Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 106

سورة الأنبياء

اِنَّ فِیۡ ہٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوۡمٍ عٰبِدِیۡنَ ﴿۱۰۶﴾ؕ

Indeed, in this [Qur'an] is notification for a worshipping people.

عبادت گزار بندوں کے لئے تو اس میں ایک بڑا پیغام ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Verily, in this (the Qur'an) there is a plain Message for people who worship Allah. means, `in this Qur'an which We have revealed to Our servant Muhammad, there is a plain Message which is beneficial and is sufficient for a people who worship Allah.' This refers to those who worship Allah in the manner which He has prescribed and which He loves and is pleased with, and they would rather obey Allah than follow the Shaytan or their own desires. Muhammad is a Mercy to the Worlds Allah says: وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَّ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

106۔ 1 فی ‌ھذا سے مراد وہ وعظ و تنبیہ ہے جو اس سورت میں مختلف انداز سے بیان کی گئی ہے بلاغ سے مراد کفایت ومنفعت ہے یعنی وہ کافی اور مفید ہے یا اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں مسلمانوں کے لئے بڑا فائدہ اور کفالت ہے عابدین سے، خشوع خضوع سے اللہ کی عبادت کرنے والے، اور شیطان اور خواہشات نفس پر اللہ کی اطاعت کو ترجیح دینے والے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٩٤] یعنی عبادت گزاروں کے لئے ان آیات میں ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اگر وہ ان آیات پر عمل پیرا ہوں گے تو یقیناً وہی منزل مقصود کو پالیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

؁ اِنَّ فِيْ ھٰذَا لَبَلٰغًا ۔۔ : یعنی اس قرآن میں یا اس سورت میں توحید، آخرت، انبیاء کے واقعات اور جو دوسرے مضامین بیان ہوئے ہیں ان میں ان لوگوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے جو اللہ تعالیٰ کی بندگی اختیار کرنے والے ہیں۔ جو لوگ اللہ کی عبادت پر آمادہ ہی نہیں، بلکہ شیطان اور نفس کی پیروی پر ڈٹے ہوئے ہیں انھیں اس قرآن سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ آنکھوں میں روشنی ہو تو سورج یا چراغ کی روشنی کا فائدہ ہوتا ہے، اندھے کو چراغ سے کچھ دکھائی نہ دے تو اس میں چراغ کا کوئی قصور نہیں۔ دیکھیے سورة بقرہ کی آیت (٢) میں ” ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ “ کی تفسیر۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

خلاصہ تفسیر بلاشبہ اس (قرآن یا اس کے جز، یعنی سورت مذکورہ) میں کافی مضمون ہے ان لوگوں کے لئے جو عبادت کرنے والے ہیں (اور جو عبادت اور اطاعت سے سرکشی کرنے والے ہیں یہ ہدایت تو ان کے لئے بھی ہے مگر ان میں ہدایت کی طلب نہیں، اس لئے اس کے فائدے سے محروم ہیں) اور ہم نے آپ کو کسی اور بات کے واسطے (رسول بنا کر) نہیں بھیجا مگر دنیا جہان کے لوگوں پر (اپنی) مہربانی کرنے کے لئے (وہ مہربانی یہی ہے کہ لوگ رسول سے ان مضامین کو قبول کریں اور ہدایت کے ثمرات حاصل کریں اور جو قبول نہ کرے وہ اس کا قصور ہے اس سے اس مضمون کی صحت میں کوئی فرق نہیں پڑتا) آپ ان لوگوں سے (بطور خلاصہ کلام کے مکرر) فرما دیجئے کہ میرے پاس تو (موحدین اور مشرکین کے باہمی اختلاف کے بارے میں) صرف یہ وحی آئی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو (اس کی حقانیت ثابت ہوجانے کے بعد) اب بھی تم مانتے ہو (یا نہیں یعنی اب تو مان لو) پھر بھی اگر یہ لوگ (اس کے قبول کرنے سے) سرتابی کریں تو آپ (بطور اتمام حجت کے) فرما دیجئے کہ میں تم کو نہایت واضح اطلاع کرچکا ہوں (جس میں ذرہ برابر خفاء پوشیدگی نہیں رہی توحید اور حقانیت اسلام کی اطلاع بھی اور اس کے انکار پر جو سزا ملے گی وہ بھی صاف صاف بیان ہوچکی ہے اب نہ مجھ پر تبلیغ حق کی کوئی ذمہ داری باقی رہی نہ تمہارا کوئی عذر باقی رہا) اور اگر (اس کے حق ہونے میں تم کو اس وجہ سے شبہ ہو کہ جو سزا بتلائی گئی ہے وہ مل کیوں نہیں جاتی تو سمجھ لو کہ سزا کا ملنا تو یقینی ہے مگر) میں یہ نہیں جانتا کہ جس (سزا) کا تم سے وعدہ ہوا ہے آیا وہ قریب (واقع ہونے والی ہے) یا دور دراز (زمانے میں واقع ہونے والی) ہے (البتہ اس کا واقع ہونا ضروری ہے کیونکہ) اللہ تعالیٰ کو (تمہاری) پکار کر کہی ہوئی بات کی بھی خبر ہے اور جو تم دل میں رکھتے ہو اس کی بھی خبر ہے اور (تاخیر عذاب سے اس کے واقع نہ ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا یہ تاخیر کسی مصلحت و حکمت سے ہو رہی ہے) میں نہیں جانتا (کہ وہ مصلحت کیا ہے ہاں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ) شاید (یہ تاخیر عذاب) تمہارے لئے امتحان ہو (کہ شاید متنبہ ہو کر ایمان لے آویں) اور ایک وقت (محدود یعنی موت کے وقت) فائدہ پہنچانا ہو (کہ خوب غفلت بڑھے اور عذاب بڑھتا چلا جائے۔ پہلا معاملہ یعنی امتحان رحمت ہے اور دوسرا معاملہ یعنی عمر دراز اور اس کی سہولتیں دینا یہ عقوبت و سزا ہے، اور جب ان سب مضامین سے ہدایت نہ ہوئی تو) پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (باذن الٰہی) کہا کہ اے میرے رب (ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان) فیصلہ کر دیجئے (جو کہ ہمیشہ) حق کے موافق (ہوا کرتا ہے مطلب یہ ہے کہ عملی فیصلہ فرما دیجئے کہ مسلمانوں سے جو فتح و نصرت کے وعدے ہیں وہ واقع کر دیجئے تاکہ ان پر اور زیادہ حجت تمام ہوجائے) اور (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار سے یہ بھی فرمایا کہ) ہمارا رب بڑا مہربان ہے جس سے ان باتوں کے مقابلے میں مدد چاہی جائے جو تم بنایا کرتے ہو (کہ مسلمان جلد نیست و نابود ہوجاویں گے یعنی ہم اسی مہربان رب سے تمہارے مقابلہ میں مدد چاہتے ہیں) ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٠٦) بیشک اس قرآن حکیم میں مؤحدین کے لیے کافی مضمون ہے یا یہ کہ اوامرو نواہی کے ذریعے سے نصیحت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

