Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 30

سورة البقرة

وَ اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ جَاعِلٌ فِی الۡاَرۡضِ خَلِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡۤا اَتَجۡعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفۡسِدُ فِیۡہَا وَ یَسۡفِکُ الدِّمَآءَ ۚ وَ نَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ ؕ قَالَ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۰﴾

And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "Indeed, I will make upon the earth a successive authority." They said, "Will You place upon it one who causes corruption therein and sheds blood, while we declare Your praise and sanctify You?" Allah said, "Indeed, I know that which you do not know."

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے ؟ہم تیری تسبیح اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
فرمایا
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اِنِّیۡ
بےشک میں
جَاعِلٌ
بنانے والا ہوں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
خَلِیۡفَۃً
ایک خلیفہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَتَجۡعَلُ
کیا تو بنائے گا
فِیۡہَا
اس میں
مَنۡ
اس کو جو
یُّفۡسِدُ
فساد کرے گا
فِیۡہَا
اس میں
وَیَسۡفِکُ
اور وہ بہائے گا
الدِّمَآءَ
خون
وَنَحۡنُ
اور ہم
نُسَبِّحُ
ہم تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِکَ
ساتھ تیری تعریف کے
وَنُقَدِّسُ
اور ہم پاکیزگی بیان کرتے ہیں
لَکَ
تیری
قَالَ
فرمایا
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
مَا
جو
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
رَبُّکَ
تیرے رب نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اِنِّیۡ
یقینا میں
جَاعِلٌ
بنانے والا ہوں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
خَلِیۡفَۃً
ایک جانشین
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَتَجۡعَلُ
کیا تو بنائے گا
فِیۡہَا
اس میں
مَنۡ
جو
یُّفۡسِدُ
فساد کرے گا
فِیۡہَا
اس میں
وَ
اور
یَسۡفِکُ
وہ بہائے گا
الدِّمَآءَ
خون
وَنَحۡنُ
اورہم
نُسَبِّحُ
ہم ہرعیب سے پاک ہونا بیان کرتے ہیں
بِحَمۡدِکَ
ساتھ آپ کی تعریف کے
وَ
اور
نُقَدِّسُ
ہم پاکیزگی بیان کرتے ہیں
لَکَ
آپ کے لیے
قَالَ
فرمایا
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
مَا
جو
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "Indeed, I will make upon the earth a successive authority." They said, "Will You place upon it one who causes corruption therein and sheds blood, while we declare Your praise and sanctify You?" Allah said, "Indeed, I know that which you do not know."

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے ؟ہم تیری تسبیح اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے پیغمبر ! اس وقت کا تصور کرو) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ : میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔ تو وہ کہنے لگے۔ کیا تو اس میں ایسے شخص کو خلیفہ بنائے گا جو اس میں فساد مچائے گا اور (ایک دوسرے کے) خون بہائے گا۔ جبکہ ہم تیری حمد و ثنا کے ساتھ تسبیح و تقدیس بھی کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جواب دیا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا’’یقینامیں زمین میں ایک جانشین بنانے والا ہوں‘‘، اُنہوں نے کہا: ’’کیاتوزمین میں اس کوبنائے گاجواس میں فسادکرے گااورخون بہائے گااورہم آپ کی تعریف کے ساتھ آپ کاہرعیب سے پاک ہونابیان کرتے ہیں اور آپ کے لیے پاکیزگی بیان کرتے ہیں‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک میں وہ جانتاہوں جوتم نہیں جانتے‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when your Lord said to the angels, |"I am going to create a deputy on the earth!|" They said, |"Will You create there one who will spread disorder on the earth and cause bloodsheds while we, along with your praises, proclaim Your purity and sanctify Your name?|" He said, |"Certainly, I know what you do not know.|"

اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں بنانے والا ہوں زمین میں ایک نائب، کہا فرشتوں نے کیا قائم کرتا ہے تو زمین میں اس کو جو فساد کرے اس میں اور خون بہائے اور ہم پڑھتے رہتے ہیں تیری خوبیاں اور یاد کرتے ہیں تیری پاک ذات کو، فرمایا بیشک مجھ کو معلوم ہے جو تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب کہ کہا تھا تمہارے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں زمین میں ایک خلیفہ۔ انہوں نے کہا : کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرّر کرنے والے ہیں جو اس میں فساد مچائے گا اور خون ریزی کرے گا ؟ اور ہم آپ کی حمد و ثنا کے ساتھ تسبیح اور آپ کی تقدیس میں لگے ہوئے ہیں۔ فرمایا : میں جانتا ہوں جو کچھ تم نہیں جانتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

