Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 272

سورة البقرة

لَیۡسَ عَلَیۡکَ ہُدٰىہُمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَلِاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ اللّٰہِ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ یُّوَفَّ اِلَیۡکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۷۲﴾

Not upon you, [O Muhammad], is [responsibility for] their guidance, but Allah guides whom He wills. And whatever good you [believers] spend is for yourselves, and you do not spend except seeking the countenance of Allah . And whatever you spend of good - it will be fully repaid to you, and you will not be wronged.

انہیں ہدایت پر لاکھڑا کرنا تیرے ذمّہ نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالٰی دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راہ میں دو گے اس کا فائدہ خود پاؤ گے ۔ تمہیں صرف اللہ کی رضامندی کی طلب کے لئے ہی خرچ کرنا چاہئے تم جو کچھ مال خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدلہ تمہیں دیا جائے گا اور تمہارا حق نہ مارا جائیگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَیۡکَ
آپ پر
ہُدٰىہُمۡ
ہدایت دینا انہیں
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَا
اور جو
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ خَیۡرٍ
مال میں سے
فَلِاَنۡفُسِکُمۡ
تو تمہارے نفسوں کے لیے ہے
وَمَا
اور نہیں
تُنۡفِقُوۡنَ
تم خرچ کرتے
اِلَّا
مگر
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کے لیے
وَجۡہِ
چہرہ
اللّٰہِ
اللہ کا
وَمَا
اور جو
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ خَیۡرٍ
مال میں سے
یُّوَفَّ
وہ دےدیا جائے گا
اِلَیۡکُمۡ
تمہیں
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَا تُظۡلَمُوۡنَ
نہ تم ظلم کیے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَیۡکَ
آپ پر
ہُدٰىہُمۡ
ہدایت ان کی
وَلٰکِنَّ
لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَا
اور جو کچھ
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ خَیۡرٍ
خیر میں سے
فَلِاَنۡفُسِکُمۡ
تووہ تمہاری جانوں کے لیے ہے
وَمَا
اورنہیں
تُنۡفِقُوۡنَ
تم خرچ کرتے
اِلَّا
مگر
ابۡتِغَآءَ
طلب میں
وَجۡہِ اللّٰہِ
اللہ کا چہرہ (رضا)
وَمَا
اور جو کچھ
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ خَیۡرٍ
خیر میں سے
یُّوَفَّ
پورا پورا (بدلہ) دیا جائے گا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَا
نہیں
تُظۡلَمُوۡنَ
تم پر ظلم کیا جائے گا
Translated by

Juna Garhi

Not upon you, [O Muhammad], is [responsibility for] their guidance, but Allah guides whom He wills. And whatever good you [believers] spend is for yourselves, and you do not spend except seeking the countenance of Allah . And whatever you spend of good - it will be fully repaid to you, and you will not be wronged.

انہیں ہدایت پر لاکھڑا کرنا تیرے ذمّہ نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالٰی دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راہ میں دو گے اس کا فائدہ خود پاؤ گے ۔ تمہیں صرف اللہ کی رضامندی کی طلب کے لئے ہی خرچ کرنا چاہئے تم جو کچھ مال خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدلہ تمہیں دیا جائے گا اور تمہارا حق نہ مارا جائیگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگوں کو راہ راست پر لانا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذمہ داری نہیں۔ بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔ اور جو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے ہی لیے ہے۔ اور جو تم خرچ کرتے ہو وہ اللہ ہی کی رضا کے لیے کرتے ہو۔ اور جو بھی مال و دولت تم خرچ کرو گے اس کا پورا پورا اجر تمہیں دیا جائے گا اور تمہاری حق تلفی نہیں کی جائے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کوہدایت دیناآپ کا ذمہ نہیں ہے لیکن اﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے اورخیر میں سے جو کچھ تم خرچ کروگے وہ تمہارے ہی لئے ہے اورتم اﷲ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں خرچ کرتے ہو اورخیرمیں سے جوکچھ تم خرچ کروگے اس کاپورا پورابدلہ تمہیں دیا جائے گااورتم پر ظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not for you to put them on the right path. Rather, Allah puts on the right path whom He wills. And whatever good you spend is for your own selves, and you shall not spend but to seek the pleasure of Allah. And whatever good you spend, shall be paid to you in full, and you shall not be wronged.

