Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 75

سورة طه

وَ مَنۡ یَّاۡتِہٖ مُؤۡمِنًا قَدۡ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الدَّرَجٰتُ الۡعُلٰی ﴿ۙ۷۵﴾

But whoever comes to Him as a believer having done righteous deeds - for those will be the highest degrees [in position]:

اور جو بھی اس کے پاس ایما ن کی حالات میں حاضر ہوگا اور اس نے اعمال بھی نیک کئے ہونگے اس کے لئے بلند و بالا درجے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّاۡتِہٖ
آئے گا اس کے پاس
مُؤۡمِنًا
مومن ہو کر
قَدۡ
تحقیق
عَمِلَ
اس نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
لَہُمُ
ان کے لیے
الدَّرَجٰتُ
درجے ہیں
الۡعُلٰی
بلند
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّاۡتِہٖ
آئے گا اس کے پاس
مُؤۡمِنًا
مومن ہو کر
قَدۡ
یقیناً
عَمِلَ
اس نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَاُولٰٓئِکَ
پھر یہی لوگ
لَہُمُ
ان کے لیے
الدَّرَجٰتُ
درجات ہیں
الۡعُلٰی
بلند
Translated by

Juna Garhi

But whoever comes to Him as a believer having done righteous deeds - for those will be the highest degrees [in position]:

اور جو بھی اس کے پاس ایما ن کی حالات میں حاضر ہوگا اور اس نے اعمال بھی نیک کئے ہونگے اس کے لئے بلند و بالا درجے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو مومن بن کر آئے اور اس نے اعمال بھی نیک کئے ہوں تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بلند درجات ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو شخص اپنے رب کے پاس مومن ہو کر آئے گا جس نےنیک عمل کیے ہوں گے توان لوگوں کے لیے بلنددرجات ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever comes to Him as a believer having done righteous deeds, for such people there are the highest ranks,

اور جو آیا اس کے پاس ایمان لے کر نیکیاں کر کر سو ان لوگوں کے لئے ہیں درجے بلند

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی آئے گا اس کے پاس مؤمن کی حیثیت سے (اور اس حالت میں کہ ) اس نے نیک اعمال بھی کیے ہوں تو یہ لوگ ہیں جن کے لیے اعلیٰ درجات ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But he who comes to Him with faith and righteous works shall be exalted to high ranks,

اور جو اس کے حضور مومن کی حیثیت سے حاضر ہوگا ، جس نے نیک عمل کیے ہوں گے ، ایسے سب لوگوں کے لیے بلند درجے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اس کے پاس مومن بن کر آئے گا جس نے نیک عمل بھی کیے ہوں گے ، تو ایسے ہی لوگوں کے لیے بلند درجات ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی ایمان رکھ کر اس کے سامنے حاضر ہوگا اور وہ (دنیا میں) نیک کام (بھی) آ کرچکا ہے تو ایسے لوگوں کو 6 بلند درجے لیں گے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اس کی بارگاہ میں ایماندار ہو کر آئے گا یقینا اس نے نیک کام بھی کیے ہوں تو تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بند درجات ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو اس کے پاس مومن بن کر آئے گا اور اس نے عمل صالح کئے ہوں گے ان لوگوں کے درجات بہت بلند ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو اس کے روبرو ایماندار ہو کر آئے گا اور عمل بھی نیک کئے ہوں گے تو ایسے لوگوں کے لئے اونچے اونچے درجے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever cometh unto Him as a believer, and he hath done righteous works---then these! for them are ranks high.

اور جو کوئی اس کے پاس مومن ہو کر حاضر ہوگا جس نے نیک کام بھی کئے ہوں سوایسوں کے لئے بڑے اونچے درجے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اس کے پاس باایمان ہوکر جائیں گے ، انہوں نے نیک عمل بھی کیے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں ، جن کیلئے اونچے درجے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص اس کے پاس مؤمن ہوکر حاضر ہوگا ( کہ ) تحقیق اس نے عمل ( بھی ) نیک کیے ہوں گے ، پس ایسے لوگوں کے لیے بڑے اونچے مرتبے ( درجات ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو اس کے سامنے مسلم ہو کر آئے گا اور عمل بھی نیک کیے ہوں گے تو ایسے لوگوں کے لیے اونچے اونچے درجے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی اس کے حضور ایمان کی حالت میں آئے گا، جب کہ اس نے کام بھی نیک کئے ہوں گے تو ایسوں کے لئے بڑے بلند درجے ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو مومن بن کرآ ئے اور اعمال بھی نیک کئے ہوں تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بلند درجات ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اس کے حضور ایمان کے ساتھ آئے کہ اچھے کام کیے ہوں ( ف۱۰۳ ) تو انھیں کے درجے اونچے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص اس کے حضور مومن بن کر آئے گا ( مزید یہ کہ ) اس نے نیک عمل کئے ہوں گے تو ان ہی لوگوں کے لئے بلند درجات ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی مؤمن بن کر اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا ۔ جب کہ اس نے نیک عمل بھی کئے ہوں گے ان کے لئے بڑے بلند درجے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But such as come to Him as Believers who have worked righteous deeds,- for them are ranks exalted,-

Translated by

Muhammad Sarwar

One who comes into the presence of his Lord with faith and righteous deeds

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But whoever comes to Him as a believer, and has done righteous good deeds, for such are the high ranks,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever comes to Him a believer (and) he has done good deeds indeed, these it is who shall have the high ranks,

Translated by

William Pickthall

But whoso cometh unto Him a believer, having done good works, for such are the high stations;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कोई उस के पास मोमिन होकर आया, जिस ने अच्छे कर्म किए होंगे, तो ऐसे लोगों के लिए तो ऊँचे दर्जें हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص رب کے پاس مومن ہو کر حاضر ہوگا جس نے نیک کام بھی کیے ہوں سو ایسوں کے لیے بڑے اونچے درجے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو اس کے حضور مومن بن کر حاضر ہوگا اور جس نے نیک عمل کیے ہوں گے ان لوگوں کے لیے اعلیٰ درجات ہیں۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو اس کے حضور مومن کی حیثیت سے حاضر ہوگا جس نے نیک عمل کئے ہوں گے ، ایسے سب لوگوں کے لئے بلند درجے ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کے پاس جو شخص مومن ہو کر آئے گا جس نے نیک عمل کئے ہونگے سو ان لوگوں کے لیے بلندی درجات میں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو آیا اس کے پاس ایمان لے کر نیکیاں کر کے سو ان لوگوں کے لئے ہیں درجے بلند

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اس کے حضور میں مومن بن کر حاضر ہوا درآنحالیکہ وہ نیک اعمال کا بھی پابند تھا تو ایسے لوگوں کے لئے بڑے اونچے اونچے درجے ہوں گے