36 پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں37 سے کہا تھا کہ “ میں زمین میں ایک خلیفہ 38 بنانے والا ہوں ” انہوں نے عرض کیا “کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں ، جو اس کے انتظام کو بگاڑ دے گا اور خون ریزیاں کرےگا ؟ 39 آپ کی حمد و ثناء کے ساتھ تسبیح اور آپ کےلیے تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں40” فرمایا “میں جانتا ہوں ، جو کچھ تم نہیں جانتے”41”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا تذکرہ سنو ) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ( ٢٧ ) وہ کہنے لگے ۔ کیا آپ زمین میں ایسی مخلوق پیدا کریں گے جو اس میں فساد مچائے اور خون خرابہ کرے حالانکہ ہم آپ کی تسبیح اور حمد وتقدیس میں لگے ہوئے ہیں ( ٢٨ ) اللہ نے کہا : میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( اے پیغمبر وہ وقت یاد کر جب تیری مالک نے فرشتوں 5 سے کہا میں زمین میں ایک نائب ( یعنی خلیفہ اور قائم مقام) بنا والا ہوں 2 وہ بو لے کا تو ایسے شخص کو نائب بنائے گا جو زمین میں فساد کرے اور جو خون بہائے گا اور ہم ( ان آفتوں سے پاک رات دن) تعریف کے ساتھ تیری خوبی اور پاکی بیان کرتے ہیں رہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ( اس میں جو مصلحت ہے) جانتا ہوں تم نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا کہ آپ اس (زمین) میں ایسے لوگوں کو نائب بنانا چاہتے ہیں جو اس میں فساد کریں گے اور خون ریزیاں کریں گے اور ہم آپ کی تسبیح کرتے ہیں (اور) تعریف کرتے اور آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں فرمایا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو) جس وقت آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا، میں زمین میں اپنا خلیفہ (نائب) بنانے والا ہوں تو فرشتوں نے عرض کیا الٰہی ! کیا آپ اس کو زمین میں نائب بنائیں گے جو فساد پھیلائے گا اور خون بہائے گا اور ہم آپ کی خوبیاں پڑھتے رہتے ہیں اور آپ کی ذات پاک کو یاد کرتے ہیں۔ فرمایا بلاشبہ میں جانتا ہوں جو کہ تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time thine Lord said unto the angels: verily I am going to place a vicegerent On the earth. They said: wilt Thou place therein one who will act corruptly therein and shed blood While we hallow Thine praise and glorify Thee! Allah said: verily I know that which ye know not.

اور (وہ وقت یاد کرو) ۔ جب تیرے پروردگار نے فرشتوں سے کہا ۔ میں زمین پر اپنا نائب بنانا چاہتا ہوں ۔ وہ بولے کیا تو اس میں ایسے کو بنائے گا جو اس میں فساد برپا کرے گا اور خون بہائے گا درآنحالیکہ ہم تیری حمد کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ۔ اور تیری پاکی پکارتے رہتے ہیں ؟ (اللہ نے) فرمایا یقیناً میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ انہوں نے کہا: کیا تو اس میں اس کو خلیفہ مقرر کرے گا ، جو اس میں فساد مچائے اور خونریزی کرے اور ہم تو تیری حمد کے ساتھ تیری تسبیح کرتے ہی ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہی ہیں؟ اس نے کہا: میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اس وقت کو یاد کیجیے ) جب آپ ( ﷺ ) کے رب نے فرشتوں سے فرمایا: بے شک میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں ، انہوں نے کہا: کیا آپ اس ( زمین ) میں اس کو ( خلیفہ ) بنائیں گے جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا؟ حالانکہ ہم آپ کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے ہیں اور ہم آپ کی عظمت و بزرگی بیان کرتے ہیں ، ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا: بلاشبہ میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تیرے رب نے کہا فرشتوں سے کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں انہوں نے عرض کیا ! کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں جو اس کے انتظام کو بگاڑ دے گا اور خون ریزیاں کرے گا ؟ آپ کی حمد وثناء کے ساتھ تسبیح تو ہم کر ہی رہے ہیں فرمایا ! میں جانتا ہوں جو کچھ تم نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب فرمایا تمہارے رب نے فرشتوں سے کہ (اے فرشتو ! ) بیشک میں بنانے والا ہوں زمین میں (اپنا) ایک خلیفہ تو فرشتوں نے عرض کیا کہ (مالک) کیا آپ زمین میں ایسے شخص کو (اپنا خلیفہ) بنائیں گے جو اسمیں فساد مچائے اور خون ریزی کرے حالانکہ ہم برابر تسبیح کرتے ہیں آپ کی حمد (و ثنا) کے ساتھ اور ہم آپ کی تقدیس کرنے میں لگے ہوئے ہیں فرمایا میں پوری طرح جانتا ہوں وہ کچھ جو تم نہیں جانتے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہاکہ میں زمین پر اپناخلیفہ بنانے والاہوں تو انہوں نے کہاایسے شخص کو کیوں پیداکرتا ہےجو زمین پر فساد کرے اور خون بہائے؟ اور جبکہ ہم تیری تسبیح ، حمد اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں اللہ نے جواب دیاجوکچھ میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا ، میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں ( ف۵۳ ) بولے کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزیاں کرے گا ( ف۵٤ ) اور ہم تجھے سراہتے ہوئے ، تیری تسبیح کرتے اور تیری پاکی بولتے ہیں ، فرمایا مجھے معلوم ہے جو تم نہیں جانتے ۔ ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کریں ) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں ، انہوں نے عرض کیا: کیا تُو زمین میں کسی ایسے شخص کو ( نائب ) بنائے گا جو اس میں فساد انگیزی کرے گا اور خونریزی کرے گا؟ حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور ( ہمہ وقت ) پاکیزگی بیان کرتے ہیں ، ( اللہ نے ) فرمایا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول وہ وقت یاد کرو ) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین پر ایک خلیفہ ( جانشین ) بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کیا تو اس میں اس کو ( خلیفہ ) بنائے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خون ریزی کرے گا ۔ حالانکہ ہم تیری حمد و ثنائ کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور تیری تقدیس ( پاکیزگی بیان ) کرتے ہیں ۔ فرمایا: یقینا میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, thy Lord said to the angels: "I will create a vicegerent on earth." They said: "Wilt Thou place therein one who will make mischief therein and shed blood?- whilst we do celebrate Thy praises and glorify Thy holy (name)?" He said: "I know what ye know not."

