TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Anbiya 21:4 – Translations

Every available translation of Surat ul Anbiya, verse 4, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

قٰلَ رَبِّیۡ یَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِی السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۫ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۴﴾
The Prophet said, "My Lord knows whatever is said throughout the heaven and earth, and He is the Hearing, the Knowing."
پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین و آسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے ، وہ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
قٰلَ
کہا
رَبِّیۡ
رب میرا
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
الۡقَوۡلَ
ہر بات کو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
قٰلَ
اس نے کہا
رَبِّیۡ
میرا رب
یَعۡلَمُ
جا نتا ہے
الۡقَوۡلَ
ہر بات کو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

The Prophet said, "My Lord knows whatever is said throughout the heaven and earth, and He is the Hearing, the Knowing."

پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین و آسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے ، وہ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

رسول نے کہا کہ : آسمان اور زمین میں جو بات بھی ہو رہی ہو میرا پروردگار اسے خوب جانتا ہے کیونکہ وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

رسول نے کہا میرا رب آسمان میں اور زمین میں ہر بات کو جانتاہے اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

He (the prophet) said, |"My Lord knows all that is spoken in the heavens and the earth, and He is the A11-Hearing, the All-Knowing.

اس نے کہا میرے رب کو خبر ہے بات کی آسمان میں ہو یا زمین میں اور وہ ہے سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

رسول نے کہا کہ میرا رب جانتا ہے ہر اس بات کو جو آسمان اور زمین میں ہے اور وہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کہا ، میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے ، وہ سمیع اور علیم ہے ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

پیغمبر نے ( جواب میں ) کہا کہ : آسمان اور زمین میں جو کچھ کہا جاتا ہے ، میرا پروردگار اس سب کو جانتا ہے ۔ وہ ہر بات سنتا ہے ، ہر چیز سے باخبر ہے ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

پیغمبر نے ان کی یہ کانا پھوسیاں سن کر کہا (یہ چپکے چپکے باتیں کرنے سے کیا فائدہ) میرے مالک کو تو آسمان اور زمین میں کوئی بات کہی جائے (چپکے سے یا پکار کر اس کو معلوم ہے اور وہ (سب) سنتا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

(پیغمبر نے) فرمایا میرا پروردگار ہر بات کو جانتا ہے (خواہ) آسمان میں ہو اور (خواہ) زمین میں اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

رسول نے فرمایا کہ میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

(پیغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

The Prophet said: my Lord knoweth the word in the heavens and the earth, and He is the Hearer, the Knower.

پیغمبر نے) فرمایا کہ میرا پروردگار (ہر) بات کو جانتا ہے آسمان اور زمین میں اور وہی خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اس نے کہا: میرا رب آسمان اور زمین میں ہونے والی ہر بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( پیغمبر ﷺ نے ) فرمایا کہ جو باتیں آسمانوں اور زمین میں ( کہی جاتی ) ہیں ، میرا رب ان کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

پیغمبر نے کہا کہ ” جو بات آسمانوں اور زمین میں کہی جاتی ہے میرا رب اسے جانتا ہے اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

پیغمبر نے فرمایا کہ (تم لوگ خواہ چپکے چپکے باتیں کرو یا زور سے کہو) میرا رب بہرحال جانتا ہے ہر بات کو خواہ وہ آسمان کی بلندیوں میں ہو یا زمین کی پستیوں میں اور وہی ہے سب کچھ سننے جاننے والا،

Translated by

Noor ul Amin

Info

رسول نے کہا:میرارب آسمان اور زمین میں ہونے والی ہربات کو جانتا ہے کیونکہ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

نبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں ہر بات کو ، اور وہی ہے سنتا جانتا ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

۔ ( نبئ معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ) فرمایا کہ میرا رب آسمان اور زمین میں کہی جانے والی ( ہر ) بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( پیغمبر اسلام ( ص ) ) نے کہا کہ میرا پروردگار آسمان اور زمین کی ہر بات کو جانتا ہے ( کیونکہ ) وہ بڑا سننے والا ( اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Say: "My Lord knoweth (every) word (spoken) in the heavens and on earth: He is the One that heareth and knoweth (all things)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

The Lord said, "Tell them (Muhammad), 'My Lord knows all that is said in the heavens and the earth. He is All-hearing and All-knowing ".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

He said: "My Lord knows what is said in the heavens and on earth. And He is the All-Hearer, the All-Knower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

He said: My Lord knows what is spoken in the heaven and the earth, and He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Info

He saith: My Lord knoweth what is spoken in the heaven and the earth. He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उस ने कहा, "मेरा रब जानता है उस बात को जो आकाश और धरती में हो। और वह भली-भाँति सब कुछ सुनने, जानने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

پیغمبر نے فرمایا کہ میرا رب ہر بات کو (خواہ) زمین میں (ہو) جانتا ہے (1) اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

رسول نے کہا میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں کہی جائے وہ سنتا اور ہر بات کو جاننے والا ہے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے ‘ وہ سمیع اور علیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اس نے کہا میرا رب بات کو جانتا ہے آسمان میں اور زمین میں اور وہ سننے والا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اس نے کہا میرے رب کو خبر ہے بات کی آسمان میں ہو یا زمین میں اور وہ ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یغمبر نے فرمایا میرا رب ہر بات کو خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین میں خوب جانتا ہے اور وہ خب سننے والا جاننے والا ہے۔

Related Verses

133
Surat ul Hajj
22:70
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ فِیۡ کِتٰبٍ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۷۰﴾
Do you not know that Allah knows what is in the heaven and earth? Indeed, that is in a Record. Indeed that, for Allah , is easy.
کیا آپ نے نہیں جانا کہ آسمان و زمین کی ہرچیز اللہ کے علم میں ہے ۔ یہ سب لکھی ہوئی کتاب میں محفوظ ہے ۔ اللہ تعالٰی پر تو یہ امر بالکل آسان ہے ۔
Surat Saba
34:2
یَعۡلَمُ مَا یَلِجُ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا یَخۡرُجُ مِنۡہَا وَ مَا یَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعۡرُجُ فِیۡہَا ؕ وَ ہُوَ الرَّحِیۡمُ الۡغَفُوۡرُ ﴿۲﴾
He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein. And He is the Merciful, the Forgiving.
جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے اور جو چڑھ کر اس میں جائے وہ سب سے باخبر ہے ۔ اور وہ مہربان نہایت بخشش والا ہے ۔
Surat uz Zukhruf
43:84
وَ ہُوَ الَّذِیۡ فِی السَّمَآءِ اِلٰہٌ وَّ فِی الۡاَرۡضِ اِلٰہٌ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۸۴﴾
And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.
وُہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وہ بڑی حکمت والا اور پورے علم والا ہے ۔
Surat ul Hadeed
57:4
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ یَعۡلَمُ مَا یَلِجُ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا یَخۡرُجُ مِنۡہَا وَ مَا یَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعۡرُجُ فِیۡہَا ؕ وَ ہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴﴾
It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah , of what you do, is Seeing.
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ اور وہ ( خوب ) جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:22
الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۲﴾
[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].
جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقّرر نہ کرو ۔
Surat ul Baqara
2:29
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ٭ ثُمَّ اسۡتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ فَسَوّٰىہُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ ؕ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۲۹﴾  3
It is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven heavens, and He is Knowing of all things.
وہ اللہ جس نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کی طرف قصد کیا اور ان کو ٹھیک ٹھاک سات آسمان بنایا اور وہ ہرچیز کو جانتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:127
وَ اِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَیۡتِ وَ اِسۡمٰعِیۡلُ ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۲۷﴾
And [mention] when Abraham was raising the foundations of the House and [with him] Ishmael, [saying], "Our Lord, accept [this] from us. Indeed You are the Hearing, the Knowing.
ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) کعبہ کی بنیادیں اور دیواریں اٹھاتے جاتے تھے اور کہتے جا رہے تھے کہ ہمارے پروردگار !تو ہم سے قبول فرما ، تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:137
فَاِنۡ اٰمَنُوۡا بِمِثۡلِ مَاۤ اٰمَنۡتُمۡ بِہٖ فَقَدِ اہۡتَدَوۡا ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا ہُمۡ فِیۡ شِقَاقٍ ۚ فَسَیَکۡفِیۡکَہُمُ اللّٰہُ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۳۷﴾ؕ
So if they believe in the same as you believe in, then they have been [rightly] guided; but if they turn away, they are only in dissension, and Allah will be sufficient for you against them. And He is the Hearing, the Knowing.
اگر وہ تم جیسا ایمان لائیں تو ہدایت پائیں ، اور اگر منہ موڑیں تو وہ صریح اختلاف میں ہیں ، اللہ تعالٰی ان سے عنقریب آپ کی کفایت کرے اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:144
قَدۡ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجۡہِکَ فِی السَّمَآءِ ۚ فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبۡلَۃً تَرۡضٰہَا ۪ فَوَلِّ وَجۡہَکَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ؕ وَ حَیۡثُ مَا کُنۡتُمۡ فَوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ شَطۡرَہٗ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ لَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴۴﴾
We have certainly seen the turning of your face, [O Muhammad], toward the heaven, and We will surely turn you to a qiblah with which you will be pleased. So turn your face toward al-Masjid al-Haram. And wherever you [believers] are, turn your faces toward it [in prayer]. Indeed, those who have been given the Scripture well know that it is the truth from their Lord. And Allah is not unaware of what they do.
ہم آپ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اب ہم آپکو اس قبلہ کی جانب متوجّہ کریں گے جس سے آپ خوش ہو جائیں آپ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور آپ جہاں کہیں ہوں اپنا منہ اسی طرف پھیرا کریں ۔ اہلِ کتاب کو اس بات کے اللہ کی طرف سے برحق ہونے کا قطعی علم ہے اور اللہ تعالٰی ان اعمال سے غافل نہیں جو یہ کرتے ہیں ۔