The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
ت ب ت(1) اَلتَّابُوْتُ کے معنی صندوق کے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ التَّابُوۡتُ ) (۲:۲۴۸) کہ تمہارے پاس ایک صندوق آئے گا۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ وہ صندوق لکڑی کا تھا، جس میں حکمت کی کتابیں تھیں۔ اور بعض نے کہا ہے کہ تابوت سے مراد دل ہے اور اس میں سکینت سے مراد علم ہے، اسی لیے دل کو سَفَطُ الْعِلْمِ وَبَیْتُ الْحِکْمَۃِ وَتَابُوْتُ الْعِلْمِ وَصندوقُہٗ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ کہا گیا ہے: اِجْعَلْ سِرَّکَ فِیْ وِعَائٍ غَیْرَ سَرَبٍ۔ کہ اپنے بھید کو ایسے برتن میں رکھو جو ٹپکتا نہ ہو اور دل کا نام تَابُوْتَ ہونے کی وجہ سے حضرت عمرؓ نے عبداﷲ بن مسعودؓ کے متعلق فرمایا(2) (۴۷) ھُوَ کُنَیْفٌ مُلِیَٔ عِلْمًا وہ ایک ایسا برتن ہے جو علم سے پر ہے۔
2 results