Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 79

سورة البقرة

فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکۡتُبُوۡنَ الۡکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمۡ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ لِیَشۡتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۷۹﴾

So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.

اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَوَیۡلٌ
پس ہلاکت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لئے جو
یَکۡتُبُوۡنَ
وہ لکھتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں سے
ثُمَّ
پھر
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
ہٰذَا
یہ
مِنۡ عِنۡدِ
پاس سے ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
لِیَشۡتَرُوۡا
تاکہ وہ لے لیں
بِہٖ
بدلے اس کے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
فَوَیۡلٌ
پس ہلاکت ہے
لَّہُمۡ
ان کے لئے
مِّمَّا
بوجہ اس کے جو
کَتَبَتۡ
لکھا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
وَوَیۡلٌ
اور ہلاکت ہے
لَّہُمۡ
ان کے لئے
مِّمَّا
بوجہ اس کے جو
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کماتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَوَیۡلٌ
پس تباہی ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لئے جو
یَکۡتُبُوۡنَ
لکھتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں سے
ثُمَّ
پھر
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
ہٰذَا
یہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے
لِیَشۡتَرُوۡا
تاکہ وہ وصول کریں
بِہٖ
اس کے بدلے میں
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
فَوَیۡلٌ
پس تباہی ہے
لَّہُمۡ
ان کے لئے
مِّمَّا
اس چیز کی وجہ سے جو
کَتَبَتۡ
لکھاہے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
وَوَیۡلٌ
اور ہلاکت ہے
لَّہُمۡ
ان کے لئے
مِّمَّا
اس کی وجہ سے جو
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کماتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.

اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کے لیے ہلاکت ہے جو کتاب (فتوی وغیرہ) تو اپنے ہاتھوں سے (اپنی مرضی کے مطابق) لکھتے ہیں۔ پھر کہتے یہ ہیں کہ یہی اللہ کے ہاں سے (نازل شدہ حکم) ہے۔ تاکہ اس سے تھوڑے سے دام لے سکیں۔ ان کے ہاتھ کی تحریر بھی ان کے لیے بربادی کا سامان ہے اور ان کی یہ کمائی بھی ان کے لیے ہلاکت کا سبب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تباہی ہے اُن لوگوں کے لیے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے میں وہ تھوڑی سی قیمت وصول کریں پس اُن کے لئے تباہی ہے اس چیز کی وجہ سے جواُن کے ہاتھوں نے لکھاہے اورہلاکت ہے اُن کے لیے اس کی وجہ سے جووہ کماتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, woe to those who write the Book with their hands and then say, |"This is from Allah|", so that they may gain a small price out of it. Then, woe to them for what their hands have written, and woe to them for what they earn.

سو خرابی ہے ان کو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھ سے، پھر کہہ دیتی ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے تاکہ لیویں اس پر تھوڑا سا مال، سو خرابی ہے انکو اپنے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ہے ان کو اپنی کمائی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس ہلاکت اور بربادی ہے ان کے لیے جو کتاب لکھتے ہیں اپنے ہاتھ سے پھر کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ حاصل کرلیں اس کے بدلے حقیر سی قیمت تو ہلاکت اور بربادی ہے ان کے لیے اس چیز سے کہ جو ان کے ہاتھوں نے لکھی اور ان کے لیے ہلاکت اور بربادی ہے اس کمائی سے جو وہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پس ہلاکت اور تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جو اپنے ہاتھوں سے شرع کا نوشتہ لکھتے ہیں پھر لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس سے آیا ہوا ہے تاکہ اس کے معاوضے میں تھوڑا سا فائدہ حاصل کر لیں90 ۔ ان کے ہاتھوں کا یہ لکھا بھی ان کے لیے تباہی کا سامان ہے اور ان کی یہ کمائی بھی ان کے لیے موجبِ ہلاکت ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا تباہی ہے ان لوگوں کی جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں ، پھر ( لوگوں سے ) کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے ، تاکہ اس کے ذریعے تھوڑی سی آمدنی کما لیں ۔ ( ٥٦ ) پس تباہی ہے ان لوگوں پر اس تحریر کی وجہ سے بھی جو ان کے ہاتھوں نے لکھی ، اور تباہی ہے ان پر اس آمدنی کی وجہ سے بھی جو وہ کماتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو خرابی ہے ان کے لی جو ایک کتاب اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس سے اتری ہے ان کا مطلب یہ ہے اس کو بیچ کر تھوڑا مول کمائیں ہائے خرابی ان کی اس لکھائی پر وائے ان کی اس کمائی پر 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ایسے لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہہ دیتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس سے تھوڑی سی دولت (دنیوی منفعت) حاصل کرسکیں سو جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا وہ بھی ان کے لئے بہت خرابی ہے اور جو اس کے بدلے کمایا وہ بھی خرابی کا سبب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تباہی و بربادی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے لکھ کر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے آیا ہے تا کہ اس کے ذریعہ تھوڑا سا دنیاوی فائدہ حاصل کرلیں۔ ہلاکت و بربادی ہے ان کے لئے (اس تحریف و تبدیلی کی وجہ سے ) جس کو ان کے ہاتھوں نے لکھا اور بڑی خرابی ہے ان کے لئے اس کمائی کی بدولت جو وہ کما رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان لوگوں پر افسوس ہے جو اپنے ہاتھ سے تو کتاب لکھتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ یہ خدا کے پاس سے (آئی) ہے، تاکہ اس کے عوض تھوڑی سے قیمت (یعنی دنیوی منفعت) حاصل کریں۔ ان پر افسوس ہے، اس لیے کہ (بےاصل باتیں) اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں اور (پھر) ان پر افسوس ہے، اس لیے کہ ایسے کام کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Woe then unto those who write out the Book with their hands and say thereafter: this is from God, that they may barter it for a small price. Woe then unto them for that which thei hands had written; and woe unto them for that which they earn therwith.

