Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 104

سورة الأنبياء

یَوۡمَ نَطۡوِی السَّمَآءَ کَطَیِّ السِّجِلِّ لِلۡکُتُبِ ؕ کَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلۡقٍ نُّعِیۡدُہٗ ؕ وَعۡدًا عَلَیۡنَا ؕ اِنَّا کُنَّا فٰعِلِیۡنَ ﴿۱۰۴﴾

The Day when We will fold the heaven like the folding of a [written] sheet for the records. As We began the first creation, We will repeat it. [That is] a promise binding upon Us. Indeed, We will do it.

جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ لیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیئے جاتے ہیں جیسے کہ ہم نے اول دفعہ پیدائش کی تھی اسی طرح دوبارہ کریں گے ۔ یہ ہمارے ذمے وعدہ ہے اور ہم اسے ضرور کرکے ( ہی ) رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
نَطۡوِی
ہم لپیٹ دیں گے
السَّمَآءَ
آسمان کو
کَطَیِّ
مانند لپیٹنے
السِّجِلِّ
طومار کے(اوراق کو)
لِلۡکُتُبِ
کتابوں کے لیے
کَمَا
جیسا کہ
بَدَاۡنَاۤ
ابتدا کی ہم نے
اَوَّلَ
پہلی
خَلۡقٍ
پیدائش کی
نُّعِیۡدُہٗ
ہم اعادہ کریں گے اس کا
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡنَا
ہمارے ذمہ
اِنَّا
بیشک ہم
کُنَّا
ہیں ہم
فٰعِلِیۡنَ
کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
نَطۡوِی
ہم لپیٹ دیں گے
السَّمَآءَ
آسمان کو
کَطَیِّ
لپٹنے کی طرح
السِّجِلِّ
لکھے ہوئےکاغذ
لِلۡکُتُبِ
کتابوں کے
کَمَا
جیسا کہ
بَدَاۡنَاۤ
ہم نے ابتدا کی
اَوَّلَ
پہلی
خَلۡقٍ
تخلیق کی
نُّعِیۡدُہٗ
ہم اعادہ کریں گے اس کا
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّا
یقیناً
کُنَّا
ہیں ہم
فٰعِلِیۡنَ
کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

The Day when We will fold the heaven like the folding of a [written] sheet for the records. As We began the first creation, We will repeat it. [That is] a promise binding upon Us. Indeed, We will do it.

جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ لیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیئے جاتے ہیں جیسے کہ ہم نے اول دفعہ پیدائش کی تھی اسی طرح دوبارہ کریں گے ۔ یہ ہمارے ذمے وعدہ ہے اور ہم اسے ضرور کرکے ( ہی ) رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ دیں گے جے سے تحریروں کا طرہ لپیٹ دیا جاتا ہے۔ جس طرح ہم نے تمہاری تخلیق کی ابتداء کی تھی اسی طرح اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ ہمارے ذمہ ایک وعدہ ہے اور ہم یہ کرکے رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن ہم آسمان کولپیٹ دیں گے جیسے کتابوں کے لکھے ہوئے کاغذات لپیٹ دیے جاتے ہیں،جیساکہ ہم نے پہلی تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم اس کااِعادہ کریں گے،یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے، یقیناہم کرنے ہی والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the Day when We roll up the sky like a scroll rolls up the writings. As We originated the first creation, We shall bring it back again - a promise (undertaken to be binding) on Us. We are sure to do it.

جس دن ہم لپیٹ لے ویں آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار میں کاغذ جیسا سرے سے بنایا تھا ہم نے پہلی بار، پھر اس کو دہرائیں گے، وعدہ ضرور ہوچکا ہے ہم پر ہم کو پورا کرنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جیسے لپیٹا جاتا ہے کاغذوں کا طومار جیسے ہم نے پہلی مرتبہ ابتدا کی تھی (ویسے ہی) ہم اس کا اعادہ کریں گے یہ وعدہ ہمارے ذمہ ہے۔ ہم یہ ضرور کر کے رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day We shall roll up the heavens like a scroll for writing. Even as We originated the creation first so We shall repeat it. This is a promise binding on Us; and so We shall do.

