Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 39

سورة طه

اَنِ اقۡذِفِیۡہِ فِی التَّابُوۡتِ فَاقۡذِفِیۡہِ فِی الۡیَمِّ فَلۡیُلۡقِہِ الۡیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاۡخُذۡہُ عَدُوٌّ لِّیۡ وَ عَدُوٌّ لَّہٗ ؕ وَ اَلۡقَیۡتُ عَلَیۡکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیۡ ۬ ۚ وَ لِتُصۡنَعَ عَلٰی عَیۡنِیۡ ﴿ۘ۳۹﴾

[Saying], 'Cast him into the chest and cast it into the river, and the river will throw it onto the bank; there will take him an enemy to Me and an enemy to him.' And I bestowed upon you love from Me that you would be brought up under My eye.

کہ تو اسے صندوق میں بند کر کے دریا میں چھوڑ دے ، پس دریا اسے کنارے لا ڈالے گا اور میرا اور خود اس کا دشمن اسے لے لے گا اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت و مقبولیت تجھ پر ڈال دی تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے کی جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَنِ
کہ
اقۡذِفِیۡہِ
ڈال دے اسے
فِی التَّابُوۡتِ
تابوت میں
فَاقۡذِفِیۡہِ
پھر ڈال دے اسے
فِی الۡیَمِّ
دریا میں
فَلۡیُلۡقِہِ
پھر ضرور ڈال دے گا اسے
الۡیَمُّ
دریا
بِالسَّاحِلِ
ساحل پر
یَاۡخُذۡہُ
پکڑ لے گا اسے
عَدُوٌّ
دشمن
لِّیۡ
میرا
وَعَدُوٌّ
اور دشمن
لَّہٗ
اس کا
وَاَلۡقَیۡتُ
اور ڈال دی میں نے
عَلَیۡکَ
تجھ پر
مَحَبَّۃً
محبت
مِّنِّیۡ
اپنی طرف سے
وَلِتُصۡنَعَ
اور تاکہ تو پرورش کیا جائے
عَلٰی عَیۡنِیۡ
میری آنکھوں کے سامنے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَنِ
یہ کہ
اقۡذِ
ڈال دے
فِیۡہِ
اس کو
فِی التَّابُوۡتِ
صندوق میں
فَاقۡذِ
پھر پھینک دو
فِیۡہِ
اس کو
فِی الۡیَمِّ
دریا میں
فَلۡیُلۡقِہِ
پھر لازم ہے کہ ڈال دے اس کو
الۡیَمُّ
دریا
بِالسَّاحِلِ
کنارے پر
یَاۡخُذۡہُ
اٹھا لے گا اس کو
عَدُوٌّ
دشمن
لِّیۡ
میرا
وَعَدُوٌّ
اور دشمن
لَّہٗ
اس کا
وَاَلۡقَیۡتُ
اور ڈال دی میں نے
عَلَیۡکَ
تم پر
مَحَبَّۃً
محبت
مِّنِّیۡ
اپنی طرف سے
وَلِتُصۡنَعَ
اور تاکہ تم پرورش کیے جاؤ
عَلٰی عَیۡنِیۡ
میرے سامنے
Translated by

Juna Garhi

[Saying], 'Cast him into the chest and cast it into the river, and the river will throw it onto the bank; there will take him an enemy to Me and an enemy to him.' And I bestowed upon you love from Me that you would be brought up under My eye.

کہ تو اسے صندوق میں بند کر کے دریا میں چھوڑ دے ، پس دریا اسے کنارے لا ڈالے گا اور میرا اور خود اس کا دشمن اسے لے لے گا اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت و مقبولیت تجھ پر ڈال دی تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے کی جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہ تم اس بچے (موسیٰ ) کو صندوق میں رکھو پھر اس صندوق کو دریا میں ڈال دے۔ دریا اس صندوق کو ساحل پر پھینک دے گا جسے میرا اور موسیٰ کا دشمن اٹھا لے گا۔ پھر (اے موسیٰ ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی (کہ جو کوئی تمہیں دیکھے پیار کرنے لگے) اور یہ اس لئے کیا کہ میری نگرانی میں تمہاری پرورش ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ کہ تو اسے صندوق میں ڈال ،پھراس کودریامیں پھینک دو،پھرلازم ہے کہ دریااس کو کنارے پر ڈال دے اوراسے ایک شخص اُٹھالے گاجومیرابھی دشمن ہے اوراس کابھی دشمن ہے اور میں نے اپنی طرف سے تم پرایک محبت ڈال دی اور تاکہ تم میرے سامنے پرورش کیے جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

that is, &Put him (the baby) in the chest, then cast it into the river, then let the river throw it by the shore and it will be picked up by one who is enemy to Me and enemy to him|". And I have cast love on you from Myself, and that you are fashioned under My eye.