تیرا ذمہ نہیں ان کو راہ پر لانا اور لیکن اللہ راہ پر لاوے جسکو چاہے، اور جو کچھ خرچ کرو گے تم مال سوا اپنے ہی واسطے جب تک کہ خرچ کرو گے اللہ ہی کی رضا جوئی میں اور جو خرچ کرو گے خیرات سو پوری ملے گی تم کو اور تمہارا حق نہ رہے گا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کے ّ ذمہ نہیں ہے کہ ان کو ہدایت دے دیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہی ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جو بھی مال تم خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے لیے بہتر ہے اور تم نہیں خرچ کرو گے مگر اللہ کی رضا جوئی کے لیے اور جو بھی مال تم خرچ کرو گے وہ پورا پورا تمہیں لوٹا دیا جائے گا اور تم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, you are not responsible for their guidance; Allah Himself shows guidance to anyone He pleases. And whatever wealth you spend in charity, it is for your own good. As you spend of your wealth to win Allah's pleasure, you will be given full reward for whatever you spend and you will not be deprived in the least of your rightful due.

لوگوں کو ہدایت بخش دینے کی ذمّےداری تم پر نہیں ہے ۔ ہدایت تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے بخشتا ہے ۔ اور خیرات میں جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ تمہارے اپنے لیے بھلا ہے ۔ آخر تم اسی لیے تو خرچ کرتے ہو کہ اللہ کی رضا حاصل ہو ۔ تو جو کچھ مال تم خیرات کرو گے ، اس کا پورا پورا اجر تمہیں دیا جائے گا اور تمہاری حق تلفی ہرگز نہ ہوگی ۔ 313

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان ( کافروں ) کو راہ راست پر لے آنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے ، لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے راہ راست پر لے آتا ہے ۔ ( ١٨٢ ) اور جو مال بھی تم خرچ کرتے ہو وہ خود تمہارے فائدے کے لیے ہوتا ہے جبکہ تم اللہ کی خوشنودی طلب کرنے کے سوا کسی اور غرض سے خرچ نہیں کرتے ۔ اور جو مال بھی تم خرچ کرو گے تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تم پر ذرا بھی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ( علیہ السلام) ان کو راہ پر لانا تیرا ذمہ نہی ہے بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے راہ پر لگاتا ہے اور تم جو مال پیسہ یا چیز) خیرات کرو گے وہ اپنے لیے اور تم تو جو خرچتے ہو الہ کے لیے خر چتے ہو اور تم جا مال خرچ کر وگے خیرات کے طور پر قیامت کے دن پورا بھر پاؤ اور تمہارا حق مارانہ جا وے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان (کافروں) کو ہدایت پر لانا آپ کے ذمہ نہیں و لیکن اللہ جسے چاہتے ہیں ہدایت فرماتے ہیں اور جو مال تم خرچ کرتے ہو تو وہ تمہارے اپنے لئے ہے اور تم اللہ کی رضا چاہنے کے علاوہ (کسی غرض کے لئے) خرچ نہیں کرتے اور جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ پورا پورا تم کو دیا جائے گا (یعنی اس کا ثواب) اور تمہارے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ہدایت دینا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جو مال بھی تم خرد کرو گے وہ تمہارے اپنے ہی بھلے کے لئے ہے۔ اور تم جو مال بھی خرچ کرتے ہو اس میں نیت اللہ کی رضا و خوشنودی کی ہونی چاہئے اور جو بھی مال تم نیک نیتی سے خرچ کرو گے اس کا تمہیں پورا پورا اجر ملے گا اور کسی طرح تمہارے حق میں کمی نہ کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) تم ان لوگوں کی ہدایت کے ذمہ دار نہیں ہو بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے۔ اور (مومنو) تم جو مال خرچ کرو گے تو اس کا فائدہ تمہیں کو ہے اور تم جو خرچ کرو گے خدا کی خوشنودی کے لئے کرو گے۔ اور جو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دے دیا جائے گا اور تمہارا کچھ نقصان نہیں کیا جائے گا،

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Not on thee is their guidance, but Allah guideth whomsoever He listeth. And whatsoever ye expend of good it is for your own souls, and ye expend not save to seek Allah's countenance and whatsoever ye expend of good shall be repaid to you, and ye shall not be wronged.

