TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Anbiya 21:18 – Translations

Every available translation of Surat ul Anbiya, verse 18, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

بَلۡ نَقۡذِفُ بِالۡحَقِّ عَلَی الۡبَاطِلِ فَیَدۡمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ ؕ وَ لَکُمُ الۡوَیۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ ﴿۱۸﴾
Rather, We dash the truth upon falsehood, and it destroys it, and thereupon it departs. And for you is destruction from that which you describe.
بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں پس سچ جھوٹ کا سر توڑ دیتا ہے اور وہ اسی وقت نابود ہو جاتا ہے ، تم جو باتیں بناتے ہو وہ تمہارے لئے باعث خرابی ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
بَلۡ
بلکہ
نَقۡذِفُ
ہم پھینکتے ہیں
بِالۡحَقِّ
حق کو
عَلَی الۡبَاطِلِ
باطل پر
فَیَدۡمَغُہٗ
پس وہ سر توڑ دیتا ہے اس کا
فَاِذَا
تو یکا یک
ہُوَ
وہ
زَاہِقٌ
زائل ہو جاتا ہے
وَلَکُمُ
اور تمہارے لیے
الۡوَیۡلُ
ہلاکت ہے
مِمَّا
اس سے جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
بَلۡ
بلکہ
نَقۡذِفُ
ہم پھینکتے ہیں
بِالۡحَقِّ
حق کو
عَلَی الۡبَاطِلِ
باطل پر
فَیَدۡمَغُہٗ
تو وہ دماغ کچل دیتا ہے اس کا
فَاِذَا
چنانچہ اچانک
ہُوَ
وہ
زَاہِقٌ
مٹنے والاہوتا ہے
وَلَکُمُ
اور تمہارے لئے
الۡوَیۡلُ
تباہی ہے
مِمَّا
اس سے جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Info

Rather, We dash the truth upon falsehood, and it destroys it, and thereupon it departs. And for you is destruction from that which you describe.

بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں پس سچ جھوٹ کا سر توڑ دیتا ہے اور وہ اسی وقت نابود ہو جاتا ہے ، تم جو باتیں بناتے ہو وہ تمہارے لئے باعث خرابی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

بلکہ (۔۔ ) ہم باطل پر حق کی ضرب لگاتے ہیں تو حق باطل کا بھیجا نکال دیتا ہے اور باطل شکست کھا کر بھاگ اٹھتا ہے اور تمہارے لئے ہلاکت ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم بیان کرتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

بلکہ ہم حق کوباطل پرپھینکتے ہیں تو وہ اس کا دماغ کچل دیتا ہے، چنانچہ اچانک وہ مٹنے والا ہوتا ہے اور جو تم بیان کرتے ہو اس کی وجہ سے تمہارے لیے تباہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Instead, We launch the truth against the falsehood, which smashes it, and in no time it is nothing. And woe to you for what you relate.

یوں نہیں پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ پر پھر وہ اس کا سر پھوڑ ڈالتا ہے پھر وہ جاتا رہتا ہے اور تمہارے لئے خرابی ہے ان باتوں سے جو تم بتلاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

بلکہ ہم حق کو دے مارتے ہیں باطل پر تو وہ اس کا بھیجا نکال دیتا ہے تو جبھی وہ نابود ہوجاتا ہے اور تمہارے لیے تباہی ہے اس کی وجہ سے جو تم لوگ بیان کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Nay, We hurl the Truth at falsehood so that the Truth crushes falsehood, and lo! it vanishes. Woe to you for what you utter!