کہ ڈال اس کو صندوق میں پھر اس کو ڈال دے دریا میں پھر دریا اس کو لے ڈالے کنارے پر اٹھا لے اس کو ایک دشمن میرا اور اس کا اور ڈال دی میں نے تجھ پر محبت اپنی طرف سے اور تاکہ پرورش پائے تو میری آنکھ کے سامنے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہ اس کو ایک صندوق میں بند کرو پھر اسے دریا میں ڈال دو چناچہ دریا اسے ساحل پر ڈال دے گا (وہاں سے) اس کو اٹھا لے جائے گا وہ جو میرا بھی دشمن ہے اور اس (بچے) کا بھی دشمن ہے میں نے تم پر اپنی محبت کا پرتو ڈال دیا تاکہ تم کو پالا جائے میری آنکھوں کے سامنے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

'Put the baby into a chest and then throw him in the river. The river will throw him up on the shore, and then an enemy of Mine and an enemy of his will take him.' And I spread My love over you in order that you might be reared in My sight.

ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں چھوڑ دے ۔ دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا اور اسے میرا دشمن اور اس بچے کا دشمن اٹھا لے گا ۔ میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کر دی اور ایسا انتظام کیا کہ تو میری نگرانی میں پالا جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہ اس ( بچے ) کو صندوق میں رکھو ، پھر اس صندوق کو دریا میں ڈال دو ۔ ( ١٢ ) پھر دریا کو چھوڑ دو کہ وہ اسے ساحل کے پاس لاکر ڈال دے ، جس کے نتیجے میں ایک ایسا شخص اس ( بچے ) کو اٹھا لے گا جو میرا بھی دشمن ہوگا ، اور اس کا بھی دشمن ۔ ( ١٣ ) اور میں نے اپنی طرف سے تم پر ایک محبوبیت نازل کردی تھی ۔ ( ١٤ ) اور یہ سب اس لیے کیا تھا کہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ یہ کہ موسیٰ کو ایک صندوق میں ڈال دے پھر اس صندوق کو دریا میں ڈال دے (اور اللہ تعالیٰ ) کی قدرت دیکھ اور اس صندوق کو بحکم الٰہی کنارے پر دھکیل دے (وہاں ایک شخص 2 جو میرا دشمن ہے اور اس کا بھی (دشمن ہے یعنی فرعون اس کو لے لے گا اور میں 2 نے اے موسیٰ بچپنے ہی میں تجھ پر (یعنی تیری صورت پر) اپنی طرف سے پیار ڈال دیا تھا اور مطلب یہ تھا کہ تو میری آنکھ کے سامنے پرورش پائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہ ان (موسیٰ علیہ السلام) کو (جلادوں سے بچانے کے لئے) ایک صندوق میں رکھیں پھر ان کو دریا میں ڈال دیں پھر ان کو دریا کنارے تک لے آئے گا اور میرا اور ان کا دشمن ان کو اٹھالے گا اور (اے موسیٰ (علیہ السلام) ! ) میں نے آپ کے اوپر اپنی طرف سے محبت ڈال دی (کو جو دیکھے ، پیارے کرے) اور اس لئے کہ آپ میرے سامنے پرورش پائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ کر اس کو دریا میں چھوڑ دو پھر دریا اس کو ساحل پر لاڈالے گا اور اس کو میرا اور تمہارا دشمن اٹھا لے گا۔ اور میں نے مت پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔ اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Saying! cast him in the ark, and cast him into the river, and the river will throw him on the bank, and then an enemy of Mine and an enemy of his will take him up. And I cast on thee love from Me in order that thou mayest be formed under Mine eye.

