Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 112

سورة طه

وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا یَخٰفُ ظُلۡمًا وَّ لَا ہَضۡمًا ﴿۱۱۲﴾

But he who does of righteous deeds while he is a believer - he will neither fear injustice nor deprivation.

اور جو نیک اعمال کرے اور ایمان والا بھی ہو تو نہ اسے بے انصافی کا کھٹکا ہوگا نہ حق تلفی کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیکیوں میں سے
وَہُوَ
جب کہ وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَلَا
تو نہ
یَخٰفُ
وہ ڈرے گا
ظُلۡمًا
ظلم سے
وَّلَا
اور نہ
ہَضۡمًا
کسی کمی/نقصان سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیکیوں میں سے
وَہُوَ
اور وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَلَا یَخٰفُ
تو نہ وہ ڈرے گا
ظُلۡمًا
کسی ناانصافی سے
وَّلَا ہَضۡمًا
اور نہ کسی حق تلفی سے
Translated by

Juna Garhi

But he who does of righteous deeds while he is a believer - he will neither fear injustice nor deprivation.

اور جو نیک اعمال کرے اور ایمان والا بھی ہو تو نہ اسے بے انصافی کا کھٹکا ہوگا نہ حق تلفی کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص نیک اعمال کرے اور وہ مومن ہو تو اسے بےانصافی یا حق تلفی کا ڈر نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جونیک عمل کرے گااوروہ مومن بھی ہوتونہ وہ کسی ناانصافی سے ڈرے گا اور نہ کسی حق تلفی سے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever does acts from righteous deeds, while he is a believer, shall fear neither injustice nor curtailment (of his rewards).

اور جو کوئی کرے کچھ بھلائیاں اور وہ ایمان بھی رکھتا ہو سو اس کو ڈر نہیں بےانصافی کا اور نہ نقصان پہنچنے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس کسی نے نیک اعمال کیے ہوں گے اور وہ مؤمن ہوگا تو اسے نہ کسی بےانصافی کا اندیشہ ہوگا اور نہ کسی زیادتی کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور کسی ظلم یا حق تلفی کا خطرہ نہ ہوگا اس شخص کو جو نیک عمل کرے اور اس کے ساتھ وہ مومن بھی ہو ۔ 87

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس نے نیک عمل کیے ہوں گے جبکہ وہ مومن بھی ہو تو اسے نہ کسی زیادتی کا اندیشہ ہوگا ، نہ کسی حق تلفی کا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو ایمان کے ساتھ اچھے کام کریگا اس کو نہ بےانصافی کا ڈر ہوگا نہ حق تلفی کا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو نیک کام کرے گا اور (اس حال میں کہ) وہ ایمان بھی رکھتا ہوگا تو اس کو نہ زیادتی کا خوف ہوگا اور نہ کمی کا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس کے برخلاف) جس نے عمل صالح کئے ہوں گے اور وہ مومن بھی ہوگا تو اس کو ظلم اور نقصان کا کوئی اندیشہ نہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever worketh of the righteous works, and is a believer, he will not fear Wrong or begrudging

اور جس کسی نے نیک کام کئے ہوں گے اور وہ ایمان والا بھی ہوگا سو اسے اندیشہ نہ زیادتی کا ہوگا نہ کمی کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو نیک اعمال کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہے تو اس کو نہ کسی حق تلفی کا اندیشہ ہوگا اور نہ کسی زیادتی کا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس شخص نے نیک اعمال کیے ہوں گے اور وہ ایمان والا بھی ہوگا تو اس کو نہ کسی ظلم ( وزیادتی ) کا خوف ہوگا اور نہ کسی کمی ( ونقصان ) کا ( ڈر ہوگا ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے برعکس جس نے نیک کام کیے ہوں گے، اور وہ ایمان بھی رکھتا ہوگا تو اسے نہ کسی زیادتی کا کوئی اندیشہ ہوگا اور نہ کسی کمی کا کوئی خوف

Translated by

Noor ul Amin

اور جو شخص نیک عمل کرے اور وہ مومن ہوتو اسے بے انصافی یاحق تلفی کاڈرنہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کچھ نیک کام کرے اور ہو مسلمان تو اسے نہ زیادتی کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا ( ف۱۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص نیک عمل کرتا ہے اور وہ صاحبِ ایمان بھی ہے تو اسے نہ کسی ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی نیک کام کرے درآنحالیکہ وہ مؤمن بھی ہو تو اسے نہ ظلم و زیادتی کا اندیشہ ہوگا اور نہ کمی و حق تلفی کا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But he who works deeds of righteousness, and has faith, will have no fear of harm nor of any curtailment (of what is his due).

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers should have no fear of being treated with injustice or inequity.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he who works deeds of righteousness, while he is a believer, then he will have no fear of injustice, nor of any curtailment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever does good works and he is a believer, he shall have no fear of injustice nor of the withholding of his due.

Translated by

William Pickthall

And he who hath done some good works, being a believer, he feareth not injustice nor begrudging (of his wage).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जो कोई अच्छे कर्म करे और हो वह मोमिन, तो उसे न तो किसी ज़ुल्म का भय होगा और न हक़ मारे जाने का

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس نے نیک کام کیے ہوں گے اور وہ ایمان بھی رکھتا ہوگا سو اس کو نہ کسی زیادتی کا اندیشہ ہوگا اور نہ کمی کا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس شخص کو کسی ظلم یا حق تلفی کا خطرہ نہیں ہوگا جو نیک عمل کرے اور وہ مومن ہو۔ “ (١١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس شخص کو جو نیک عمل کرے اور اس کے ساتھ وہ مومن بھی ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس شخص نے مومن ہونے کی حالت میں اچھے عمل کئے سوا سے کسی طرح کے ظلم کا اور کسی کمی کا اندیشہ نہ ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی کرے کچھ بھلائیاں اور وہ ایمان بھی رکھتا ہو سو اس کو ڈر نہیں بےانصافی کا اور نہ نقصان پہنچنے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس نے نیک عمل کئے ہوں گے اور وہ مومن بھی ہوگا تو اس کو کسی نہ کسی بےانصافی کا خوف ہوگا اور نہ کسی نقصان اور دبائو کا