99. The interpretation of this verse has given rise to a great misunderstanding. Some people have tried to interpret it in a way, which is entirely opposed to the ideology of the Quran. They interpret it to mean: The inheritance of the kingdom and the resources of the earth are given to the righteous people alone in this worldly life, and upon them alone Allah showers His favors and blessings. Then they apply this formula conversely and conclude that the gift of this inheritance of the earth is the sole criterion between the righteous and the unrighteous men. The righteous is the one who inherits the sovereignty of the earth and the unrighteous the one who is deprived of this inheritance. But when they apply their formula in the historical perspective, they find that most of those nations which have inherited the earth in the past and are inheriting it today, have been and are mostly disbelieving, mushriks, atheists and immoral, and that these are not the characteristics of the righteous people when judged by the criterion put forward by the Quran. From Nimrod and Pharaoh to the present day communist despots, who have been inheriting the earth, were and are unbelievers and the enemies of God and therefore could not be considered righteous, according to the Quranic formula. Faced with this situation, they start arguing that there must be some error in the conception of the righteous which should be such as would fit all the inheritors of the earth whether they were Caliphs like Abu Bakr Siddiq and Umar Farooq or Chingez and Halaku. This research leads them to the Darwinian theory of the survival of the fittest and they assume fitness to be a synonym of righteousness. According to this new conception or definition of righteousness, the proposition would plainly mean: Any person, or a group of persons, who is capable of conquering and subduing countries by military force and has the ability to exploit the resources of the earth successfully is a righteous servant of Allah and his achievement is a criterion and message of righteousness and worship for other human beings to follow. Consequently, if they fail to achieve the inheritance of the earth, they will neither be regarded among the righteous nor among the servants of Allah. As a result of this interpretation of the verse, and this conception of righteousness and service, they were confronted with the interpretation of some basic and fundamental articles of the Islamic faith. For instance, according to the Quran, no deed, howsoever good, could be regarded as righteous without belief in Allah, the Hereafter, the Prophets and the Books. Moreover, the invitation of the Prophet to accept the moral and legal systems of Islam would become meaningless. Then these people could not reconcile their interpretation with the teachings of the Quran that obedience to the Prophet (peace be upon him) and the commandments of Allah was absolutely essential for a righteous man and that the lack of this would make a person a disbeliever and a transgressor who deserved the wrath of Allah. If they had faced this problem boldly and honestly, they would have realized that their interpretation was wrong, but instead of this, they very impudently changed the universally accepted conception of faith, Islam, Tauhid, Prophethood and the Hereafter in order to make these basic articles of the faith fit in with their interpretation of this verse. Thus, they turned all the teachings of the Quran upside down and tampered with its meaning without the least hesitation. Now let us consider their interpretation and point out its errors. (1) Their interpretation contradicts the teachings of the Quran as a whole, for according to these virtue, piety and goodness do not comprise material progress and ability to rule over the land. Moreover, if the Quranic word Salih (virtuous, good) is regarded as synonymous with Sahib Salahiyyat (i.e. possessor of fitness and competence), this one verse will clash with the whole of the Quran. (2) They isolate this verse from its context and ascribe to it whatever meaning they like; otherwise, they would have seen that the inheritance referred to in the context is the promise to the believers which is to be fulfilled in the Hereafter, and thus has nothing to do with inheritance in this world. If this verse is interpreted in the context in which it occurs, it becomes very plain from the preceding verses that this promise to the righteous people holds good for the life in the Hereafter. This thing has been made more explicit in (Surah Az-Zumur, Ayats 73-74). According to this passage (which is definitely about life in the Hereafter), when the pious people will enter into Paradise, they will say: God be praised, Who has fulfilled His promise and made us heirs to the land. Now let us consider this matter in the light of the Psalms (whether the Book of Psalms in the Bible is genuine or tampered with, because the real Psalms of Prophet David are nowhere available) to which this verse refers. According to 37:9-29: Evildoers shall be cut off: but those that wait upon the Lord, they shall inherit the earth. For yet a little while, and the wicked shall not be: yea, thou shalt diligently consider his place, and it shall not be. But the meek shall inherit the earth; and shall delight themselves in the abundance of peace....and their inheritance shall be forever....The righteous shall inherit the land, and dwell therein forever. Thus the Psalms also confirm word for word (verse 105). It is obvious that (They shall) dwell therein forever refers to the life in the Hereafter. As regards to the inheritance of the earth in this worldly life, Allah gives it as a heritage to those of His servants whom He pleases (Surah Al-Anfaal, Ayat 128), irrespective of whether they are believers or disbelievers, righteous or wicked, not as a reward but for their trial. Your Lord will make you rulers on the earth, and then He will see how you conduct yourselves. (Surah Al-Anfaal, Ayat 129). The heritage of the earth in this worldly life is neither permanent nor everlasting. It is merely bestowed as a trial for different communities. On the other hand, the heritage of the land referred to in (verse 105) is permanent and forever and, according to the Quran, it will be bestowed on the basis of this formula: The land belongs to Allah and He will make only His righteous servants heirs to it not for their test but as a permanent reward for the righteous attitude they adopted in this worldly life.