وہ دن جبکہ آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں ۔ جس طرح پہلےہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے ۔ یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمے ، اور یہ کام ہمیں بہرحال کرنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن ( کا دھیان رکھو ) جب ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جیسے کاغذوں کے طومار میں تحریریں لپیٹ دی جاتی ہیں ۔ جس طرح ہم نے پہلے بار تخلیق کی ابتدا کی تھی ، اسی طرح ہم اسے دوبارہ پیدا کردیں گے ۔ یہ ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنے کا ہم نے ذمہ لیا ہے ۔ ہمیں یقینا یہ کام کرنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن تم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا مٹھا (تو مار) لپیٹا جاتا ہے جس طرح ہم نے شروع سے (پہلی بار تمام مخلوقات کو پیدا کیا اسی طرح (غیبت کر کے) نجارہ پیدا کریں گے یہ ہم نے کردیا ہے ضرور ایسا کرینگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(وہ دن بھی قابل ذکر ہے) جس دن ہم آسمانوں کو (نفخہ اولیٰ کے وقت) اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح لکھے ہوئے مضمونوں کا کاغذ لپیٹ لیا جاتا ہے جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا فرمایا اسی طرح ہم اس کو دوبارہ (پیدا) فرمائیں گے (یہ) ہم پر وعدہ (لازم) ہے ہم ایسا ضرور کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن جب آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح لکھے ہوئے کاغذ کو لپیٹ دیا جاتا ہے جیسے ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا ہم اسے پھر لوٹا دیں گے۔ یہ وعدہ ہمارے ذمے ہے جسے ہم پورا کریں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon We shall roll up the heaven like as the rolling up of a scroll for books. Even as We began the first creation, We shall restore it: a promise binding upon Us; verily We have been the Doers.

وہ دن (یاد رکھنے کے قابل ہے) جس روز ہم آسمان کو لیپٹ دیں گے جس طرح طومار کاغذات لپیٹ لیا جاتا ہے جس طرح ہم نے اول بار پیدا کرنے کے وقت ابتدا کی تھی اسی طرح اسے دوبارہ کردیں گے یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے ہم ضرور اسے کرکے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کا خیال کرو ) جس دن ہم آسمان کو لپیٹ لیں گے جس طرح طومار میں اوراق کو لپیٹتے ہیں ۔ جس طرح ہم نے پہلی خلقت کا آغاز کیا ، اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے ۔ یہ ہم پر ایک حتمی وعدہ ہے ۔ بیشک ہم یہ کرکے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ہم آسمان کو ( اس طرح ) لپیٹ دیں گے جس طرح بکھرے ہوئے کاغذ کے بنڈل کو لپیٹا جاتا ہے ، جس طرح ہم نے ( کائنات کو ) پہلی بار پیدا کیا تھا ( اسی طرح ) دوبارہ لوٹادیں گے ، ( یہ ) وعدہ ( ہے جس کا پورا کرنا ) ہم پر ( لازم ہے ) ، بے شک ہم ( ایسا ) کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں ‘ جس طرح ہم نے کائنات کو پہلے پیدا کیا تھا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے ‘ یہ وعدہ ہے جس کا پورا کرنا ضروری ہے اور ہم ایسا ضرور کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ دن بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ کر رکھ دیں گے جس طرح لکھے ہوئے مضامین کا کاغذ لپیٹ دیا جاتا ہے جس طرح ہم نے پہلی مرتبہ پیدا کرنے کی ابتداء کی تھی اس طرح بغیر کسی دقت و دشواری کے ہم اس کو دوبارہ بھی پیدا کردیں گے یہ ہمارے ذمے ایک وعدہ ہے جسے ہم نے بہرحال پورا کرنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ دینگے جیسے رجسٹرلکھی ہوئی چیز کو لپیٹ دیتا ہے جس طرح ہم نے انہیں پہلی بار پیدا کیا ، انہیں دوبارہ پیداکرینگے یہ ہمارے ذمہ ایک وعدہ ہے اور ہم اسے پورا کرکے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن ہم آسمان کو لپیٹیں گے جیسے سجل فرشتہ ( ف۱۸۵ ) نامہٴ اعمال کو لپیٹتا ہے ، جیسے پہلے اسے بنایا تھا ویسے ہی پھر کردیں گے ( ف۱۸٦ ) یہ وعدہ ہے ہمارے ذمہ ، ہم کو اس کا ضرور کرنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اس دن ہم ( ساری ) سماوی کائنات کو اس طرح لپیٹ دیں گے جیسے لکھے ہوئے کاغذات کو لپیٹ دیا جاتا ہے ، جس طرح ہم نے ( کائنات کو ) پہلی بار پیدا کیا تھا ہم ( اس کے ختم ہو جانے کے بعد ) اسی عملِ تخلیق کو دہرائیں گے ۔ یہ وعدہ پورا کرنا ہم نے لازم کر لیا ہے ۔ ہم ( یہ اعادہ ) ضرور کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح طومار میں خطوط لپیٹے جاتے ہیں جس طرح ہم نے پہلے تخلیق کی ابتداء کی تھی اسی طرح ہم اس کا اعادہ کریں گے ۔ یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے یقیناً ہم اسے ( پورا ) کرکے رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that We roll up the heavens like a scroll rolled up for books (completed),- even as We produced the first creation, so shall We produce a new one: a promise We have undertaken: truly shall We fulfil it.

