Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 5

سورة الأنبياء

بَلۡ قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۭ بَلِ افۡتَرٰىہُ بَلۡ ہُوَ شَاعِرٌ ۚ ۖ فَلۡیَاۡتِنَا بِاٰیَۃٍ کَمَاۤ اُرۡسِلَ الۡاَوَّلُوۡنَ ﴿۵﴾

But they say, "[The revelation is but] a mixture of false dreams; rather, he has invented it; rather, he is a poet. So let him bring us a sign just as the previous [messengers] were sent [with miracles]."

اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگندہ کن خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر ہے ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی لاتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَضۡغَاثُ
پریشان
اَحۡلَامٍۭ
خواب ہیں
بَلِ
بلکہ
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
شَاعِرٌ
شاعر ہے
فَلۡیَاۡتِنَا
پس چاہیے کہ لائے ہمارے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
کَمَاۤ
جیسا کہ
اُرۡسِلَ
بھیجے گئے
الۡاَوَّلُوۡنَ
پہلے(رسول)
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَضۡغَاثُ
پریشان باتیں ہیں
اَحۡلَامٍۭ
خوابوں کی
بَلِ
بلکہ
افۡتَرٰىہُ
اس نے وہ گھڑ لیا ہے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
شَاعِرٌ
شاعر ہے
فَلۡیَاۡتِنَا
پس وہ لائے ہمارے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی معجزہ
کَمَاۤ
جیسا کہ
اُرۡسِلَ
بھیجا گیا تھا
الۡاَوَّلُوۡنَ
پہلوں کو
Translated by

Juna Garhi

But they say, "[The revelation is but] a mixture of false dreams; rather, he has invented it; rather, he is a poet. So let him bring us a sign just as the previous [messengers] were sent [with miracles]."

اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگندہ کن خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر ہے ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی لاتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ وہ تو یہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن کی آیات) پراگندہ خواب ہیں، بلکہ یہ اس کی اپنی خود ساختہ چیز ہے، بلکہ یہ شاعر ہے، ورنہ اسے ہمارے پاس کوئی ایسا معجزہ لانا چاہئے جیسا کہ پہلے رسول معجزات دے کر بھیجے گئے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ خوابوں کی پریشان باتیں ہیں،بلکہ وہ اِس نے گھڑ لیا ہے، بلکہ وہ شاعرہے ، چنانچہ وہ ہمارے پاس کوئی معجزہ لائے جیسا کہ پہلے (رسولوں) کو بھیجا گیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Further they said, |" (The Qur&an is) a mixture of hotch-potch dreams. Rather, he (the prophet) has fabricated it. Rather, he is a poet. So, let him bring a sign to us, as the earlier ones were sent with.|"

اس کو چھوڑ کر کہتے ہیں بیہودہ خواب ہیں نہیں جھوٹ باندھ لیا ہے، نہیں، شعر کہتا ہے پھر چاہئے لے آئے ہمارے پاس کوئی نشانی جیسے پیغام لے کر آئے ہیں پہلے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ (کلام) پریشان خیالات ہیں بلکہ اس نے خود گھڑ لیا ہے بلکہ یہ تو شاعر ہے تو اسے چاہیے کہ وہ لائے ہمارے پاس کوئی معجزہ جیسے (معجزات کے ساتھ) پہلے رسولوں کو بھیجا گیا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں ” بلکہ یہ پراگندہ خواب ہیں ، بلکہ یہ اس کی من گھڑت ہے ، بلکہ یہ شخص شاعر ہے ۔ 7 ورنہ یہ لائے کوئی نشانی جس طرح پرانے زمانے کے رسول نشانیوں کے ساتھ بھیجے گئے تھے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہی نہیں بلکہ ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ : یہ ( قرآن ) بے جوڑ خوابوں کا مجموعہ ہے ، بلکہ یہ ان صاحب نے خود گھڑ لیا ہے ، بلکہ یہ ایک شاعر ہیں ۔ بھلا یہ ہمارے سامنے کوئی نشانی تو لے آئیں جیسے پچھلے پیغمبر ( نشانیوں کے ساتھ ) بھیجے گئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بلکہ کہنے لگے پریشان خوابوں کا کچھ (یا پریشان خیالات کا مجموعہ ہے نہیں بلکہ اس نے اپنے دل سے (جھوٹ) بٹایا ہے نہیں بلکہ دشمن شاعر ہے 8 (مضمون باندھتا ہے اگر واقعی پہنچا پیغمبر ہے) تو جس طرح اگلے پیغمبر (نشانیاں دیکر) بھیجے گئے تھے یہ بھی کوئی نشانی (جیسے ہم چاہتے ہیں) ہمارے پاس لیکر آئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ (یہ کفار یوں) کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) پریشان خیالات ہیں بلکہ انہوں نے یہ (اپنی طرف سے) گھڑ لیا ہے (نہیں) بلکہ یہ شاعر ہیں پس چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی نشانی (معجزہ) لے آئیں جیسے پہلے پیغمبر (نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (کفار) کہتے ہیں کہ یہ تو پریشان خواب ہیں۔ بلکہ اس نے یہ باتیں خود گھڑ لی ہیں وہ ایک شاعر ہے اور نہ یہ کوئی نشانی (معجزہ) لے کر آئے جیسا کہ پہلے نبی (معجزات دے کر) بھیجے گئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔ (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجہٴ طبع) ہے۔ تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! they say: a medley of dreams; aye! he hath fabricated it; aye! he is a poet; so let him bring us a sign even as the ancients were sent with.

