سے مراد ایسا کلام ہے جس کا مفہوم عدت گزارنے والی عورت می اس کی دلچسپی پر دلالت کرتا ہو۔ لیکن وہ اسے صریح الفاظ میں پیغام نکاح نہیں دے سکتا۔ قول باری ہے (الا ان تقولوا قولا معروفا۔ الا یہ کہ تم کوئی ڈھنگ کی بات کرو) اس کے متعلق سعید بن جبیر کا قول ہے کہ مثلاً وہ یوں کہے۔ ” انی فیک لراغب ان لا رجوا ان نجتمع “ مجھے تمہاری ذات میں دلچسپی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اکٹھے ہوجائیں گے) ۔ قول باری (او اکننتم فی انفسکم) کا معنی یہ ہے کہ تم نے عدت ختم ہوجانے کے بعد اس سے نکاح کرنے کا ارادہ اپنے دل میں چھپائے رکھا ہو۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اشارۃ پیغام نکاح دینے اور نکاح کا ارادہ اپنے دل میں پوشیدہ رکھنے اور اسے ظاہر نہ کرنے کی صورتوں کو مباح کردیا۔ اسماعیل بن اسحاق نے کسی کا قول نقل کیا ہے کہ اس نے اشارۃً کسی پر زنا کی تہمت لگانے کی بناء پر لازم ہونے والی حد کی نفی کے لئے یہ استدلال کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اشارۃً پیغام نکاح کو بمنزلہ صراحتہً ذکر نکاح قرار نہیں دیا۔ اس بناء پر اشارۃً تہمت زنا صراحتہً تہمت کی طرح نہیں ہوسکتی۔ اسماعیل بن اسحاق کا کہنا ہے کہ اس کا یہ استدلال خود اس کے خلاف دلیل ہے کیونکہ کسی چیز کے متعلق اشارۃً تذکرہ وہ ہوتا ہے جس کا معنی مراد ماطب کو سمجھ میں آ جائے، اس طرح اشارہ تہمت زنا جب مسجد میں آ جائے تو اس کا نام قذف ہے اور اس طرح اس پر وہی حکم عائد ہوگا جو قاذف پر ہوتا ہے۔ اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو شخص اشارۃً تہمت لگانے والے سے حد قذف کی نفی کرتا ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ دراصل یہ معلوم نہیں ہوتا کہ تعریض کرنے والے نے اس سے تہمت ہی مراد لی ہے۔ کیونکہ اشارۃً جو بات کی جائے اس میں دوسرا احتمال بھی موجود ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں اسماعیل بن اسحاق نے یہ کہا ہے کہ پھر اس استدلال کی بناء پر اشارۃً تہمت لگنا اسی طرح مباح ہوجانا چاہیے جس طرح اشارۃً پیغام نکاح دینا مباح ہے۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ نکاح میں اشارہ اور کنایہ کو تصریح یک بجائے اس لئے اختیار کیا گیا کہ نکاح کا انعقاد طرفین کے ذریعے ہوتا ہے اور مرد کی طرف سے پیغام نکاح عورت کی طرف سے جواب کا مقتضی ہوتا ہے لیکن اکثر احوال میں اشارۃً پیغام نکاح کسی جواب کا مقتضی نہیں ہوتا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اسماعیل بن اسحاق نے اپنے مدمقابل کو نفی حد کے استدلال کے سلسلے میں جو بات نقل کی ہے وہ درست ہے اور اس کے جواب میں جو کہا گیا ہے وہ واضح طور پر فاسد اور لچر ہے۔ اشارۃً تہمت لگانے پر حد کی نفی کے لئے اس استدلال کی وجہ یہ ہے کہ جب مرد پر عدت والی عورت کو صراحۃً پیغام نکاح دینے کی پابندی لگا دی گئی اور اس کی بجائے اشارۃً پیغام کی اجازت دی گئی تو اس وجہ سے اس معاملے میں تعریض اور تصریح کا حکم ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوگیا۔ جبکہ اشارۃً تہمت لگانے کا حکم صراحۃً تہمت لگانے کے حکم کے بالکل خلاف ہے اور اس میں پیغام نکاح کے سلسلے میں تعریض و تصریح والی بات نہیں ہے۔ اس لئے ان دونوں کو یکساں قرار دینا جائز نہیں ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے اشارۃً پیغام نکاح دینے کے حکم اور صراحۃً ایسا کرنے کے حکم کے درمیان یکسانیت نہیں رکھی۔ ایسا اس لئے ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ حدود شبہ کی بناء پر ساقط ہوجاتے ہیں۔ اس لئے وہ سقوط اور نفی کے حکم کے لحاظ سے نکاح سے زیادہ موکد ہیں۔ اب جبکہ نکاح کے سلسلے میں اشارہ تصریح کی طرح نہیں ہے اور یہ تصریح حد کے ثبوت کے باب میں زیادہ موکد ہے تو حد اس لحاظ سے اولیٰ ہوگی کہ وہ تعریض یعنی اشارہ اور کنایہ سے ثابت نہ ہو۔ کیونکہ اس میں دلالت کا یہ پہلو موجود ہے کہ اگر عدت گزرنے کے بعد مرد عورت کو اشارۃً پیغام نکاح دے تو اس سے دونوں کے درمیان عقد نکاح واقع نہیں ہوگا۔ اس طرح عقد نکاح کے متعلق اشارہ تصریح سے مختلف ہوگیا۔ اس لئے حد اس لحاظ سے اولیٰ ہوگئی کہ وہ اشارہ اور کنایہ سے ثابت نہ ہو۔ اسی طرح فقاء کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ عقود کی تمام صورتوں میں اقرار اشارہ کنایہ کے ذریعے ثابت نہیں ہوتا بلکہ تصریح سے ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے کہ نکاح کے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے اشارہ اور تصریح کے درمیان فرق رکھا ہے اس لئے حد اس لحاظ سے اولیٰ ہوگی کہ وہ اشارہ کنایہ سے ثابت نہ ہو اور ان تمام معاملات میں جن کے حکم کا تعلق قول سے ہوتا ہے اشارہ اور تصریح کے درمیان فرق کے لئے یہ دلالت واضح ہے۔ اور درج بالا سطور میں ہماری بیان کردہ بات کو ثابت کرنے کے لئے بھی یوہ دلالت کافی اور مقصد کو پورا کرنے والی ہے۔ اگر کسی جامع علت کی بنیاد پر قیاس کی جہت سے ہم تعریض کو تصریح کی طرف لوٹائیں تو اس طرح بھی استدلال میں ہمارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہوگا وہ اس طرح کہ قذف یعنی تہمت کی طرح نکاح کا حکم بھی قول سے تعلق رکھتا ہے جب اس لحاظ سے اشارۃً پیغام نکاح کے حکم اور تصریح کے حکم کے درمیان فرق واقع ہوگیا تو اشارۃً پیغام نکاح کا حکم ثابت ہوگیا۔ اگرچہ عام صورت حال میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق نکاح یک بات تصریح سے بھی ثابت وہ جاتی ہے۔ اسماعیل بن اسحاق کی یہ بات اشارۃً تہمت زنا کا حکم بمنزلہ تصریح ہونا چاہیے کیونکہ اشارۃً تہمت سے قازف کی مراد اسی طرح معلوم ہوجاتی ہے جس طرح اگر وہ صراحۃً تہمت لگائے تو اس کے متعلق میرا (صاحب کتاب کا) خیال یہ ہے کہ اسماعیل یہ کہتے ہوئے اشارۃً پیغام نکاح اور تصریح کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حکم کو نظرانداز کر گئے۔ اس لئے کہ تعریض اور تصریح دونوں کی صورت میں قائل کی مراد سمججھ میں آ جانے کے باوجود ان دونوں میں فرق رکھا گیا۔ اس لئے کہ اگر حکم کا تعلق قائل کی مراد کو سمجھ لینے کے ساتھ ہوتا تو بعینہ یہی بات پیغام نکاح کے اندر موجود ہے۔ جس کی بناء پر خطبہ کے سلسلے میں عریض اور تصریح دونوں کا حکم یکساں ہونا چاہیے تھا۔ اب جبکہ نص قرانی نے ان دونوں کے درمیان فرق کردیا ہے تو اس سے اسماعیل بن اسحاق کا استدلال ختم ہوگیا اور ہمارا بیان کردہ استدلال درست ہوگیا۔ اسماعیل کی یہ بات کہ جو شخص اشارۃً تہمت لگانے والے سے حد قذف کی نفی کرتا ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ دراصل یہ معلوم نہیں ہوتا کہ تعریص کرنے والے نے اس سے تہمت ہی مراد لی ہے کیونکہ اشارۃ جو بات کی جائے اس میں دوسرا احتمال بھی موجود ہوتا ہے تو یہ حد قذف کی نفی کرنے والے کے قول کی اسی وکالت و وضاحت ہے جو خود اس سے ثابت نہیں ہے اور یہ ایسا فیصلہ ہے جو کسی ثبوت کے بغیر غیرموجود چیز کے متعلق کردیا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ حد قذف کا تعلق قائل کے ارادے کے ساتھ وہتا ہے۔ بلکہ نفی کے قائلین کے نزدیک اس کا تعلق صرف اس صورت کے ساتھ ہوتا ہے جب کوئی شخص کسی پر کھلے الفاظ میں تہمت زناء لگائے۔ اس لئے نفی کے قائل کے ذمہ یہ بات لگانا کہ اس نے اشارۃً تہمت لگانے والے سے حد قذف کی نفی اس لئے کہ اس کی مراد کا علم نہیں ہوسکا۔ قائلین نفی کے لئے نہ تو قابل قبول ہے اور نہ ہی ان کے نزدیک اس کا کوئی اعتبار ہے۔ اسماعیل کا یہ کہنا کہ اشارۃ تہمت لگانے و اسے حد قذف کی نفی کے قائل کے استدلال سے اس پر یا بات لازم آتی ہے کہ وہ اشارۃ تہمت لگانے کو اسی طرح مباح کر دے جس طرح اس نے اشارۃ پیغام نکاح کو مباح قرار دیا ہے تو دراصل یہ ایسے شخص کا کلام ہے جو اپنے قول میں سنجیدہ نہیں ہے اور جو یہ بھی نہیں سوچتا کہ اپنے مخالف کے ذمہ اس غلط بات کو لازم کرنے کا کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔ ہم (صاحب کتاب) یہ کہتے ہیں کہ اسماعیل کے مخالف نے اپنے استدلال میں جو بات کہی ہے اسے اشارۃ پیغام نکاح کی اباحت کے لئے علت قرار نہیں دیا ہے کہ پھر اس پر اشارۃ تہمت زنا کی اباحت بھی لازم آ جائے بلکہ اس نے پیغام نکاح کے سلسلے میں تعریض اور تصریح کے درمیان فرق کے ایجاب پر آیت سے استدلال کیا ہے۔ رہ گئی ممانعت اور اباحت تو ان کی دلالت کسی اور وجہ پر موقوف ہے۔ رہ گئی اسماعیل بن اسحاق کی یہ بات کہ نکاح میں اشارہ اور کنایہ کو تصریح کی بجائے اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ نکاح کا انعقاد طرفین کے ذریعے ہوتا ہے اور مرد کی طرف سے پیغام نکاح عورت کی طرف سے جواب کا مقتضی ہوتا ہے لیکن اکثر احوال میں اشارۃ پیغام نکاح کسی جواب کا مقتضی نہیں ہوتا تو یہ ایک کھوکھلی سی بےمعنی بات ہے۔ اس کی خودبخود تردید ہوجاتی ہے۔ اس لئے کہ اشارۃ یا صراحۃً پیغام نکاح کسی جواب کا مقتضی نہیں ہوتا۔ کیونکہ قول باری (ولکن لا نواعد و ھن سرا الا ان تقولوا قولا معروفا) میں نہی کا رخ عدت کی مدت ختم ہوجانے کے بعد آنے والے وقت کے لئے پیغام نکاح دینے یکط فر ہے۔ اور یہ بات کسی جواب کی مقتضی نہیں جس طرح پیغام نکاح اشارۃ جواب کا مقتضی نہیں ہے۔ دوسری طرف جواب کے مقتضی عقد سے نہی پر خطاب باری کا کوئی جواز نہیں کہ ان دونوں صورتوں میں اسماعیل بن اسحاق کے بیان کردہ وجہ کی بناء پر فرق قائم کردیا جائے۔ اس سے یہ ظاہر ہوگیا کہ جواب کے اقتضاء کی نفی میں اشارۃ ی صراحۃً پیغام نکاح کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں آیت نے ان دونوں باتوں یعنی اشارۃ پیغام نکاح اور صراحۃً پیغام کے درمیان فرق کردیا ہے۔ رہ گیا وہ عقد جو جواب کا مقتضی ہو تو اس سے قول باری (ولا تعزموا عقدۃ النکاح حتیٰ یبلغ الکتاب اجلہ) میں منع کردیا گیا ہے۔ اگرچہ آیت میں نفس عقد سے روک دیا گیا ہے۔ لیکن یہ ممانعت صراحۃً ایسے پیغام نکاح سے نہی کی مقتضی ہے جو عقد پر دلالت کرتا ہوں جس طرح کہ قول باری (ولا تقل لھما اف) کی گالی گلوچ اور مار پیٹ کی نہی پر دلالت ہو رہی ہے۔ جواب اور عدم جواب کے اقتضاء کے متعلق اسماعیل بن اسحاق کے استدلال کی تردید اس وجہ سے بھی ہوتی ہے کہ اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ ایسے تمام عقود جو جواب کے مقتضی ہوتے ہیں ان کا انعقاد تعریض یعنی اشارہ کنایہ کے ذریعے درست نہیں ہوتا۔ اسی طرح اقرار کی تمام صورتوں میں تعریض درست نہیں ہوتی اگر ان میں اس شخص کے جواب کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی جس کے حق میں اقرار ہو رہا ہو۔ اس طرح خواہ جواب کا اقتضاء ہو یا اقتضاء نہ ہو۔ اس سے حکم میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا جس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جواب یا عدم جواب کا اختلاف ان کے درمیان فرق کو واجب نہیں کرتا۔ قول باری (ولکن لا تواعدو ھن سر، لیکن تم خفیہ طور پر ان عورتوں سے وعدے نہ لو) سے کیا مراد ہے اس میں اختلاف ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) ، سعید بن جبیر، شعبی اور مجاہد کا قول ہے کہ خفیہ وعدے سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت سے یہ عہد یا پکا وعدہ لے لے کہ وہ اپنی ذات کو اس کے لئے روکے رکھے گی اور اس کے سوا کسی اور سے نکاح نہیں کرے گی۔ حسن بصری، ابراہیم نحفی، ابومجلز، محمد بن سیرین اور جابر بن زید کا قول ہے کہ اس سے مراد زناء ہے۔ زید بن اسلم کا ق ول ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ عورت سے عدت کے دوران کوئی نکاح نہ کرے اور پھر یہ کہ دے کہ میں اسے پوشیدہ رکھوں گا یہاں تک کہ عدت کی مدت گزر جائے یا یہ کہ عورت کے پاس جائے اور کہے کہ عدت گزرنے تک کسی کو میرے یہاں آنے کا علم نہ ہو۔ ابوبکر جصامی کہتے ہیں کہ لفظ میں ان تمام معانی کا احتمال ہے اس لئے کہ زنا پر بھی بعض دفعہ لفظ سر کا اطلاق ہوتا ہے۔ حطیئہ کا شعر ہے۔ و یحرم سرجارتھم علیھم و یا کل جارھم انف القصاع ان کی پڑوسن کے ساتھ بدکاری ان پر حرام ہے اور ان کے پڑوسی ان کی فیاضی کی بدولت اونچے اونچے پیالوں میں کھاتے ہیں۔ یہاں سر سے مراد زنا ہے۔ شاعر اپنے ممدوحین کی اس صفت کو سراہتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی عورتوں سے اپنا دامن پاک رکھتے ہیں۔ ایک اور شاعر روبہ جنگلی گدھے اور اس کی مادہ کا ذکر کرتا ہے کہ جب مادہ حاملہ ہوجاتی ہے تو وہ اس سے جفتی کرنے سے باز رہتا ہے۔ وہ کہتا ہے۔ قد احصنت مثل دعا میص الدنق اجنۃ فی مستکنات الحلق فعف عن اسرارھا بعدالعسق جنگلی گدھی اب اس طرح نر کی جفتی سے محفوظ ہوچکی ہے جس طرح گدلے پانی میں رہنے والے سیاہ کیڑے جو زمین دوز نالیوں کے پوشیدہ مقامات میں چھپے ہوتے ہیں۔ اب جنگلی گدھا اس سے چمٹے رہنے کے بعد جفتی کرنے سے باز آگیا ہے۔ یعنی لزوق (چپکے رہنے) کے بعد۔ محاورہ میں کا جاتا ہے۔ ” عسق بہ اذا الزق بہ “ یعنی وہ اس سے چمٹ گیا یا چپک گیا۔ یہاں سر سے مراد جفتی ہے۔ عقد نکاح کو بھی سر کہا جاتا ہے جس طرح کہ وطی کو سر کہا جاتا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ وطی اور عقد دونوں میں سے ہر ایک پر لفظ نکاح کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس بناء پر آیت سے وطی، عدت اور عقد ختم وہ جانے کے بعد کے وقت کے لئے کھلے الفاظ میں پیغام نکاح دینا مراد لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ تاہم ان تمام احتمالات کے باوجود آیت سے وہ معنی مراد لینا سب سے بہتر اور اولیٰ ہے جس کی روایت حضرت ابن عباس (رض) اور آپ کے ہم خیال مفسرین سے کی گئی ہے جس کا ہم نے پہلے ذکر کیا ہے کہ کھلے الفاظ میں پیغام نکاح دے کر عورت سے یہ عہد لے لینا کہ وہ اپنی ذات کو اس کے لئے روکے رکھے گی تاکہ عدت گزرنے کے بعد اس کے ساتھ نکاح ہو سکے۔ اس لئے کہ اشارۃ کا پیغام نکاح کی اباحت کا تعلق اس عقد کے ساتھ ہے جو عدت گزرنے کے بعد واقع ہونے والا ہے۔ اس لئے صراحۃً پیغام نکاح کی ممانعت کا تعلق بھی بعینہ اسی قسم کے عقد کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ایک اور جہت سے دیکھا جائے تو یہ معلوم ہوگا کہ حضرت ابن عباس سے مروی معنی کا ہمیں صرف آیت کے ذریعے پتہ چلتا ہے۔ اس بناء پر لامحالہ آیت سے مراد بھی یہی معنی ہوں گے۔ جہاں تک عدت کے دوران عقد نکاح واقع کرنے کا تعلق ہے تو اس کی ممانعت کا ذکر کردیا گیا اور اس میں کسی اشارے یا کنائے سے کام نہیں لیا گیا تو اس صورت میں یہ کہنا بڑی دور کی بات ہوگی کہ آیت زیر بحث میں مذکور لفظ (سرا) سے بطور کنایہ عقد نکاح مراد ہے جس کا ذکر پیغام نکاح کے سلسلے میں کھلے الفاظ میں کیا گیا ہے۔ اسی طرح جس نے (سرا) کی تاویل زناء کے معنی میں کی ہے۔ اس کی یہ تاویل بھی ایک دور کی بات کہی جاسکتی ہے۔ اس لئے کہ زنا کاری کے لئے کسی خفیہ وعدے کی ممانعت کا تعلق تو عدت اور غیرعدت دونوں حالتوں کے ساتھ ہے۔ کیونکہ یہ ظاہر ہے کہ تحریم زنا کا حکم کسی وقت یا شرط اور حالت کی قید سے پوری طرح آزاد ہے اور علی الاطلاق ہے۔ اس بناء پر اس تاویل کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ زناء کاری کے لئے خفیہ وعدے کی ممانعت کو عدت کے ساتھ خاص کرنا ایک مہمل اور بےفائدہ بات ہوگی۔ تاہم اس میں کوئی امتناع نہیں کہ مذکورہ بالا معانی سب کے سب مرادئے جائیں۔ اس لئے کہ لفظ میں ان تمام کا احتمال موجود ہے اور حضرت ابن عباس کی تاویل ان سے باہر نہیں ہے۔ قول باری ہے صعلم اللہ انکم تذکرونھن، اللہ کو علم تھا کہ تم اس کا ان سے جلد ذکر کرو گے) یعنی اللہ تعالیٰ کو اس بات کا علم تھا کہ تم اس بناء پر ان سے نکاح کے معاملے کا ان سے جلد ذکر کرو گے کہ تمہیں ان کی ذات میں دلچسپی ہے اور یہ بھی اندیشہ ہے کہ اس معاملے میں کوئی اور تم سے بازی نہ لے جائے۔ اس لئے اس نے تمہارے لئے اشارۃ اظہار مدعا کو مباح کردیا لیکن کھلے الفاظ میں ایسا کرنے پر پابندی باقی رہی۔ اس سے ہمارے اصحاب کے اس قول کی صحت پر دلالت ہو رہی ہے کہ اگر ایک چیز کے حصول پر کچھ وجوہ سے پابندی ہو تو اسے کسی مباح طریقے سے حاصل کرنا جائز ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی قسم کی ایک روایت ہے کہ حضرت بلال (رض) آپ کے پاس عمدہ کھجور لے کر آئے تو آپ نے دریافت کیا کہ آیا خیبر کے تمام کھجور اسی طرح کے ہوتے ہیں۔ حضرت بلال (رض) نے نفی میں جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم یہ کھجور دو صاع کے بدلے ایک صاع اور تین صاع (ایک پیمانہ جو تقریباً ساڑھے تین سیر کا ہوتا ہے) کے بدلے و صاع کے حساب سے لیتے ہیں۔ یہ سن کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لاتفعلوا ولکن بیعوا تمرکم بعرض ثم الشتروا بہ ھذا التمو، ایسا نہ کرو لیکن تم اپنی کھجریں جنس کے بدلے فروخت کر کے پھر اس جنس کے بدلے یہ عمدہ کھجور خرید لو) ۔ اس طرح آپ نے جائز طریقے سے عمدہ کھجور خریدنے کی راہ بتادی۔ اس اصول کا ذکر ہم انشاء اللہ دوسرے مواقع پر بھی کریں گے۔ قول باری (علیم اللہ انکم تذکرونھن) قول باری (علم اللہ انکم کنتم تخالون انفسکم، اللہ کو معلوم ہوگیا کہ تم چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے) کی طرح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رمضان کی راتوں میں ان کے لئے اکل و شرب اور جماع مباح کردیا۔ اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ اگر یہ چیزیں مباح نہ کردی جاتیں تو عین ممکن تھا کہ بہت سے لوگ ان میں مبتلا ہو کر ممنوع افعال کے مرتکب ہوتے، اس لئے اللہ تعلایٰ نے اپنی رحمت سے کام لے کر ان کے لئے تخفیف کردی۔ ان ہی معانی پر قول باری (علم اللہ انکم ستذکرونھمن) کو بھی محمول کیا جائے گا۔ قول باری ہے (ولا تعزموا عقدۃ النکاح حتیٰ بلغ الکتاب اجلہ، اور عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ عدت پوری نہ ہوجائے) ایک قول ہے کہ لعنت میں ” عقدۃ “ کے معنی شد یعنی باندھنے کے ہیں۔ آپ کہتے ہیں ” عقدت الحبل “ اور ” عقدت العقد “ ص میں نے رسی باندھی) اور میں نے گریں ڈالیں) ۔ یہ فقرے اس بناء پر کہے جاتے ہیں کہ مضبوطی میں ان کی مشابہت رسی کی گرہوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ قول باری (ولا تعزموا عقدۃ النکاحض کا معنی یہ ہے کہ عدت کے اندر تم عقد نکاح نہ کرو اور نہ ہی اس میں عقد نکاح کا پکا ارادہ کرو۔ اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ تم دل میں عدت گزر جانے کے بعد عقد نکاح کا پکا ارادہ کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ مباح کردیا ہے کہ عدت گزرنے کے بعد عقد کا دل میں پہلے سے پکا ارادہ کرسکتا ہے۔ چناچہ ارشاد باری ہے (ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبۃ النساء او اکننتم فی انفسکم) اکنان فی النفس کا معنی اخمار یعنی دل میں ایک بات پوشیدہ رکھنا ہے اس سے ہمیں یہ معلو مہو گیا کہ قول باری (ولا تعزموا عقدۃ النکاح) میں عدت میں عقد نکاح اور اس دوران عقد نکاح کا پکا ارادہ کرنے کی ممانعت ہے اور قول باری صحتی یبلغ الکتاب اجلہ) سے مراد عدت کا گزر جانا ہے۔ یہ بات خطاب باری کے مفہوم میں موجود ہے اور اس کے بیان کی کوئی ضرورت نہیں ہے دیکھئے جب فریعہ (رض) بنت مالک نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا جس کا ذکر پہلے آچکا ہے تو آپ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ (حتیٰ یبلغ الکتاب اجلہ، جب تک عدت کی مدت پوری نہ ہوجائے) حضرت فریعہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فقرے کے مفہوم سے ہی انقضاء عدت کا معنی سمجھ لیا تھا اور کسی وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔ فقاء کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اگر کسی شخص نے عدت کے دوران کسی عورت سے صرف عقد نکاح کرلیا تو اس کا یہ عقد فاسد ہوگا۔ تاہم سلف اور ان کے بعد آنے والے فقاء کے درمیان اس امر میں اختلاف ہے کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے عدت کے دوران نکاح کے تمام مراحل طے کر لئے تو اس کا کیا حکم ہوگا۔ ابن المبارک نے کہا کہ ہمیں اشعتث نے شعبی سے، انہوں نے مسروق سے یہ روایت کی ہے کہ حضرت عمر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ اطلاع ملی کہ ایک قریشی عورت سے قبیلہ تقیف کے ایک مرد نے عدت کے دوران شادی کرلی ہے۔ آپ نے دونوں کو بلوا کر انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کردیا اور سزا بھی دی پھر فرمایا کہ یہ مرد اب اس عورت سے کبھی نکاح نہیں کرسکے گا۔ پھر آپ نے اس کے مہر کی رقم بیت المال میں رکھوا دی لوگوں میں یہ طریق کار جب عام ہوگیا تو حضرت علی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ” اللہ امیر المومنین پر رحم فرمائے۔ مہر کی رقم کا بیت المال سے تعلق ! جہالت اور نادانی تو ان دونوں نے کی۔ اس لئے امام کو چاہیے تھا کہ اس دونوں کو سنت کی راہ کی طرف لوٹا دیتے۔ “ حضرت علی (رض) سے پوچھا گیا کہ اس مسئلے میں آپ کیا کہتے ہیں ! جواب میں فرمایا : ” عورت کو مہر کی رقم ملے گی کیونکہ مرد نے اس کے ساتھ ہمبستری کی ہے۔ ان دونوں کو علیحدہ کردیا ائے گا لیکن انہیں سزا نہیں دی جائے گی اور عورت پہلے شوہر کی عدت مکمل کرنے کے بعد دوسرے شوہر کی عدت بھی مکمل کرے گی۔ اس کے بعد یہ دوسرا شوہر اسے پیغام نکاح دے گا۔ “ جب حضرت عمر (رض) کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” لوگو، غلط باتوں کو سنت کی طرف لوٹا کر درست کرلو “۔ ابن ابی زائدہ نے اشعث سے اسی قسم کی روایت کی ہے اور کہا کہ اس مسئلے میں حضرت عمر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) کے قول کی طرف رجوع کرلیا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اس مسئلے میں حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) متفق ہوگئے اس لئے کہ روایت یہی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) کے قول کی طرف رجوع کرلیا تھا۔ لیکن فقاء امصار کا اس مسئلے میں اختلاف رہا۔ امام ابو حنیفہ، امام ابو یوسف، امام محمد اور امام زفر کا قول ہے کہ عورت کو مہر مثل ملے گا۔ پھر جب پہلے شوہر کی عدت گزر جائے گی تو دوسرا شوہر اس سے نکاح کرسکے گا۔ یہی سفیان ثوری کا بھی قول ہے اور امام شافعی بھی اس کے قائل ہیں۔ امام مالک، اوزاعی اور لیث بن سعد کا ق ول ہے کہ وہ عورت اس دوسرے مرد کے لئے کبھی حلال نہیں ہوگی بلکہ امام مالک اور لیث بن سعد نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اس عورت کو، م اگر وہ لونڈی ہو، یہ مرد خرید بھی نہیں سکے گا۔ یعین ملک یمین کی بنا پر بھی وہ عورت اس کے لئے حلال نہیں ہوگی۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ مذکورہ بالا فقہاء کے درمیان اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے زنا کرلیا تو اس کے لئے اس سے نکاح کرلینا جائز ہے حالانکہ زنا عدت میں نکاح کرنے سے بڑھ کر جرم ہے۔ اب جب زنا کی وجہ سے وہ عورت اس پر ہمیشہ کے لئے حرام نہیں ہوتی تو شبہ کی بناء پر ہمبستری کی وجہ سے اس پر حرام نہ ہونا زیادہ معقول بات ہے۔ اسی طرح اگر کسی نے آزاد عورت سے نکاح کرنے کے بعد کسی لونڈی سے نکاح کرلیا یا دو بہنوں سے نکاح کر کے دونوں سے ہمبستری بھی کرلی تو ایسی صورت میں وہ عورت اس پر ہمیشہ کے لئے حرام نہیں ہوجائے گی۔ ٹھیک اسی طرح اگر کسی نے کسی عورت سے اس کی عدت کے دوران نکاح کر کے ہمبستری کرلی تیو یہ ہمبستری یا تو شبہ کی بناء پر وطی قرار دی جائے گی یا اسے زناء کا نام دیا جائے گا چاہے جو بھی صورت ہو اس سے ہمیشہ کے لئے تحریم لازم نہیں آئے گی۔ اگر یہ کہا جائے کہ تمہارے نزدیک بھی بعض صورتوں میں شبہ کی بناء پر وطی اور زنا کا ارتکاب ہمیشہ کے لئے تحریم کا موجب بن جاتا ہے مثلاً ایک شخص اپنی بیوی کی ماں یا بیٹی سے ہمبستری کرلے تو ایسی صورت میں اس کی بیوی ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہوجائے گی اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ جو مسئلہ ہمارے زیربحث ہے اس کی اس مثال کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے زیربحث تو وہ ہمبستری ہے جس میں شریک عورت ہمبستری کرنے والے مرد پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے ایسی ہمبستری زیربحث نہیں ہے جس میں شریک عورت کی وجہ سے کوئی دوسیر عورت ہمبستری کرنے والے پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے۔ ہمارے نزدیک یہ حکم تو ہمبستری کےئے ہے خواہ وہ بصورت زنا ہو، یا بصورت شبہ یا بصورت مباح لیکن متعرض کو فقہ کے اصولی کتابوں میں کوئی ایسی مثال نہیں ملی جس میں ہمبستری کی بناء پر شریک عورت ہمیشہ کے لئے اس مرد پر حرام ہوگئی ہو۔ اس بنا پر معترض کا قول کتب اصول سے خارج ہے اور اقوال سلف سے بھی اس لئے کہ حضرت عمر (رض) نے اس مسئلے میں حضرت علی (رض) کے قول کی طرف رجوع کرلیا تھا۔ رہ گئی یہ بات کہ حضرت عمر (رض) نے اس کے مہر کی رقم کو بیت المال کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے اسے ناجائز ذریعے سے حاصل ہونے والا مہر قرار دیا تھا ایسی صورت میں اس رقم کا صدقہ کردینا ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے اسے بیت المال کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ پھر اس معاملے میں حضرت علی (رض) کے قول کی طرف رجوع کرلیا۔ مہر کی رقم کے متعلق حضرت عمر (رض) کے طریق کار کی مشابہت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول اس روایت کے ساتھ ہے کہ آپ کے سامنے ایسی بکری کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا گیا جسے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر لے لیا گیا تھا۔ آپ نے جب اسے کھانا چاہا تو وہ حلق سے نیچے نہیں اترا، آپ نے فوراً فرمایا کہ بکری مجھے بتارہی ہے کہ اسے ناحق پکڑ لیا گیا تھا۔ لوگوں نے آپ کو جب بتایا کہ مالک کی اجازت کے بغیر اسے پکڑ لیا گیا تھا تو آپ نے فرمایا اسے قیدیوں کو کھلا دو ۔ ہمارے نزدیک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس حکم کی وجہ یہ ہے کہ یہ بکری اس شرط پر پکڑنے والوں کی ہوجاتی کہ وہ اس کی قیمت کا تاوان بھر دیتے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے صدقہ کردینے کا حکم دے دیا اس لئے کہ اسے ناجائز طریقے سے حاصل کیا گیا تھا اور ابھی تک انہوں نے اس کی قیمت مالک کو ادا نہیں کی تھی۔ سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ زیر بحث عورت کا مہر بیت المال میں رکھا جائے گا۔ سعید بن المسیب، ابراہیم نخعی اور زہری کا قول ہے کہ حضرت علی (رض) سے منقول روایت کے مطابق مہر کی رقم عورت کو مل جائے گی۔ حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) نے اس پر اتفاق کیا تھا کہ ان دونوں کو حد نہیں لگے گی۔ اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے عدت کے دوران نکاح کرلیا تو ان پر حد واجب نہیں ہوگی خواہ انہیں تحریم نکاح کا علم بھی ہو۔ کیونکہ زیربحث مثال میں عورت کو اس کا علم تھا کہ وہ عدت میں ہے یہی وجہ ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اسے کوڑوں کی سزا دی اس کا مہر بیت المال میں جمع کروا دیا، لیکن کسی پر حد جاری نہیں کی۔ پھر اس مسئلے میں کسی صحابی نے حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) کی مخالفت نہیں کی۔ اس بنا پر یہ مثال اس قاعدے کی بنیاد بن گئی کہ ہر ایسی ہمبستری جو عقد فاسد کی بنا پر ہو اس میں حد واجب نہیں ہوتی خواہ اس میں ملوث فریقین کو اس کا علم وہ یا نہ ہو۔ یہ مثال امام ابوحنیفہ کے اس مسئلے کے لئے بطور شاہد کے کام دے رہی ہے کہ جس شخص نے اپنی کسی محرم سے نکاح کر کے اس کے ساتھ ہمبستری کرلی تو اس پر حد زنا جاری نہیں ہوگی۔ فقاء کا اس عدت کے متعلق اختلاف ہے جو کسی عورت پر دو مردوں کی وجہ سے واجب ہوئی ہو۔ امام ابو حنیفہ، امام ابو یوسف، امام محمد۔ امام زفر، امام مالک بروایت ابن القاسم سفیان ثوری اور اوزاعی کچا قول ہے کہ ایسی صورت میں ایک عدت دونوں کے لئے کافی ہوگی۔ خواہ یہ عدت حمل کے ذریعے گزاری جائے یا حیض کے ذریعے یا مہینوں کے حساب سے۔ یہی ابراہیم نخعی کا قول ہے۔ حسن بن الصالح، لیث بن سعد اور امام شافعی کا قول ہے کہ ایسی عورت ہر مرد کے لئے آنے والے دنوں میں علیحدہ علیحدہ عت گزارے گی پہلے قول کی صحت کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا (والمطلقات یتربصن بانفسمن ثلاثۃ قروم) اس کا تقاضا یہ ہے کہ جب اس عورت کو شوہر نے طلاق دے دی اور کسی اور نے شبہ کی بناء پر اس سے ہمبستری کرلی تو اس کی عدت تین قروء یعنی حیض رہے کیونکہ وہ مطلقہ تھی اور اس پر عدت واجب ہوچکی تھی۔ اب اگر ہم اس عدت کی مدت میں اضافہ کرتے ہیں تو اس سے ہم آیت میں ایسے معنی کا اضافہ کردیں گے جو اس میں موجود نہیں۔ اس لئے کہ آیت نے شبہ کی بناء پر ہمبستری کی جانے والی مطلقہ اور دوسری مطلقہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔ اس پر یہ قول باری (واللائی یئسن من المحیض من نساء کم ان ارتبسم فعدتھن ثلثۃ اشھر واللائی لم یحضن، اور تمہاری وہ عورتیں جو حیض سے مایوس ہوچکی ہیں، اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور وہ عورتیں بھی جنہیں حیض نہیں آیا) بھی دلالت کرتا ہے۔ یہاں بھی آیت نے اس مطلقہ کے درمیان جس سے کسی اجنبی مرد نے ہمبستری کی ہو اور ہمبستری نہ کی جانے والی مطلقہ کے درمیان فرق نہیں کیا۔ اس لئے آیت کا مقتضیٰ یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں عدت کی مدت تین ماہ ہو۔ اس پر یہ قول باری بھی دلالت کرتا ہے (و اولات الاحمال جلھن ان یضعن حملھن، اور حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے۔ ) یہاں اس میں فرق نہیں کیا گیا کہ یہ عدت ایک مرد کی وجہ سے لازم ہوئی ہے یا دو مردوں کی وجہ سے۔ اس پر اس آیت کی بھی دلالت ہو رہی ہے (یسئلونک عن الاہلۃ قلھی مواقیت للناس والحجچ) اس لئے کہ عدت اوقات مہینوں اور نئے چاندوں کے گزرنے کے حساب سے ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان تمام چیزوں کو سب لوگوں کے لئے وقت کا پیمانہ قرار دیا۔ اس لئے ضروری ہے کہ مہینے اور نئے چاند مذکورہ بالا دونوں کے لئے وقت کا پیمانہ ہوں اس لئے کہ آیت کا عموم اس کا متقاضی ہے۔ نیز اس امر پر سب کا اتفاق بھی دلالت کرتا ہے کہ پہلے مرد کے لئے اس عورت سے عقد نکاح جائز نہیں جب تک اس کی وجہ سے عائد ہونے والی عدت ختم نہ ہوجائے۔ اس سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ وہ عورت پہلی عدت کے ساتھ ساتھ دوسرے مرد کی وجہ سے عائد ہونے والی عدت بھی گزار رہی تھی۔ اس لئے کہ دوسرے مرد کی وجہ سے عائد ہونے والی عدت اسے اس سے شادی کرنے سے روک نہیں رہی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اسے اس لئے روک دیا گیا تھا کہ اس کی وجہ سے عائد ہونے والی عدت کے پیچھے ایک اور شخص کی وجہ سے عائد ہونے والی عدت آرہی تھی۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ جائز ہے کہ پہلا شوہر اس سے نکاح کرلے اور پھر دوسرے شخص کے لئے عدت گزارنے کی جگہ پر عورت کے پہنچنے سے قبل اس کا انتقال ہوجائے۔ اس صورت میں دوسرے شخص کی عدت اس پر لازم نہیں ہوگی۔ اگر عورت اس حالت میں اس دوسرے کی بھی عدت نہ گزار رہی ہوتی تو عقد نکاح ممنوع نہ ہوتا۔ اس لئے کہ ایسی عدت جو مستقبل میں واجب ہونے والی ہو وہ گزرے ہوئے عقد کو رفع نہیں کرسکتی۔ اس پر یہ بات بھی دلالت کر رہی ہے کہ حیض، حمل سے رحم کے خالی ہونے کا نام ہے جب پہلے مرد نے اسے طلاق دے دی اور دوسرے نے حیض آنے سے قبل شبہ کی بنا پر اس سے وطی کرلی پھر اسے تین حیض آ گئے تو اس سے استبراء رحم ہوگیا اور یہ بات تو محال ہے کہ پہلے شخص کے حمل سے استبراء دوسرے شخص کے حمل سے استبراء سے مختلف ہو۔ اس لئے ضروری ہوگیا کہ تین حیض کے ساتھ ہی دونوں شخصوں کی وجہ سے لازم ہونے والی عدت گزر جائے۔ اس بات پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ جس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر اسے علیحدہ کردیا پھر عدت میں شبہ کی بنا پر اس سے وطی کرلی تو اس پر اب دو عدت واجب ہوگی ایک عدت تو وطی کی بنا پر اور دوسری عدت ان ایام پر مشتمل ہوگی جو پہلی عدت سے باقی رہ گئے ہوں اس میں کوئی فرق نہیں ہوگا کہ یہ عدت ایک مرد کی وجہ سے لازم ہوئی یا دو مردوں کی وجہ سے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تمہاری بیان کردہ صورت میں یہ ایک مرد کا حق تھا جو واجب وہا جبکہ زیربحث صورت میں واجب ہونے والا حق دو مردوں کا تھا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ایک مرد یا دوسروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اگر ایک مرد کے دو حق واجب وہ جائیں تو ان دونوں کو اس ایک مرد کے سپرد کرنا اسی طرح واجب ہے جس طرح ان دونوں کو دو حقداروں کے سپرد کرنا واجب ہے۔ دیکھئے قرضوں کی ادائیگی کے اوقات، حج کے مواقیت، اجاروں کے اوقال اور ایلاء کی مدتوں کے لحاظ سے ایک شخص یا دو شخصوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوتا۔ کیونکہ ایک ہی وقت کے گزرنے کے ساتھ دونوں میں سے ہر شخص اپنا حق حاصل کرلیتا ہے اور اس طرح ایک کے جو مہینے ہوتے ہیں بعینہ دوسرے کے لئے بھی وہی ہوتے ہیں۔ ابوالزناد نے سلیمان بن یسار کے واسطے سے حضرت عمر سے روایت کی ہے کہ جس عورت نے مدت میں نکاح کرلیا آپ نے اسے دونوں شخصوں کی عدت گزارنے کا حکم دیا تھا۔ اس روایت کا ظاہر اس بات کا متقاضی ہے کہ ان دونوں شخصوں کے لئے اس عورت نے ایک ہی عدت گزاری۔ زہری نے سلیمان بن یسار کے واسطے سے حضرت عمر (رض) سے یہ روایت کی ہے کہ وہ عورت پہلی عدت کے باقی ماندہ دن گزارے گی اور اس کے بعد دوسرے شخص کی وجہ سے لازم ہونے والی عدت گزارے گی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے یہ معلوم ہو کہ وہ دوسرے شخص کی وجہ سے لازم ہونے والی عدت مستقبل میں گزارے گی۔ اس لئے ضروری ہے کہ اس روایت کو باقی ماندہ عدت پر محمول کیا جائے تاکہ یہ روایت ابوالزناد کی روایت کے موافق ہوجائے۔ واللہ اعلم۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٣٥) اور جن عورتوں کے شوہر انتقال کرچکے اور ابھی ان کی عدت پوری نہیں ہوئی تو ان کو نکاح کا پیغام دینے میں کوئی حرج نہیں کہ عدت گزرنے کے بعد اس سے شادی کرلیں، اشارتا اس سے کہا جائے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم دونوں کو حلال طریقہ پر اکٹھاکردے تو کتنا اچھا ہو یا اپنے دلوں میں اس چیز کو پوشیدہ رکھو کیوں کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم ضرور ان سے نکاح کا ذکر کرو گے مگر صاف الفاظ میں نکاح کا وعدہ نہ کرو مگر یہ کہ صحیح طریقہ یہ اشارتا اس کا ذکر کرو کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم دونوں کا ساتھ کردے تو بہت اچھا ہو اور تم نکاح کے تعلق کا پختہ ارادہ بھی نہ کرو جب تک کہ اس کی عدت نہ گزر جائے اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی خبر ہے کہ تم اپنی باتوں میں سے کس بات کو پورا کرتے ہو اور کس کو نہیں کرتے ہو اور وعدہ خلافی سے ڈرتے رہو اور جو وعدہ خلافی سے توبہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کو معاف کرنے والے ہیں اور وہ حلیم بھی ہے (کہ جلد انتقام نہیں لیتے )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٣٥ (وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیْمَا عَرَّضْتُمْ بِہٖ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَآءِ اَوْ اَکْنَنْتُمْ فِیْ اَنْفُسِکُمْ ط) کسی عورت کا عدت کے دوران نکاح تو نہیں ہوسکتا ‘ نہ ہی اسے واضح طور پر پیغام نکاح دیا جاسکتا ہے ‘ البتہ اشارے کنائے میں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مجھے اس میں دلچسپی ہے۔ یا پھر یہ بات اپنے دل ہی میں پوشیدہ رکھی جائے اور عدت ختم ہونے کا انتظار کیا جائے۔ (عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمْ سَتَذْکُرُوْنَہُنَّ ) آخر تمہیں ان کا خیال تو آئے گا کہ یہ عورت بیوہ ہوگئی ہے ‘ اب میں اس سے شادی کرسکتا ہوں۔ کوئی آدمی یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ یہ جو میرے دل میں بیوہ کے بارے میں خیال آ رہا ہے اور اس سے نکاح کی رغبت پیدا ہو رہی ہے تو شاید میں گناہگار ہوگیا ہوں۔ یہاں اطمینان دلایا جا رہا ہے کہ ایسے خیال کا آنا گناہ نہیں ہے ‘ یہ قانون فطرت ہے۔ (وَلٰکِنْ لاَّ تُوَاعِدُوْہُنَّ سِرًّا) ایسا نہ ہو کہ خفیہ ہی خفیہ نکاح کی بات پکیّ ہوجائے ۔ (اِلَّا اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلاً مَّعْرُوْفًا ط) ۔ بس کوئی ایسی معروف بات کہہ سکتے ہو جس سے انہیں اشارہ مل جائے۔ (وَلاَ تَعْزِمُوْا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتّٰی یَبْلُغَ الْکِتٰبُ اَجَلَہٗ ط) ۔ یعنی اللہ کی مقرر کردہ عدت جب تک پوری نہ ہوجائے۔ یہاں کتاب سے مراد قانون شریعت ہے۔ کتاب اللہ میں بیوہ کی عدت چار ماہ دس دن مقرر کردی گئی ‘ اس کا پورا ہونا ضروری ہے ‘ اس سے پہلے نکاح نہیں ہوسکتا۔ (وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِیْ اَنْفُسِکُمْ فَاحْذَرُوْہُ ج ) ۔ اس کی پکڑ سے بچنے کی کوشش کرو۔ (وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ ) ۔ اللہ غفور ہے ‘ بخشنے والا ہے ‘ کوئی خطا ہوگئی ہے تو استغفار کرو ‘ تو بہ کرو ‘ اللہ معاف فرمائے گا۔ اور وہ حلیم ہے ‘ تحمل کرنے والا ہے ‘ فوراً نہیں پکڑتا ‘ بلکہ ڈھیل دیتا ہے ‘ مہلت دیتا ہے کہ اگر چاہو تو تم توبہ کرلو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

157: جو عورت عدت گزاررہی ہو اس کو صاف لفظوں میں نکاح کا پیغام دینا اور یہ بات پکی کرلینا جائز نہیں ہے کہ عدت کے بعد تم مجھ سے نکاح کروگی، البتہ اس آیت نے کوئی مناسب اشارہ دینے کی اجازت دی ہے، جس سے وہ عورت سمجھ جائے کہ اس شخص کا ارادہ عدت کے بعد پیغام دینے کا ہے، مثلاً کوئی اتنا کہلوادے کہ میں بھی کسی مناسب رشتے کی تلاش میں ہوں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

جب تک عورت سوائے طلاق رجعی کے اور کسی طرح کی طلاق یا خاوند کی وفات کی عدت میں ہو تو جائز نہیں ہے کہ کوئی شخص اس مدت کے اندر خفیہ طور پر اس عورت سی نکاح کرے یا صاف لفظوں میں نکاح کا پیغام دیوے ہاں اشارہ کنایہ کے طور پر کچھ کہہ دیوے تو مضائقہ نہیں ہے مثلاً یوں کہہ دیوے کہ کوئی نیک عورت مل جائے تو میرا بھی ارادہ نکاح کرنے کا ہے ہاں مطلقہ رجعیہ کی عدت میں یہ اشارہ کنایہ کی بات غیر مرد کو جائز نہیں ہے اگر عدت کے اندر کسی نے نکاح کرلیا تو دونوں میں تفریق کرا دی جائے اور اگر نکاح کے بعد مباشرت بھی ہوگئی ہے تو حضرت عمر (رض) سے ایک روایت ہے کہ وہ عورت اس مرد پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجاتی ہے۔ لیکن اس کی سند ضعیف ہے اور یہ بھی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اپنے اس قول سے رجوع کیا ہے ٣۔ خلوت میں اختلاف ہے کہ وہ قائم مقام مباشرت کے ہے یا نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:235) لا جناح علیکم۔ یہاں خطاب مطلقہ عورتوں کو جو عدت کی مدت پوری کر رہی ہوں ان کے ساتھ نکاح کا ارادہ رکھنے والے مردوں سے ہے۔ فیما عرضتم بہ من خطبۃ النسائ۔ فی بمعنی اس بارے میں ۔ یا اس بابت ما موصولہ۔ عرضتم ب ماضی کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ تعریض (تفعیل) مصدر ۔ اشارۃ یا کفایۃ کہنا۔ تم نے اشارۃ یا کنایۃ کہا۔ جو تم نے مبہم طور پر بغیر کھولے بات کی۔ لغات القرآن میں تفسیر کبیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے۔ امام فخر الدین رازی (رح) تفسیر کبیر میں رقم طراز ہیں تعریض لغت میں تصریح کی ضد ہے۔ اور اس کے معنی ہیں اپنی کلام میں ایسی چیز کو لے آنا کہ جو اپنے مقصود پر بھی دلالت کی صلاحیت رکھتی ہو اور غیر مقصود پر بھی مگر جانب مقصود کی طرف اس کی رہنمائی زیادہ مکمل اور زیادہ راجح ہو۔ یہ اصل میں عرض الشیٔ سے ماخوذ ہے جس کے معنی جانب اور کنارے کے ہیں۔ گویا تعریض کرنے والا شخص اپنے مقصد کے گرد کھومتا ہے مگر اسے طاہر نہیں کرتا۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ایک حاجت مند شخص ایک شخص سے کہ جو اس کی حاجت برآری کرسکتا ہو کہنے لگے میں تو حضور کے سلام کو حاضر ہوا ہوں اور محض آپ کی زیارت کو آیا ہوں۔ اسی معنی میں یہ مصرعہ ہے۔ وحسبک بالتسلیم منی تقاضا (تجھ سے تقاضے کو میرا سلام ہی کافی ہے) ۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب ما موصولہ کی طرف راجع ہے۔ من خطبۃ النساء متعلق عرضتم بہ ہے۔ خطبہ پیغام نکاح۔ نکاح کی بات چیت۔ خطب یخطب (باب نصر) کا مصدر ہے۔ مطلب آیت کا یہ ہوا کہ : اے مردو جو متذکرہ بالا عدت پوری کرنے والی عورتوں سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہو نکاح کے سلسلہ میں جو بات تم تعریضاً کہو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ او اکننتم فی انفسکم۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ اکننتم۔ ماضی جمع مذکر حاضر۔ تم نے دل میں چھپا دیا۔ تم نے دل میں محفوظ رکھا۔ اکنان (افعال) مصدر۔ دل میں چھپانا۔ محفوظ رکھنا۔ در مکنون چھپا ہوا موتی۔ یا تم (ارادہ نکاح کو) اپنے دلوں میں ہی چھپائے رکھو (تب بھی تم کو) کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ستذکرونھن۔ س مضارع پر داخل ہوکر معنی میں کردیتا ہے۔ تذکرون مضارع جمع مذکر حاضر۔ ھن ضمیر مفعول جمع مؤنث۔ غائب۔ تم ان سے (نکاح کا) ذکر کرو گے۔ لاتواعدوھن سرا۔ التواعدوھن۔ فعل نہی جمع مذکر حاضر ھن ضمیر مفعول جمع مؤنث غائب تواعدوا مصدر مواعدۃ (مفاعلۃ) سے ہے۔ جس کے معنی کسی سے وعدہ کرنے کے ہیں تم ان سے وعدہ نہ کرو۔ سرا۔ سر۔ چھپی ہوئی بات کو کہتے ہیں۔ بھید۔ راز۔ دل میں جو بات چھپی ہو اس کو سر کہتے ہیں۔ اس کی جمع اسرار ہے بطور کنایہ اور مجاز کے سر بمعنی جماع ۔ نکاح، نکاح کرنے کا اظہار کرنا کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے یہاں یہ بطور نکاح مستعمل ہے۔ سرا مفعول بہ ہے۔ ای لا تواعدوھن نکاحا (لیکن) ان عورتوں سے (ایام عدت) میں باہم نکاح کا وعدہ نہ کرو۔ الا حرف استثناء ان تقولوا قولا معروفا۔ مستثنی۔ یہ مستثنی مفرغ ہے یعنی وہ مستثنی جس کا مستثنی منہ مذکور نہ ہو ای لا تواعدوھن مواعدۃ لا مواعدۃ معروفۃ یعنی ان سے باہمی کوئی مواعدہ نہ کرو سوائے معروف طریقہ کے مواعدہ کے جس کا ذکر فیما عرضتم بہ من خطبۃ النساء میں اوپر ہوچکا ہے۔ ان مصدریہ ہے۔ ولا تعزموا عقدۃ النکاح۔ لاتعزموا۔ فعل نہی۔ جمع مذکر حاضر۔ عزم (باب ضرب) عزم کرنا۔ قصد کرنا۔ عقدۃ النکاح مضاف مضاف الیہ مل کر لا تعزموا کا مفعول ۔ عقد نکاح۔ نکاح کی بندش۔ نکاح کی گرہ۔ ترجمہ : اور نہ ارادہ کرو عقد نکاح کا عقدۃ کے معنی گرہ۔ بندش۔ روکاوٹ۔ لکنت۔ مثلاً کہتے ہیں عقد لسانہ۔ اس کی زبان پر گرہ لگا دی گئی۔ اور فی لسانہ عقدۃ۔ اس کی زبان میں لکنت ہے قرآن مجید میں ہے واحلل عقدۃ من لسانی (20:27) اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ الکتب۔ ای ماکتب من العدۃ۔ عدت کی مقرر کردہ مدت۔ اجلہ۔ مضاف مضاف الیہ۔ اس کی مدت مقررہ۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب الکتب کی طرف راجع ہے۔ حتی۔ حرف جر ہے۔ انتہاء غایت کے لئے ہے۔ تاآنکہ عدت کی مقررہ مدت اختتام کو پہنچ جائے۔ فاحذروہ۔ احذروا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ تم ڈرو۔ حذر (باب سمع) مصدر۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع اللہ ہے پس تم اس سے (یعنی خدا سے) ڈرو۔ یا ڈرتے رہو۔ غفور۔ صیغہ مبالغہ۔ بڑا بخشنے والا۔ بڑا معاف کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔ حلیم۔ حلم سے فعیل کے وزن پر صفت مشبہ کا صیغہ ہے۔ بہت برباد۔ تحمل والا۔ جوش غضب سے نفس اور طبیعت کو روکنے والا۔ باوقار۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 یعنی عدت کے دوران میں عورت کو صاف الفاظ کے ساتھ پیغام نکاح دینا جائز نہیں ہے البتہ مناسب طریقے سے یعنی اشارہ کہا یہ سے کوئی بات کہہ دینے میں کوئی حرج نہیں لیکن یہ حکم اس عورت کا ہے جس کے شوہر کے وفات ہوگئی ہو اور مطلقہ ثلاث کا بھی یہی حکم ہے جیسا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس سے فرمادیا تھا کہ جب تمہاری عدت گزر جائے تو اطلاع دینا مگر وہ عورت رجعی طلاق دی گئی ہو تو اس کے شوہر کے سوا کسی دوسرے شخص کے لیے اشارہ کنایہ سے بھی بات کرنا جائز نہیں ہے۔ (ابن کثیر۔ شوکانی)2 یعنی ان سے خفیہ معاہدے نہ کرو ؛ ہاں معروف طریقہ سے نکاح کا تذکرہ کرسکتے ہو مثلا یہ کہ تم تو ابھی جوان ہو یا میں بھی شادی کا خواہشمند ہوں وغیرہ (ابن کثیر)3 یعنی جب تک عدت پوری نہ ہوجائے نکاح کا عزم نہ کرو۔ اس پر تمام ائمہ کا اجماع ہے کہ عدت کے اندر نکاح صحیح نہیں ہے۔ ( ابن کثیر۔ فتح القدیر)4 اس میں نکاح کے سلسلہ میں شرعی احکام کے خلاف حیلے نکالنے پر وعید اور توبہ کی ترغیب ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ یہاں عدت کے اندر چار فعل مذکور ہیں دوزبان کے اور دو دل کے۔ اور ہر ایک کا حکم جدا ہے اول زبان سے تصریحا پیغام دینا یہ حرام ہے لاتواعدوھن سرا میں اس کا ذکر ہے دوم زبان سے اشارہ کرنا جائز ہے لاجناح علیکم اور قولا معروفا میں اس کا ذکر ہے۔ سوم دل سے یہ ارادہ کرنا کہ ابھی یعنی عدت کے اندر نکاح کرلیں گے یہ بھی حرام ہے کیونکہ عدت کے اندر نکاح کرنا حرام ہے اور ارادہ حرام کا حرام ہے۔ لاتعزمو میں اس کا ذکر ہے۔ چہارم دل سے یہ ارادہ کرنا کہ عدت کے بعد نکاح کریں یہ جائز ہے۔ اکننتم فی انفسکم میں اس کا ذکر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : عورتوں کے مسائل جاری ہیں۔ بیوہ عورت اپنے خاوند کی وفات کے بعد چار مہینے دس دن کی عدت گزارے گی بشرطیکہ وہ حاملہ نہ ہو۔ حاملہ ہونے کی صورت میں اس کی عدت بچہ پیدا ہونے تک ہوگی۔ اس عدت کے دوران اس کے ساتھ نکاح کرنے کا خواہش مند شخص کسی ایسے طریقے اور انداز سے اسے اپنے ارادے سے آگاہ نہیں کرسکتا جس سے نکاح کرنے کا کھلا اشارہ پایا جائے البتہ کنایہ کی زبان استعمال کرسکتا ہے۔ یہ شرط عورت کی پریشان حالی کی وجہ سے عائد کی گئی ہے کیونکہ عدّت اور صدمے کے ایّام میں اس کے ساتھ نکاح کی واضح بات کرنا ہمدردی کے بجائے اس کی افسردگی میں اضافہ اور دکھے ہوئے دل پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔ شاید ہی کوئی بیوہ ہو جس کے لیے اس کے خاوند کا فوت ہونا معمولی بات ہو ورنہ خاوند کے اٹھ جانے کے خیال سے ہی ایک شریف عورت جدائی اور تنہائی کے تصور سے کانپ جاتی ہے۔ اگر اس کے چھوٹے چھوٹے بچے اور مالی حالات بہتر نہ ہوں تو اس کی زندگی ویران اور مستقبل تاریک ہوجاتا ہے۔ بیوہ کی عدّت کے دوران نکاح کا واضح پیغام بھیجنا اخلاقی قدروں کے منافی ہے ایسی صورت میں دیکھنے اور سننے والا یہ سمجھے گا کہ شاید یہ اپنے خاوند کے مرنے کے انتظار میں تھی۔ ہاں اشارے، کنائے سے آگاہ کرنے کی اجازت دینا اپنے دامن میں کئی حکمتیں لیے ہوئے ہے۔ سب سے بڑی اور جامع حکمت اسی حکم میں بیان کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اشارے کی زبان استعمال کرنے کی اس لیے اجازت دی ہے کہ وہ جانتا ہے کہ نکاح کے خواہشمند لوگ ضرور کسی انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ اس اخلاقی جرم سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے از راہ کرم تمہیں کنایہ استعمال کرنے کی اجازت عطا فرمائی ہے تاہم یہ اشارات اس وقت تک نکاح کے عزم کے ترجمان نہیں ہونے چاہییں جب تک اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ ضابطہ اپنے وقت کو نہ پہنچ جائے یعنی عدت پوری نہ ہوجائے۔ عزم نکاح کے اظہار سے اس لیے بھی منع کیا گیا کہ کہیں عورت غم اور پریشانی کے عالم میں اپنے مستقبل کے بارے میں غلط فیصلہ نہ کربیٹھے۔ آخر میں ارشاد ہوتا ہے کہ لوگو ! یہ بات یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے جذبات اور عزائم کو اچھی طرح جانتا ہے لہٰذا اس کی نافرمانیوں سے بچ کر رہنا اور یہ بھی یاد رکھو اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے کے باوجود معاف کرنے والا نہایت ہی برد بار ہے۔ عدّت کے مسائل (عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ کُنَّا نُنْھٰی أَنْ نُحِدَّ عَلٰی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلٰی زَوْجٍ أَرْبَعَۃَ أَشْھُرٍ وَّعَشْرًا وَلَانَکْتَحِلَ وَلَا نَطَّیَّبَ وَلَا نَلْبَسَ ثَوْبًا مَصْبُوْغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ وَقَدْ رُخِّصَ لَنَا عِنْدَ الطُّھْرِ إِذَا اغْتَسَلَتْ إِحْدَانَا مِنْ مَحِیْضِھَا فِيْ نُبْذَۃٍ مِنْ کُسْتِ أَظْفَارٍ وَکُنَّا نُنْھٰی عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَآءِزِ ) [ رواہ البخاری : کتاب الطلاق، باب القسط للحادۃ عند الطھر ] ” حضرت ام عطیہ (رض) کہتی ہیں ہمیں منع کیا جاتا تھا کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کریں سوائے شوہر کے۔ شوہر کے مرنے پر چار مہینے دس دن سوگ کریں اور عدت کے زمانے میں نہ سرمہ لگائیں نہ خوشبو لگائیں نہ رنگا ہوا کپڑا پہنیں سوائے اس کپڑے کے جو بننے سے پہلے رنگا گیا ہو۔ البتہ ہمیں اس بات کی اجازت تھی کہ جب ماہواری کے غسل کے بعد خوشبو کے پھنبے کو خون کی جگہ پر پھیر لیں۔ اور جنازے کے پیچھے جانے سے بھی روکا جاتا تھا۔ “ ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں بیوہ عدّت کے دوران نہ زرد کپڑا پہنے نہ زیور پہنے اور نہ خضاب لگائے۔ “ [ رواہ ابو داوٗد : کتاب الطلاق، باب فیما تجتنبہ المعتدۃ فی عدتھا ] مسائل ١۔ بیوہ کو عدّت کے دوران نکاح کا پیغام بھیجنا منع ہے۔ ٢۔ عدّت کے دوران بیوہ کو نکاح کا اشارہ دیاجاسکتا ہے۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کے حال سے واقف ہے۔ ٤۔ ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا نہایت ہی بردبار ہے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تو تھی عورت ۔ اب اللہ تعالیٰ مردوں کو بھی ہدایات دیتے ہیں جو اس عورت کو نکاح میں لانا چاہتے ہیں ، لیکن وہ عدت گزاررہی ہے ۔ ان کو ایسی ہدایت دی جاتی ہے کہ جس میں ذاتی آداب ، اجتماعی آداب ، فریقین کے جذبات ومیلانات اور ایسے مرحلے کے مصالح اور تقاضوں سب کو ملحوظ رکھا گیا ہے : وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَكْنَنْتُمْ فِي أَنْفُسِكُمْ ” زمانہ عدت میں خواہ تم ان بیوہ عورتوں کے ساتھ منگنی کا ارادہ اشارے کنایے میں ظاہر کردو ، خواہ وہ دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں کوئی مضائقہ نہیں۔ “ دوران عدت عورت کے ساتھ ، میت کے خاندان کی کچھ ایسی یادیں وابستہ ہوتی ہیں ، جو ابھی تک زندہ ہوتی ہیں ۔ پھر ابھی تک اس بات کا امکان بھی ہوتا ہے کہ اس کے رحم میں حمل کے آثار نمایاں ہوجائیں یا حمل واضح ہے اور عدت وضع حمل تک متعلق ہے۔ یہ تمام حالات ایسے ہیں ، جن میں کوئی شریف عورت مناسب نہیں سمجھتی کہ بصراحت جدید ازدواجی زندگی کے سلسلے میں کوئی بات کرسکے ، کیونکہ ایسے حالات میں ایسی باتوں کا ہونا مناسب نہیں ہوتا ۔ اس طرح عورت کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور ابھی یادیں تازہ تازہ ہوئی ہیں۔ ان آداب کا لحاظ کرتے ہوئے ، اشارے ، کنایے میں بات کرنے کو جائز قرار دیا گیا ہے ، لیکن بصراحت کوئی معاملہ طے کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اشارہ ایسا ہو کہ اس سے عورت یہ سمجھ جائے کہ یہ مرد اسے بحیثیت رفیقہ حیات لینے میں دلچسپی رکھتا ہے ، لیکن کنایات میں ۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے اس اشارے کنایے کی یہ مثال بیان کی ہے ۔ مجھے ایک رفیقہ حیات کی ضرورت ہے ۔ مجھے عورتوں سے دلچسپی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی صالح رفیقہ حیات مل جائے۔ اسی طرح قرآن کریم نے دلی رغبت اور خواہش کی بھی کوئی ممانعت نہیں کی ہے۔ بشرطیکہ اس کی کوئی صراحت نہ کی گئی ہو اور نہ ہی اشارہ کنایہ سے ظاہر کی گئی ہو۔ اس لئے کہ دلی خواہش پر انسان کوئی ضبط نہیں کرسکتا۔ دل پر کوئی کنٹرول کس طرح کرسکتا ہے : عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ ” اللہ جانتا ہے کہ ان کا خیال تو تمہارے دل میں آئے گا ہی۔ “ یہ اللہ تعالیٰ نے اس لئے جائز قرار دیا ہے کہ یہ فطری میلان ہے ۔ اور بذات خود نکاح جائز ہے ۔ اس میں کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے ۔ یہاں بعض خارجی اسباب کی بناپر اس بات کی ممانعت کی گئی ہے کہ بصراحت شادی کا پیغام دوران عدت میں نہ دیا جائے ۔ کوئی عملی قدم نہ اٹھایا جائے ۔ اسلام فطری میلانات کا قلع قمع کرنا نہیں چاہتا ۔ بلکہ وہ انہیں تہذیب کے دائرے میں لاتا ہے اور ان کی اصلاح کرتا ہے ۔ وہ انسان کے طبیعی جذبات کو دباتا نہیں بلکہ ان کی ضابطہ بندی کرتا ہے۔ اس معاملے میں وہ صرف ایسی پابندیاں عائد کرتا ہے جو شعور کی پاکیزگی کے خلاف ہوں اور جو ضمیر کی طہارت کے منافی ہوں : وَلَكِنْ لا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا ” مگر ان کے ساتھ خفیہ عہد وپیان نہ کرو۔ “ اس پر کوئی مواخذہ نہ ہوگا کہ تم منگنی کی طرف اشاروں کنایوں میں عورت کی توجہ مبذول کردو۔ یا تم دل ہی دل میں نکاح کی خواہش رکھو ۔ ممنوع یہ ہے کہ تم خفیہ طور پر عدت گزارنے سے پہلے ہی نکاح کا کوئی معاہدہ کرلو۔ یہ فعل آداب نفسیات کے خلاف ہے ، سابقہ خاوند کی یادوں کو مجروح کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ازدواجی زندگی کے دو ادوار کے درمیان عرصہ عدت کو حد فاصل رکھا ہے ، ہمیں ایسا کرنے سے حیاء آنا چاہئے اور ایسا کرنے سے انقضائے عدت تک باز رہنا چاہئے إِلا أَنْ تَقُولُوا قَوْلا مَعْرُوفًا ” اگر کوئی بات کرنی ہے تو معروف طریقے سے کرو۔ “ جس میں کوئی ناپسندیدہ بات نہ ہو ، کوئی فحش بات نہ ہو اور کوئی ایسی بات نہ ہو ، جس کے ذریعے اللہ کے وہ حدود ٹوٹتے ہوں ، جو اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے مقرر کئے ہیں ولا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ ” اور عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ عدت پوری نہ ہوجائے ۔ “ یہاں قرآن مجید کے الفاظ قابل غور ہیں ۔ یہ نہیں کہا :” تم نکاح نہ کرو “ یا ” عقد نکاح نہ باندھو “ بلکہ یہ کہا ہے :” عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ نہ کرو۔ “” مقصد یہ ہے کہ دوران عدت عقد نکاح باندھنے سے سخت گریز کرو۔ یہاں تک کہ اس کا فیصلہ بھی نہ کرو۔ “ کیونکہ فیصلہ عقد کے نتیجے ہی میں عقد وجود میں آتا ہے ، جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ۔ قرآن مجید کی اس قسم کی لطیف طرز ادا کی طرف ہم اوپر آیت تِلکَ حُدُودُاللّٰہِ فَلَا تَقرَبُوھَا ” یہ اللہ کی حدیں ہیں ، ان کے قریب ہی نہ جاؤ۔ “ میں بیان کر آئے ہیں ۔ یعنی قرآن مجید محض ایک لفظ کے انتخاب کے ذریعہ ایک ایسے مفہوم کی طرف اشارہ کردیت ہے جو نہایت ہی لطیف ودقیق ہوتا ہے وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنْفُسِكُمْ ” خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کا حال تک جانتا ہے۔ لہٰذا اس سے ڈرو۔ “ یہاں آکر قرآن مجید اپنے منہاج کے عین مطابق قانون سازی اور اللہ خوفی کو باہم مربوط کردیتا ہے ، بتاتا ہے کہ اللہ جو قانون بنارہا ہے وہ تمہارے دلوں کے بھیدوں سے واقف ہے ۔ مرد وزن کے باہمی تعلقات کا گہرے میلانات اور خفیہ جذبات سے گہرا تعلق ہے ۔ اس تعلق میں دل کو دل سے ربط ہوتا ہے ، ایک دوسر کی محبت دلوں کی تہوں تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے ۔ اس لئے یہاں انہیں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اللہ تو تمہارے ہر راز سے واقف ہے ۔ تمہارے دلی بھیدوں کا جاننے والا ہے ۔ خبرداررہو ! اس سے ڈرو ! اور اللہ کے حدود اور اللہ کے قانون کے سلسلے میں تمہاری حیلہ سازی یا کوئی بات خفیہ اور راز ، اس کے مقابلے میں نہ رہ سکے گی ۔ خبردار ! اب تک انسانی ضمیر کو خوف دلا کر متنبہ کرکے جھنجھوڑ دیا گیا ، وہ جاگ اٹھا اور اس کے اندر احتیاط اور اللہ خوفی پیدا کردی گئی ۔ تو خدائے رحیم شفیق وکریم دیر کئے بغیر خود اسے تسلی بھی دے دیتے ہیں ، اطمینان قلب کا سامان بھی فراہم کردیا جاتا ہے ۔ یقین دلایا جاتا ہے کہ وہ تو غفور ورحیم ہے ۔ وہ نہایت بردبار ہے اور سزا دہی میں جلدی نہیں کرتا ۔ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ” اور جان لو کہ اللہ بردبار ہے ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے درگزر فرماتا ہے۔ “ وہ تو بخشنے والا ہے اور اس دل کی خطا معاف کردیتا ہے ، جس میں اللہ تعالیٰ کا شعور ہو ، جو اپنی پوشیدہ اور نہفتہ بھیدوں کے بارے میں محتاط ہو ۔ وہ حلیم اور بردبار ہے ۔ سزا دہی میں جلدی نہیں کرتا ، اس انتظار میں کہ بیچارہ بندہ عاجز بندہ ، شاید باز آجائے اور توبہ تائب ہوجائے۔ سلسلہ عائلی احکام جاری ہے ، اب اس عورت کے احکام آتے ہیں جس کو رخصتی سے پہلے طلاق دے دی جائے ۔ یہ صورت ان سے مختلف ہے ، جن میں مطلقہ عورتوں کے ساتھ شب باشی ہوچکی ہو ، جن کا بیان پوری طرح ہوچکا ہے ۔ یہ ایسی صورت ہے جو اکثر بیشتر آتی رہتی ہے ، اس صورت میں حقوق الزوجین یہ ہیں :

