Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 6

سورة طه

لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا وَ مَا تَحۡتَ الثَّرٰی ﴿۶﴾

To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth and what is between them and what is under the soil.

جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور ( کرۂ خاک ) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہٗ
اس کے لیے ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
وَمَا
اور جو
تَحۡتَ
نیچے ہے
الثَّرٰی
گیلی مٹی کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہٗ
اسی کا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
وَمَا
اور جو
تَحۡتَ
نیچے ہے
الثَّرٰی
گیلی مٹی کے
Translated by

Juna Garhi

To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth and what is between them and what is under the soil.

جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور ( کرۂ خاک ) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ آسمانوں میں ہے، اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کی انتہائی گہرائی میں ہے ان سب چیزوں کا وہی مالک ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُسی کاہے جوآسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اورجواُن دونوں کے درمیان ہے اورجوگیلی مٹی کے نیچے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Him belongs whatever there is in the heavens, whatever there is in the earth, whatever there is between them and whatever there is beneath the soil.

اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور ان دونوں کے درمیان اور نیچے گیلی زمین کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے جو کچھ زمین میں ہے جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اور جو کچھ زمین کے سب سے نچلے طبقے کے نیچے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Him belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, and all that is in between, and all that is beneath the soil.

مالک ہے ان سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اور ان کے درمیان جو کچھ ہے وہ سب بھی اسی کی ملکیت ہے ، اور زمین کی تہوں کے نیچے جو کچھ ہے وہ بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور جو دونوں کے بیچ میں ہے اور جو سیلی زمین کے تلے ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی کی (ملکیت) ہیں جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں اور جو ان دونوں کے درمیان میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین میں اور ان دونوں کے درمیان اور گیلی مٹی کے نیچے جو کچھ بھی ہے وہ اسی کی ملکیت ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے اور جو کچھ (زمین کی) مٹی کے نیچے ہے سب اسی کا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

His is whatsoever is in the heavens and whatsoever on the earth and - whatsoever is in-between. and whatsoever is underneath the earth.

اسی کی ملک ہے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں اور ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کے بھی نیچے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے ، جو کچھ زمین میں ہے ، جو کچھ ان کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے ، سب ان ہی ( اللہ تعالیٰ ) کی ملکیت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے اور جو کچھ زمین کی مٹی کے نیچے ہے سب اسی کا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کا ہے جو کچھ کہ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ کہ زمین میں ہے، اور جو کچھ کہ ان دونوں کے درمیاں میں ہے، اور جو کچھ کہ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ آسمان اور زمین میں ہے اور جو ان کے درمیان میں ہے اورجو زمین کی انتہائی گہرائی میں ہے ان سب چیزوں کا وہی مالک ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے ( ف٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( پس ) جو کچھ آسمانوں ( کی بالائی نوری کائناتوں اور خلائی مادی کائناتوں ) میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ( فضائی اور ہوائی کرّوں میں ) ہے اور جو کچھ سطح ارضی کے نیچے آخری تہہ تک ہے سب اسی کے ( نظام اور قدرت کے تابع ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے سب اسی کا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him belongs what is in the heavens and on earth, and all between them, and all beneath the soil.

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all that is in the heavens and the earth, all that lies between them, and lies below the earth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him belongs all that is in the heavens and all that is on the earth, and all that is between them, and all that is under the soil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

His is what is in the heavens and what is in the earth and what is between them two and what is beneath the ground.

Translated by

William Pickthall

Unto Him belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, and whatsoever is between them, and whatsoever is beneath the sod.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसी का है जो कुछ आकाशों में है और जो कुछ धरती में है और जो कुछ इन दोनों के मध्य है और जो कुछ आर्द्र मिट्टी के नीचे है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی کی ملک ہیں جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں اور جو چیزیں ان دونوں کے درمیان میں ہیں اور جو چیزیں تحت الثریٰ میں ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مالک ہے ان سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان ہیں اور جو زمین کے نیچے ہیں۔ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مالک ہے ان سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور جو ان کے درمیان ہے اور جو تحت الثریٰ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں اور ان دونوں کے درمیان اور نیچے گیلی زمین کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین کے مابین ہے اور جو کچھ زمین کی تہ میں گیلی مٹی کے نیچے ہے سب اسی کی ملک ہے۔