Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 32

سورة البقرة

قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ لَا عِلۡمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَلِیۡمُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳۲﴾

They said, "Exalted are You; we have no knowledge except what You have taught us. Indeed, it is You who is the Knowing, the Wise."

ان سب نے کہا اے اللہ! تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھا رکھا ہے ، پورے علم و حکمت والا تو تو ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
لَا
نہیں
عِلۡمَ
کوئی علم
لَنَاۤ
ہمارے لئے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
عَلَّمۡتَنَا
سکھایا تم نے ہمیں
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡعَلِیۡمُ
بہت علم والا
الۡحَکِیۡمُ
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہیں آپ
لَا
نہیں
عِلۡمَ
کچھ علم
لَنَاۤ
ہمیں
اِلَّا
سوائے
مَا
اس کےجو
عَلَّمۡتَنَا
سکھایا آپ نے ہمیں
اِنَّکَ
یقینا آپ
اَنۡتَ
آپ
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والے
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "Exalted are You; we have no knowledge except what You have taught us. Indeed, it is You who is the Knowing, the Wise."

ان سب نے کہا اے اللہ! تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھا رکھا ہے ، پورے علم و حکمت والا تو تو ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرشتے کہنے لگے نقص سے پاک تو تیری ہی ذات ہے۔ ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں سکھا یا ہے اور ہر چیز کو جاننے والا اور اس کی حکمت سمجھنے والا تو تو ہی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’آپ پاک ہیں،جوکچھ آپ نے ہمیں سکھایاہے اُس کے سواہمیں کچھ علم نہیں،یقیناآپ ہی سب کچھ جاننے والے، کمال حکمت والے ہیں‘‘ ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &To You belong all purity! We have no knowledge except what You have given us. Surely, You alone are the all-knowing, all-wise.

بولے پاک ہے تو ہم کو معلوم نہیں مگر جتنا تو نے ہم کو سکھلایا بیشک تو ہی ہے اصل جاننے والا حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا (پروردگار ! ) نقص سے پاک تو آپ ہی کی ذات ہے ہمیں کوئی علم حاصل نہیں سوائے اس کے جو آپ نے ہمیں سکھادیا ہے۔ یقیناً آپ ہی ہیں جو سب کچھ جاننے والے کامل حکمت والے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے عرض کیا “نقص سے پاک تو آپ ہی کی ذات ہے ، ہم تو بس اتنا ہی علم رکھتے ہیں ، جتنا آپ نے ہم کو دے دیا ہے ۔ 43 حقیقت میں سب کچھ جاننے والا اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بول اٹھے آپ ہی کی ذات پاک ہے جو کچھ علم آپ نے ہمیں دیا ہے اس کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے ( ٣٠ ) حقیقت میں علم و حکمت کے مالک تو صرف آپ ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرشتوں نے عرض کیا کو پاک ہے 9 ہم کو کیا معلوم مگر جتنا تو نے سکھلایا بیشک تو ہی جاننے والا ہے اور حکمت والا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا کہ آپ پاک ہیں جتنا علم آپ نے ہم کو دیا اس کے علاوہ ہمیں کچھ معلوم نہیں بیشک آپ جاننے والے اور حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرشتوں نے عرض کیا اے اللہ آپ کی ذات پاک اور بلندو برتر ہے۔ ہم تو بس اتنا ہی جانتے ہیں جو آپ نے ہمیں سکھا دیا ہے۔ بیشک آپ ہی جاننے والے اور اس کی حکمت کو سمجھنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا، تو پاک ہے۔ جتنا علم تو نے ہمیں بخشا ہے، اس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ بے شک تو دانا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: hallowed be Thou no knowledge is our save that which Thou hast taught us, verily Thou! Thou art the Knower, Wise.

