ConjunctionDeterminerNoun

وَٱلْيَتَٰمَىٰ

and [the] orphans

اور یتیموں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْیُتْمُ کے معنی نابالغ بچہ کے شفقت پدری سے محروم ہوجانے کے ہیں۔انسان کے علاوہ دیگر حیوانات میں یتیم کا اعتبار ماں کی طرف سے ہوتا ہے اور جانور کے چھوٹے بچے کے بن ماں کے رہ جانے کو یُتْمٌ کہا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: ۔ (اَلَمۡ یَجِدۡکَ یَتِیۡمًا فَاٰوٰی) (۹۳۔۶) بھلا اس نے تمہیں یتیم پاکر جگہ نہیں دی۔ (یَتِیۡمًا وَّ اَسِیۡرًا) (۷۶۔۸) یتیموں اور قیدیوں کو۔یَتِیْم کی جمع یَتَامٰی ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اٰتُوا الۡیَتٰمٰۤی اَمۡوَالَہُمۡ ) (۴۔۲) اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو۔ (اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمۡوَالَ الۡیَتٰمٰی) (۴۔۱۰) جو لوگ یتیموں کا مال (ناجائز طور پر) کھاتے ہیں۔ (وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الۡیَتٰمٰی) (۲۔۲۲۰) اور تم سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔مجازاً ہر یکتا اور بے مثل چیز کو عربی میںیتیم کہا جاتا ہے۔جیسا کہ گوہر یکتا کو دُرَّۃ یَتِیْمَۃ کہہ دیتے ہیں اور اس میں اس کے مادہ کے منقطع ہونے پر تنبیہ کرنا مقصود ہوتا ہے اور دُرَّۃٌ کے ساتھ تشبیہ دے کر یکتا مکان کو بھی یتیم کہہ دیا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

23 Results
يَتِيم