Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 3

سورة الأنبياء

لَاہِیَۃً قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ اَسَرُّوا النَّجۡوَی ٭ۖ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ٭ۖ ہَلۡ ہٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ ۚ اَفَتَاۡتُوۡنَ السِّحۡرَ وَ اَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۳﴾

With their hearts distracted. And those who do wrong conceal their private conversation, [saying], "Is this [Prophet] except a human being like you? So would you approach magic while you are aware [of it]?"

ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ظالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وہ تم ہی جیسا انسان ہے ، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاہِیَۃً
غافل ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَاَسَرُّوا
اور چپکے چپکے کی
النَّجۡوَی
سرگوشی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
ہَلۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسا
اَفَتَاۡتُوۡنَ
کیا پھر تم آتے ہو
السِّحۡرَ
جادو کو
وَاَنۡتُمۡ
جب کہ تم
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاہِیَۃً
غافل ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَاَسَرُّوا
اور انہوں نے خفیہ کی
النَّجۡوَی
سرگوشی
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
ہَلۡ
نہیں ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
سوائے
بَشَرٌ
آدمی کے
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے ہی جیسا
اَفَتَاۡتُوۡنَ
تو کیا تم آتے ہو
السِّحۡرَ
جادو میں
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے ہو
Translated by

Juna Garhi

With their hearts distracted. And those who do wrong conceal their private conversation, [saying], "Is this [Prophet] except a human being like you? So would you approach magic while you are aware [of it]?"

ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ظالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وہ تم ہی جیسا انسان ہے ، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے دل تو اور باتوں میں منہمک ہیں اور یہ ظالم خفیہ مشورے کرتے ہیں کہ : کیا یہ تمہارے جیسا بشر ہی نہیں، پھر تو دیکھتے بھالتے (اس کے) جادو میں کیوں پھنستے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس حالت میں(کہ )دل اُن کے غافل ہیں۔ اورجن لوگوں نے ظلم کیا اُنہوں نے خفیہ سرگوشی کی کہ یہ تمہارے ہی جیسا آدمی ہے؟ توکیاتم اس کے جادو میں آتے ہوحالانکہ تم دیکھتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

their hearts paying no heed. And the wrongdoers whisper in secret, |"This one is nothing but a human like you. Would you then go along with the sorcery while you have eyes to see?|"

کھیل میں پڑے ہیں دل ان کے اور چھپا کر مصلحت کی بےانصافوں نے یہ شخص کون ہے ایک آدمی ہے تم ہی جیسا پھر کیوں پھنستے ہو اس کے جادو میں آنکھوں دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے دل کھیل کے خوگر ہوچکے ہیں اور یہ ظالم خفیہ طور پر سرگوشیاں کرتے ہیں کہ نہیں ہیں یہ (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مگر تمہاری ہی طرح کے ایک انسان تو کیا تم جانتے بوجھتے جادو میں پڑنے جا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

دل ان کے ﴿ دوسری ہی فکروں میں﴾ منہمک ہیں ۔ اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ شخص آخر تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے ، پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادو کے پھندے میں پھنس جاؤ گے؟ ” 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہ ان کے دل فضولیات میں منہمک ہوتے ہیں ۔ اور یہ ظالم چپکے چپکے ( ایک دوسرے سے ) سرگوشی کرتے ہیں کہ : یہ شخص ( یعنی محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہی جیسا ایک انسان نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا پھر بھی تم سوجھتے بوجھتے جادو کی بات سننے جاؤ گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دل کھیل میں لگے رہیں اور یہ ظالم چپکے چپکے صلاح کرتے ہیں کہ یہ شخص (یعنی پیغمبر) ہے کیا ایک آدمی ہے تمہاری طرح اور پیغمبر تو کوئی فرشتہ ہونا چاہیے) کیا تم دیکھ بھال کر جادو (کے پھیر) میں پڑتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے دل غفلت میں پڑے ہیں اور ان ظالموں نے (آپس میں) سرگوشیاں کیں کہ یہ ( پیغمبر) تمہاری ہی طرف ایک (عام) آدمی ہیں تو تم دیکھتی آنکھوں جادو کی لپیٹ میں کیوں آتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے دل غفلت و لاپرواہی میں پڑے ہوئے ہیں۔ وہ ظالم چپکے چپکے سرگوشیاں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ تو تمہارے جیسا ہی ایک بشر ہے۔ کیا پھر بھی تم دیکھتے بھالتے اس کے جادو میں پھنس جاؤ گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔ تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

In sport being their hearts. And those who do wrong keep secret their private discourse this is but a human being like unto yourselves; will ye then betake yourselves to magic while ye know?