مگر ہم تو باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا سر توڑ دیتی ہے اور وہ دیکھتے دیکھتے مٹ جا تا ہے اور تمہارے لیے تباہی ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو ۔ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

بلکہ ہم تو حق بات کو باطل پر کھینچ مارتے ہیں ، جو اس کا سر توڑ ڈالتا ہے ، اور وہ ایک دم ملیا میٹ ہوجاتا ہے ۔ ( ٨ ) اور جو باتیں تم بنا رہے ہو ، ان کی وجہ سے خرابی تمہاری ہی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

بات یہ ہے کہ ہم سچ کو (پتھر کی طرح) جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں وہ انس کو کچل ڈالات ہے پھر وہ (یعنی جھوٹ) اسی دم فنا ہوجاتا ہے 8 اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے خراب ہو گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

نہیں بلکہ ہم حق کو باطل پر مارتے ہیں پھر وہ (حق) اس کا سر توڑ دیتا ہے پس وہ (باطل) نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو اس سے تمہاری ہی خرابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

بلکہ ہم تو حق اور سچائی کی ضرب کو باطل پر لگاتے ہیں جو باطل کا بھیجا نکال دیتا ہے اور وہ باطل مٹ کر رہتا ہے اور تمہارے لئے اس بات سے تباہی ہے جو تم بتاتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Aye! We hurl truth against false hood, so that it braineth it, and lo! it vanisheth; and to you be the woe for that which ye utter!

ہم تو حق کو باطل کے اوپر پھینک مارتے ہیں سو وہ اس کا بھیجا نکال دیتا ہے تو وہ دفعۃ مٹ جاتا ہے اور تمہاری (بڑی) کم بختی آئے گی اس سے کہ جو تم گڑھتے رہتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

بلہ ہم حق کو باطل پر دے ماریں گے تو وہ اس کا بھیجا نکال دے گا تو دیکھو گے کہ وہ نابود ہوکر رہے گا! اور تمہارے لئے اس چیز کے سبب سے ، جو تم بیان کرتے ہو ، بڑی خرابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( نہیں ) بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجا نکال دیتا ہے پھر وہ ( جھوٹ ) اسی وقت مٹ کر رہتا ہے اور تمہارے لیے ان ( باتوں ) سے خرابی ہے جو تم بناتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

نہیں ‘ بلکہ ہم حق کو باطل پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت مٹ جاتا ہے اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بلکہ ہم تو حق کی ضرب سے باطل پر ایسی چوٹ لگاتے ہیں کہ وہ اس کا سر کچل کر رکھ دیتی ہے جس سے وہ دفعتاً نابود ہوجاتا ہے اور تمہارے لئے بڑی خرابی ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم لوگ حق اور اہل حق کے خلاف از خود بناتے ہوف

Translated by

Noor ul Amin

Info

بلکہ ہم توحق کو باطل پر دے مارتے ہیں توحق باطل کابھیجانکال دیتا ہے اور پھردیکھتے ہی دیکھتے باطل شکست کھاکربھاگ اٹھتا ہے اور تمہارے لئے ہلاکت ہے ان باتوں کی وجہ سےجو تم اللہ کے بارے میں بیان کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجہ نکال دیتا ہے تو جبھی وہ مٹ کر رہ جاتا ہے ( ف۳۲ ) اور تمہاری خرابی ہے ( ف۳۳ ) ان باتوں سے جو بناتے ہو ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بلکہ ہم حق سے باطل پر پوری قوت کے ساتھ چوٹ لگاتے ہیں سو حق اسے کچل دیتا ہے پس وہ ( باطل ) ہلاک ہو جاتا ہے ، اور تمہارے لئے ان باتوں کے باعث تباہی ہے جو تم بیان کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

Info

بلکہ ہم باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا بھیجا نکال دیتی ہے ( سر کچل دیتی ہے ) پھر یکایک باطل مٹ جاتا ہے ۔ افسوس ہے تم پر ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Nay, We hurl the Truth against falsehood, and it knocks out its brain, and behold, falsehood doth perish! Ah! woe be to you for the (false) things ye ascribe (to Us).

