Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 111

سورة طه

وَ عَنَتِ الۡوُجُوۡہُ لِلۡحَیِّ الۡقَیُّوۡمِ ؕ وَ قَدۡ خَابَ مَنۡ حَمَلَ ظُلۡمًا ﴿۱۱۱﴾

And [all] faces will be humbled before the Ever-Living, the Sustainer of existence. And he will have failed who carries injustice.

تمام چہرے اس زندہ اور قائم دائم اور مدبر اللہ کے سامنے کمال عاجزی سے جھکے ہوئے ہونگے یقیناً وہ برباد ہوا جس نے ظلم لاد لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَنَتِ
اور جھک جائیں گے
الۡوُجُوۡہُ
چہرے
لِلۡحَیِّ
واسطے زندہ رہنے والے
الۡقَیُّوۡمِ
قائم رہنے والے کے
وَقَدۡ
اور تحقیق
خَابَ
وہ نامراد ہوا
مَنۡ
جس نے
حَمَلَ
اٹھایا
ظُلۡمًا
ظلم کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَنَتِ
اور جھک جائیں گے
الۡوُجُوۡہُ
چہرے
لِلۡحَیِّ
اس زندہ رہنے والے کے لیے
الۡقَیُّوۡمِ
اور قائم رہنے والے
وَقَدۡ
اور یقیناً
خَابَ
نامراد ہوا
مَنۡ
جس نے
حَمَلَ
۔ (بوجھ) اٹھا یا
ظُلۡمًا
بڑے ظلم کا
Translated by

Juna Garhi

And [all] faces will be humbled before the Ever-Living, the Sustainer of existence. And he will have failed who carries injustice.

تمام چہرے اس زندہ اور قائم دائم اور مدبر اللہ کے سامنے کمال عاجزی سے جھکے ہوئے ہونگے یقیناً وہ برباد ہوا جس نے ظلم لاد لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سب چہرے اس زندہ و پائندہ ہستی کے سامنے جھک جائیں گے اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا۔ وہ نامراد ہوا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمام چہرے اُس زندہ رہنے والے اورقائم رہنے والے کے سامنے جھک جائیں گے اوریقینانامرادہواجس نے بڑے ظلم کابوجھ اُٹھایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And all faces will be humbled before the Ever-Alive, the All-Sustaining. And the loser is the one who bears (the burden of his) transgression.

اور رگڑتے ہیں منہ آگے اس جیتے ہمیشہ رہنے والے کے اور خراب ہوا جس نے بوجھ اٹھایا ظلم کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقیناً خائب و خاسر ہوا وہ جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All faces shall be humbled before the Ever-Living, the Self-Subsisting Lord, and he who bears the burden of iniquity will have failed;

لوگوں کے سر اس حی و قیوم کے آگے جھک جائیں گے ۔ نامراد ہوگا جو اس وقت کسی ظلم کا بار گناہ اٹھائے ہوئے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سارے کے سارے چہرے حی و قیوم کے آگے جھکے ہوں گے ، اور جو کوئی ظلم کا بوجھ لاد کر لایا ہوگا نامراد ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (قیامت کے دن) اس زندہ ہمیشہ رہنے والے (خدا) کے سامنے (سب لوگوں کے) منہ عاجز کی سے) جھلک جائیں گے اور جس نے شرک کا بوجھ اٹھایا اوہ (اس دن) خراب ہوچکا (یعنی مشرک کی مغفرت نہ ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زندہ قائم رہنے والے کے سامنے منہ نیچے ہوجائیں گے اور جس نے (شرک کے) ظلم کا بوجھ اٹھایا بیشک وہ نامراد رہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سب کے سب اس حی وقیوم ذات کے آگے جھکے ہوں گے۔ وہ شخص نامراد ہوا جو اس دن ظلم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس زندہ و قائم کے رو برو منہ نیچے ہوجائیں گے۔ اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And downcast will be faces before the Living, the Self- subsisting, and disappointed will be he who beareth a wrong.

