Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 271

سورة البقرة

اِنۡ تُبۡدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا ہِیَ ۚ وَ اِنۡ تُخۡفُوۡہَا وَ تُؤۡتُوۡہَا الۡفُقَرَآءَ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ وَ یُکَفِّرُ عَنۡکُمۡ مِّنۡ سَیِّاٰتِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۲۷۱﴾

If you disclose your charitable expenditures, they are good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you, and He will remove from you some of your misdeeds [thereby]. And Allah , with what you do, is [fully] Acquainted.

اگر تم صدقے خیرات کو ظاہر کرو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیدہ پوشیدہ مسکینوں کو دے دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اللہ تعالٰی تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُبۡدُوا
تم ظاہر کرو
الصَّدَقٰتِ
صدقات
فَنِعِمَّا
تو کیا ہی اچھا ہے
ہِیَ
وہ
وَاِنۡ
اور اگر
تُخۡفُوۡہَا
تم چھپاؤ انہیں
وَتُؤۡتُوۡہَا
اور تم دو انہیں
الۡفُقَرَآءَ
فقراء کو
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَیُکَفِّرُ
اور وہ دور کرے گا
عَنۡکُمۡ
تم سے
مِّنۡ سَیِّاٰتِکُمۡ
تمہاری برائیوں کو
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُبۡدُوا
تم ظاہر کرو
الصَّدَقٰتِ
صدقات
فَنِعِمَّا
تو کیا ہی اچھا ہے
ہِیَ
وہ
وَاِنۡ
اور اگر
تُخۡفُوۡہَا
تم چھپاؤ ان کو
وَتُؤۡتُوۡہَا
اور تم دو انہیں
الۡفُقَرَآءَ
ضرورت مندوں کو
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
زیادہ بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَیُکَفِّرُ
اوروہ دور کردے گا
عَنۡکُمۡ
تم سے
مِّنۡ سَیِّاٰتِکُمۡ
تمہاری کچھ برائیاں
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
پوری طرح خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

If you disclose your charitable expenditures, they are good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you, and He will remove from you some of your misdeeds [thereby]. And Allah , with what you do, is [fully] Acquainted.

اگر تم صدقے خیرات کو ظاہر کرو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیدہ پوشیدہ مسکینوں کو دے دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اللہ تعالٰی تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم اپنے صدقات کو ظاہر کرو تو بھی اچھا ہے لیکن اگر خفیہ طور پر فقرا کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے (ایسے صدقات تم سے) تمہاری بہت سی برائیوں کو دور کردیں گے اور جو عمل تم کرتے ہو اللہ ان سے پوری طرح باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم صدقات ظاہر کرو توکیاہی اچھا ہے اوراگرتم اسے چھپا ؤاورانہیں ضرورت مندوں کو دو تووہ تمہارے لیے بہت زیادہ بہترہے،اوروہ (اللہ تعالیٰ) تمہاری کچھ بُرائیاں تم سے دورکردے گا،اورجو بھی تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اس سے پوری طرح با خبرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you make the alms open, it is good enough, and if you keep it secret and give it to the needy, it is far better for you. And this will write off part of your sins. And Allah is All-Aware of what you do.

اگر ظاہر کرکے دو خیرات تو کیا اچھی بات ہے، اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو پہنچاؤ تو وہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور دور کرے گا کچھ گناہ تمہارے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم صدقات کو علانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور چپکے سے ضرورت مندوں کو دے دو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ تم سے تمہاری برائیوں کو دور کر دے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you practise charity publicly, it is good; but if you give charity secretly to the needy, it is much better for you, for this will expiate many of your sins. Anyhow, Allah is well aware of whatever you do.

اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو ، تو یہ بھی اچھا ہے ، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو ، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ 311 تمہاری بہت سی برائیاں اس طرزِ عمل سے محو ہو جاتی ہیں ۔ 312 اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو بہرحال اس کی خبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم صدقات ظاہر کر کے دو تب بھی اچھا ہے ، اور اگر ان کو چھپا کر فقرا کو دو تو یہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ، اور اللہ تمہاری برائیوں کا کفارہ کردے گا ، اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کوئی مددگار نہیں ہے اور اگار سب کے سانے خیرات کر تو بھی اچھا ہے اور جو چپکے سے فقیرو کو دہ تو یہ تمہارے لیے اف 6 اور کفارہ ہے تمہارے گناہوں کا اور اللہ تعالیٰ تمہارے کا رموں سے خبر دار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم ظاہر کرکے صدقات دو تب بھی اچھا ہے اور اگر انہیں پوشیدہ رکھو اور محتاجوں کو دوتو وہ تمہارے لئے بہتر ہے اور وہ (اللہ) تم سے تمہاری برائیاں دور کردیں گے اور جو تم کرتے ہو اللہ اس کی خبر رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم صدقات کھلے عام دو تو وہ بھی بہتر ہے اور اگر تم صدقات کو چھپا کردو اور ضرورت مندوں تک پہنچا دو تو بہت ہی بہتر ہے۔ اس طرح اللہ تمہارے گناہوں کو تم سے معاف کر دے گا۔ اور جو کچھ کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم خیرات ظاہر دو تو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور دو بھی اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور (اس طرح کا دینا) تمہارے گناہوں کو بھی دور کردے گا۔ اور خدا کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye disclose the alms, even so it is well, and if ye hide them and give them unto the poor, it will be better for you and He will expiate some of your misdeeds Allah is of that which ye work Aware.

