Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 131

سورة طه

وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیۡنَیۡکَ اِلٰی مَا مَتَّعۡنَا بِہٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡہُمۡ زَہۡرَۃَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۬ ۙ لِنَفۡتِنَہُمۡ فِیۡہِ ؕ وَ رِزۡقُ رَبِّکَ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿۱۳۱﴾

And do not extend your eyes toward that by which We have given enjoyment to [some] categories of them, [its being but] the splendor of worldly life by which We test them. And the provision of your Lord is better and more enduring.

اور اپنی نگاہیں ہرگز چیزوں کی طرف نہ دوڑانا جو ہم نے ان میں سے مختلف لوگوں کو آرائش دنیا کی دے رکھی ہیں تاکہ انہیں اس میں آزمالیں تیرے رب کا دیا ہوا ہی ( بہت ) بہتر اور بہت باقی رہنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَمُدَّنَّ
ہر گز آپ دراز کریں
عَیۡنَیۡکَ
اپنی دونوں آنکھیں
اِلٰی مَا
طرف اس کے جو
مَتَّعۡنَا
فائدہ دیا ہم نے
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اَزۡوَاجًا
مختلف لوگوں کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
زَہۡرَۃَ
رونق کے لیے
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کی
لِنَفۡتِنَہُمۡ
تا کہ ہم آزمائیں انہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَرِزۡقُ
اور رزق
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَمُدَّنَّ
اور آپ ہر گز نہ اٹھائیں
عَیۡنَیۡکَ
اپنی نظریں
اِلٰی
طرف
مَا
اس کے جو
مَتَّعۡنَا
سروسامان دیا ہم نے
بِہٖۤ
اس کو
اَزۡوَاجًا
مختلف قسم کے لوگوں کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
زَہۡرَۃَ
زینت ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
لِنَفۡتِنَہُمۡ
تاکہ ہم آزمائش میں ڈالیں ان کو
فِیۡہِ
اس میں
وَرِزۡقُ
اور رزق
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And do not extend your eyes toward that by which We have given enjoyment to [some] categories of them, [its being but] the splendor of worldly life by which We test them. And the provision of your Lord is better and more enduring.

اور اپنی نگاہیں ہرگز چیزوں کی طرف نہ دوڑانا جو ہم نے ان میں سے مختلف لوگوں کو آرائش دنیا کی دے رکھی ہیں تاکہ انہیں اس میں آزمالیں تیرے رب کا دیا ہوا ہی ( بہت ) بہتر اور بہت باقی رہنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ ان چیزوں کی طرف نظر بھی نہ اٹھایئے جو ہم نے مختلف قسم کے لوگوں کو دنیوی زندگی کی زینت کے لئے دے رکھی ہیں تاکہ ان چیزوں کے ذریعہ ہم انھیں آزمائش میں ڈالیں اور آپ کے پروردگار کا رزق ہی بہتر اور پائندہ تر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ نظر اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں اس کی طرف جو ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کوسروسامان دیا ہے، دنیاکی زندگی کی زینت ہے تاکہ ہم انہیں اس آزمائش میں ڈالیں اورآپ کے رب کارزق ہی بہتر اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And never stretch your eyes towards what we have given to groups of them to enjoy, the glamor of the worldly life, so that We put them to test thereby. And the bounty of your Lord is better and lasting.

اور مت پسار اپنی آنکھیں اس چیز پر جو فائدہ اٹھانے کو دی ہم نے ان طرح طرح کے لوگوں کو رونق دنیا کی زندگی کی ان کے جانچنے کو اور تیرے رب کی دی ہوئی روزی بہتر ہے اور بہت باقی رہنے والی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نگاہیں نہ اٹھیں ان چیزوں کی طرف جو ہم نے ان میں سے کئی لوگوں کو دی ہوئی ہیں یہ چمک دمک ہے دنیوی زندگی کی تاکہ ہم ان کو اس میں آزمائیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کا (عطا کردہ) رزق بہتر اور باقی رہنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not turn your eyes covetously towards the embellishments of worldly life that We have bestowed upon various kinds of people to test them. But the clean provision bestowed upon you by your Lord is better and more enduring.