(یعنی) یہ کہ (موسی علیہ السلام) کو ایک صندوق میں رکھ پھر اسے دریا میں ڈال دو پھر دریا انہیں کنارہ لے آئے گا (تو) انہیں وہ پکڑے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور ان کا بھی دشمن ہے اور میں نے تمہارے اوپر اپنی طرف سے محبت کا اثر ڈال دیا تھا ۔ اور تاکہ تم کو میری خاص نگرانی میں پرورش کیا جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ اس کو صندوق میں رکھ دو ، پھر اس کو دریا میں ڈال دو ۔ پس یوں ہو کہ دریا اس کو کنارے پر ڈال دے کہ اس کو اٹھالے وہ جو میرا بھی دشمن ہے اور اس کا بھی دشمن ہے اور میں نے تم پر اپنی محبت کا پرتو ڈال دیا اور تاکہ تمہاری پرورش میری نگرانی میں ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( وہ یہ ) کہ اس ( موسیٰ علیہ السلام ) کو ایک صندوق میں رکھدے ، پھر اس کو ( مع صندوق کے ) دریا میں ڈال دے ، پس دریا اس کو کنارے پر ڈال دے گا ، ( آخر کار ) اسے میرا اور اس کا دشمن اُٹھالے گا اور ( اے موسیٰ ) میں نے آپ پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی تھی اور تاکہ آپ میری نگرانی میں پرورش پائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(وہ یہ تھا) کہ موسیٰ کو صندوق میں رکھو اور صندوق کو دریا میں ڈال دو تو دریا اس کو کنارے پر ڈال دے گا، اور میرا اور اس کا دشمن اسے ٹھا لے گا اور موسیٰ ! میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی اس لیے کہ تم پر مہربانی کی جائے اور اس لیے کہ تم میرے سامنے پرورش پائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہ تم اس بچے کو ایک صندوق میں رکھ کر اسے دریا میں ڈال دو پھر وہ دریا اسے خود ہی اس مطلوبہ کنارے پر ڈال دے گا جہاں سے اس کو وہ شخص اٹھا لے گا جو دشمن ہے میرا بھی اور دشمن ہے اس کا بھی اور اے موسیٰ اس وقت میں نے تم پر اپنی طرف سے ایک محبت بھی ڈال دی تاکہ جو دیکھے وہ تم پر فریفتہ ہوجائے اور تاکہ تم میری خاص نگرانی میں پرورش پاؤ،

Translated by

Noor ul Amin

کہ اس بچے ( موسیٰ ) کو صندوق میں رکھوپھراس کو دریامیں ڈال دوپھردریا اس صندوق کو ساحل پر لا ڈالے گاجسے میرا اور موسیٰ کادشمن اٹھا لے گا ، پھر ( اے موسیٰ ) میں نے اپنی جانب سے آپ کے چہرے میں ( لوگوں کے لئے ) محبت پیداکردی اور میں نے چاہا کہ میری خاص نگرانی میں آپ کی پر ورش ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ کر دریا میں ( ف۳۵ ) ڈال دے ، تو دریا اسے کنارے پر ڈالے کہ اسے وہ اٹھالے جو میرا دشمن اور اس کا دشمن ( ف۳٦ ) اور میں نے تجھ پر اپنی طرف کی محبت ڈالی ( ف۳۷ ) اور اس لیے کہ تو میری نگاہ کے سامنے تیار ہو ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کہ تم اس ( موسٰی علیہ السلام ) کو صندوق میں رکھ دو پھر اس ( صندوق ) کو دریا میں ڈال دو پھر دریا اسے کنارے کے ساتھ آلگائے گا ، اسے میرا دشمن اور اس کا دشمن اٹھا لے گا ، اور میں نے تجھ پر اپنی جناب سے ( خاص ) محبت کا پرتَو ڈال دیا ہے ( یعنی تیری صورت کو اس قدر پیاری اور من موہنی بنا دیا ہے کہ جو تجھے دیکھے گا فریفتہ ہو جائے گا ) ، اور ( یہ اس لئے کیا ) تاکہ تمہاری پرورش میری آنکھوں کے سامنے کی جائے