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

We bring forward the Truth to crush and destroy falsehood; it is doomed to be banished. Woe to you for your way of thinking about God!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Nay, We fling the truth against the falsehood, so it destroys it, and behold, it disappears. And woe to you for that which you ascribe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Nay! We cast the truth against the falsehood, so that it breaks its head, and lo! it vanishes; and woe to you for what you describe;

Translated by

William Pickthall

Info

Nay, but We hurl the true against the false, and it doth break its head and lo! it vanisheth. And yours will be woe for that which ye ascribe (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

नहीं, बल्कि हम तो असत्य पर सत्य की चोट लगाते हैं, तो वह उस का सिर तोड़ देता है। फिर क्या देखते हैं कि वह मिटकर रह जाता है और तुम्हारे लिए तबाही है उन बातों के कारण जो तुम बनाते हो!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

بلکہ ہم حق بات کو باطل پر پھینک کر مارتے ہیں سو وہ (حق) اس (باطل) کا بھیجا نکال دیتا ہے (یعنی اس کو مغلوب کردیتا ہے) سو وہ (مغلوب ہو کر) دفعتہ جاتا رہتا ہے (3) اور تمہارے لیے اس بات سے بڑی خرابی ہوگی جو تم گھڑتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

بلکہ ہم باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا سر توڑ دیتا ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مٹ جاتا ہے اور یہ باتیں بنانے کی وجہ سے تمہارے لیے تباہی ہے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

مگر ہم تو باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا سر توڑ دیتی ہے اور وہ دیکھتے دیکھتے مٹ جاتا ہے اور تمہارے لیے تباہی ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں سو وہ اس کا سر پھوڑ دیتا ہے، پھر وہ چلا جاتا ہے، اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

یوں نہیں پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ پر پھر وہ اس کا سر پھوڑ ڈالتا ہے پھر وہ جاتا رہتا ہے اور تمہارے لیے خرابی ہے ان باتوں سے جو تم بتلاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بلکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ ہم حق کو باطل پر کھینچ مارتے ہیں اور وہ حق اس باطل کا سر کچل دیتا ہے اور وہ باطل دفعتہً نابود ہوجاتا ہے اور جو بےبنیاد باتیں تم گھڑتے ہو ان کی وج ہ سے تمہارے لئے بڑی خرابی ہوگی۔