سو (بڑی) خرابی ہے ان لوگوں کے لیے جو کتاب (الہی) کو اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے ۔ تاکہ اس سے قدرے قلیل معاوضہ حاصل کریں ۔ سوخرابی ہے ان کے لیے اس کی بدولت جو وہ اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں ۔ اور خرابی ہے ان کے لیے اس کی بدولت جو وہ حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہلاکی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اپنے ہاتھوں سے شریعت تصنیف کرتے ہیں ، پھر دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے ، تاکہ اس کے ذریعے سے تھوڑی سی قیمت حاصل کرلیں! پس ان کیلئے ہلاکی ہے اس چیز کے سبب سے ، جو ان کے ہاتھوں نے لکھی اور ان کیلئے ہلاکی ہے اس چیز کے سبب سے جو وہ کماتے ہیں! 1

Translated by

Mufti Naeem

پس ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو کتاب ( تورات ) کو اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں: یہ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ( نازل شدہ ) ہے ، تاکہ اس کے ذریعے تھوڑی سی قیمت خریدلیں ، پس ان کے اپنے لکھے ہوئے کی وجہ سے ان کے لیے ہلاکت ہے اور ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ( بھی ) ان کے لیے ہلاکت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کے لیے خرابی ہے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، تاکہ اس پر تھوڑی سی قیمت لے لیں سو خرابی ہے ان کے لئے اپنے ہاتھوں سے لکھے ہوئے کی اور خرابی ہے ان کے لئے اس بناء پر جو انہوں نے کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو بڑی خرابی ہے، ان لوگوں کیلئے جو لکھتے ہیں کتاب کو اپنے ہاتھوں سے، (اپنے خود ساختہ اضافوں کے ساتھ) پھر کہتے ہیں کہ یہ (سب کچھ) اللہ کی طرف سے ہے، تاکہ اس طرح وہ (اپنی جسارت کے عوض دنیا دوں کا) کچھ گھٹیا مول حاصل کرسکیں، سو بڑی خرابی ہے ان کے لئے ان کے اپنے ہاتھوں کے اس لکھے کی بناء پر، اور بڑی خرابی ہے ان کے لئے ان کی اپنی اس کمائی کی بناء پر،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں کے لئے ہلاکت ہےجو کتاب اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں کہ یہی اللہ کی طرف سے ( نازل شدہ ) ہے تاکہ اس سے تھوڑے دام لے سکیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کی وجہ سے ان کے لئے ہلاکت ہے اور افسوس ہےجو کمائی کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو خرابی ہے ان کے لئے جو کتاب اپنے ہاتھ سے لکھیں پھر کہہ دیں یہ خدا کے پاس سے ہے کہ اس کے عوض تھوڑے دام حاصل کریں ( ف۱۳۰ ) تو خرابی ہے ان کے لئے ان کے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ان کے لئے اس کمائی سے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ایسے لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جو اپنے ہی ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں ، پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے عوض تھوڑے سے دام کما لیں ، سو ان کے لئے اس ( کتاب کی وجہ ) سے ہلاکت ہے جو ان کے ہاتھوں نے تحریر کی اور اس ( معاوضہ کی وجہ ) سے تباہی ہے جو وہ کما رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