Translated by

Muhammad Sarwar

(This will happen) on the day when We roll up the heavens as if it were a written scroll and bring it back into existence just as though We had created it for the first time. This is what We have promised and We have always been true to Our promise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day when We shall roll up the heaven like a Sijill for books. As We began the first creation, We shall repeat it. (It is) a promise binding upon Us. Truly, We shall do it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when We will roll up heaven like the rolling up of the scroll for writings, as We originated the first creation, (so) We shall reproduce it; a promise (binding on Us); surely We will bring it about.

Translated by

William Pickthall

The Day when We shall roll up the heavens as a recorder rolleth up a written scroll. As We began the first creation, We shall repeat it. (It is) a promise (binding) upon Us. Lo! We are to perform it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन हम आकाश को लपेट लेंगे, जैसे पंजी में पन्ने लपेटे जाते हैं, जिस प्रकाऱ पहले हम ने सृष्टि का आरम्भ किया था उसी प्रकार हम उस की पुनरावृत्ति करेंगे। यह हमारे ज़िम्मे एक वादा है। निश्चय ही हमें यह करना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ دن (بھی) یاد کرنے کے قابل ہے جس روز ہم (نفخہٴ اولیٰ کے وقت) آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح لکھے ہوئے مضمون کا کاغذ لپیٹ لیا جاتا ہے (اور) ہم نے جس طرح اول بار پیدا کرنے کے وقت ہر چیز کی ابتداء کی تھی اسی طرح (آسانی سے) اس کو دوبارہ پیدا کردیں گے یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ دن جب آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے لکھے ہوئے اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں۔ جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ وعدہ ہمارے ذمیّ ہے اور یہ کام ہمیں ہر حال میں کرنا ہے۔ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ دن جب کہ آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیئے جاتے ہیں۔ جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتداء کی تھی اسی طر ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمے ، اور یہ کام ہمیں بہرحال کرنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ دن یاد رکھنے کے قابل ہے جس روز ہم آسمانوں کو اس طرح لپیٹ دینگے جس طرح لکھے ہوئے مضمونوں کا کاغذ لپیٹ دیا جاتا ہے ہم نے جس طرح پہلی بار مخلوق کی پیدائش کی ابتداء کی تھی اسی طرح ہم اسے لوٹا دینگے ہمارے ذمہ وعدہ ہے بلاشبہ ہم کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن ہم لپیٹ لیویں آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار میں کاغذ جیسا سرے سے بنایا تھا ہم نے پہلی بار، پھر اس کو دوہرائیں گے ، وعدہ ضرور ہوچکا ہے ہم پر ف، ہم کو پورا کرنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دن قابل ذکر ہے جس دن ہم آسمانوں کو اسی طرح لپیٹ دیں گے جس طرح لکھے ہوئے مضمونوں کا کاغذ لپیٹ لیا جاتا ہے ہم نے جس طرح پہلی بار مخلوقات کو پیدا کرنے کی ابتداء کی تھی اسی طرح ہم اس کا دوبارا اعادہ کریں گے یہ دوبارہ پیدا کرنا ہمارے ذمہ ایک وعدہ ہے ہم اس کو ضرور پورا کرنے والے ہیں