نہیں بلکہ وہ تو یہ کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) پریشان خیالات ہیں ۔ نہیں بلکہ یہ کہ انہوں نے اسے گڑھ لیا ہے ۔ نہیں بلکہ وہ تو ایک شاعر ہیں ۔ ورنہ وہ لے نہ آئیں ہمارے پاس کوئی (بڑا) نشان جیسا کہ پہلے لوگ رسول بنائے گئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ انہوں نے کہا: یہ تو خوابِ پریشان ہیں ، بلکہ اس کو انہوں نے گھڑ لیا ہے ، بلکہ یہ ایک شاعر ہیں! پس یہ ہمارے پاس اس طرح کی کوئی نشانی لائیں ، جس طرح کی نشانیوں کے ساتھ سابق رسول بھیجے گئے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ وہ ( کفار ) کہنے لگے کہ یہ ( وحی ) پریشان خواب ہیں ، ( نہیں ) بلکہ اس نے اس کو از خود گھڑ لیا ہے ، ( نہیں ) بلکہ یہ ( خود ) شاعر ہے تو جیسے پہلے پیغمبروں کو نشانیاں ( معجزات ) دے کر بھیجا گیا تھا ، اسی طرح یہ ( نبی ) بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ وہ کہنے لگے کہ یہ ( قرآن) پریشان خواب ہیں نہیں بلکہ اس نے ان کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے نہیں ‘ بلکہ وہ شاعر ہے تو جیسے پہلے پیغمبر نشانیاں دے کر بھیجے گئے تھے اسی طرح یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان ظالموں نے صرف جادو کہنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قرآن تو بس مجموعہ ہے پراگندہ خیالات کا بلکہ اس کو یہ شخص خود ہی گھڑ کے لے آیا ہے بلکہ یہ تو ایک شاعر ہے جس کا کام ہی فرضی اور خیالی باتیں بنانا ہوتا ہے پس اسے چاہیے کہ لے آئے ہمارے پاس ویسی ہی کوئی نشانی جیسی نشانیوں کے ساتھ پہلے کے پیغمبر بھیجے گئے۔