Translated by

Muhammad Sarwar

When your Lord said to the angels, "I am appointing someone as my deputy on earth," they said (almost protesting), "Are you going to appoint one who will commit corruption and bloodshed therein, even though we (are the ones who) commemorate Your Name and glorify You?" The Lord said, "I know that which you do not know".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when your Lord said to the angels: "Verily, I am going to place (mankind) generations after generations on earth." They said: "Will You place therein those who will make mischief therein and shed blood, ـ while we glorify You with praises and thanks and sanctify You." He (Allah) said: "I know that which you do not know."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when your Lord said to the angels, I am going to place in the earth a khalif, they said: What! wilt Thou place in it such as shall make mischief in it and shed blood, and we celebrate Thy praise and extol Thy holiness? He said: Surely I know what you do not know.

Translated by

William Pickthall

And when thy Lord said unto the angels: Lo! I am about to place a viceroy in the earth, they said: Wilt thou place therein one who will do harm therein and will shed blood, while we, we hymn Thy praise and sanctify Thee? He said: Surely I know that which ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम्हारे रब ने फ़रिश्तों से कहा कि मैं ज़मीन में एक ख़लीफ़ा बनाने वाला हूँ, फ़रिश्तों ने कहाः क्या आप ज़मीन में ऐसे लोगों को बसाओगे जो उसमें फ़साद मचाएंगे और ख़ून बहाएंगे, और हम आपकी हम्द करते हैं और आपकी पाकी बयान करते हैं, अल्लाह ने कहाः मैं जानता हूँ जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس وقت ارشاد فرمایا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ ضرور میں بناؤں گا زمین میں ایک نائب (4) (فرشتے) کہنے لگے کیا آپ پیدا کرینگے زمین میں ایسے لوگوں کو جو فساد کرینگے اور خونریزیاں کرینگے اور ہم برابرتسبیح کرتے رہتے ہیں بحمدالله اور تقدیس کرتے رہتے ہیں آپ کی۔ (5) (حق تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا کہ میں جانتا ہوں اس بات کو جس کو تم نہیں جانتے۔ (6) (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے عرض کیا۔ کیا آپ زمین میں ایسا نائب بنائیں گے جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا۔ جبکہ ہم حمد وثناء کے ساتھ تیری تسبیح و تقدیس بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا تھا کہ میں زمین پر خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ انہوں نے عرض کیا کیا آپ زمین پر کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں جو اس کے نظام کو بگاڑ دے اور خونریزیاں کرے گا ؟ آپ کی حمد وثناکے ساتھ تسبیح اور آپ کی تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں ۔ فرمایا میں جانتا ہوں ، جو کچھ تم نہیں جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ بیشک میں پیدا کرنے والا ہوں زمین میں خلیفہ، فرشتوں نے عرض کیا۔ آپ پیدا فرمائیں گے زمین میں جو اس میں فساد کرے گا اور خونوں کو بہائے گا اور ہم آپ کی تسبیح بیان کرتے ہیں جو حمد کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے۔ اور آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بیشک میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں بنانے والا ہوں زمین میں ایک نائب کہا فرشتوں نے کیا قائم کرتا ہے تو زمین میں اس کو جو فساد کرے اس میں اور خون بہائے اور ہم پڑھتے رہتے ہیں تیری خوبیاں اور یاد کرتے ہیں تیری پاک ذات کو فرمایا بیشک مجھ کو معلوم ہے جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ واقعہ قابل ذکر ہے جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ یقینا میں زمین میں ایک نائب بنانے والا ہوں فرشتوں نے کہا کیا آپ زمین میں ایسے شخص کو پیدا کریں گے جو اس میں فساد اور خونریزی کرے یعنی اس کی اولاد اور ہم آپ کی حمد وثناء کے ساتھ تسبیح کرتے اور آپکی پاکی بیان کرتے ہیں ، خدا تعالیٰ نے فرمایا میں اس بات کو جانتا ہوں جسکو تم نہیں جانتے