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیوہ عورتوں کو صریح پیغام نکاح دینے کی ممانعت اس آیت شریفہ میں عدت وفات گزارنے والی عورتوں کے بارے میں ایک تنبیہ فرمائی ہے اور وہ یہ کہ ایسی عورتوں کو صاف صریح الفاظ میں نکاح کا پیغام نہ دیا جائے ہاں اگر اشارتاً و کنایتاً ذکر کردیا جائے مثلاً یوں کہہ دیا جائے کہ فکر نہ کرنا اللہ مالک ہے۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ تمہیں کوئی پریشانی نہ ہوگی۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور اس میں بھی کوئی گناہ نہیں کہ صرف دل میں یہ خیال کرلیا جائے کہ اس کی عدت گزر جائے گی تو اس سے نکاح کرلوں گا۔ اللہ تعالیٰ کو سب کے دلوں کا حال معلوم ہے، اس نے اتنی گنجائش دے دی کہ اشارتاً و کنایتاً عورت کے کان میں بات ڈال دی جائے۔ البتہ اس کی اجازت نہیں دی کہ عدت والی عورت اور پیغام دینے والا مرد آپس میں خفیہ طریقہ پر عقد نکاح کا آپس میں وعدہ کرلیں اور اس کی بھی اجازت نہیں دی کہ عدت ختم ہونے سے پہلے نکاح کریں۔ آیت کے ختم پر وہی بات دہرا دی کہ اللہ تعالیٰ کو دلوں کا سب حال معلوم ہے اس سے ڈرو احکام کی خلاف ورزی نہ کرو، اگر کبھی کوئی خطاء ہوجائے تو توبہ کرلو، اللہ تعالیٰ غفور بھی ہے حلیم بھی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

468 بیوہ عورت کے سامنے اس سے نکاح کرنے کے ارادے کا اظہار عدت کے دوران صراحةً جائز نہیں۔ البتہ اشارةً ایسا کرے تو جائز ہے۔ مثلاً بیوہ یا اس کے ولی کے سامنے یوں کہے کہ " خدا کرے کہ میرا گھر بھی آباد ہوجائے "۔ یا اس قسم کا کوئی اور جملہ۔ اسی طرح اگر دل میں ارادہ کرلے کہ عدت کے بعد اس سے نکاح کروں گا مگر اس کا صراحة اظہار نہ کرے تو یہ بھی جائز ہے۔ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا۔ اللہ کو معلوم تھا کہ تم ضرور ان کا ذکر کروگے۔ اور دل میں ان کی طرف دھیان کروگے اور اس سلسلے میں اپنے اوپر پورا کنٹرول نہیں کرسکو گے۔ اس لیے تہیں اشارةً ذکر کرنے کی اجازت دیدی لیکن نکاح کرنے کا صریح وعدہ اس کی نہ علانیہ اجازت ہے اور نہ پوشیدہ طور پر۔ اِلَّآ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا۔ قولاً معروفاً سے وہی اشارہ اور کنایہ مراد ہے469 یہ مقابل کی تاکید و تفصیل ہے۔ اور عزم سے مراد وہ پختہ ارادہ ہے جو مقارن فعل ہو۔ والمراد بہ العزم المقارن (روح ص 152 ج 2) یعنی عدت گذرنے سے پہلے عزم نکاح کا اظہار مت کرو۔ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِىْٓ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْهُ ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ۔ اپنے بطن کو درست رکھو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل کی باتیں بھی جانتا ہے۔ اور جو اس سے معافی مانگے وہ اسے معاف کردیتا ہے۔ اور معانی نہ مانگنے والوں کا بھی جلدی مواخذہ نہیں فرماتا بلکہ انہیں توبہ کرنے کے لیے مہلت دیتا ہے۔ بیوہ کی عدت اور اس کے نکاح کے احکام بیان کرنے کے بعد آگے طلاق کے مزید کچھ احکام ومسائل بیان کیے گئے ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1۔ اور تم پر اس بارے میں کوئی گناہ نہیں کہ جن عورتوں کے خاوند مرچکے ہوں اور وہ موت کی عدت گزار رہی ہوں تم ان کو پیغام نکاح سے متعلق کوئی بات اشارۃ ً کنایتہ کہہ دو یا ان سے نکاح کرنے کی خواہش کو اپنے دل میں مخفی اور پوشیدہ رکھو۔ اللہ تعالیٰ کو یہ بات معلوم ہے کہ تم ضرور ان عورتوں کے نکاح کا خیال اور دھیان کرو گے اور تم ان کا ذکر مذکور کرو گے تو اچھا ! ذکر کرو اور ان سے نکاح کی رغبت رکھو لیکن ان سے تصریح کے ساتھ اور کھلے الفاظ میں کسی پوشیدہ چیز یعنی نکاح کی بات چیت نہ کرو اور چھپا کر نکاح کا وعدہ نہ کرو مگر ہاں اتنی ہی بات کہو جنتی قاعدے کے موافق اور شرعی دستور کے مطابق ہو اور تم اس وقت تک ان سے عقد نکاح کا ارادہ بھی نہ کرو جب تک ان کی عدت مقررہ او مفروضہ اپنی میعاد کو نہ پہنچ جائے یعنی عدت پوری نہ ہوجائے اور اس بات کو خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قلوب کی باتوں کو خوب جانتا ہے ، لہٰذا تم اللہ تعالیٰ کی گرفت سے ڈرتے رہو اور اس کا یقین کرو کہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کا مالک اور بڑا صاحب تحمل ہے اگر دل میں نکاح کی ٹھان لی تھی تو توبہ کرو وہ بخشنے والا ہے اور اس کی فوری گرفت نہ کرنے پر بےخوف نہ ہو جائو کیونکہ وہ بڑا حلیم ہے عقوبت میں جلدی نہیں کیا کرتا ۔ ( تیسیر) کسی شخص کو ایسے الفاظ کے ساتھ اپنا مطلب سمجھانا جن الفاظ کے مختلف معنی ہوں اور ان الفاظ کے کئی مطلب ہوں ۔ ایسے ذو معنی اور ذو مطالب الفاظ کے ساتھ اپنے مطلب کو سمجھانے اور بیا ن کرنے کو تعریض کہتے ہیں ۔ یہ تعریض تصریح کا مقاتل ہے تصریح کے معنی میں صاف الفاظ میں اپنامطلب بیان کرنا، کسی عمل سے یا کسی قول سے نکاح کی درخواست کرنا اور نکاح کا پیغام دینا اس کو خطبہ کہتے ہیں ۔ خاکے کسرے کے ساتھ اور خا کے ضمہ کے ساتھ جس کو خطبہ کہتے ہیں اس سے وہ کلام مراد ہوتا ہے جو پند و نصائح پر مشتمل ہو اور جس میں عام لوگوں کو خطاب کیا جائے۔ اردو میں ہمارے یہاں خطبہ کے معنی منگنی کیا جاسکتا ہے ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے خطبہ پر خطبہ نہ کیا کرے یعنی اگر ایک بھائی نے کسی جگہ منگنی کا پیغام دے رکھا ہے تو جب تک اس بھائی کی بات چیت ختم نہ ہوجائے تم وہاں منگنی کا پیغام نہ بھیجو۔ اکنان کے معنی میں چھپانا عزم کے معنی ہیں ارادے کا آخری درجہ جس کے بعد فعل صادر ہوجاتا ہے۔ انسانی ارادے کے مختلف درجات ہیں ۔ سانح ، خاطر ، تفکر ، ارادہ، ہمت ، عزم ، غرض ! عزم آخری درجہ کا نام ہے جو فعل سے مربوط ہوتا ہے یعنی عزم فعل کے بالکل متصل اور قریب ہوتا ہے۔ عقدہ کے معنی بھی ارتباط کے ہیں یہاں وہ ارتباط مراد ہے جو عاقدین کے عقد سے حاصل ہوتا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ متوفی منہاز و جبہا جس کی عدت چار ماہ دس دن ہے جب وہ عورتیں عدت میں ہوں تو ان کو صاف الفاظ میں نکاح کا پیغام نہ دو نہ ان سے نکاح کی بات چیت کرو نہ ان سے کوئی وعدہ کرو نہ ان سے کوئی وعدہ لو ۔ اور نہ صراحتہ ً ان معتدہ عورتوں سے اس قسم کی گفتگو کرو۔ البتہ مگھم میں کوئی بات کہہ دو تو مضائقہ نہیں ۔ اسی طرح اگر دل میں نکاح کی بات پوشیدہ رکھو تو بھی مضائقہ نہیں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو یہ معلوم ہے کہ تم ان عورتوں کا تذکرہ ضرور کرو گے اور تم ان کے دھیان سے خالی نہ رہو گے ۔ ذکر کا مطلب یہ ہے کہ باہم انکا تذکرہ کرو گے کہ وہ عورت نیک ہے اور وہ بیوہ بھی ہے اگر اس کی عدت پوری ہوجائے تو میں اس سے نکاح کرلوں ۔ یا ذکر کا مطلب یہ ہے کہ ان کے خیال میں لگے رہو گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بیوہ عورت عدت کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرے اور میں یونہی رہ جائوں ۔ بہر حال اس قسم کے تذکرے اور ذکر اذکار کا کوئی مضائقہ نہیں لیکن کھلم کھلا اس پوشیدہ بات کا وعدہ نہ کر رکھو ۔ سر کے معنی پوشیدہ اور خفیہ چیز کے ہیں یہاں لوگوں نے مختلف معنی بیان کئے ہیں ہم نے ان معنی میں سے نکاح کو اختیار کیا ہے ۔ آیت زیر بحث میں قول معروف سے وہی تعریض مراد ہے یعنی مگھم میں اشارۃ ًکچھ کہنے کی اجازت ہے۔ ربا عزم نکاح اور وہ بھی عدت میں سو وہ حرام ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ عدت موت کی ہو یا طلاق بائن کی اس کے دوران میں یہ کسی مرد کو جائز نہیں کہ صاف الفاظ میں عورت سے نکاح کی بات چیت کرے یا اس سے کوئی وعدہ حاصل کرے یعنی تصریحا ً پیغام دینا حرام ہے اور اشارۃ ً مگھم میں کہنا جائز ہے اور دل سے یہ ارادہ کرنا کہ عدت ہی میں اس سے نکاح کرلوں گا یہ حرام ہے اور دل میں یہ ارادہ کرنا کہ عدت گزرنے کے بعد اس سے نکاح کروں گا یہ جائز ہے اور جو عورت رجعی طلاق کی عدت گزار رہی ہو اس سے تصریحا ً اور تعریضا ً دونوں طرح حرام ہے۔ ( واللہ اعلم) حضرت شاہ صاحب (رح) ارشاد فرماتے ہیں یعنی عورت ایک خاوند سے چھوٹی ہے اور عدت میں ہے تب تک کسی اور کو روا نہیں کہ اس سے نکاح باندھ لیوے یا صاف کر رکھے مگر دل میں نیت رکھے کہ یہ فارغ ہوگی تو میں نکاح کروں گا یا اس کو پردے میں سنا رکھے تا اس سے پہلے کوئی اور نہ کہہ بیٹھے پر وہ یہ کہ ایک بات کہ دے مروج سے مثلاً عورت کو کہے کہ تجھ کو ہر کوئی عزیز کرلے گا یا کہے کہ مجھ کو ارادہ نکاح ہے۔ (موضح القرآن) اب آگے اطلاق اور مہر کے متعلق چند اور مسائل کا ذکر فرماتے ہیں ، چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ ( تسہیل)