اور چہرے جھکے ہوئے ہوں گے حی وقیوم کے سامنے ۔ اور قطعی ناکام رہے گا وہ جو ظلم لے کر آئے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سب کے چہرے خدائے حی وقیوم کے حضور جھکے ہوئے ہوں گے اور جو کسی شرک کا مرتکب ہوا ، وہ نامراد ہوا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اس روز ) اس زندہ و قائم ذات کے سامنے تمام ( لوگوں کے ) چہرے جھکے ہوئے ہوں گے اور جس نے ظلم کا بوجھ لادا ، تحقیق وہی نامراد رہا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس زندہ و قائم کے سامنے چہرے جھک جائیں گے اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جھک جائیں گے اس روز سب چہرے اس حی وقیوم کے آگے، اور اس وقت بڑا خسارے میں رہے گا وہ شخص جس نے بوجھ اٹھایا ہوگا ظلم کا۔

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اس دن ) سب چہرے اس زندہ پائندہ ہستی کے سامنے کمال عاجزی سے جھک جائیں گے ، یقیناوہ برباد ہوا جو ظلم و شرک کرکے آئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سب منہ جھک جائیں گے اس زندہ قائم رکھنے والے کے حضور ( ف۱٦۸ ) اور بیشک نامراد رہا جس نے ظلم کا بوجھ لیا ( ف۱٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( سب ) چہرے اس ہمیشہ زندہ ( اور ) قائم رہنے والے ( رب ) کے حضور جھک جائیں گے ، اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگا جس نے ظلم کا بوجھ اٹھا لیا

Translated by

Hussain Najfi

سب کے چہرے حی و قیوم کے سامنے جھکے ہوئے ہوں گے اور جو شخص ظلم کا بوجھ اٹھائے گا وہ ناکام و نامراد ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(All) faces shall be humbled before (Him) - the Living, the Self-Subsisting, Eternal: hopeless indeed will be the man that carries iniquity (on his back).

Translated by

Muhammad Sarwar

Faces will be humble before the Everlasting and the Self-existing God. Despair will strike those who are loaded with the burden of injustice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (all) faces shall be humbled before the Ever Living, the Sustainer. And he who carried wrongdoing, will be indeed a complete failure.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the faces shall be humbled before the Living, the Self-subsistent Allah, and he who bears iniquity is indeed a failure.

Translated by

William Pickthall

And faces humble themselves before the Living, the Eternal. And he who beareth (a burden of) wrongdoing is indeed a failure (on that day).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

चेहरे उस जीवन्त, शाश्वत सत्ता के आगे झुकें होंगे। असफल हुआ वह जिस ने ज़ुल्म का बोझ उठाया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس (روز) تمام چہرے اس حیّ قیوّم کے سامنے جھکے ہوں گے (4) اور ایسا شخص تو (ہر طرح) ناکام رہے گا جو ظلم (یعنی شرک) لے کر آیا ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” لوگوں کے چہرے اس ہمیشہ زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والے کے آگے جھک جائیں گے یقیناً وہ شخص ناکام ہوگا جو ظلم کا بار اٹھائے ہوئے ہوگا۔ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں کے سر اس حی وقیوم کے آگے جھک جائیں گے۔ نامراد ہوگا جو اس وقت کسی ظلم کا بار گناہ اٹھائے ہوئے ہوگا اور کسی ظلم یا حق تلفی کا خطرہ نہ ہو گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمام چہرے حی وقیوم کے لیے جھک جائیں گے۔ اور جو شخص ظلم اٹھا کرلے گیا ہو وہ ناکام ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رگڑتے ہیں منہ آگے اس جیسے ہمیشہ رہنے والے کے اور خراب ہوا جس نے بوجھ اٹھایا ظلم کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس زندہ اور ہمیشہ رہنے والے کے روبرو سب کے چہرے جھکے ہوئے ہوں گے اور یقینا وہ شخص نامراد رہے گا جو ظلم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوگا۔