Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 7

سورة البقرة

خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ ؕ وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ ۫ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ٪﴿۷﴾  1

Allah has set a seal upon their hearts and upon their hearing, and over their vision is a veil. And for them is a great punishment.

اللہ تعالٰی نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر کر دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَتَمَ
مہر لگادی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی
اوپر
قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کے
وَ عَلٰی
اور اوپر
سَمۡعِہِمۡ
ان کے کانوں کے
وَعَلٰۤی
اور اوپر
اَبۡصَارِہِمۡ
ان کی آنکھوں کے
غِشَاوَۃٌ
پردہ ہے
وَّلَہُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَتَمَ
مہر لگادی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ
اور ان کے کانوں پر
وَعَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ
اور ان کی آنکھوں پر
غِشَاوَۃٌ
پردہ ہے
وَّلَہُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Allah has set a seal upon their hearts and upon their hearing, and over their vision is a veil. And for them is a great punishment.

اللہ تعالٰی نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر کر دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے۔ اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے اُن کےدلوں اوران کے کانوں پرمہرلگادی ہے اور اُن کی آنکھوں پرپردہ ہے اوراُن کے لیے بہت بڑاعذاب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has set a seal on their hearts and on their hearing, and on their eyes there is a covering; and for them there lies a mighty punishment.

مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے، اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے مہر کردی ہے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر۔ ) اور ان کی آنکھوں کے سامنے پردہ پڑچکا ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has sealed up their hearts and ears and a covering has fallen over their eyes, and they have incurred the severest punishment.

اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے 10 اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے ۔ وہ سخت سزا کے مستحق ہیں ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے ( ٩ ) اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر کردی ہے 3 اور ان کی آنکھوں پردہ ہے اور ان پر قیامت کے دن بڑ مار پڑے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اور ان کے کانوں پر (بھی) اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب (تیار) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں (سننے کی طاقت ) پر مہر لگا دی اور ان کی آنکھوں (دیکھنے کی طاقت) پر پردہ ڈال دیا ہے۔ اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath set a seal upon their hearts and upon their hearing, and over their sights is a covering; and unto them shall be a torment mighty.

مہر لگا دی ہے اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کی شنوائی پر ۔ اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے ۔ اور ان کے لئے بڑا (ہی) عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے ان لوگوں کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کیلئے عذابِ عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر ( بڑا ) پردہ ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ( تیار ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے انکے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے اور انکی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب تیار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے مہر لگا دی ان کے دلوں پر اور (ڈاٹ لگادیئے) ان کے کانوں پر (ان کی اپنی بدنیتی اور سوء اختیار کی بنیاد پر) ان کی آنکھوں پر ایک (سخت قسم کا) پردہ ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ( پڑگیا ) ہے اور ان کے لئے بہت بڑاعذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے ان کے دلوں پر اور کانوں پر مہر کردی اور ان کی آنکھوں پر گھٹا ٹوپ ہے ، ( ف۱۱ ) اور ان کے لئے بڑا عذاب

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے ( ان کے اپنے اِنتخاب کے نتیجے میں ) ان کے دلوں اور کانوں پر مُہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ( پڑ گیا ) ہے اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

خدا نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے ۔ اور ( آخرت میں ) ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah hath set a seal on their hearts and on their hearing, and on their eyes is a veil; great is the penalty they (incur).

Translated by

Muhammad Sarwar

God has sealed their hearts and hearing and their vision is veiled; a great punishment awaits them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has set a seal on their hearts and on their hearing, and on their eyes there is a covering. Theirs will be a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has set a seal upon their hearts and upon their hearing and there is a covering over their eyes, and there is a great punishment for them.

Translated by

William Pickthall

Allah hath sealed their hearing and their hearts, and on their eyes there is a covering. Theirs will be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने उनके दिलों पर और उनके कानों पर मुहर लगा दी है, और उनकी आँखों पर पर्दा है, और उनके लिए बड़ा अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بندلگادیا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکهوں پر پردہ ہے اور ان کے لیے سزا بڑی ہے (3) ۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے اور ان کے لیے عذاب عظیم ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے۔ اور آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے۔ وہ سخت سزا کے مستحق ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ان کے دلوں پر، اور ان کے سننے کی قوت پر، اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے، اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے مہر کردی ہے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے