Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 257

سورة البقرة

اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۙ یُخۡرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ۬ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَوۡلِیٰٓئُہُمُ الطَّاغُوۡتُ ۙ یُخۡرِجُوۡنَہُمۡ مِّنَ النُّوۡرِ اِلَی الظُّلُمٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵۷﴾٪  2

Allah is the ally of those who believe. He brings them out from darknesses into the light. And those who disbelieve - their allies are Taghut. They take them out of the light into darknesses. Those are the companions of the Fire; they will abide eternally therein.

ایمان لانے والوں کا کارساز اللہ تعالٰی خود ہے وہ انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جاتا ہے اور کافروں کے اولیاء شیاطین ہیں ۔ وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ، یہ لوگ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالی
وَلِیُّ
دوست ہے
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
یُخۡرِجُہُمۡ
وہ نکالتا ہے انہیں
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف نور کے
وَالَّذِیۡنَ
اور جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَوۡلِیٰٓئُہُمُ
دوست ان کے
الطَّاغُوۡتُ
طاغوت ہیں
یُخۡرِجُوۡنَہُمۡ
وہ نکالتے ہیں انہیں
مِّنَ النُّوۡرِ
نور سے
اِلَی الظُّلُمٰتِ
طرف اندھیروں کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
النَّارِ
آگ کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَلِیُّ
دوست ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
یُخۡرِجُہُمۡ
وہ نکال کرلاتا ہے ان کو
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
روشنی کی طرف
وَالَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَوۡلِیٰٓئُہُمُ
دوست ان کے
الطَّاغُوۡتُ
باطل معبود ہیں
یُخۡرِجُوۡنَہُمۡ
وہ نکال کر لے جاتے ہیں ان کو
مِّنَ النُّوۡرِ
روشنی سے
اِلَی الظُّلُمٰتِ
تاریکیوں کی طرف
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
اَصۡحٰبُ النَّارِ
جہنمی ہیں
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Allah is the ally of those who believe. He brings them out from darknesses into the light. And those who disbelieve - their allies are Taghut. They take them out of the light into darknesses. Those are the companions of the Fire; they will abide eternally therein.

ایمان لانے والوں کا کارساز اللہ تعالٰی خود ہے وہ انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جاتا ہے اور کافروں کے اولیاء شیاطین ہیں ۔ وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ، یہ لوگ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ان لوگوں کا دوست ہے جو ایمان لائے وہ انہیں (کفر و شرک کے) اندھیروں سے نکال کر (اسلام کی) روشنی کی طرف لے آتا ہے اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے ان کے دوست طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ایسے ہی لوگ اہل دوزخ ہیں اور وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کادوست ہے جوایمان لائے وہ ان کواندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لاتاہے اورجن لوگوں نے کفرکیاان کے دوست باطل معبود ہیں،وہ ان کو روشنی سے نکال کرتاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں،یہی لوگ جہنمی ہیں اوراُس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the Protector of those who believe. He brings them out of the depths of darkness into the light. As for those who disbelieve, their friends are the Rebels. They bring them out from the light into the depths of darkness. Those are people of Fire. There they remain forever.

اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا نکالنا ہے ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق ہیں شیطان نکالتے ہیں ان کو روشنی سے اندھیروں کی طرف یہی لوگ ہیں دوزخ میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ولی ہے اہل ایمان کا اور (ان کے برعکس) جنہوں نے کفر کیا ان کے اولیاء (پشت پناہ ساتھی اور مددگار) طاغوت ہیں وہ ان کو روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں یہی لوگ ہیں آگ والے یہ اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Allah (Whose support he takes) hears everything and knows everything. Allah is the Helper and Protector of those who believe in Him: He brings them out of the depths of darkness into the light. As for the disbelievers, they have taghut as their patron, who drives them out of light into the depths of darkness. These are the people who are doomed to the Fire, wherein they shall live for ever.

جو لوگ ایمان لاتے ہیں ، ان کا حامی و مددگار اللہ ہے اور وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی میں نکال لاتا ہے ۔ 287 اور جو لوگ کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں ، ان کےحامی و مددگار طاغوت 288 ہیں اور وہ انھیں روشنی سے تاریکیوں کی طرف کھینچ لے جاتے ہیں ۔ یہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں ، جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے ۔ ؏۳٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ایمان والوں کا رکھوالا ہے ، وہ انہیں اندھیریوں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے رکھوالے وہ شیطان ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیریوں میں لے جاتے ہیں ، وہ سب آگ کے باسی ہیں ، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ایمان والوں کا مدد گا رہے ان کو کفر کے اندھیرے سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لاتا ہے 4 اور کافرروں کے حمائیت طاغوت ہیں ان کو رشنی سے ایمان کی جو اللہ تعالیٰ نے ہر آدمی کی فطرت میں رکھی ہے نکال کر کفر کے اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ دوزخی ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ایمان والوں کے دوست ہیں انہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف نکال کر لاتے ہیں۔ اور جو لوگ کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں جو ان کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لاتے ہیں یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ان کا حمایتی اور مددگار ہے جو اس پر ایمان لے آئے۔ وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لاتا ہے اور جو کفر پر جمے ہوئے ہیں ان کے دوست شیاطین ہیں جو ان کو روشنی سے اندھیروں کی طرف دھکیلتے ہیں۔ یہ لوگ جہنم والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں کہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ اہل دوزخ ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is the Patron of those who believe; He bringeth them forth from darknesses into the light; And, for those who disbelieve, the devils are their patrons; they bring them forth from the light into darknesses. These are the fellows of Fire, therein shall be abiders.

