Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 263

سورة البقرة

قَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ وَّ مَغۡفِرَۃٌ خَیۡرٌ مِّنۡ صَدَقَۃٍ یَّتۡبَعُہَاۤ اَذًی ؕ وَ اللّٰہُ غَنِیٌّ حَلِیۡمٌ ﴿۲۶۳﴾

Kind speech and forgiveness are better than charity followed by injury. And Allah is Free of need and Forbearing.

نرم بات کہنا اور معاف کر دینا اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد ایذا رسانی ہو اور اللہ تعالٰی بے نیاز اور بردبار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَوۡلٌ
بات
مَّعۡرُوۡفٌ
اچھی (کہنا)
وَّمَغۡفِرَۃٌ
اور معاف کرنا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ صَدَقَۃٍ
اس صدقہ سے
یَّتۡبَعُہَاۤ
پیچھے آئے جس کے
اَذًی
کوئی اذیت
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَنِیٌّ
بڑا بےنیاز
حَلِیۡمٌ
بہت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَوۡلٌ
بات
مَّعۡرُوۡفٌ
اچھی(کہنا)
وَّمَغۡفِرَۃٌ
اور درگزرکرنا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ صَدَقَۃٍ
صدقے سے
یَّتۡبَعُہَاۤ
پیچھے آئے اس کے
اَذًی
کسی طرح کی اذیت پہنچانا
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
غَنِیٌّ
بڑا بےنیاز ہے
حَلِیۡمٌ
نہایت بردبار ہے
Translated by

Juna Garhi

Kind speech and forgiveness are better than charity followed by injury. And Allah is Free of need and Forbearing.

نرم بات کہنا اور معاف کر دینا اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد ایذا رسانی ہو اور اللہ تعالٰی بے نیاز اور بردبار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اچھی بات اور درگزر کردینا ایسے صدقے سے بہتر ہے جس کے بعد ایذا دی جائے۔ اور اللہ بےنیاز ہے اور بردبار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اچھی بات کہنااوردرگزر کرنااس صدقے سے بہتر ہے جس کے پیچھے کسی طرح کی اذیت پہنچانا ہواور اﷲ تعالیٰ بہت بے پروا، بے حدبردبار ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Saying something proper and forgiving is better than a charity followed by teasing. And Allah is All-Independent, Forbearing.

جواب دینا نرام اور درگذر کرنا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے پیچھے ہو ستانا اور اللہ بےپرواہ ہے نہایت تحمل والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلی بات کہنا اور درگزر کرنا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے بعد اذیتّ پہنچائی جائے اللہ تعالیٰ غنی ہے اور حلیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A kind word and forbearance is better than that charity which is followed up by insult or injury. Allah is Self-Sufficient and Forbearing.

ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر ذرا سی چشم پوشی اس خیرات سے بہتر ہے ، جس کے پیچھےدکھ ہو ۔ اللہ بے نیاز ہے اور برد باری اس کی صفت 302 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلی بات کہہ دینا اور درگذر کرنا اس صدقے سے بہتر ہے جس کے بعد کوئی تکلیف پہنچائی جائے ( ١٧٩ ) اور اللہ بڑا بے نیاز ، بہت بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نرمی سے جواب دے دینا اور ماگنے وا والے کی باتوں سے درگزرنا اس خیرات بہتر ہے جس کے بعد ستانا ہو 2 اور للہ نے پرواہ ہے تحمل والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اچھی بات کرنا اور درگزر کرنا ایسی خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے ایذا پہنچائی جائے اور اللہ غنی ہیں حلم والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کسی کو نرمی سے جواب دے دینا اور در گذر کرنا اس صدقہ سے کہیں بہتر ہے جس کے دینے کے بعد کسی کا د ل دکھایا جائے۔ یا د رکھو اللہ بےنیاز بھی ہے اور برداشت کرنے والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس خیرات دینے کے بعد (لینے والے کو) ایذا دی جائے اس سے تو نرم بات کہہ دینی اور (اس کی بے ادبی سے) درگزر کرنا بہتر ہے اور خدا بےپروا اور بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

A reputable word and forgiveness are better than an alms which hurt followeth; and Allah is Self-Sufficient, Forbearing.