اور نگاہ اٹھا کر بھی نہ دیکھو دنیوی زندگی کی اس شان و شوکت کو جو ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے ۔ وہ تو ہم نے انہیں آزمائش میں ڈالنے کے لیے دی ہے ، اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق حلال 113 ہی بہتر اور پائندہ تر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دنیوی زندگی کی اس بہار کی طرف آنکھیں اٹھا کر بھی نہ دیکھو جو ہم نے ان ( کافروں ) میں سے مختلف لوگوں کو مزے اڑانے کے لیے دے رکھی ہے ، تاکہ ہم ان کو اس کے ذریعے آزمائیں ۔ اور تمہارے رب کا رزق سب سے بہتر اور سب سے زیادہ دیرپا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے جو کئی قسم کے کافروں کو ان کو آزمانے یا بلا میں ڈالنے کے لئے دنیاوی زندگی کی رونق کا سامان دے رکھا یہ تو اس کی طرف اپنی آنکھیں مت بڑھا (اس کی خواہش مت کر اور تیرے مالک کی دین 5 اس سے (کہیں) بہتر اور دیرپا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہرگز ان چیزوں کی طرف اپنی آنکھیں اٹھا کر نہ دیکھیں (پرواہ نہ کریں) جن سے ہم نے ان (کفار) کے طرح طرح کے لوگوں کو ان کی آزمائش کے لئے بہرہ مند کیا ہے کہ وہ (محض) دنیوی زندگی کی رونق ہے اور آپ کے پروردگار کی عطا کی ہوئی روزی (بہت) بہتر اور باقی رہنے والی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور دنیاوی زندگی کی اس شان و شوکت کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھیے جو ہم نے ان مختلف قسم کے لوگوں کو برتنے کے لئے دے رکھی ہیں۔ وہ اس لئے ہیں کہ ہم آزمائیں اور آپ کے پروردگار کا دیا ہوا رزق ہی بہتر اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش کریں ان پر نگاہ نہ کرنا۔ اور تمہاری پروردگار کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And strain not thine eyes after that which We have given classes of them to enjoy: the splendour of the life of the World, that We might try them therein; and the provision of thy Lord is the best and most lasting.

اور ہرگز آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھئے ان چیزوں کی طرف جن سے ہم نے ان کے گروہوں کو متمتع کر رکھا ہے ان کی آزمائش کے لئے ۔ کہ وہ محض دنیوی زندگی کی رونق ہے اور آپ کے پروردگار کا عطیہ کہیں بہتر اور دیرپا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کی بعض جماعتوں کو آسائشِ زندگی کی جس رونق سے ہم نے ، ان کی آزمائش کیلئے بہرہ مند کر رکھا ہے ، اس کی طرف نگاہ نہ اٹھاؤ اور تمہارے رب کا رزق بہتر اور پائدار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ ان چیزوں کی طرف ہرگز آنکھ اُٹھاکر بھی نہ دیکھیے جن سے ہم نے دنیا کی ( زندگی کی ) آرائش میں سے ان میں سے کئی طرح کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے تاکہ ان میں ان ( لوگوں ) کی آزمائش کریں اور آپ کے رب ( عطا کردہ ) روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے مالا مال کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش کریں، ان پر نگاہ نہ کرنا اور تمہارے رب کی عطا کی ہوئی روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھنا اس (سامان عیش و عشرت) کی طرف جو کہ ہم نے ان لوگوں کے مختلف گروہوں کو دنیاوی زندگی کی رونق کے طور پردے رکھا ہے تاکہ اس میں ہم ان کی آزمائش کریں اور تیرے رب کا عطیہ تو بہرحال اس سے کہیں بڑھ کر عمدہ بھی ہے اور دیرپا بھی