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :99 اس آیت کا مطلب سمجھنے میں بعض لوگوں نے سخت ٹھوکر کھائی ہے اور اس سے ایک ایسا مطلب نکال لیا ہے جو پورے قرآن کی تردید اور پورے نظام دین کی بیخ کنی کر دیتا ہے ۔ وہ آیت کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ دنیا کی موجودہ زندگی میں زمین کی وراثت ( یعنی حکومت و فرمانروائی اور زمین کے وسائل پر تصرف ) صرف صالحین کو ملا کرتی ہے اور ان ہی کو اللہ تعالیٰ اس نعمت سے نوازتا ہے ۔ پھر اس قاعدہ کلیہ سے وہ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ صالح اور غیر صالح کے فرق و امتیاز کا معیار یہی وراثت زمین ہے ، جس کو یہ وراثت ملے وہ صالح ہے اور جس کو نہ ملے وہ غیر صالح ۔ اس کے بعد وہ آگے بڑھ کر ان قوموں پر نگاہ ڈالتے ہیں جو دنیا میں پہلے وارث زمین رہی ہیں اور آج اس وراثت کی مالک بنی ہوئی ہیں ۔ یہاں وہ دیکھتے ہیں کہ کافر ، مشرک ، دہریے ، فاسق ، فاجر ، سب یہ وراثت پہلے بھی پاتے رہے ہیں اور آج بھی پا رہے ہیں ۔ جن قوموں میں وہ تمام اوصاف پائے گئے ہیں اور آج پائے جاتے ہیں جنہیں قرآن صاف الفاظ میں کفر ، فسق ، فجور ، معصیت اور بدی سے تعبیر کرتا ہے ، وہ اس وراثت سے محروم نہیں ہوئیں بلکہ نوازی گئیں اور آج بھی نوازی جا رہی ہیں ۔ فرعون و نمرود سے لے کر اس زمانے کے کمیونسٹ فرمانرواؤں تک کتنے ہی ہیں جو کھلم کھلا خدا کے منکر ، مخالف ، بلکہ مدمقابل بنے ہیں اور پھر بھی وارث زمین ہوئے ہیں ۔ اس منظر کو دیکھ کر وہ یہ رائے قائم کرتے ہیں کہ قرآن کا بیان کردہ قاعدہ کلیہ تو غلط نہیں ہو سکتا ، اب لامحالہ غلطی جو کچھ ہے وہ صالح کے اس مفہوم میں ہے جو اب تک مسلمان سمجھتے رہے ہیں ۔ چنانچہ وہ صلاح کا ایک نیا تصور تلاش کرتے ہیں جس کے مطابق زمین کے وارث ہونے والے سب لوگ یکساں صالح قرار پا سکیں ، قطع نظر اس سے کہ وہ ابوبکر صدیق اور عمر فاروق ہوں یا چنگیز اور ہلاکو ۔ اس نئے تصور کی تلاش میں ڈارون کا نظریہ ارتقاء ان کی رہنمائی کرتا ہے اور وہ قرآن کے تصور صلاح کو ڈار دینی تصور صلاحیت ( Fitness سے لے جا کر ملا دیتے ہیں ۔ اس نئی تفسیر کی رو سے آیت زیر بحث کے معنی یہ قرار پاتے ہیں کہ جو شخص اور گروہ بھی ممالک کو فتح کرنے اور ان پر زور و قوت کے ساتھ اپنی حکومت چلانے اور زمین کے وسائل کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کی قابلیت رکھتا ہو وہی خدا کا صالح بندہ ہے اور اس کا یہ فعل تمام عابد انسانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ عبادت اس چیز کا نام ہے جو یہ شخص اور گروہ کر رہا ہے ، اگر یہ عبادت تم نہیں کرتے اور نتیجہ میں وراثت زمین سے محروم رہ جاتے ہو تو نہ تمہارا شمار صالحین میں ہو سکتا ہے اور نہ تم کو خدا کا عبادت گزار بندہ کہا جا سکتا ہے ۔ یہ معنی اختیار کرنے کے بعد ان حضرات کے سامنے یہ سوال آیا کہ اگر صلاح اور عبادت کا تصور یہ ہے تو پھر وہ ایمان ( ایمان باللہ ، ایمان بالیوم الآخر ، ایمان بالرُّسل اور ایمان بالکُتُب ) کیا ہے جس کے بغیر ، خود اسی قرآن کی رو سے ۔ خدا کے ہاں کوئی عمل صالح مقبول نہیں ؟ اور پھر قرآن کی اس دعوت کے کیا معنی ہیں کہ اس نظام اخلاق اور قانون زندگی کی پیروی کرو جو خدا نے اپنے رسول کے ذریعہ بھیجا ہے ؟ اور پھر قرآن کا بار بار یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے کہ جو رسول کو نہ مانے اور خدا کے نازل کردہ احکام کا اتباع نہ کرے وہ کافر ، فاسق ، عذاب کا مستحق اور مغضوب بار گاہ خداوندی ہے ؟ یہ سوالات ایسے تھے کہ اگر یہ لوگ ان پر ایمانداری کے ساتھ غور کرتے تو محسوس کر لیتے کہ ان سے اس آیت کا مطلب سمجھنے اور صلاح کا ایک نیا تصور قائم کرنے میں غلطی ہوئی ہے ۔ لیکن انہوں نے اپنی غلطی محسوس کرنے کے بجائے پوری جسارت کے ساتھ ایمان ، اسلام ، توحید ، آخرت ، رسالت ، ہر چیز کے معنی بدل ڈالے تاکہ وہ سب ان کی اس ایک آیت کی تفسیر کے مطابق ہو جائیں ، اور اس ایک چیز کو ٹھیک بٹھانے کی خاطر انہوں نے قرآن کی ساری تعلیمات کو الٹ پلٹ کر ڈالا ۔ اس پر لطیفہ یہ ہے کہ جو لوگ ان کی اس مرمت دین سے اختلاف کرتے ہیں ان کو یہ الٹا الزام دیتے ہیں کہ خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں ۔ یہ دراصل مادی ترقی کی خواہش کا ہیضہ ہے جو بعض لوگوں کو اس بری طرح لاحق ہو گیا ہے کہ وہ قرآن کی معنوی تحریف کرنے میں بھی تامل نہیں کرتے ۔ ان کی اس تفسیر میں پہلی بنیادی غلطی یہ ہے کہ یہ لوگ ایک آیت کی ایسی تفسیر کرتے ہیں جو قرآن کی مجموعی تعلیمات کے خلاف پڑتی ہے ، حالانکہ اصولاً قرآن کی ہر آیت کی وہی تفسیر صحیح ہو سکتی ہے جو اس کے دوسرے بیانات اور اس کے مجموعی نظام فکر سے مطابقت رکھتی ہو ۔ کوئی شخص جس نے کبھی قرآن کو ایک دفعہ بھی سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کی ہے ، اس بات سے نا واقف نہیں رہ سکتا کہ قرآن جس چیز کو نیکی اور تقویٰ اور بھلائی کہتا ہے وہ مادی ترقی اور حکمرانی کی صلاحیت کی ہم معنی نہیں ہے ، اور صالح کو اگر صاحب صلاحیت کے معنی میں لے لیا جائے تو یہ ایک آیت پورے قرآن سے ٹکرا جاتی ہے ۔ دوسرا سبب ، جو اس غلطی کا موجب ہوا ہے ، یہ ہے کہ یہ لوگ ایک آیت کو اس کے سیاق و سباق سے الگ کر کے بے تکلف جو معنی چاہتے ہیں اس کے الفاظ سے نکال لیتے ہیں ، حالانکہ ہر آیت کے صحیح معنی صرف وہی ہو سکتے ہیں جو سیاق و سباق سے مناسبت رکھتے ہوں ۔ اگر یہ غلطی نہ کی جاتی تو آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا کہ اوپر سے جو مضمون مسلسل چلا آ رہا ہے وہ عالم آخرت میں مومنین صالحین اور کفار و مشرکین کے انجام سے بحث کرتا ہے ۔ اس مضمون میں یکایک اس مضمون کے بیان کرنے کا آخر کونسا موقع تھا کہ دنیا میں وراثت زمین کا انتظام کس قاعدے پر ہو رہا ہے ۔ تفسیر کے صحیح اصولوں کو ملحوظ رکھ کر دیکھا جائے تو آیت کا مطلب صاف ہے کہ دوسری تخلیق میں ، جس کا ذکر اس سے پہلے کی آیت میں ہوا ہے ، زمین کے وارث صرف صالح لوگ ہوں گے اور اس ابدی زندگی کے نظام میں موجودہ عارضی نظام زندگی کی سی کیفیت برقرار نہ رہے گی کہ زمین پر فاسقوں اور ظالموں کو بھی تسلط حاصل ہو جاتا ہے ۔ یہ مضمون سورہ مومنون آیات 10 ۔ 11 میں ارشاد ہوا ہے اور اس سے زیادہ صریح الفاظ میں سورہ زُمَر کے خاتمہ پر بیان کیا گیا ہے جہاں اللہ تعالیٰ قیامت اور نفخ صور اول و ثانی کا ذکر کرنے کے بعد اپنی عدالت کا ذکر فرماتا ہے ، پھر کفر کا انجام بیان کر کے نیک لوگوں کا انجام یہ بتاتا ہے کہ : وَسِیقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِلَی الْجَنَّۃِ زُمَراً ؕ حَتّٰی اِذَا جَآءُوْھَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُھَا وَقَالَ لَھُمْ خَذَنَتُھَا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْھَا خٰلِدِیْنَ ۔ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہ وَاَوْرَثْنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ نَشَآءُ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ اور جن لوگوں نے اپنے رب کے خوف سے تقویٰ اختیار کیا تھا وہ جنت کی طرف گروہ در گروہ لے جائے جائیں گے یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور اس کے منتظم ان سے کہیں گے کہ سلام ہو تم کو ، تم بہت اچھے رہے ، آؤ اب اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہو جاؤ ۔ اور وہ کہیں گے کہ حمد ہے اس خدا کی جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہم کو زمین کا وارث کر دیا ، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے ۔ دیکھیے ، یہ دونوں آیتیں ایک ہی مضمون بیان کر رہی ہیں ، اور دونوں جگہ وراثت زمین کا تعلق عالم آخرت سے ہے نہ کہ اس دنیا سے ۔ اب زبور کو لیجیے جس کا حوالہ آیت زیر بحث میں دیا گیا ہے ۔ اگرچہ ہمارے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ بائیبل کے مجموعہ کتب مقدسہ میں زبور کے نام سے جو کتاب اس وقت پائی جاتی ہے یہ اپنی اصلی غیر محرف صورت میں ہے کہ نہیں ۔ کیونکہ اس میں مزامیر داؤد کے علاوہ دوسرے لوگوں کے مزامیر بھی خلط ملط ہو گئے ہیں اور اصلی زبور کا نسخہ کہیں موجود نہیں ہے ۔ تاہم جو زبور اس وقت موجود ہے اس میں بھی نیکی اور راستبازی اور توکل کی نصیحت کے بعد ارشاد ہوتا ہے : کیونکہ بدکردار کاٹ ڈالے جائیں گے لیکن جن کو خداوند کی آس ہے ملک کے وارث ہوں گے ۔ کیونکہ تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا ، تو اس کی جگہ کو غور سے دیکھے گا تا پر وہ نہ ہوگا ، لیکن حلیم ملک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادماں رہیں گے ............ ان کی میراث ہمیشہ کے لیے ہو گی .................. صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اس میں ہمیشہ بسے رہیں گے ( 37 داؤد کا مزمور ۔ آیات 9 ۔ 10 ۔ 11 ۔ 18 ۔ 29 ) ۔ دیکھیے ، یہاں راستباز لوگوں کے لیے زمین کی دائمی وراثت کا ذکر ہے ، اور ظاہر ہے کہ آسمانی کتابوں کی رو سے خلود اور ابدی زندگی کا تعلق آخرت سے ہے نہ کہ اس دنیا کی زندگی سے ۔ دنیا میں زمین کی عارضی وراثت جس قاعدے پر تقسیم ہوتی ہے اسے سورہ اعراف میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ : اِنَّ الْاَرْضَ لِلہِ یُوْرِثُھَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہ ۔ ( آیت 128 ) زمین اللہ کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے ۔ مشیت الہٰی کے تحت یہ وراثت مومن اور کافر ، صالح اور فاسق ، فرماں بردار اور نافرمان ، سب کو ملتی ہے ، مگر جزائے اعمال کے طور پر نہیں بلکہ امتحان کے طور پر ، جیسا کہ اسی آیت میں فرمایا : وَیَسْتَخْلِفَنَّکُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ کَیْفَ تَعْمَلُوْنَ O ( آیت 129 ) ۔ اور وہ تم کو زمین میں خلیفہ بنائے گا پھر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ۔ اس وراثت میں دوام اور ہمیشگی نہیں ہے ۔ یہ مستقل اور دائمی بندوبست نہیں ہے ۔ یہ محض ایک امتحان کا موقع ہے جو خدا کے ایک ضابطے کے مطابق دنیا میں مختلف قوموں کو باری باری دیا جاتا ہے ۔ اس کے برعکس آخرت میں اسی زمین کا دوامی بندوبست ہو گا ، اور قرآن کے متعدد واضح ارشادات کی روشنی میں وہ اس قاعدے پر ہو گا کہ زمین اللہ کی ہے اور وہ اپنے بندوں میں سے صرف مومنین صالحین کو اس کا وارث بنائے گا ، امتحان کے طور پر نہیں ، بلکہ اس نیک رویے کی ابدی جزاء کے طور پر جو انہوں نے دنیا میں اختیار کیا ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، النور ، حاشیہ 83 ) ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٠٦۔ ١٠٧:۔ اوپر ذکر تھا کہ پہلے لوح محفوظ میں اور اس کے بعد انبیاء پر جو کتابیں نازل کی گئی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے یہی لکھا ہے کہ جنت کی زمین کے وہی لوگ مالک اور وارث ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کے علم غیب میں نیک ٹھہر چکے ہیں ‘ ان آیتوں میں فرمایا ایسے لوگ آسمان و زمین سے اور آسمان و زمین میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی ہزاروں نشانیوں سے اللہ تعالیٰ کو تو پہچان سکتے ہیں ‘ لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی اور نامرضی کے کاموں کی تفصیل ان کو بغیر آسمانی کتاب کے نہیں معلوم ہوسکتی تھی اس واسطے خالص دل سے اللہ کی عبادت کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اس قرآن شریف میں اپنی مرضی اور نامرضی کی سب باتیں کافی طور پر بتلا دی ہیں اور اے رسول اللہ کے تم کو جو اللہ تعالیٰ نے رسول بنا کر بھیجا ہے تو یہ جہاں بھر کے لوگوں کے حق میں اللہ کی رحمت ہے کیونکہ جو لوگ تمہاری فرمانبرداری ‘ قرآن کی نصیحت کے پابند رہیں گے ان کو دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ حکومت و ثروت سب کچھ دے گا اور عقبیٰ میں ان کے نیک کاموں کے بدلہ میں ہمیشہ کے لیے اتنا بڑا عیش وعزت کا سامان ان کو عطا فرمادے گا جو ان کے وہم و گمان سے باہر ہوگا ‘ حضرت ابوبکر (رض) کی خلافت سے لے کر خلفائے عباسیہ کے عروج کے زمانہ تک دنیا کی جو کچھ حکومت و ثروت قرآن کی نصیحت کے پابند لوگوں میں رہی اس کا حال تاریخ الخلفاء کے دیکھنے سے معلوم ہوسکتا ہے اس کے بعد کے لوگ قرآن کی نصیحت کے پابند نہ رہے اس واسطے وہ حکومت اور ثروت بھی نہ رہی ‘ صحیح بخاری ومسلم کے حوالہ سے ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے حدیث قدسی کئی جگہ گزر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نیک بندوں کے لیے جنت میں جو عیش و عشرت کا سامان پیدا کیا ہے وہ نہ کسی نے آنکھوں سے دیکھا اور نہ کانوں سے سنا نہ کسی کے دل میں اس کا خیال گزر سکتا ہے اس حدیث سے یہ مطلب اچھی طرح سمجھ میں آسکتا ہے کہ عقبیٰ میں جو عیش و عشرت کا سامان نیک بندوں کو ملے گا وہ انسان کے وہم و گمان سے باہر ہوگا۔ سورة انفال میں گزر چکا ہے کہ مشرکین مکہ نے سرکشی سے جب عذاب کے نازل ہونے کی خواہش کی تو اللہ تعالیٰ نے اس سورة کی آیتیں نازل فرما کر یہ فرما دیا کہ اے رسول اللہ کے یہ اللہ کی ایک رحمت ہے کہ جب تک تم ان لوگوں میں موجود ہو اس وقت تک جس طرح پچھلی امتوں پر عام عذاب آئے اس طرح کا کوئی عام عذاب ان سرکش لوگوں پر نہ آئے گا جو لوگ اللہ کے رسول کے مخالف تھے ان کے حق میں بھی آپ کی موجودگی کا رحمت الٰہی ہونا سورة الانفال کی آیتوں سے اچھی طرح سمجھ میں آسکتا ہے ‘ سورة الانفال کی آیتوں کی جو شان نزول اوپر بیان کی گئی وہ صحیح بخاری میں انس بن مالک کی روایت سے آئی ہے اس لیے یہ شان نزول بہت صحیح ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(21:106) ھذا۔ سے مراد سورة ہذا میں جو توحید الٰہی اور صحت نبوت۔ وعدہ وعید اور پندو نصائح کے متعلق براہین قاطعہ مندرج ہیں وہ مراد ہیں۔ یا اس سے مراد القرآن ہے۔ لیلاغا۔ لام تاکید کے لئے ہے بلاغا مصدر ہے بمعنی پہنچا دینا۔ کافی ہونا۔ یہاں اس آیت میں کافی ہونا کے معنی میں ہے۔ منصوب بوجہ عمل ان ہے۔ البلاغ والبلوغ (باب نصر) مصدر اور منتہیٰ تک پہنچنا ۔ یا کافی ہونا۔ یعنی اس قرآن مجید میں جو احکام و ارشادات پندونصائح اور حقائق مندرج ہیں ان پر عمل کرنا حصول مقصد کے لئے کافی ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان فی ھذا لبلغا لقوم عبدین (٢١ : ١٠٦) ” اس میں ایک بڑی خبر ہے عبادت گزار لوگوں کے لئے۔ “ یعنی قرآن کی تعلیمات میں اس پوری کائنات اور انسانی زندگی کے لئے جو اصول وضع کئے گئے ہیں اور پھر لوگوں کے لئے دنیا (آیت ١٠٥) اور آخرت میں جو فطری انجام بتائے گئے ہیں ، جو اصول عمل اور مکافات عمل رکھے گئے ہیں ان سب میں ان لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ صرف ان لوگوں کے لئے جو اللہ کی ہدایات کے مطابق کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ایسے لوگوں کے لئے اللہ نے لفظ ” عابدین “ استعمال کیا ہے کیونکہ عبادت کرنے والا ، بندگی کرنے والا شخص ہر بھلائی کو قبول کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوتا ہے اور تدبر کر کے اس سے نفع اٹھا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تمام انسانیت کے لئے ایک ہادی بنا کر بھیجا ہے تاکہ وہ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر اللہ کی راہ کی طرف لے آئیں۔ لیکن ہدایت تو وہی پاتے ہیں جو ہدایت پانے کے لئے تایر ہوں ، ارادہ کریں ، اگرچہ اللہ کی رحمت مومنین اور غیر مومنین دونوں کیل ئے عام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو نظام اور جو مناج لے کر آئے ہیں وہ اس دنیا میں بھی پوری انسانیت کے لئے سعادت مندی کا باعث ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت اس دور میں آئی جس دور میں انسانیت سن رشد اور بلوغ کو پہنچ گئی تھی۔ یہ رسالت ایک کھلی کتاب کی صورت میں آئی اور یہ کتاب اور یہ رسالت تمام آنے والی نسلوں کے لئے ایک ایسا نظام زندگی پیش کرتی ہے جس میں کسی تبدیلی کی آئندہ بھی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ نظام انسان کی ان تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے جو قیامت تک اسے پیش آسکتی ہیں۔ یہ نظام اس خالق کا ارسال کردہ ہے ، جو انسانوں کی ضروریات کو خود انسانوں سے زیادہ جانتا ہے ، کیونکہ وہ لطیف وخبیر ہے۔ اللہ نے قرآن مجید کے اندر ایسے اصول وضع کئے ہیں جو قیامت تک آنے والی انسانی زندگی کی نئی نئی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں۔ فروع اور جزئیات خود انسان پر چھوڑ دی ہیں کہ وہ ان اصولوں کی روشنی میں قیامت تک آنے والی انسان کی ترقی یافتہ زندگی کی ضروریات کے لئے خود قانون وضع کریں۔ ہر دور کی ظروف و احوال کے مطابق جزوی مسائل کو اجتہاد کر کے اس کے لئے قانون بنائیں بشرطیکہ وہ قوانین قرآن کے اصولوں سے متصادم نہ ہوں جو دائمی ہیں۔ قرآن انسان کو عقل اور سوچ کی پوری آزادی دیتا ہے وہ ایک ایسا معاشرہ اٹھاتا ہے جس میں لوگوں کے دماغوں پر تالے نہ پڑے ہوں۔ لیکن آزادی فکر و عمل اس دائرے کے اندر ہے جو اسلامی منہاج نے کھینچ دیا ہے تاکہ انسان اس دنیا کی زندگی میں نشو و نما پائے ، ترقی کے عمل کو جاری رکھے اور اسے دائرہ کمال تک پہنچائے۔ آج تک کے انسانی تجربات یہ بتاتے ہیں کہ اسلام نے جو نظام زندگی وضع کیا ہے وہ تمام انسانیت کے فکر و عمل کے نظاموں سے آگے ہے۔ وہ اس قابل ہے کہ اس کی روشنی میں انسان مسلسل ترقی کرسکے۔ یہ نظام انسان کو ہر لمحہ آگے ہی بڑھاتا ہے ، نہ اسے جامد کرتا ہے اور نہ اسے پیچھے کی طرف لے جاتا ہے ، کیونکہ یہ ایک ایسا نظام ہے جس کا مقصد ہی خلافت فی الارض ہے۔ اس دنیا کو ترقی دیتا ہے ، ہمیشہ آگے ہی بڑھتا ہے اور اس کے قدم آگے ہی جاتے ہیں۔ یہ نظام انسان کے داعیہ ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، اور اس کے آگے بڑھنے کے شوق کو پورا کرتا ہے۔ کسی انسان کی انفرادی یا اجتماعی صلاحیتوں پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔ نہ یہ نظام انسان کو اس کی جدوجہد کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے سے محروم کرتا ہے اور نہ یہ پابندی لگاتا ہے کہ وہ زندگی کی پاک چیزوں سے استفادہ نہ کرے۔ اس نظام کا مقام یہ ہے کہ یہ تموازن اور ہم آہنگ ہے۔ یہ جسم کو اس لئے نہیں کچلتا کہ روح کو بالیدگی نصیب ہو اور روح کو اس لئے نہیں دباتا کہ جسم موٹا ہو۔ انسان کی صحت مند جسمانی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتا ہے ، اس طرح کہ وہ انفرادی اور اجتماعی ترجیحات کے مطابق ہوں۔ فرد کو پانی ذاتی خواہشات کو اس قدر آزاد ، اور بےلگام چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا جن سے سوسائٹی کے حقوق متاثر ہوں ، یا کسی فرد یا افراد کے مفاد میں سوسائٹی کے مفادات کو قربان کیا جائے۔ یہ نظام انسان پر جو فرائض اور ذمہ داریاں عائد کرتا ہے ان میں یہ بات پیش نظر ہوتی ہے کہ انسان ان کو برداشت کرسکتا ہے۔ یہ اس کی وسعت اور طاقت کے حدود میں ہیں ، اس کے مفاد میں ہیں اور اس کے اندر ان فرائض کو ادا کرنے کی استعداد موجود ہے۔ پھر یہ فرائض ایسے ہوتے ہیں کہ یہ فرد ان کی ادائیگی پر آمادہ ہو ، بلکہ یہ ایسے فرائض ہیں کہ لوگ نہ صرف یہ کہ دل و جان سے انہیں قبول کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں بلکہ لوگ ان کے لئے جان دینے کو تیار ہوتے ہیں کیونکہ یہ فرائض ان کے خواہشات کے مطابق ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت تمام انسانوں کے لئے ایک رحمت ہے۔ یہ رسالت جن اصولوں کو لے کر آئی تھی ابتداء میں لوگوں نے اسے عجیب و غریب سمجھا اور یہ اصول لوگوں کے لئے بوجھ سمجھے گئے کیونکہ ابتداء میں اسلامی اصولوں اور لوگوں کی روحانی اور عملی زندگی کے درمیان بہت بعد تھا۔ لیکن اسلام کے آنے کے بعد انسانیت پوری کی پوری روز بروز اسلامی نظام کے قریب آتی گئی۔ انسانیت اسلامی نظام سے مانوس ہوگئی اور پھر ان اصولوں کو انہوں نے آہستہ آہستہ اپنے ہاں رائج کیا مگر دوسرے عنوانات سے ، اسلامی عنوان سے نہیں۔ اس آخری رسالت نے انسانیت کے راستے میں حائل ، لسانی ، قومی اور جغرافیائی حدود کو مٹا دیتا تاکہ تمام لوگ ایک ہی عقیدے ، ایک ہی نظام میں ، خالص انسانی نظام میں ایک ہوجائیں۔ اس وقت لوگوں کیلئے یہ ایک عجیب و غریب دعوت تھی۔ اس دور میں اشراف اور بڑے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان کو اس مٹی سے نہیں پیدا کیا گیا جس سے غرباء کو پیدا کیا گیا ہے لیکن آج سے چودہ سو سال قبل اسلام نے جو انسانی اصول وضع کئے تھے ان کی طرف انسانیت آج بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ اس عرصہ میں انسانیت نے بہت بڑی ٹھوکریں کھائیں اس لئے کہ وہ نور اسلام سے محروم تھی ، آج اسے اسلامی اصولوں میں روشنی نظر آتی ہے اور کم از کم زبانی طور پر وہ اسلام کے انسانی اصولوں کی بات بہرحال کرتی ہے اگر چہ یورپ و امریکہ اب بھی قومی ، لسانی اور جغرافیائی لعنتوں میں گرفتار ہیں۔ اسلام جب آیا تو اس نے تمام انسانوں کو قانون اور عدالت کے سامنے مساوی درجہ دیا۔ اس وقت دنیا کی صورت حالات یہ تھی کہ انسانیت کو طبقات میں بانٹ دیا گیا تھا اور ہر طبقے کے لئے جدا قانون تھا۔ بلکہ غلامی ، اور جاگیرداری کے دور میں تو مالک کا ارادہ ہی قانون ہوا کرتا تھا۔ اسلئے اس دور میں لوگوں کو یہ بات عجیب و غریب لگی کہ اسلام میں بندہ و آقا ، امیر و غریب سب ایک ہی قانون اور ایک ہی عدالت کے ماتحت ہیں۔ لیکن اسلام نے قانونی مساوات اور عدالتی چارہ جوئی کی مساوات کا جو اصول آج سے چودہ سو سال پہلے دیا ، انسانیت آج بھی اسی اصول کی طرف بوجھل قدموں کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ان باتوں کے علاوہ بھی بیشمار اجتماعی اور سماجی امور ایسے ہیں جن میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت لوگوں کے لئے ایک عظیم رحمت ثابت ہوئی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں چاہے کوئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لایا ہو یا نہ لایا ہو کیونکہ جو نظام آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لے کر آئے تھے تمام انسان اس سے متاثر ہوئے چاہے خوشی سے چاہے مجبور ہو کر ، دانستہ طور پر یا نادانستہ طور پر۔ اس رحمت کا سایہ اب بھی پھیلا ہوا ہے ، جو چاہے اس کے نیچے آ کر سستائے۔ اس میں سمادی باد نسیم کے خوشگوار جھونکے ہیں۔ اس کے شجر طیبہ کی گہرئی چھائوں ہے جبکہ اس کے اردگرد کی دنیا اس طرح ہے جس طرح سخت گرمی کے موسم میں کوئی چٹیل میدان میں سرگرداں ہو اور گرمی سے جھلس رہا ہو۔ واقعہ یہ ہے کہ انسانیت جس طرح آج رحمت اسلام کی محتاج ہے اس طرح کبھی نہ تھی۔ وہ اذیت ناک قلق میں مبتلا ہے۔ وہ مادیت کے بےآب وگیاہ میدان میں سرگرداں و پریشان ہے۔ وہ اسلحہ کے ڈھیروں اور جنگل کے قانون جنگ میں گرفتار ہے اور مادیت نے لوگوں کے دلوں کو خشک کردیا ہے۔ لوگوں کی روح خوفناک حد تک اذیت میں ہے او ان کے دل پریشان ہیں۔ چناچہ یہ بتانے کے بعد کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت تمام انسانیت کے لئے رحمت ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا جاتا ہے کہ آپ ؐ مذاق کرنے والوں اور تکذیب کرنے والوں کو بتا دیں کہ آپ ؐ کی رسالت کے رحمت ہونے کا خلاصہ کیا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آخر میں یہ فرمایا (اِنَّ فِیْ ھٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَ ) (بلاشبہ اس میں عابدین کے لیے کافی مضمون ہے) جسے سمجھ کر اور جان کر اعمال صالحہ کی طرف متوجہ اور آخرت کے لیے متفکر ہوسکتے ہیں۔ کعب الاحبار کا قول ہے کہ قوم عابدین سے امت محمدیہ علی صاحبھا الصلاۃ و التحیۃ مراد ہے اور حضرت حسن سے منقول ہے کہ عابدین سے وہ لوگ مراد ہیں جو پانچوں وقت پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں۔ حضرت قتادہ نے فرمایا کہ عابدین سے عاملین مراد ہیں (لہٰذا یہ لفظ تمام اعمال صالحہ والوں کو شامل ہے) ۔ (الدر المنثور، ج ٤، ص ٣٤١)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

84:۔ ” اِنَّ فِیْ ھٰذَا الخ “ ھذا کا اشارہ اس سورت میں مذکور تمام امور کی طرف ہے بعض مفسرین نے اس سے تمام قرآن مراد لیا۔ والاول اوفق ای فیما جری ذکرہ فی ھذہ السورۃ من الوعظ والتنبیہ وقیل ان فی القرآن (قرطبی) ای القرآن او فی المذکور فی ھذہ السورۃ من الاخبار والوعد والوعید والمواعظ (مدارک ج 3 ص 70) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(106) بلاشبہ اس قرآن کریم میں حصول مقصد اور مطلب کو پہنچنے کے لئے ان لوگوں کے واسطے کافی مضامین ہیں جو عبادت گزار ہیں۔ ھذا سے مراد یا تو قرآن کریم ہے اور یا سورة انبیاء ہے۔ اگرچہ مضامین عابدین اور غیر عابدین سب کے لئے ہیں لیکن عابدین یعنی موحدین اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس لئے ان کا خاص طور پر ذکر فرمایا۔ مراد مومنین ہیں یا امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مراد ہے۔ عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا عابدین سے باعمل علماء مراد ہیں۔