Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 6

سورة الأنبياء

مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَہُمۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَا ۚ اَفَہُمۡ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۶﴾

Not a [single] city which We destroyed believed before them, so will they believe?

ان سے پہلے جتنی بستیاں ہم نے اجاڑیں سب ایمان سے خالی تھیں ۔ تو کیا اب یہ ایمان لائیں گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
نہیں
اٰمَنَتۡ
ایمان لائی تھی
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
کوئی بستی
اَہۡلَکۡنٰہَا
ہلاک کر دیا ہم نے جسے
اَفَہُمۡ
کیا پھر وہ
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤ اٰمَنَتۡ
نہیں ایمان لائی
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
کوئی بستی
اَہۡلَکۡنٰہَا
ہلاک کیا ہم نے اسکو
اَفَہُمۡ
تو کیا وہ
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لائے گیں
Translated by

Juna Garhi

Not a [single] city which We destroyed believed before them, so will they believe?

ان سے پہلے جتنی بستیاں ہم نے اجاڑیں سب ایمان سے خالی تھیں ۔ تو کیا اب یہ ایمان لائیں گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ جس بستی کو بھی ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لائی تھی۔ تو یا اب یہ ایمان لائیں گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہیں لائی جسے ہم نے ہلاک کیاتوکیاوہ لوگ ایمان لائیں گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Not a single town We destroyed did believe before them. So then, will they believe?

نہیں مانا ان سے پہلے کسی بستی نے جن کو غارت کردیا ہم نے کیا اب یہ مان لیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں ایمان لائی کوئی بستی ان سے پہلے جس کو ہم نے ہلاک کیا تو کیا یہ لوگ (کوئی معجزہ دیکھ کر) ایمان لے آئیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Not one township that We destroyed before them believed. Would they, then, believe?

حالانکہ ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا ، ایمان نہ لائی ۔ اب کیا یہ ایمان لائیں گے؟ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ان سے پہلے جس کسی بستی کو ہم نے ہلاک کیا ، وہ ایمان نہیں لائی ، اب کیا یہ لوگ لے آئیں گے؟ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(فرمائشی نشانی دیکھنے پر بھی) ان سے پہلے کوئی بستی والے ایمان 9 نہیں لایء جن کو ہم نے تباہ کردیا یہ (بھلا) کیا ایمان لائیں گے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے پہلے کوئی بستی والے جن کو ہم نے ہلاک کیا ایمان نہیں لائے تو کیا یہ ایمان لائیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ان سے پہلے کوئی بستی جس کو ہم نے ہلاک کیا (نشانیاں دیکھ کر بھی) ایمان نہیں لائی۔ کیا یہ ایمان لائیں گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Not a city before them which We destroyed believed; will they then believe?

ان لوگوں کے قبل بھی کوئی بستی والے جنہیں ہم نے ہلاک کیا ہے ایمان تو لائے نہیں تھے۔ سو کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے کسی بستی کے لوگ بھی ، جس کو ہم نے ہلاک کیا ، ایمان لانے والے نہ بنے ، تو کیا یہ لوگ ایمان لانے والے بنیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

حالانکہ ان سے پہلے ہم نے جن بستیوں کو ہلاک کیا وہ ( نشانیاں دیکھ کر بھی ) ایمان نہیں لاتی تھیں تو کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا ‘ وہ ایمان نہیں لاتی تھیں تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ان سے پہلے کوئی بھی ایسی بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہو ایمان نہ لائی تھی تو کیا اب یہ لوگ ایمان لے آئیں گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

جس بستی کو بھی ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا وہ ایما ن نہیں لائی تھی تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا ، تو کیا یہ ایمان لائیں گے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان سے پہلے ہم نے جس بھی بستی کو ہلاک کیا وہ ( انہی نشانیوں پر ) ایمان نہیں لائی تھی ، تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا وہ تو ایمان لائی نہیں تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(As to those) before them, not one of the populations which We destroyed believed: will these believe?

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of the town whom We had destroyed also had no faith. Will these people then believe in God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Not one of the towns of those which We destroyed, believed before them; will they then believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There did not believe before them any town which We destroyed, will they then believe?

Translated by

William Pickthall

Not a township believed of those which We destroyed before them (though We sent them portents): would they then believe?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इन से पहले कोई बस्ती भी, जिस को हम ने विनष्ट किया, ईमान न लाई। फिर क्या ये ईमान लाएँगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان سے پہلے کوئی بستی والے جن کو ہم نے ہلاک کیا ہے ایمان نہیں لائے سو کیا یہ لوگ ایمان لے آویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ایمان لائی ہو کیا یہ ایمان لائیں گے ؟ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ ان سے پہل کوئی بستی بھی ‘ جسے ہم نے ہلاک کیا ‘ ایمان نہ لائی۔ اب کیا یہ ایمان لائیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان سے پہلے کسی بستی والے ایمان نہیں لائے جسے ہم نے ہلاک کیا، سو کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں مانا ان سے پہلے کسی بستی نے جن کو غارت کردیا ہم نے کیا اب یہ مان لیں گے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کسی بستی کے لوگوں کو ان سے پہلے ہم نے ہلاک کیا ہے وہ تو ایمان لائے نہیں تو کیا ان نشانات کو دیکھ کر ایمان لے آئیں گے۔