TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Tahaa 20:84 – Translations

Every available translation of Surat Tahaa, verse 84, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

قَالَ ہُمۡ اُولَآءِ عَلٰۤی اَثَرِیۡ وَ عَجِلۡتُ اِلَیۡکَ رَبِّ لِتَرۡضٰی ﴿۸۴﴾
He said, "They are close upon my tracks, and I hastened to You, my Lord, that You be pleased."
کہا کہ وہ لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں ، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
قَالَ
کہا
ہُمۡ
وہ
اُولَآءِ
سب لوگ
عَلٰۤی اَثَرِیۡ
میرے نقش قدم پر ہیں
وَعَجِلۡتُ
اور میں نے جلدی کی
اِلَیۡکَ
تیری طرف
رَبِّ
اے میرے رب
لِتَرۡضٰی
تاکہ تو راضی ہوجائے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
قَالَ
اُس نے کہا
ہُمۡ
وہ
اُولَآءِ
لوگ
عَلٰۤی اَثَرِیۡ
میرے نشان ِ قدم پے ہی ہیں
وَعَجِلۡتُ
اور میں جلدی آگیا
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
رَبِّ
اے میرے رب
لِتَرۡضٰی
تاکہ آپ راضی ہو جائیں
Translated by

Juna Garhi

Info

He said, "They are close upon my tracks, and I hastened to You, my Lord, that You be pleased."

کہا کہ وہ لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں ، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

موسیٰ نے عرض کیا : وہ لوگ بھی میرے پیچھے آہی رہے ہیں اور میں نے تیرے حضور آنے میں اس لئے جلدی کی تاکہ تو مجھ سے خوش ہوجاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

موسیٰ نے کہا: وہ لوگ میرے نشانِ قدم پر ہی ہیں اوراے میرے رب! میں جلدی آپ کی طرف آگیا تاکہ آپ راضی ہوجائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

He said, |"Here they are just behind me, and I hurried towards You, 0 my Lord, so that You be pleased.|"

بولا وہ یہ آ رہے ہیں میرے پیچھے اور میں جلدی آیا تیری طرف اے میرے رب تاکہ تو راضی ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے عرض کیا کہ بس وہ میرے پیچھے پیچھے ہی (آرہے) ہیں اور اے میرے پروردگار ! میں نے تو تیری طرف (آنے میں اس لیے) جلدی کی تاکہ تو راضی ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

اس نے عرض کیا ” وہ بس میرے پیچھے آہی رہے ہیں ۔ میں جلدی کر کے تیرے حضور آگیا ہوں اے میرے رب ، تاکہ تو مجھ سے خوش ہو جائے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

انہوں نے کہا : وہ میرے پیچھے پیچھے آیا ہی چاہتے ہیں ، اور پروردگار ! میں آپ کے پاس اس لیے جلدی آگیا تاکہ آپ خوش ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

موسیٰ نے عرض کیا وہ میرے پچیھے آرہے ہیں اور ایک میں (ان سے پہلے) جلد تیرے پاس حاض رہو گیا اس لئے کہ تو خوش ہو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

عرضٗ کیا وہ میرے پیچھے (آرہے) ہیں اور اے میرے پروردگار ! میں نے آپ کی طرف (آنے میں) جلدی اس لئے کی تاکہ آپ راضی ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

عرض کیا جو میرے پیچھے آ رہے ہیں جلدی سے لے کر ان کو آپ کے پاس حاضر ہوگیا تاکہ آپ مجھ سے خوش ہوجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

کہا وہ میرے پیچھے (آ رہے) ہیں اور اے پروردگار میں نے تیری طرف (آنے کی) جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

He said: those! they are close on my footstep, and hastened to Thee, O my Lord; that Thou mightest be wellpleased.