وہ بولے تو پاک ذات ہے ۔ ہمیں تو کچھ علم نہیں مگر ہاں وہی جو تو نے ہمیں علم دے دیا۔ ۔ بیشک تو ہی ہے بڑا علم والا ۔ حکمت والا۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا کہ تو پاک ہے ۔ ہمیں تو تُو نے جو کچھ بتایا ہے ، اس کے سوا کوئی علم نہیں ۔ بیشک تُو ہی علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا: پاک ہے آپ کی ذات ہمیں تو فقط وہی کچھ معلوم ہے جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے ، بے شک ااپ خوب جاننے والے بڑے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے عرض کیا نقص سے پاک تو آپ کی ہی ذات ہے ہم تو بس اتنا ہی علم رکھتے ہیں جتنا آپ نے ہم کو دے دیا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ جاننے اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے عرض کیا کہ (مالک) ہم تو بس وہی کچھ جانتے ہیں جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے بیشک آپ ہی ہیں سب کچھ جانتے نہایت حکمتوں والے

Translated by

Noor ul Amin

ان سب نے کہااے اللہ! تیری ذات پاک ہے ہمیں توصرف اتناہی علم ہے جتناتونے ہمیں سکھایا ہے بیشک تو جاننے والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے پاکی ہے تجھے ہمیں کچھ علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا بیشک تو ہی علم و حکمت والا ہے ۔ ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرشتوں نے عرض کیا: تیری ذات ( ہر نقص سے ) پاک ہے ہمیں کچھ علم نہیں مگر اسی قدر جو تو نے ہمیں سکھایا ہے ، بیشک تو ہی ( سب کچھ ) جاننے والا حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا ( ہر نقص و عیب سے ) تیری ذات پاک ہے ۔ ہمیں اس کے سوا جو تو نے ہمیں تعلیم دیا ہے ( سکھایا ہے ) اور مزید کچھ علم نہیں ہے ۔ بے شک تو بڑا علم والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Glory to Thee, of knowledge We have none, save what Thou Hast taught us: In truth it is Thou Who art perfect in knowledge and wisdom."

Translated by

Muhammad Sarwar

The angels replied, "You are glorious indeed! We do not know more than what You have taught us. You alone are All-knowing and All-wise".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (angels) said: "Glory is to You, we have no knowledge except what you have taught us. Verily, You are the Knower, the Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Glory be to Thee! we have no knowledge but that which Thou hast taught us; surely Thou art the Knowing, the Wise.

Translated by

William Pickthall

They said: Be glorified! We have no knowledge saving that which Thou hast taught us. Lo! Thou, only Thou, art the Knower, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़रिश्तों ने कहा कि आप पाक हैं, हम तो वही जानते हैं जो आपने हमको बताया, बेशक आप ही इल्म वाले और हिकमत वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(فرشتوں نے) عرض کیا آپ تو پاک ہیں ہم کو علم ہی نہیں مگر وہی جو کچھ ہم کو آپ نے علم دیا بیشک آپ بڑے علم والے ہیں حکمت والے ہیں۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے عرض کی اے اللہ تیری ذات پاک ہے ہمیں تو اتنا ہی علم ہے جتنا آپ نے ہمیں سکھایا ہے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے عرض کیا نقص سے پاک تو آپ ہی کی ذات ہے ہم تو بس اتنا ہی جانتے ہیں جتنا آپ نے ہم کو دیا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ جاننے اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرشتوں نے عرض کیا کہ ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں ہمیں اس کے سوا کچھ علم نہیں جو آپ نے ہمیں سکھایا، بیشک آپ جاننے والے ہیں حکمت والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے پاک ہے تو ہم کو معلوم نہیں مگر جتنا تو نے ہم کو سکھایا بیشک تو ہی ہے اصل جاننے والا حکمت والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرشتوں نے کہا آپ کی ذات پاک ہے ہم کو معلوم نہیں مگر اس قدر جتنا آپ نے ہم کو سکھا دیا ہے بیشک آپ ہی بڑے علم بڑی حکمت والے ہیں