اللہ ان کا ساتھی ہے جو ایمان لائے ۔ اور انہیں تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال کر لاتا ہے ۔ اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے ساتھی شیطان ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں ۔ یہی لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ان لوگوں کا کارساز ہے ، جو ایمان لاتے ہیں ، وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لاتا ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ، ان کے کارساز طاغوت بنتے ہیں ، وہ ان کو روشنی سے تاریکیوں کی طرف دھکیلتے ہیں ۔ یہی لوگ دوزخی ہیں ، یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کے دوست ( مددگار ) ہیںوہ ان کو اندھیریوں سے روشنی کی طرف نکال لاتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر ( اختیار ) کیا ان کے دوست ( مددگار ) شیطان ہیں جو ان کو روشنی سے اندھیریوں کی طرف نکال کرلے جاتے ہیں ، یہی ہیں آگ ( میں جانے ) والے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ایمانداروں کا مددگار ہے انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق شیطان ہیں وہ انہیں روشنی سے اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہی لوگ دوزخی ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کارساز (اور مددگار) ہے ان لوگوں کا جو (سچے دل سے) ایمان لائے، وہ ان کو اندھیروں سے نکال کر لاتا ہے روشنی کی طرف، اور اس کے برعکس جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر، ان کے حامی و دوست طاغوت ہیں، جو ان کو (ہدایت و ایمان کے) نور سے نکال کرلے جاتے ہیں (کفرو شرک، اور شکوک شبہات کے گھٹا ٹوپ) اندھیروں کی طرف، ایسے لوگ ساتھی، (اور دوست) ہیں (دوزخ کی اس ہولناک) آگ کے، اور ان (بد بختوں) کو اس میں ہمیشہ رہنا ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ان لوگوں کا دوست ہےجو ایمان لائے وہ انہیں ( کفر و شرک کے ) ا ندھیروں سے نکال کر ( اسلام کی ) روشنی کی طرف لے آتا ہے اور اور کافروں کے اولیاء شیاطین ہیں ، وہ انہیں روشنی سے نکال کراندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ، یہ لوگ جہنی ہیںجو ہمیشہ اس میں پڑے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ والی ہے مسلمانوں کا انہیں اندھیریوں سے ( ف۵۳٤ ) نور کی طرف نکلتا ہے ، اور کافروں کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں نور سے اندھیریوں کی طرف نکالتے ہیں یہی لوگ دوزخ والے ہیں انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ ایمان والوں کا کارساز ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے ، اور جو لوگ کافر ہیں ان کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں ( حق کی ) روشنی سے نکال کر ( باطل کی ) تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں ، یہی لوگ جہنمی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ان لوگوں کا سرپرست ہے جو ایمان لائے وہ انہیں ( گمراہی کے ) اندھیروں سے ( ہدایت کی ) روشنی کی طرف نکالتا ہے ۔ اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے سرپرست طاغوت ( شیطان اور باطل کی قوتیں ) ہیں جو انہیں ( ایمان کی ) روشنی سے نکال کر ( کفر کے ) اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ۔ یہی دوزخی لوگ ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is the Protector of those who have faith: from the depths of darkness He will lead them forth into light. Of those who reject faith the patrons are the evil ones: from light they will lead them forth into the depths of darkness. They will be companions of the fire, to dwell therein (For ever).

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the Guardian of the believers and it is He who takes them out of darkness into light. The Devil is the guardian of those who deny the Truth and he leads them from light to darkness. These are the dwellers of hell wherein they will live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is the Wali (Protector or Guardian) of those who believe. He brings them out from darknesses into light. But as for those who disbelieve, their Awliya' (supporters and helpers) are Taghut (false deities and false leaders), they bring them out from light into darknesses. Those are the dwellers of the Fire, and they will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is the guardian of those who believe. He brings them out of the darkness into the light; and (as to) those who disbelieve, their guardians are Shaitans who take them out of the light into the darkness; they are the inmates of the fire, in it they shall abide.

Translated by

William Pickthall

Allah is the Protecting Guardian of those who believe. He bringeth them out of darkness into light. As for those who disbelieve, their patrons are false deities. They bring them out of light into darkness. Such are rightful owners of the Fire. They will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह दोस्त है ईमान वालों का, वह उनको अंधेरों से निकाल कर उजाले की तरफ़ लाता है, और जिन लोगों ने इनकार किया उनके दोस्त शैतान हैं जो उनको उजाले से निकाल कर अंधेरों की तरफ़ ले जाते हैं, ये आग में जाने वाले लोग हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ساتھی ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے ان کو (کفر کی) تاریکیوں سے نکال کر (یا بچا کر) نور (اسلام) کی طرف لاتا ہے اور جو لوگ کافر ہیں ان کے ساتھی شیاطین ہیں (انسی یا جنی) وہ ان کو نور (اسلام) سے نکال کر (یا بچاکر، کفر کی) تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں ایسے لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں ( اور) یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔ (257)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا دوست ہے وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ اور کفار کے ساتھی شیاطین ہیں وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ لوگ جہنمی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کا حامی اور مددگار اللہ ہے ۔ اور وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی میں نکال لاتا ہے اور جو لوگ کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں ان کا حامی و مددگار طاغوت ہے ۔ اور وہ انہیں روشنی سے تاریکیوں کی طرف کھینچ لے جاتے ہیں ۔ یہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ ولی ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے، وہ ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے نور کی طرف، اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے اولیاء شیاطین ہیں وہ ان کو نکالتے ہیں نور سے اندھیروں کی طرف، یہ لوگ دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق شیطان نکالتے ہیں ان کو روشنی سے اندھیروں کے طرف یہی لوگ ہیں دوزخ میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا ساتھی اور مدد گار ہے جو اہل ایمان ہیں ان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے اور جو لوگ منکر ہیں ان کے دوست شیاطین ہیں جو ان کی روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں یہ سب لوگ اہل دوزخ ہیں وہ اس دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے