Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 39

سورة الأنبياء

لَوۡ یَعۡلَمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا حِیۡنَ لَا یَکُفُّوۡنَ عَنۡ وُّجُوۡہِہِمُ النَّارَ وَ لَا عَنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۳۹﴾

If those who disbelieved but knew the time when they will not avert the Fire from their faces or from their backs and they will not be aided...

کاش! یہ کافر جانتے کہ اس وقت نہ تو یہ کافر آگ کو اپنے چہروں سے ہٹا سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
یَعۡلَمُ
جان لیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
حِیۡنَ
جس وقت
لَایَکُفُّوۡنَ
نہ وہ روک سکیں گے
عَنۡ وُّجُوۡہِہِمُ
اپنے چہروں سے
النَّارَ
آگ کو
وَلَا
اور نہ
عَنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں سے
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مدد کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
کاش
یَعۡلَمُ
جان پائیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
حِیۡنَ
جب
لَایَکُفُّوۡنَ
نہ وہ روک سکیں گے
عَنۡ وُّجُوۡہِہِمُ
اپنے چہروں سے
النَّارَ
آگ کو
وَلَا
اور نہ
عَنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں سے
وَلَا ہُمۡ
اور نہ ہی
یُنۡصَرُوۡنَ
ان کی مدد کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

If those who disbelieved but knew the time when they will not avert the Fire from their faces or from their backs and they will not be aided...

کاش! یہ کافر جانتے کہ اس وقت نہ تو یہ کافر آگ کو اپنے چہروں سے ہٹا سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کاش یہ کافر لوگ اس وقت کا علم رکھتے جب وہ آگ سے نہ تو اپنے چہروں کو بچا سکیں گے اور نہ اپنی پشتوں کو اور نہ ہی انھیں کہیں سے مدد مل سکے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کاش! جن لوگوں نے کفر کیا وہ جان پائیں جب وہ نہ اپنے چہروں سے آگ کو روک سکیں گے اور نہ اپنی پشتوں سے اورنہ ہی ان کی مددکی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Only if the disbelievers were to know the time when they will not (be able to) keep off the fire from their faces or from their backs, nor will they be helped.

اگر جان لیں یہ منکر اس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ اور نہ اپنی پیٹھ سے اور نہ ان کو مدد پہنچے گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کاش ! ان کافروں کو معلوم ہوتا (اس وقت کے بارے میں) جب وہ آگ کو ہٹا نہ سکیں گے اپنے چہروں سے اور نہ ہی اپنی پیٹھوں سے اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If only the unbelievers knew of the Hour when they shall not be able to keep off the Fire from their faces, nor from their backs; nor shall they be helped.

کاش ان کافروں کو اس وقت کا کچھ علم ہوتا جب کہ یہ نہ اپنے منہ آگ سے بچا سکیں گے نہ اپنی پیٹھیں ، اور نہ ان کو کہیں سے مدد پہنچے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کاش ان کافروں کو اس وقت کی کچھ خبر لگ جاتی جب یہ نہ اپنے چہروں سے آگ کو دور کرسکیں گے ، اور نہ اپنی پشتوں سے ، اور نہ ان کو کوئی مدد میسر آئے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کاش ان کو معلوم ہوتا (ایک وقت ایسا آنے والا ہے) جب (چار طرف سے ان کو دوزخ کی آگ گھیر لے گی اور یہ لوگ) نہ اپنے منہ پر سے آگ کو ہٹا سکیں گے نہ پیٹھ پر سے اور نہ (کہیں سے) ان کو مدد ملے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے کاش ! کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے چہروں پر سے آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر یہ کافر اس گھڑی کو جان لیں جب نہ اپنے منہ کے سامنے سے اور پیچھے سے عذاب کو روک سکیں گے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے کاش کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے مونہوں پر سے (دوزخ کی) آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If only those who disbelieve have known of the time when they shall not be able to ward off from their faces the Fire nor from their backs, nor shall they be succoured!

کاش ان کافروں کو اس وقت کی خبر ہوتی جب یہ آگ کو نہ روک سکیں گے نہ اپنے چہروں سے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ انہیں مدد پہنچ سکے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کاش! یہ کفر کرنے والے جان پاتے اس وقت کو جبکہ یہ عذابِ نار کو نہ اپنے چہروں سے دفع کرسکیں گے نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی کسی طرف سے کوئی مدد ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے کاش! کفار اس وقت کو جانتے جبکہ وہ اپنے مونہوں پر سے ( دوزخ کی ) آگ کو نہ روک سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ منکر لوگ اس وقت کو جان لیں جب وہ نہ اپنے منہ کے سامنے سے آگ کو روک سکیں گے نہ اپنی پیٹھ کے پیچھے سے اور نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر کسی طرح جان لیتے کافر لوگ اس ہولناک وقت کو کہ جب یہ دوزخ کی لپکیں مارتی ہوئی اس آگ کو نہ روک سکیں گے نہ اپنے چہروں سے اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ہی ان کی کہیں سے کوئی مدد کی جائے گی تو ان کا حال کچھ اور ہی ہوتا

Translated by

Noor ul Amin

کاش یہ کافرلوگ اس وقت کاعلم رکھتے جب وہ آگ سے نہ تواپنے چہروں کو بچاسکیں گے اور نہ اپنی پشتوں کو اور نہ ہی انہیں کہیں سے مدد مل سکے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کسی طرح جانتے کافر اس وقت کو جب نہ روک سکیں گے اپنے مونہوں سے آگے ( ف۷٦ ) اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی مدد ہو ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر کافر لوگ وہ وقت جان لیتے جبکہ وہ ( دوزخ کی ) آگ کو نہ اپنے چہروں سے روک سکیں گے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی ( تو پھر عذاب طلب کرنے میں جلدی کا شور نہ کرتے )

Translated by

Hussain Najfi

کاش ان کافروں کو اس کا کچھ علم ہوتا ۔ جب یہ لوگ آگ کو نہیں روک سکیں گے نہ اپنے چہروں سے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only the Unbelievers knew (the time) when they will not be able to ward off the fire from their faces, nor yet from their backs, and (when) no help can reach them!

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that the unbelievers knew that no one would protect their faces and backs against the fire, nor they would be helped.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If only those who disbelieved knew (the time) when they will not be able to ward off the Fire from their faces, nor from their backs, and they will not be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Had those who disbelieve but known (of the time) when they shall not be able to ward off the fire from their faces nor from their backs, nor shall they be helped.

Translated by

William Pickthall

If those who disbelieved but knew the time when they will not be able to drive off the fire from their faces and from their backs, and they will not be helped!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर इनकार करने वालें उस समय को जानते, जबकि वे न तो अपने चहरों की ओर आग को रोक सकेंगे और न अपनी पीठों की ओर से और न उन्हें कोई सहायता ही पहुँच सकेगी तो (यातना की जल्दी न मचाते)

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کاش ان کافروں کو اس وقت کی خبر ہوتی جب کہ یہ لوگ (اس) آگ کو نہ اپنے سامنے سے روک سکیں گے اور نہ اپنے پیچھے سے اور نہ ان کی کوئی حمایت کرے گا۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کاش کافروں کو اس گھڑی کا کچھ علم ہو جب یہ اپنے منہ اور اپنی پیٹھیں آگ سے نہیں بچا سکیں گے اور نہ ان کو کہیں سے مدد پہنچ پائے گی۔ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش ان کافروں کو اس وقت کا کچھ علم ہوتا جبکہ یہ نہ اپنے منہ آگ سے بچا سکیں گے نہ اپنی پیٹھیں ‘ اور نہ انکو کہیں سے مدد پہنچے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر کافر لوگ اس وقت کو جان لیتے جب اپنے چہروں سے آگ کو نہ روک سکیں گے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر جان لیں یہ منکر اس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ اور نہ اپنی پیٹھ سے اور نہ ان کو مدد پہنچے گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کاش اگر ان کافروں کو اس وقت کی خبر ہوتی کہ جب یہ لوگ دوزخ کی آگ کو نہ اپنے سامنے سے روک سکیں گے اور نہ اپنے پیچھے سے اس کو دفع کرسکیں گے اور نہ ان کو کہیں سے مدد پہونچے گی