Translated by

Hussain Najfi

کہ اس ( موسیٰ ) کو صندوق میں رکھ اور پھر صندوق کو دریا میں ڈال دے پھر دریا اسے کنارہ پر پھینک دے گا ( اور ) اسے وہ شخص ( فرعون ) اٹھائے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور اس ( موسیٰ ) کا بھی دشمن ہے میں نے تم پر اپنی محبت کا اثر ڈال دیا ۔ ( جو دیکھتا وہ پیار کرتا ) اور اس لئے کہ تم میری خاص نگرانی میں پرورش پائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"'Throw (the child) into the chest, and throw (the chest) into the river: the river will cast him up on the bank, and he will be taken up by one who is an enemy to Me and an enemy to him': But I cast (the garment of) love over thee from Me: and (this) in order that thou mayest be reared under Mine eye.

Translated by

Muhammad Sarwar

to lace her child in a chest and throw it into the sea which would hurl it towards the shore. Then an enemy of Mine who was also the enemy of the child would pick it up from there. I made you attractive and loveable so that you would be reared before My own eyes.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Saying: `Put him (the child) into the Tabut and put it into the river; then the river shall cast it up on the bank, and there, an enemy of Mine and an enemy of his shall take him.' And I endued you with love from Me, in order that you may be brought up under My Eye."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Saying: Put him into a chest, then cast it down into the river, then the river shall throw him on the shore; there shall take him up one who is an enemy to Me and enemy to him, and I cast down upon you love from Me, and that you might be brought up before My eyes;

Translated by

William Pickthall

Saying: Throw him into the ark, and throw it into the river, then the river shall throw it on to the bank, and there an enemy to Me and an enemy to him shall take him. And I endued thee with love from Me that thou mightest be trained according to My will,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कि उस को सन्दूक में रख दे; फिर उसे दरिया में डाल दे; फिर दरिया उसे तट पर डाल दे कि उसे मेरा शत्रु और उस का शत्रु उठा ले। मैंने अपनी ओर से तुझ पर अपना प्रेम डाला। (ताकि तू सुरक्षित रहे) और ताकि मेरी आँख के सामने तेरा पालन-पोषण हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ) یہ کہ موسیٰ (علیہ السلام) کو (جّلادوں کے ہاتھوں سے بچانے کے لیے) ایک صندوق میں رکھو پھر ان کو دریا میں ڈال دو پھر ان کو (مع صندوق کے) دریا کنارے تک لے آئے گا کہ (آخر کار) ان کو ایک شخص پکڑ لے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور ان کا بھی دشمن ہے (2) اور میں نے تمہارے اوپر اپنی طرف سے ایک اثر محبت ڈال دیا (3) اور تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں ڈال دے۔ دریا اسے ساحل پر لگا دے گا۔ اور اسے میرا دشمن اور موسیٰ کا دشمن اٹھا لے گا۔ میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کردی اور ایسا انتظام کیا تاکہ تو میری نگرانی میں پرورش پائے۔ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں چھوڑ دے۔ دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا اور اسے میرا دشمن اور اس بچے کا دشمن اٹھا لے گا۔ میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کردی اور ایسا انتظام کیا کہ تو میری نگرانی میں پالا جائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ یہ کہ تم اسے ایک صندوق میں رکھ دو پھر اس صندوق کو سمندر میں ڈال دو ، پھر سمندر اسے کنارے پر ڈال دے گا۔ اس وقت اسے وہ شخص پکڑ لے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور اس کا بھی، اور میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی اور تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہ ڈال اس کو صندوق میں پھر اس کو ڈال دے دریا میں پھر دریا اس کو لے ڈالے کنارے پر اٹھالے اس کو ایک دشمن میرا اور اس کا اور ڈال دی میں نے تجھ پر محبت اپنی طرف سے اور تاکہ پرورش پائے تو میری آنکھ کے سامنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بات یہ تھی کہ موسیٰ کو صندوق میں رکھ دے پھر اس صندوق کو دریا میں ڈال دے پھر دریا اس صندوق کو کنارے جا لگائے گا تاکہ موسیٰ کو وہ شخص اٹھالے جو میرا بھی دشمن ہے اور موسیٰ کا بھی دشمن ہے اور موسیٰ میں نے تجھ پر اپنی جانب سے محبت ڈال دی تاکہ جو تجھ سے محبت کرے اور تاکہ تو میری نگاہ کے سامنے پرورش کیا جائے۔