TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:259, word 45 حِمَارِكَ

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:259 word by word

Open the verse
NounPersonal Pronoun

your donkey

اپنے گدھے کے

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

<اَلْحِمَارُ: (گدھا) اس کی جمع <حُمفرٌ وَحَمِیْرٌ وَاَحْمِرَۃٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: <(وَّ الۡخَیۡلَ وَ الۡبِغَالَ وَ الۡحَمِیۡرَ ) (۱۶:۸) اور گھوڑے خچر اور گدھے۔ کبھی <حِمار کے لفظ سے جاہل اور بے علم آدمی بھی مراد ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا: <(کَمَثَلِ الۡحِمَارِ یَحۡمِلُ اَسۡفَارًا) (۶۲:۵) ان کی مثال گدھے کی سی ہے جس پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ <(کَاَنَّہُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَۃٌ ) (۷۴:۵۰) گویا وہ گدھے ہیں جو بدک جاتے ہیں۔ <حِمَارُ قُبَّانَ: ایک قسم کا کیڑا (جسے فارسی میں خرک کہا جاتا ہے۔) <اَلْحِمَارانِ: دو پتھر جن پر پنیر خشک کیا جاتا ہے۔ ہیئت میں حمار تشبیہ کے طور پر کہا جاتا ہے اور گدھے کے ساتھ جلادت میں تشبیہ دے کر دوغلی نسل کے گھوڑے کو بھی <اَلْمُحْمَر کہا جاتا ہے۔ <اَلْحُمْرَۃُ: سرخی <اَلْاَحْمَرُ وَالْاَسْوَدُ: عرب و عجم (اس میں عمومی رنگت کا لحاظ کیا گیا ہے) اور کبھی <حَمْراَئُ العجان (کنایہ ازعجم) بھی کہا جاتا ہے۔ (1) <اَلْاَحْمَرَان: گوشت اور شراب (2) <اَلْمَوتُ الْاَحْمَرُ: سخت موت، وہ موت جو قتل سے واقع ہو <سَنَۃٌ حَمْرائُ: قحط سالی۔ کیونکر اس میں فضا کا رنگ سرخ نظر آتا ہے اسی بنا پر سخت گرمی کو <حَمِرَّۃ القَیظ کہا جاتا ہے۔ <وَطْائَۃٌ حَمْرائُ: قدم کا تازہ نشان اس کے بالمقابل مٹے ہوئے نشان کو <وَطْائَۃٌ دَھْمَائُ بولتے ہیں۔

Lemma / Derivative

5 results

حِمار
2:259
اپنے گدھے کے
your donkey
حِمَارِكَ
16:8
اور گدھے
and donkeys
وَالْحَمِيْرَ
31:19
گدھے کی
(of) the donkeys"
الْحَمِيْرِ
62:5
گدھے کے ہے
the donkey
الْحِمَارِ
74:50
گدھے ہیں
donkeys
حُمُرٌ