A ان کی ہدایت آپ کے ذمہ نہیں ۔ بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ۔ اور تم جو کچھ بھی مال میں سے خرچ کرتے ہو سوا پنے لئے (کرتے ہو) ۔ اور تم اللہ ہی کی رضاجوئی کے لیے خرچ کرتے ہو ۔ اور تم مال میں سے جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو (سب) تم کو پورا پورا لوٹا دیا جائے گا اور تم پر (ذرا بھی) زیادتی نہ کی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو ہدایت دینا تمہارے ذمے نہیں ہے ، بلکہ اللہ ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جو مال بھی تم خرچ کرو گے ، اس کا نفع تمہیں کو حاصل ہونا ہے اور نہ خرچ کیجیو مگر اللہ کی رضا جوئی ہی کیلئے اور جو مال بھی تم خرچ کرو گے ، وہ تم کو پورا کردیا جائے گا اور تمہارے حق میں ذرا بھی کمی نہ کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے محبوب ) ﷺ ) ان کی ہدایت آپ کے ذمے نہیں ہے او رلیکن اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں ہدایت دے دیتے ہیں اور تم جو بھی مال خرچ کرتے ہو تو اپنے لیے ہی کرتے ہو اور تم صرف اﷲ ( تعالیٰ ) کی رضا کی طلب میں خرچ کرتے ہو اور تم جو بھی مال خرچ کرتے ہو ( اس کا بدلہ ) تمہیں پُورا پُورا دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان (لوگوں) کو ہدایت بخش دینے کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے۔ لیکن ہدایت تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور خیرات میں جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ تمہارے اپنے لئے بھلا ہے۔ آخر تم اسی لئے تو خرچ کرتے ہو کہ اللہ کی رضا حاصل ہو تو جو کچھ مال تم خیرات میں خرچ کرو گے اس کا پورا پورا اجر تمہیں دیا جائے گا اور تمہاری حق تلفی ہرگز نہ ہوگی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ کے ذمے (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ بات نہیں ہے کہ آپ ان کو راہ راست پر لے آئیں، بلکہ اللہ (ہی کی یہ شان ہے کہ وہ) جس کو چاہے راہ راست پر لے آئے ، اور (یاد رکھو اے مسلمانو ! کہ) تم جو بھی کچھ خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے ہی بھلے کے لئے ہے، اور تم جو بھی کچھ خرچ کرتے ہو (وہ خرچ نہیں کرتے) مگر اللہ کی رضا (اور اسکی خوشنودی) کے لیے، اور جو بھی کوئی مال تم لوگ (اس راہ میں) خرچ کرو گے، اس کا پورا بدلہ (اور اجر و صلہ) تم کو دیا جائے گا، اور تمہاری کوئی بھی (اور کسی بھی طرح کی) حق تلفی نہ ہوگی،

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمد ) لوگوں کو راہِ راست پر لانا آپ کی ذمہ داری نہیں بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے ، ہدایت دیتا ہے اورجو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے لئے ہی ہے اورجو تم خرچ کرتے ہووہ اللہ کی رضا کے حصول کے لئے کرتے ہو او رجو بھی مال ودولت تم خرچ کرو گے اس کاپوراپورااجر تمہیں دیا جائے گا اور تمہاری حق تلفی نہیں کی جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہیں راہ دینا تمہارے ذمہ لازم نہیں ، ( ف۵۷۷ ) ہاں اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے ، اور تم جو اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلا ہے ( ف۵۷۸ ) اور تمہیں خرچ کرنا مناسب نہیں مگر اللہ کی مرضی چاہنے کے لئے ، اور جو مال دو تمہیں پورا ملے گا اور نقصان نہ دیئے جاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کا ہدایت یافتہ ہو جانا آپ کے ذمہ نہیں بلکہ اﷲ ہی جسے چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے ، اور تم جو مال بھی خرچ کرو سو وہ تمہارے اپنے فائدے میں ہے ، اور اﷲ کی رضاجوئی کے سوا تمہارا خرچ کرنا مناسب ہی نہیں ہے ، اور تم جو مال بھی خرچ کرو گے ( اس کا اجر ) تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تم پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول! ) ان لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچانے کی آپ پر ذمہ داری نہیں ہے ( تمہارا فرض صرف راستہ دکھانا ہے ) ۔ اللہ جسے چاہتا ہے منزل مقصود تک پہنچاتا ہے اور تم جو کچھ مال خرچ کرتے ہو ۔ تو وہ تمہارے اپنے ( فائدہ ) کے لئے ہے اور تم جو بھی خرچ کرتے ہو وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کرتے ہو ۔ اور تم جو مال و دولت خیرات میں دوگے ۔ وہ پورا پورا تمہیں ادا کر دیا جائے گا اور تم پر ہرگز ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not required of thee (O Messenger), to set them on the right path, but Allah sets on the right path whom He pleaseth. Whatever of good ye give benefits your own souls, and ye shall only do so seeking the "Face" of Allah. Whatever good ye give, shall be rendered back to you, and ye shall not Be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), you do not have to guide them. God guides whomever He wants. Whatever you spend for the cause of God is for your own good, provided you do not spend anything but to please God. For anything good that you may give for the cause of God, you will receive sufficient reward and no injustice will be done to you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Not upon you (Muhammad) is their guidance, but Allah guides whom He wills. And whatever you spend in good, it is for yourselves, when you spend not except seeking Allah's Face. And whatever you spend in good, it will be repaid to you in full, and you shall not be wronged.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

To make them walk in the right way is not incumbent on you, but Allah guides aright whom He pleases; and whatever good thing you spend, it is to your own good; and you do not spend but to seek Allah's pleasure; and whatever good things you spend shall be paid back to you in full, and you shall not be wronged.