ان کے دل (اس کی طرف سے) بےتوجہ۔ اور یہ لوگ یعنی ظلم کار اور اپنی سرگوشیوں کو چھپاتے رہتے ہیں ۔ کہ یہ تو محض تم جیسے ایک آدمی ہیں تو کیا تم جادو (کی بات) سننے کو جاؤ گے درآنحالیکہ تم سوجھ بوجھ رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے دل غفلت میں مدہوش ہیں اور ان ظالموں نے آپس میں یہ سرگوشی کی کہ یہ تو بس تمہارے ہی مانند ایک بشر ہیں تو کیا تم آنکھوں دیکھتے جادو میں پھنسو گے؟

Translated by

Mufti Naeem

انکے دل غفلت میں ( پڑے ہوئے ) ہیں اور ظالم لوگ ( آپس میں ) چپکے چپکے سرگوشی کرتے ( ہوئے کہتے ) ہیں کہ یہ شخص تو بس تمہاری طرح ایک آدمی ہے تو کیا پھر بھی تم آنکھوں دیکھتے اس کے جادو ( کی لپیٹ میں ) آتے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ن کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ ” یہ شخص کچھ بھی نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے تو تم آنکھوں دیکھتے جادو کی لپیٹ میں کیوں آتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہ ان کے دل کہیں اور ہی لگے ہوتے ہیں، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کی روش کو ہی اپنایا، چپکے چپکے آپس میں سرگوشی کرتے ہیں، کہ یہ شخص تو ہم ہی جیسا ایک بشر (اور انسان) ہے، تو کیا تم لوگ پھر بھی دیدہ دانستہ اس جادو (کے پھندے میں پھنسنے) کو آ رہے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

ان کے دل بالکل غافل ہیں اور چپکے چپکے ظالم لوگ سرگوشی کرتے ہیں کہ یہ تم ہی جیساایک انسان ہی توہے پھرتم دیکھتے بھا لتے ( اس کے ) جادو میں کیوں پھنستے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے دل کھیل میں پڑے ہیں ( ف٤ ) اور ظالموں نے آپس میں خفیہ مشورت کی ( ف۵ ) کہ یہ کون ہیں ایک تم ہی جیسے آدمی تو ہیں ( ف٦ ) کیا جادو کے پاس جاتے ہو دیکھ بھال کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے دل غافل ہو چکے ہیں ، اور ( یہ ) ظالم لوگ ( آپ کے خلاف ) آہستہ آہستہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ، کیا پھر ( بھی ) تم ( اس کے ) جادو کے پاس جاتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان کے دل بالکل غافل ہیں اور یہ ظالم چپکے چپکے سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ شخص ( رسول ) اس کے سوا کیا ہے؟ تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہے کیا تم آنکھیں دیکھتے ہوئے ( اور سوجھ بوجھ رکھتے ہوئے ) جادو ( کی بات ) سنتے جاؤگے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their hearts toying as with trifles. The wrong-doers conceal their private counsels, (saying), "Is this (one) more than a man like yourselves? Will ye go to witchcraft with your eyes open?"

Translated by

Muhammad Sarwar

and their hearts are preoccupied with trivial matters. The unjust ones whisper to each other and say, "Is he (Muhammad) more than a mere mortal like you? How can you follow that which you know is only a magic?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

With their hearts occupied. Those who do wrong, conceal their private counsels, (saying): "Is this more than a human being like you Will you submit to magic while you see it"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their hearts trifling; and those who are unjust counsel together in secret: He is nothing but a mortal like yourselves; what! will you then yield to enchantment while you see?

Translated by

William Pickthall

With hearts preoccupied. And they confer in secret. The wrong-doers say: Is this other than a mortal like you? Will ye then succumb to magic when ye see (it)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के दिल दिलचस्पियों में खोए हुए होते हैं। उन्होंने चुपके-चुपके कानाफूसी की - अर्थात अत्याचार की नीति अपनाने वालों ने कि "यह तो बस तुम जैसा ही एक मनुष्य है। फिर क्या तुम देखते-बूझते जादू में फँस जाओगे?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان کے دل متوجہ نہیں ہوتے اور یہ (لوگ یعنی ظالم اور کافر) (آپس میں) چپکے چپکے سرگوشی کرتے ہیں یہ (یعنی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) محض تم جیسے ایک (معمولی) آدمی ہیں تو کیا تم پھر بھی جادو کی بات سننے کو (ان کے پاس) جاؤ گے حالانکہ تم جانتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے دل غافل ہیں اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ شخص تو تم جیسا ایک بشر ہے پھر کیا تم آنکھوں دیکھے جادو میں پھنس جاؤ گے ؟ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دل ان کے (دوسری ہی فکروں میں) منھمک ہیں۔ اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ شخص آخر تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے ‘ پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادو کے پھندے میں پھنس جائو گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس حال میں کہ ان کے دل غفلت میں ہیں اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہوں نے چپکے چپکے سر گوشی کی کہ یہ شخص اس کے سوا کچھ نہیں کہ تمہارے جیسا انسان ہے۔ کیا تم دیکھتے ہوئے جادو کو مانتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کھیل میں پڑے ہیں دل ان کے اور چھپا کر مصلحت کی بےانصافوں نے یہ شخص کون ہے ایک آدمی ہے تم ہی جیسا پھر کیوں پھنستے ہو اس کے جادو میں آنکھوں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ ان کے دل اور جانب مشغول ہوتے ہیں اور یہ ظالم لوگ چپکے چپکے سرگوشی کرتے ہیں کہ یہ شخص یعنی محمد کچھ بھی نہیں مگر تم ہی جیسا ایک بشر ہے تو تم کیوں آنکھوں دیکھتے جائو و میں پھنسنے کو آتے ہو۔ پ