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ ( ظالم ) کہتے ہیں یہ ( قرآن ) پراگندہ خوابوں کی باتیں ہیں ، بلکہ یہ اس کی خود ساختہ ہیں بلکہ یہ شاعرہے ورنہ اسے ہمارے پاس معجزہ لانا چاہیےجس طرح گذشتہ انبیاء ( معجزات دے کر ) بھیجے گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ بولے پریشان خوابیں ہیں ( ف۸ ) بلکہ ان کی گڑھت ( گھڑی ہوئی چیز ) ہے ( ف۹ ) بلکہ یہ شاعر ہیں ( ف۱۰ ) تو ہمارے پاس کوئی نشانی لائیں جیسے اگلے بھیجے گئے تھے ( ف۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ ( ظالموں نے یہاں تک ) کہا کہ یہ ( قرآن ) پریشان خوابوں ( میں دیکھی ہوئی باتیں ) ہیں بلکہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے اسے ( خود ہی ) گھڑ لیا ہے بلکہ ( یہ کہ ) وہ شاعر ہے ، ( اگر یہ سچا ہے ) تو یہ ( بھی ) ہمارے پاس کوئی نشانی لے آئے جیسا کہ اگلے ( رسول نشانیوں کے ساتھ ) بھیجے گئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) خواب ہائے پریشان ہیں ( نہیں ) بلکہ یہ اس نے خود گھڑ لیا ہے ۔ بلکہ وہ تو ایک شاعر ہے ( اور اگر ایسا نہیں ہے ) تو پھر ہمارے پاس کوئی معجزہ لائے جس طرح پہلے رسول ( معجزات کے ساتھ ) بھیجے گئے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Nay," they say, "(these are) medleys of dream! - Nay, He forged it! - Nay, He is (but) a poet! Let him then bring us a Sign like the ones that were sent to (Prophets) of old!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "It, (the Quran), is only the result of some confused dreams. He is only a poet. He should show us some miracles, as the ancient Prophets had done."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, they say: "These are mixed up false dreams! Nay, he has invented it! -- Nay, he is a poet! Let him then bring us an Ayah like the ones that were sent before!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! say they: Medleys of dreams; nay! he has forged it; nay! he is a poet; so let him bring to us a sign as the former (prophets) were sent (with).

Translated by

William Pickthall

Nay, say they, (these are but) muddled dreams; nay, he hath but invented it; nay, he is but a poet. Let him bring us a portent even as those of old (who were Allah's messengers) were sent (with portents).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि वे कहते हैं, "ये तो संभ्रमित स्वप्नं है, बल्कि उस ने इसे स्वयं ही घड़ लिया है, बल्कि वह एक कवि है! उसे तो हमारे पास कोई निशानी लानी चाहिए, जैसे कि (निशानियाँ लेकर) पहले के रसूल भेजे गए थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ یوں (بھی) کہا کہ یہ (قرآن) پریشان خیالات ہیں بلکہ انہوں نے (یعنی پیغمبر (علیہ السلام) نے) اس کو تراش لیا ہے بلکہ یہ تو ایک شاعر شخص ہے (2) تو ان کو چاہیئے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی (بڑی) نشانی لادیں جیسا پہلے لوگ رسول بنائے گئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلکہ وہ کہتے ہیں یہ پراگندہ خواب ہیں، بلکہ یہ اس کا اپنا بنایا ہوا ہے۔ بلکہ یہ شخص شاعر ہے ورنہ یہ کوئی نشانی لاتا جس طرح پہلے رسول نشانیوں کے ساتھ بھیجے گئے تھے۔ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہتے ہیں بلکہ یہ پراگندہ خواب ہیں ‘ بلکہ یہ اس کی من گھڑت بات ہے ‘ بلکہ یہ شخص شاعر ہے ‘ ورنہ یہ لائے کوئی نشانی جس طرح پرانے زمانے کے رسول نشانیوں کے ساتھ بھیجے گئے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ انہوں نے یہ کہا کہ یہ تو خوابوں کی گٹھڑیاں ہیں۔ بلکہ یوں کہا کہ اس شخص نے جھوٹ بنا لیا ہے بلکہ وہ شاعر ہے سو چاہئے کہ ہمارے پاس نشانی لے کر آئے جیسا کہ اس سے پہلے لوگ نشانیاں دیکر بھیجے گئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کو چھوڑ کر کہتے ہیں بیہودہ خواب ہیں نہیں، جھوٹ باندھ لیا ہے نہیں، شعر کہتا ہے پھر چاہیے لے آئے ہمارے پاس کوئی نشانی، جیسے پیغام لے کر آئے ہیں پہلے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ ان ظالموں نے یہ بھی کہا کہ یہ قرآن کریم پریشان خواب و خیالات کا مجموعہ ہے نہیں بلکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو خود گھڑ لیا ہے نہیں بلکہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ایک شاعر ہے سو اس کو چاہئے کہ ہمارے پاس کوئی ایسی بڑی نشانی لائے جیسی نشانی کے ساتھ پہلے لوگ بھیجے گئے ہیں۔