اگر تم صدقات کو ظاہر کردو جب بھی اچھی بات ہے اور اگر انہیں چھپاؤ اور فقیروں کو دو جب تو یہ تمہارے حق میں اور بہتر ہے ۔ اور اللہ تم سے تمہارے کچھ گناہ بھی دور کردے گا ۔ اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اپنے صدقات ظاہر کرکے دو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر ان کو چھپاؤ اور چپکے سے غریبوں کو دے دو تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اور اللہ تمہارے گناہوں کو جھاڑ دے گا اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم صدقات ظاہر کرکے دو تو یہ کیا ہی خوب ہے اور اگر تم ان کو چُھپا کر انہیں فقیروں تک پہنچاؤ تو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) تم سے تمہارے گناہوں کو مٹا دیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو تم کرتے ہو اس سے خوب واقف ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے اور اللہ تمہاری بہت سی برائیاں ختم کردے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی پوری پوری خبر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم اپنے صدقات ظاہر کر کے دو تو یہ بھی ایک اچھی بات ہے، اور اگر تم ان کو پوشیدہ رکھو اور محتاجوں کو دے دو ، تو یہ تمہارے لئے اور بھی زیادہ اچھا ہے، اور (اس طرح ان صدقات و خیرات کی بنا پر) اللہ مٹا دے گا تم سے تمہارے کچھ گناہ، اور اللہ پوری طرح باخبر ہے تمہارے ان کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم اپنے صدقات کو ظاہر کروتو بھی اچھا ہے لیکن اگرخفیہ طورپرفقراء کو دوتویہ تمہارے لئے زیادہ بہترہے یہ ( ایسا صدقہ تم سے ) تمہاری بہت سی برائیوں کو دورکردے گا اورجو عمل تم کرتے ہواللہ ان سے پوری طرح باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر خیرات اعلانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کر فقیروں کو دو یہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے ( ف۵۷٦ ) اور اسمیں تمہارے کچھ گناہ گھٹیں گے ، اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم خیرات ظاہر کر کے دو تو یہ بھی اچھا ہے ( اس سے دوسروں کو ترغیب ہوگی ) ، اور اگر تم انہیں مخفی رکھو اور وہ محتاجوں کو پہنچا دو تو یہ تمہارے لئے ( اور ) بہتر ہے ، اور اﷲ ( اس خیرات کی وجہ سے ) تمہارے کچھ گناہوں کو تم سے دور فرما دے گا ، اور اﷲ تمہارے اعمال سے باخبر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم اپنی خیرات علانیہ طور پر دو تو بھی اچھا ہے اور اگر اسے پوشیدہ رکھو اور حاجتمندوں کو دو تو وہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اور تمہارے کچھ گناہوں اور برائیوں کا کفارہ ہو جائے گا ( انہیں مٹا دے گا ) ۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye disclose (acts of) charity, even so it is well, but if ye conceal them, and make them reach those (really) in need, that is best for you: It will remove from you some of your (stains of) evil. And Allah is well acquainted with what ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is not bad to give alms in public. However if you give them privately to the poor, it would be better for you and an expiation for some of your sins. God is Well-Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you disclose your Sadaqat (almsgiving), it is well; but if you conceal them and give them to the poor, that is better for you. (Allah) will expiate you some of your sins. And Allah is Well-Acquainted with what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you give alms openly, it is well, and if you hide it and give it to the poor, it is better for you; and this will do away with some of your evil deeds; and Allah is aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

If ye publish your almsgiving, it is well, but if ye hide it and give it to the poor, it will be better for you, and will atone for some of your ill-deeds. Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम अपने सदक़ात ज़ाहिर करके दो तब भी अच्छा है, और अगर तुम उन्हें छुपा कर मोहताजों को दो तो यह तुम्हारे लिए ज़्यादा बेहतर है, और अल्लाह तुम्हारे गुनाहों को दूर कर देगा, और अल्लाह तुम्हारे कामों से वाक़िफ़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم ظاہر کر کے دو صد قوں کو تب بھی اچھی بات ہے۔ اور اگر ان کا اخفا کرو اور فقیروں کو دیدو تو یہ (اخفاء) تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ (اس کی برکت سے) تمہارے کچھ گناہ بھی دور کردیں گے اور اللہ تمہارے کیے ہوئے کاموں کی خوب خبر رکھتے ہیں۔ (6) (271)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم علانیہ صدقات دو تو وہ بھی اچھا ہے۔ اور اگر تم اسے پوشیدہ طور پر مسکینوں کو دو تو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اور اللہ تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال سے خوب باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے ، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ تمہاری بہت سی برائیاں اس طرز عمل سے محو ہوجاتی ہیں ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ کو بہرحال اس کی خبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم صدقات ظاہر کرکے دو تو یہ اچھی بات ہے، اور اگر تم ان کو چھپاؤ اور فقراء کو دو تو وہ زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے، اور اللہ تمہارے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا۔ اور اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر ظاہر کر کے دو خیرات تو کیا اچھی بات ہے اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو پہنچاؤ تو وہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور دور کرے گا کچھ گناہ تمہارے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم صدقات ظاہر کر کے دو تو یہ بھی اچھی بات ہے اور اگر تم ان صدقات کو پوشیدہ رکھو اور فقیروں کو پہنچا دو تو یہ چھپا کردینا تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اور خدا تعالیٰ تمہارے گناہوں میں سے بعض گناہ تم سے دور کر دیگا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس سب سے باخبر ہے