Translated by

William Pickthall

The guiding of them is not thy duty (O Muhammad), but Allah guideth whom He will. And whatsoever good thing ye spend, it is for yourselves, when ye spend not save in search of Allah's Countenance; and whatsoever good thing ye spend, it will be repaid to you in full, and ye will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनको हिदायत पर लाना आप के ज़िम्मे नहीं बल्कि अल्लाह जिसको चाहता है उसको हिदायत देता है, और जो माल तुम ख़र्च करोगे अपने ही लिए करोगे, और तुम न ख़र्च करो मगर अल्लाह की रज़ा चाहने के लिए, और तुम जो माल ख़र्च करोगे वह तुमको पूरा दे दिया जाएगा, और तुम्हारे लिए उसमें कमी न की जाएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان (کافروں) کو ہدایت پر لے آنا کچھ آپ کے ذمہ (فرض واجب) نہیں و لیکن خدا تعالیٰ جس کو چاہیں ہدایت پر لے آویں۔ اور (اے مسلمانو ! ) جو کچھ تم خرچ کرتے ہو اپنے فائدے کی غرض سے کرتے ہو اور تم اور کسی غرض سے خرچ نہیں کرتے بجز رضاجوئی ذات پاک حق تعالیٰ کے اور (نیز) جو کچھ مال خرچ کررہے ہو یہ سب (یعنی اس کا ثواب) پورا پورا تم کو مل جاوے گا اور تمہارے لیے اس میں ذرا کمی نہ کی جائے گی۔ (7) (272)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں ہدایت دینا آپ کے ذمہ نہیں لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور تم جو اچھی چیز اللہ کی راہ میں دو گے وہ تمہارے ہی لیے ہے تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب کے لیے ہی خرچ کرنا چاہیے۔ تم جو مال خرچ کرو گے اس کا تمہیں پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور تم زیادتی نہیں کئے جاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں کو ہدایت دینے کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے ۔ ہدایت تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے بخشتا ہے ۔ اور خیرات میں جو مال تم خرچ کرتے ہو ، وہ تمہارے اپنے لئے بھلائی ہے ۔ آخر تم اسی لئے خرچ کرتے ہو کہ اللہ کی رضا حاصل ہو ۔ تو کچھ مال تم خیرات میں خرچ کروگے ، اس کا پورا پورا اجر تمہیں دیاجائے گا اور تمہاری حق تلفی ہرگز نہ ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ کے ذمہ نہیں ہے ان کی ہدایت، لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جو کچھ بھی اچھا مال تم خرچ کرتے ہو تو وہ تمہاری جانوں کے لیے ہے، اور تم نہیں خرچ کرتے ہو مگر اللہ کی رضا کے لیے، اور جو کچھ بھی خرچ کرو گے اچھا مال وہ پورا پورا تمہیں دے دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہ کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تیرا ذمہ نہیں ان کو راہ پر لانا اور لیکن اللہ راہ پر لاوے جس کو چاہے اور جو کچھ خرچ کرو گے تم مال سو اپنے ہی واسطے جب تک کہ خرچ کرو گے اللہ ہی کی رضا جوئی میں اور جو کچھ خرچ کرو گے خیرات سو پوری ملے گی تم کو اور تمہارا حق نہ رہے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کافروں کو صحیح راہ پر لگا دیتا آپ کے ذمہ لازم نہیں ہے مگر ہاں اللہ تعالیٰ جس کو چاہے صحیح راہ پر لگا دے اور تم مال میں سے جو خیرات کرتے ہو تو اپنے ہی بھلے کو کرتے ہو اور تم کو بجز اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے اور کسی غرض کے لئے خیرات نہیں کرتے اور تم اپنے مال میں سے جو کچھ بھی خیرات کرو گے تو اس کا ثواب تم کو پورا پورا پہنچا دیا جائیگا اور تمہارے حق میں کمی نہیں کی جائے گی۔