(موسی (علیہ السلام) نے) عرض کیا کہ وہ لوگ تو یہ کیا میرے پیچھے (پیچھے آرہے) ہیں ۔ اور میں تو تیرے پاس اے میرے پروردگار اس لیے جلدی چلاآیا کہ تو خوش ہوجائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اس نے کہا: وہ لوگ بھی میرے پیچھے ہی ہیں اور میں ، اے میرے رب! تیری خوشنودی کیلئے جلدی چلا آیا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا کہ وہ لوگ میرے پیچھے ( آرہے ) ہیں اور اے میرے رب! میں نے آپ کی طرف ( آنے میں ) جلدی اس لیے کی تاکہ آپ راضی ( خوش ) ہوجائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کہا وہ میرے پیچھے آرہے ہیں اور اے میرے رب میں نے تیرے پاس آنے میں اس لیے جلدی کی کہ تو خوش ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

تو عرض کیا وہ تو یہ میرے پیچھے ہی آرہے ہیں، اور میں نے آپ کے حضور پہنچنے میں اے میرے پروردگار، جلدی اس لئے کی کہ آپ مجھ سے راضی ہوجائیں،

Translated by

Noor ul Amin

Info

موسیٰ نے عرض کیا :وہ لوگ بھی میرے پیچھے آر ہے ہیں اور میں نے تیرے حضورآنے میں جلدی کی تاکہ تومجھ سے خوش ہوجائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

عرض کی کہ وہ یہ ہیں میرے پیچھے اور اے میرے رب تیری طرف میں جلدی کرکے حاضر ہوا کہ تو راضی ہو ، ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: وہ لوگ بھی میرے پیچھے آرہے ہیں اور میں نے ( غلبۂ شوق و محبت میں ) تیرے حضور پہنچنے میں جلدی کی ہے اے میرے رب! تاکہ تو راضی ہو جائے

Translated by

Hussain Najfi

Info

موسیٰ نے کہا: وہ لوگ میرے نقش قدم پر آرہے ہیں ۔ اور اے میرے پروردگار! میں اس لئے جلدی تیری بارگاہ میں حاضر ہوگیا ہوں کہ تو خوش ہو جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

He replied: "Behold, they are close on my footsteps: I hastened to thee, O my Lord, to please thee."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Moses replied, "They are just behind me. I came earlier to seek Your pleasure".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

He said: "They are close on my footsteps, and I hastened to You, O my Lord, that You might be pleased."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

He said: They are here on my track and I hastened on to Thee, my Lord, that Thou mightest be pleased.

Translated by

William Pickthall

Info

He said: They are close upon my track. I hastened unto Thee, my Lord, that Thou mightest be well pleased.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उस ने कहा, "वे मेरे पीछे ही और मैं जल्दी बढ़कर आया तेरी ओर, ऐ रब! ताकि तू राज़ी हो जाए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

انہوں نے (اپنے گمان کے موافق) عرض کیا کہ وہ لوگ یہی تو ہیں میرے پیچھے پیچھے (آ رہے ہیں) اور میں آپ کے پاس جلدی سے اس لیے چلا آیا کہ (آپ زیادہ) خوش ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

موسیٰ نے عرض کی وہ میرے پیچھے ہی آ رہے ہیں۔ میں جلد آپ کے حضور آگیا اے میرے رب تاکہ آپ مجھ سے خوش ہوجائیں۔ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اس نے عرض کیا وہ بس میرے پیچھے آ ہی رہے ہیں۔ میں جلدی کر کے تیرے حضور آگیا ہوں ، اے میرے رب ، تاکہ تو مجھ سے خوش ہوجائے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

انہوں نے عرض کیا وہ لوگ میرے پیچھے ہی ہیں اور اے رب میں آپ کی طرف جلدی آگیا تاکہ آپ راضی ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

بولا وہ یہ آرہے ہیں میرے پیچھے اور میں جلدی آیا تیری طرف اے میرے رب تاکہ تو راضی ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

موسیٰ نے کہا وہ لوگ یہ رہے میرے پیچھے آ رہے ہیں اے میرے پروردگار اور میں نے تیرے پاس آنے میں اس لئے جلدی کی کہ تو خوش ہوجائے

Related Verses

1
Surat Aal e Imran
3:119
ہٰۤاَنۡتُمۡ اُولَآءِ تُحِبُّوۡنَہُمۡ وَ لَا یُحِبُّوۡنَکُمۡ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ کُلِّہٖ ۚ وَ اِذَا لَقُوۡکُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ٭ۖ وَ اِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَیۡکُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَیۡظِ ؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۱۹﴾
Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."
اگر عقلمند ہو ( تو غور کرو ) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، تم پوری کتاب کو مانتے ہو ، ( وہ نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟ ) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصّہ کے اُنگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصّہ ہی میں مر جاؤ ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے ۔