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ اپنی آنکھیں دنیاوی زندگی کی اُن عارضی رونقوں پر نہ ڈالئےجو ہم نے مختلف قسم کے لوگوں کو دنیاوی زندگی کی آرائش کے لئے دے رکھی ہیں تاکہ ان چیزوں کے ذریعے ہم انہیں آزمائش میں ڈال دیں اور آ پ کے رب کادیاہوا رزق ہی بہتر اور ہمیشہ رہنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے سننے والے اپنی آنکھیں نہ پھیلا اس کی طرف جو ہم نے کافروں کے جوڑوں کو برتنے کے لیے دی ہے جتنی دنیا کی تازگی ( ف۲۰۳ ) کہ ہم انھیں اس کے سبب فتنہ میں ڈالیں ( ف۲۰٤ ) اور تیرے رب کا رزق ( ف۲۰۵ ) سب سے اچھا اور سب سے دیرپا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ دنیوی زندگی میں زیب و آرائش کی ان چیزوں کی طرف حیرت و تعجب کی نگاہ نہ فرمائیں جو ہم نے ( کافر دنیاداروں کے ) بعض طبقات کو ( عارضی ) لطف اندوزی کے لئے دے رکھی ہیں تاکہ ہم ان ( ہی چیزوں ) میں ان کے لئے فتنہ پیدا کر دیں ، اور آپ کے رب کی ( اخروی ) عطا بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ ہم نے مختلف لوگوں کو آزمائش کیلئے دنیا کی زیب و زینت اور آرائش دے رکھی ہے اس کی طرف نگاہیں اٹھا کر بھی نہ دیکھیں اور آپ کے پروردگار کا دیا ہوا رزق بہتر ہے اور زیادہ پائیدار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor strain thine eyes in longing for the things We have given for enjoyment to parties of them, the splendour of the life of this world, through which We test them: but the provision of thy Lord is better and more enduring.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be envious of what We have given to some people as means of enjoyment and worldly delight. Such means are a trial for them, but the reward that you will receive from your Lord will be far better and everlasting.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And strain not your eyes in longing for the things We have given for enjoyment to various groups of them, the splendor of the life of this world, that We may test them thereby. But the provision of your Lord is better and more lasting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not stretch your eyes after that with which We have provided different classes of them, (of) the splendor of this world's life, that We may thereby try them; and the sustenance (given) by your Lord is better and more abiding.

Translated by

William Pickthall

And strain not thine eyes toward that which We cause some wedded pairs among them to enjoy, the flower of the life of the world, that We may try them thereby. The provision of thy Lord is better and more lasting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस की ओर आँख उठाकर न देखो, जो कुछ हम ने उन में से विभिन्न लोगों को उपभोग के लिए दे रखा है, ताकि हम उस के द्वारा उन्हें आज़माएँ। वह तो बस सांसारिक जीवन की शोभा है। तुम्हारे रब की रोज़ी उत्तम भी है और स्थायी भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہرگز ان چیزوں کی طرف آپ آنکھ اٹھا کر مت دیکھیئے جن سے ہم نے کفار کے مختلف گروہوں کو ان کی آزمائش کے لیے متمتع کر رکھا ہے (وہ محض) دنیوی زندگی کی رونق ہے (4) اور آپ کے رب کا عطیہ (جو آخرت میں ملے گا) بدجہ بہتر ہے اور دیرپا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور نہ دراز کریں اپنی نگاہ کو دینوی زندگی کی شان و شوکت کی طرف جو ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے ہم نے انہیں آزمانے کے لیے دنیا دی ہے اور آپ کے رب کا دیا ہوا رزق ہی بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ “ (١٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نگاہ اٹھا کر بھی نہ دیکھو دنیوی زندگی کی اس شان و شوکت کو جو ہم نے ان میں مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے۔ وہ تو ہم نے انہیں آزمائش میں ڈالنے کے لئے دی ہے اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق حلال ہی بہتر اور پائندہ تر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ہرگز ان چیزوں کی طرف اپنی آنکھیں نہ بڑھائیں جن سے ہم نے کفار کے مختلف گروہوں کو ان کی آزمائش کے لیے متمتع کر رکھا ہے جو ان کی بیویاں ہیں اور دنیاوی زندگی کی رونق ہے، اور آپ کے رب کا رزق بہتر ہے اور بہت دیرپا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت پسار اپنی آنکھیں اس چیز پر جو فائدہ اٹھانے کو دی ہم نے ان طرح طرح کے لوگوں کو رونق دنیا کی زندگی کی ان کے جانچنے کو اور تیرے رب کی دی ہوئی روزی بہتر ہے اور بہت باقی رہنے والی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے کافروں کے مختلف گروہوں کو دنیاوی زندگی کی رونق کا جو سامان برتنے کو دے رکھا ہے تاکہ ہم اس سے ان کو آزمائیں آپ اس ساز و سامان کی جانب آرزو بھری نگاہ نہ کیجیے اور آپ کے رب کا عطیہ اس ساز و سامان سے بدرجہا بہتر اور بہت زیادہ دیرپا ہے