Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 44

سورة البقرة

اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴۴﴾

Do you order righteousness of the people and forget yourselves while you recite the Scripture? Then will you not reason?

کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَتَاۡمُرُوۡنَ
کیا تم حکم دیتے ہو
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبِرِّ
نیکی کا
وَتَنۡسَوۡنَ
اور تم بھول جاتے ہو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تَتۡلُوۡنَ
تم تلاوت کرتے ہو
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَتَاۡمُرُوۡنَ
کیا تم حکم دیتے ہو
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبِرِّ
نیکی کا
وَ
اور
تَنۡسَوۡنَ
تم بھول جاتے ہو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آ پ کو
وَ
حالانکہ
اَنۡتُمۡ
تم
تَتۡلُوۡنَ
تم تلاوت کرتے ہو
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

Do you order righteousness of the people and forget yourselves while you recite the Scripture? Then will you not reason?

کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرتے ہو مگر اپنے آپ کو بھول ہی جاتے ہو حالانکہ تم کتاب (تورات) کی تلاوت کرتے ہو ؟ کیا تم کچھ بھی عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم لوگوں کونیکی کاحکم دیتے ہواوراپنے آپ کوبھول جاتے ہو،حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو،توکیاتم نہیں سمجھتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you bid others to righteousness while you ignore your ownselves, although you keep reciting the Book? Have you then no sense?

کیا حکم کرتے ہو لوگوں کو نیک کام کا اور بھولتے ہو اپنے آپ کو اور تم تو پڑھتے ہو کتاب پھر کیوں نہیں سوچتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو ؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو۔ کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How is it that you enjoin others to follow the Right Way, but forget it yourselves, though you read the Scriptures? Have you no sense at all?

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے ہو ، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ۔ کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم ( دوسرے ) لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت بھی کرتے ہو ! کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم لوگوں کو تو کہتے ہیں ہو نیکی کرو اور اپنی خبر ہی نہیں لیتے اور کتاب پڑھتے ہو ( توریت شریف) کیا تم کو عقل نہیں ہے۔ 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو پھر تم اتنا بھی نہیں سمجھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتے ہو مگر اپنے آپ ہی کو بھول جاتے ہو ؟ حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو۔ کیا تم، اتنا بھی نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تئیں فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Command ye mankind to piety and forget yourselves, the while ye read the Book! Understand then ye not!

کیا تم دوسرے لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے کو بھول جاتے ہو ؟ ۔ درآنحالیکہ تم کتاب (الہی) پڑہتے رہتے ہو ۔ سو کیا تم عقل سے کام (ہی) نہیں لیتے ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم لوگوں کو تو وفاداری کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو اور حال یہ ہے کہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو ، حالانکہ تم کتاب ( تورات ) پڑھتے ہو ، تو پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لئے کہتے ہو، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو۔ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ دوسروں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور بھولتے ہو خود اپنے آپ کو (اور غفلت برتتے ہو تم اپنے بھلے سے) درآنحالیکہ تم خود کتاب پڑھتے ہو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

تم لوگوں کو تونیکی کا حکم کرتے ہو مگر اپنے آپ کو بالکل بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔ ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم دوسرے لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم ( اللہ کی ) کتاب ( بھی ) پڑھتے ہو ، تو کیا تم نہیں سوچتے؟

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم دوسرے لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتابِ خدا کی تلاوت کرتے رہتے ہو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do ye enjoin right conduct on the people, and forget (To practise it) yourselves, and yet ye study the Scripture? Will ye not understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

Would you order people to do good deeds and forget to do them yourselves even though you read the Book? Why do you not think?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Enjoin you Al-Birr (piety and righteousness and every act of obedience to Allah) on the people and you forget (to practise it) yourselves, while you recite the Scripture (Tawrah)! Have you then no sense.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do you enjoin men to be good and neglect your own souls while you read the Book; have you then no sense?

Translated by

William Pickthall

Enjoin ye righteousness upon mankind while ye yourselves forget (to practise it)? And ye are readers of the Scripture! Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम लोगों से नेक काम करने को कहते हो और अपने आपको भूल जाते हो; हालाँकि तुम किताब की तिलावत करते हो, क्या तुम समझते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا (غضب ہے کہ) کہتے ہو اور لوگوں کو نیک کام کرنے کو ( نیک کام سے مراد رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانا ہے) اور اپنی خبر نہیں لیتے حالانکہ تم تلاوت کرتے رہتے ہو کتاب کی تو پھر کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔ (6) (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو کیا تم پھر بھی عقل نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لئے کہتے ہو ‘ مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو ؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ۔ کیا تم عقل سے بالکل کام نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم لوگوں کو بھلائی کا حکم کرنے ہو، اور اپنی جانوں کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تم سمجھ نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا حکم کرتے ہو لوگوں کو نیک کام کا اور بھولتے ہو اپنے آپ کو اور تم تو پڑھتے ہو کتاب پھر کیوں نہیں سوچتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم اور لوگوں سے کہتے ہو نیک کام کو اور تم نے اپنے آپ کو بھلا رکھا ہے یعنی خود عمل نہیں کرتے حالانکہ تم کتاب یعنی توریت بھی پڑھتے ہو تو کیا پھر تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