مناسب بات اور درگزر ایسی خیرات سے بہتر ہے جس کے عقب میں اذیت ہو ۔ اللہ بڑا غنی ہے بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دلداری کا ایک کلمہ کہہ دینا اور درگذر کرنا اس خیرات سے بہتر ہے ، جس کے پیچھے دل آزاری لگی ہوئی ہو ۔ اللہ بے نیاز اور بردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اچھی بات ( کے ذریعے سائل سے معذرت ) کرنا اور معافی اس صدقے سے جس کے پیچھے اذیت والی باتیں ہوں بہت بہتر ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بے پروا بڑے تحمل والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نرم جواب دینا اور درگزر کرنا اس خیرات سے بہتر ہے۔ جس کے بعد ستایا جائے اور اللہ بےنیاز، بردبار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلی بات (کہہ دینا) اور (کسی ناگواری کی صورت میں) درگزر کرلینا، کہیں بہتر (اور بڑھ کر) ہے ایسے صدقہ (و خیرات) سے، جس کے بعد ستایا جائے، اور اللہ بڑا ہی بےنیاز، نہایت ہی بردبار ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اچھی بات اور درگذر کر دینا ، ایسے صدقے سے بہترہے جس کے بعد اذیت دی جائے اور اللہ بڑا بے نیاز اور بڑا بردبارہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اچھی بات کہنا اور درگزر کرنا ( ف۵۵۲ ) اس خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد ستانا ہو ( ف۵۵۳ ) اور اللہ بے پرواہ حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( سائل سے ) نرمی کے ساتھ گفتگو کرنا اور درگزر کرنا اس صدقہ سے کہیں بہتر ہے جس کے بعد ( اس کی ) دل آزاری ہو ، اور اﷲ بے نیاز بڑا حلم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( سائل کو ) اچھائی سے جواب دینا اور بخش دینا ۔ اس صدقہ و خیرات سے بہتر ہے ۔ جس کے بعد ( سائل کو ) ایذا پہنچائی جائے ۔ اور اللہ بے نیاز ہے اور بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Kind words and the covering of faults are better than charity followed by injury. Allah is free of all wants, and He is Most-Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

Instructive words and forgiveness are better than charity that may cause an insult to the recipient. God is Rich and Forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Kind words and forgiving of faults are better than Sadaqah (charity) followed by injury. And Allah is Rich (free of all needs) and He is Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Kind speech and forgiveness is better than charity followed by injury; and Allah is Self-sufficient, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

A kind word with forgiveness is better than almsgiving followed by injury. Allah is Absolute, Clement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुनासिब बात कह देना और दरगुज़र करना उस सदक़े से बेहतर है जिसके बाद सताना हो, और अल्लाह बेनियाज़ है, बुर्दबार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ناداری کے وقت) مناسب بات کہہ دینا اور درگزر کرنا (ہزار درجہ) بہتر ہے ایسی خیرات (دینے) سے جس کے بعد آزار پہنچایا جاوے۔ اور اللہ تعالیٰ غنی ہیں حلیم ہیں۔ (4) (263)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اچھی بات کرنا اور معاف کردینا اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد تکلیف دی جائے۔ اور اللہ تعالیٰ بڑا بےنیاز اور نہایت بردبار ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر ذرا سی چشم پوشی اس خیرات سے بہتر ہے ، جس کے پیچھے دکھ ہو۔ اور اللہ بےنیاز ہے اور بربادی اس کی صفت ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بھلی بات کہہ دینا اور درگزر کردینا ایسے صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد تکلیف پہنچائی جائے اور اللہ غنی ہے حلیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جواب دینا نرم اور درگزر کرنا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے پیچھے ہو ستانا اور اللہ بےپرواہ نہایت تحمل والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سائل کو نرمی سے جواب دے دینا اور اس کو معاف کردینا اس خیرات سے کہیں بہتر ہے جس خیرات کے پیچھے ایذا رسانی ہو اور اللہ بےنیاز ہے تحمل والاف