Noun

بَقَرَةً

a cow"

ایک گائے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْبَقَرُ: (اسم جنس) کے معنی (بیل یا) گائے کے ہیں اس کا واحد بَقَرَۃٌ ہے۔ قرآن میں ہے: (اِنَّ الۡبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَیۡنَا) (۲:۷۰) کیونکہ بہت سے بیل ہمیں ایک دوسرے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔ (اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِکۡرٌ ) (۲:۶۸) کہ وہ بیل نہ تو بوڑھا ہو او رنہ بچھڑا۔ (اِنَّہَا بَقَرَۃٌ صَفۡرَآءُ ) (۲:۶۹) کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہے۔ بَقَرَۃ کی جمع بَاقِرٌ وَبَقِیْر (بروزن حکیم) آتی ہے جیسے حَامِلُ وَحَمِیْلٌ اور بعض کے نزدیک اس کی جمع بَیْقُوْرٌ بھی آتی ہے اور بیل کو ثَوْرٌ کہا جاتا ہے، جیسے: نَاقَۃٌ وَجَعَلٌ وَرَجُلٌ وَامْرَئَ ۃٌ اور نی چونکہ کھیتی باڑی کے کام آتا ہے اس لیے زمین کو پھاڑنے اور جوتنے کے لیے بَقَرَالْاَرْضَ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے اس لیے ہر وسیع شگاف کے متعلق یہ لفظ استعمال ہونے لگا ہے، چنانچہ محاورہ ہے۔ بَقَرْتُ بَطْنَہٗ میں نے اس کا پیٹ چاک کردیا۔ محمد بن علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو باقر کا لقب دیا گیا ہے(1) کیونکہ ان کو دقائق و رموز علمیہ کے متعلق گہری تحقیق حاصل تھی۔ بَیْقَرَ الرَّجُلُ فِی الْمَالِ وَفِیْ غَیْرِہٖ کسی کا بہت زیادہ مال دار ہونا۔ بَیْقَرَ فِیْ سَفَرِہٖ ملک درملک پھرنا۔ شاعر نے کہا ہے(2) (طویل) (۶۱) الا ھل اتاھا والحوادث جُمَّۃٌ، بان امریء القیس یھلک بیقرا۔ کیا اسے یہ خبر ملی ہے کہ زمانہ کی بو قلمونیوں کی وجہ سے امریٔ القیس بن تملک دربدر دھکے کھا رہا ہے۔ بَقَرَ الصِّبْیَانُ بچوں کا بُقّیْریٰ کھیل کھیلنا یہ بچوں کے ایک کھیل کا نام ہے جس میں ریت کا ڈھیر لگا کر اس کے آس پاس گڑھے کھود دیتے ہیں (فارسی میں اسے کوہاموئی کہا جاتا ہے) اَلْبَیْقَرَانِ: ایک قسم کے گھاس کا نام ہے کیونکہ وہ جب اگتا ہے تو زمین میں شگاف ڈال دیتا ہے اور اس کی جڑیں زمین میں دور تک چلی جاتی ہیں۔

Lemma/Derivative

6 Results
بَقَرَة
Surah:2
Verse:67
ایک گائے
a cow"
Surah:2
Verse:68
ایسی گائے ہو
(is) a cow
Surah:2
Verse:69
ایک گائے ہو
a cow
Surah:2
Verse:71
ایسی گائے ہو
(is) a cow
Surah:12
Verse:43
گائیں
cows
Surah:12
Verse:46
گائیوں کے بارے (میں)
cows