Related Verses

20
Surat ul Baqara
2:42
وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوا الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۲﴾
And do not mix the truth with falsehood or conceal the truth while you know [it].
اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے ۔
Surat ul Baqara
2:188
وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ وَ تُدۡلُوۡا بِہَاۤ اِلَی الۡحُکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِیۡقًا مِّنۡ اَمۡوَالِ النَّاسِ بِالۡاِثۡمِ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾٪  7
And do not consume one another's wealth unjustly or send it [in bribery] to the rulers in order that [they might aid] you [to] consume a portion of the wealth of the people in sin, while you know [it is unlawful].
اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو ، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کر لیا کرو ، حالانکہ تم جانتے ہو ۔
Surat Aal e Imran
3:71
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لِمَ تَلۡبِسُوۡنَ الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوۡنَ الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿٪۷۱﴾  15
O People of the Scripture, why do you confuse the truth with falsehood and conceal the truth while you know [it]?
اے اہل کتاب ! باوجود جاننے کے حق وباطل کو کیوں خلط ملط کر رہے ہو اور کیوں حق کو چھپا رہے ہو؟
Surat un Nissa
4:29
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجَارَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمۡ ۟ وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمۡ رَحِیۡمًا ﴿۲۹﴾
O you who have believed, do not consume one another's wealth unjustly but only [in lawful] business by mutual consent. And do not kill yourselves [or one another]. Indeed, Allah is to you ever Merciful.
اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے ہو خرید وفروخت ، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نہایت مہربان ہے ۔
Surat un Nissa
4:161
وَّ اَخۡذِہِمُ الرِّبٰوا وَ قَدۡ نُہُوۡا عَنۡہُ وَ اَکۡلِہِمۡ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۱۶۱﴾
And [for] their taking of usury while they had been forbidden from it, and their consuming of the people's wealth unjustly. And we have prepared for the disbelievers among them a painful punishment.
اور سود جس سے منع کئے گئے تھے اسے لینے کے باعث اور لوگوں کا مال ناحق مار کھانے کے باعث اور ان میں جو کفار ہیں ہم نے ان کے لئے المناک عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔
Surat ul Anfaal
8:8
لِیُحِقَّ الۡحَقَّ وَ یُبۡطِلَ الۡبَاطِلَ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۚ﴿۸﴾
That He should establish the truth and abolish falsehood, even if the criminals disliked it.
تاکہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا ثابت کردے گو یہ مجرم لوگ ناپسند ہی کریں ۔
Surat ut Tauba
9:34
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ الۡاَحۡبَارِ وَ الرُّہۡبَانِ لَیَاۡکُلُوۡنَ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَکۡنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَ الۡفِضَّۃَ وَ لَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۙ فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾
O you who have believed, indeed many of the scholars and the monks devour the wealth of people unjustly and avert [them] from the way of Allah . And those who hoard gold and silver and spend it not in the way of Allah - give them tidings of a painful punishment.
اے ایمان والو! اکثر علماء اور عابد لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روک دیتے ہیں اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے ۔
Surat ur Raad
13:17
اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتۡ اَوۡدِیَۃٌۢ بِقَدَرِہَا فَاحۡتَمَلَ السَّیۡلُ زَبَدًا رَّابِیًا ؕ وَ مِمَّا یُوۡقِدُوۡنَ عَلَیۡہِ فِی النَّارِ ابۡتِغَآءَ حِلۡیَۃٍ اَوۡ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثۡلُہٗ ؕ کَذٰلِکَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ الۡحَقَّ وَ الۡبَاطِلَ ۬ ؕ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذۡہَبُ جُفَآءً ۚ وَ اَمَّا مَا یَنۡفَعُ النَّاسَ فَیَمۡکُثُ فِی الۡاَرۡضِ ؕ کَذٰلِکَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ الۡاَمۡثَالَ ﴿ؕ۱۷﴾
He sends down from the sky, rain, and valleys flow according to their capacity, and the torrent carries a rising foam. And from that [ore] which they heat in the fire, desiring adornments and utensils, is a foam like it. Thus Allah presents [the example of] truth and falsehood. As for the foam, it vanishes, [being] cast off; but as for that which benefits the people, it remains on the earth. Thus does Allah present examples.
اسی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اپنی اپنی وسعت کے مطابق نالے بہہ نکلے ۔ پھر پانی کے ریلے نے اوپر چڑھے جھاگ کو اٹھا لیا اور اس چیز میں بھی جس کو آگ میں ڈال کر تپاتے ہیں زیور یا سازو سامان کے لئے اسی طرح کے جھاگ ہیں اسی طرح اللہ تعالٰی حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے اب جھاگ تو نا کارہ ہو کر چلا جا تا ہے لیکن جو لوگوں کو نفع دینے والی چیز ہے ۔ وہ زمین میں ٹھہر رہتی ہے اللہ تعالٰی اسی طرح مثالیں بیان فرماتا ہے ۔
Surat un Nahal
16:72
وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ بَنِیۡنَ وَ حَفَدَۃً وَّ رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ یُؤۡمِنُوۡنَ وَ بِنِعۡمَتِ اللّٰہِ ہُمۡ یَکۡفُرُوۡنَ ﴿ۙ۷۲﴾
And Allah has made for you from yourselves mates and has made for you from your mates sons and grandchildren and has provided for you from the good things. Then in falsehood do they believe and in the favor of Allah they disbelieve?
اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے تم میں سے ہی تمہاری بیویاں پیدا کیں اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لئےتمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اور تمہیں اچھی اچھی چیزیں کھانے کو دیں ۔ کیا پھر بھی لوگ باطل پر ایمان لائیں گے؟ اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں کی ناشکری کریں گے؟