سو خرابی و بربادی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے ( جعلی ) کتاب ( تحریر ) لکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ( آئی ) ہے تاکہ اس کے عوض تھوڑی سی قیمت ( دنیوی فائدہ ) حاصل کریں پس خرابی ہے ان کے لئے ان کے ہاتھوں کی لکھائی پر اور بربادی ہے ۔ ان کے لئے ان کی اس کمائی پر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then woe to those who write the Book with their own hands, and then say:"This is from Allah," to traffic with it for miserable price!- Woe to them for what their hands do write, and for the gain they make thereby.

Translated by

Muhammad Sarwar

Woe to those who write the Book themselves and say, "This is from God," so that they may sell it for a small price! Woe unto them for what they have done and for what they have gained!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then woe to those who write the book with their own hands and then say, "This is from Allah," to purchase with it a little price! Woe to them for what their hands have written and woe to them for that they earn thereby.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Woe, then, to those who write the book with their hands and then say: This is from Allah, so that they may take for it a small price; therefore woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.

Translated by

William Pickthall

Therefore woe be unto those who write the Scripture with their hands and then say, "This is from Allah," that they may purchase a small gain therewith. Woe unto them for that their hands have written, and woe unto them for that they earn thereby.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस ख़राबी है उन लोगों के लिए जो अपने हाथ से किताब लिखते हैं फिर कहते हैं कि यह अल्लाह की जानिब से है; ताकि उसके ज़रिए थोड़ी सी पूंजी हासिल करें, पस ख़राबी है उस चीज़ की बदौलत जो उनके हाथों ने लिखी, और उनके लिए ख़राबी है अपनी इस कमाई से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو بڑی خرابی ان کی ہوگی جو لکھتے ہیں (بدل سدل کر) کتاب (توریت) کو اپنے ہاتھوں سے پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ (حکم) خدا کی طرف سے ہے غرض (صرف) یہ ہوتی ہے کہ اس ذریعہ سے کچھ نقد قدرے قلیل وصول کرلیں۔ سو بڑی خرابی (پیش) آویگی ان کو اس کی بدولت (بھی) جس کو ان کے ہاتھوں نے لکھا تھا اور بڑی خرابی ہوگی ان کو اس کی بدولت (بھی) جسکو وہ وصول کرلیا کرتے تھے۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھ کر پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے تھوڑی قیمت کمائیں۔ تباہی ہے جو کچھ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا اور تباہ ہو جو کچھ انہوں نے کمایا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس ہلاکت اور تباہی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے شرع کا نوشتہ لکھتے ہیں ۔ پھر لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس سے آیا ہوا ہے تاکہ اس کے معاوضے میں تھوڑا سا فائدہ حاصل کرلیں ۔ ان کے ہاتھوں کا یہ لکھا ہوا ، ان کے لئے تباہی کا سامان ہے اور ان کی یہ کمائی بھی ان کے لئے موجب ہلاکت ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو بڑی خرابی ہے ان لوگوں کے لیے جو کتاب کو لکھتے ہیں اپنے ہاتھوں سے پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے ذریعہ خرید لیں تھوڑی سی قیمت، سو بڑی ہلاکت ہے ان کے لیے بوجہ اس کے جو ان کے ہاتھوں نے لکھا ہے۔ اور بڑی ہلاکت ہے ان کے لیے اس کی وجہ سے جسے وہ کسب کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو خرابی ہے ان کو جو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھ سے پھر کہہ دیتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے تاکہ لیویں اس پر تھوڑا سا مول سو خرابی ہے ان کو اپنے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ہے ان کو اپنی اس کمائی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو بڑی خرابی ہے ان کے لئے جو تحریف کر کے اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں پھر لوگوں سے کہتے ہیں یہ اسی طرح خدا کے پاس سے نازل ہوئی ہے تاکہ اس تحریف کے بدلے کچھ تھوڑا سا دنیاوی نفع حاصل کرلیں سو جو کچھ ان کے ہاتھوں نے لکھا اس کی وجہ سے ان کے لئے بڑی خرابی ہے اور جو کچھ وہ حاصل کیا کرتے تھے اس کے باعث ان کے لئے بڑی خرابی ہے