Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 274

سورة البقرة

اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۲۷۴﴾ؔ

Those who spend their wealth [in Allah 's way] by night and by day, secretly and publicly - they will have their reward with their Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

جو لوگ اپنے مالوں کو رات دن چُھپے کُھلے خرچ کرتے ہیں ان کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس اجر ہے اور نہ انہیں خوف ہے اور نہ غمگینی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جو
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
اپنے مالوں کو
بِالَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن
سِرًّا
چھپا کر
وَّعَلَانِیَۃً
اور اعلانیہ طور پر
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے ہے
اَجۡرُہُمۡ
اجر ان کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جولوگ
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
مال اپنے
بِالَّیۡلِ
رات کو
وَالنَّہَارِ
اور دن کو
سِرًّا
چھپے
وَّعَلَانِیَۃً
اور کھلے
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے
اَجۡرُہُمۡ
اجرہو گا ان کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
غم زدہ ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Those who spend their wealth [in Allah 's way] by night and by day, secretly and publicly - they will have their reward with their Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

جو لوگ اپنے مالوں کو رات دن چُھپے کُھلے خرچ کرتے ہیں ان کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس اجر ہے اور نہ انہیں خوف ہے اور نہ غمگینی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ دن رات، کھلے اور چھپے اپنے مال خرچ کرتے ہیں۔ انہیں اپنے پروردگار سے اس کا اجر ضرور مل جائے گا۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ اپنے مال رات اور دن، چھپے اور کھلے خرچ کرتے ہیں تواُن کے لیے اُن کااجراُن کے رب کے پاس ہے اوراُن پر نہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غم زدہ ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who spend their wealth night and day, secretly and openly, they have their reward with their Lord, and there is no fear for them, nor shall they grieve.

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں رات کو اور دن کو چھپا کر اور ظاہر میں تو ان کے لئے ثواب ہے ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ اپنا مال خرچ کرتے رہتے ہیں رات کو بھی اور دن میں بھی خفیہ طور پر بھی اور علانیہ بھی ان کے لیے ان کا اجر (محفوظ) ہے ان کے رب کے پاس نہ تو ان پر کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ ہی وہ کسی حزن سے دوچار ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who spend their wealth secretly and openly by day and night, will have their reward with their Lord, and they have nothing to fear nor grieve.

جو لوگ اپنے مال شب وروز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان کےلیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اپنے مال دان رات خاموشی سے بھی اور علانیہ بھی خرچ کرتے ہیں وہ اپنے پروردگار کے پاس اپنا ثواب پائیں گے ، اور نہ انہیں کوئی خوف لاحق ہوگا ، نہ کوئی غم پہنچے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اپنے مال رات اور دن چھپے اور کھلے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں انکوان کا ثواب اپنے مالک کے پاس ملے نہ ان کو در ہوگا نہ غم گیں ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اپنا خرچ کرتے ہیں رات کو اور دن کو ، پوشیدہ اور ظاہر تو ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا ثواب ہے اور نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو اپنے مالوں کو دن رات چھپا کر یا کھلے عام (اللہ کی رضا کے لئے ) خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔ نہ ان پر خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اپنا مال رات اور دن اور پوشیدہ اور ظاہر (راہ خدا میں) خرچ کرتے رہتے ہیں ان کا صلہ پروردگار کے پاس ہے اور ان کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ غم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who expend their riches by night and by day, in secret and openly, theirs shall be their hire with their Lord; no fear shall come on them, nor shall they grieve.

جو لوگ اپنا مال رات اور دن (اور) پوشیدہ اور آشکارا خرچ کرتے رہتے ہیں سو ان لوگوں کے لیے ان کے پر ورگار کے پاس اجر ہے نہ ان کے لئے کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اپنے مال رات اور دن ، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں ، ان کیلئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے اور نہ ان کیلئے خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ اپنے مالوں کو رات میں اور دن میں چھپا کر اور ظاہر کرکے خرچ کیا کرتے ہیں پس ان کے لیے ان کا اجر ان کے رب کے ہاں ( تیار ) ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اپنا مال دن رات خرچ کرتے ہیں ظاہر اور پوشیدہ ان کے لئے ثواب ہے ان کے رب کے پاس نہ ان پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال رات (کے اندھیرے) میں بھی، اور دن (کے اجالے) میں بھی، پوشیدہ بھی، اور ظاہری طور پر بھی تو ان کے لئے ان کا اجر ہے ان کے رب کے یہاں، نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اپنے مال خرچ کرتے ہیں دن رات ، کھلے اور چھپے انہیں اپنے رب سے اس کا اجرضرور مل جائے گاایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں رات میں اور دن میں چھپے اور ظاہر ( ف۵۸۳ ) ان کے لئے ان کا نیگ ( انعام ، حصہ ) ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ( اﷲ کی راہ میں ) شب و روز اپنے مال پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں تو ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے اور ( روزِ قیامت ) ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ اپنے مال رات اور دن میں خفیہ و علانیہ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں ان کا اجر و ثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے ۔ ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who (in charity) spend of their goods by night and by day, in secret and in public, have their reward with their Lord: on them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who spend their property for the cause of God, any time during the day or night, in public or in private, will receive their reward from their Lord. There will be no fear for them nor will they grieve.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who spend their wealth (in Allah's cause) by night and day, in secret and in public, they shall have their reward with their Lord. On them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who spend their property by night and by day, secretly and openly, they shall have their reward from their Lord and they shall have no fear, nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

Those who spend their wealth by night and day, by stealth and openly, verily their reward is with their Lord, and their shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अपने मालों को रात और दिन में, छुप-छुपा कर और खुलेआम ख़र्च करते हैं उनके लिए उनके रब के पास अज्र है, और उन पर न कोई ख़ौफ़ है और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں کو رات میں اور دن میں (یعنی بلاتخصیص اوقات) پوشیدہ اور آشکار (یعنی بلاتخصیص حالات) سو ان لوگوں کو ان کا ثواب ملے گا ان کے رب کے پاس اور نہ ان پر کوئی خطرہ ہے اور نہ وہ مغموم ہونگے۔ (274)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اپنے مال رات، دن، خفیہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس اجر ہے۔ اور نہ انہیں خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اپنے شب وروز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ۔ اور ان کے لئے کسی خوف ورنج کا مقام نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں کو رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور علانیہ طور پر سو ان کے لیے ان کا اجر ہے ان کے رب کے پاس، اور ان پر کوئی خوف نہیں، اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں رات کو اور دن کو چھپا کر اور ظاہر میں تو ان کے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ رات اور دن پوشیدہ اور علانیہ اپنے مال خیرات کیا کرتے ہیں تو ا ن کے رب کے پاس ان کا ثواب محفوظ ہے اور ان پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غم گین ہوں گے