Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 84

سورة الأنبياء

فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ فَکَشَفۡنَا مَا بِہٖ مِنۡ ضُرٍّ وَّ اٰتَیۡنٰہُ اَہۡلَہٗ وَ مِثۡلَہُمۡ مَّعَہُمۡ رَحۡمَۃً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَ ذِکۡرٰی لِلۡعٰبِدِیۡنَ ﴿۸۴﴾

So We responded to him and removed what afflicted him of adversity. And We gave him [back] his family and the like thereof with them as mercy from Us and a reminder for the worshippers [of Allah ].

تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انہیں تھا اسے دور کر دیا اور اس کو اہل و عیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور ، اپنی خاص مہربانی سے تاکہ سچے بندوں کے لئے سبب نصیحت ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دعا قبول کر لی ہم نے
لَہٗ
اس کی
فَکَشَفۡنَا
تو دور کر دی ہم نے
مَا
جو کچھ
بِہٖ
اسے
مِنۡ ضُرٍّ
تکلیف تھی
وَّاٰتَیۡنٰہُ
اور دیئے ہم نے اسے
اَہۡلَہٗ
اہل و عیال اس کے
وَمِثۡلَہُمۡ
اور ان کی مانند
مَّعَہُمۡ
ساتھ ان کے
رَحۡمَۃً
بطور رحمت
مِّنۡ عِنۡدِنَا
اپنے پاس سے
وَذِکۡرٰی
اور نصیحت
لِلۡعٰبِدِیۡنَ
عبادت کرنے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دعا قبول کر لی ہم نے
لَہٗ
اس کی
فَکَشَفۡنَا
پس دور کردی ہم نے
مَا
جو
بِہٖ
اسے تھی
مِنۡ ضُرٍّ
تکلیف میں سے
وَّاٰتَیۡنٰہُ
اور دیے ہم نے اسے
اَہۡلَہٗ
اس کے اہل وعیال
وَمِثۡلَہُمۡ
اور اُن جیسے
مَّعَہُمۡ
ساتھ اُن کے
رَحۡمَۃً
بطور رحمت
مِّنۡ عِنۡدِنَا
اپنی طرف سے
وَذِکۡرٰی
اور نصیحت کے لیے
لِلۡعٰبِدِیۡنَ
عبادت کرنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

So We responded to him and removed what afflicted him of adversity. And We gave him [back] his family and the like thereof with them as mercy from Us and a reminder for the worshippers [of Allah ].

تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انہیں تھا اسے دور کر دیا اور اس کو اہل و عیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور ، اپنی خاص مہربانی سے تاکہ سچے بندوں کے لئے سبب نصیحت ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ ہم نے ان کی دعا قبول کی اور جو بیماری انھیں لگی تھی اسے دور کردیا۔ اور انھیں ہم نے صرف اس کے اہل و عیال ہی نہ دیئے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیئے اور یہ ہماری طرف سے خاص رحمت تھی اور (اس میں بھی) عبادت گزاروں کے لئے ایک سبق تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اس کی دُعاقبول کرلی پس اُسے جو تکلیف تھی ہم نے دورکردی اور ہم نے اُس کے اہل وعیال اُسے دیے اوراُن کے ساتھ اُن جیسے اوربھی،اپنی طرف سے رحمت کے طورپراوران کی نصیحت کے لیے جوعبادت کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We answered his prayer and removed whatever pain he had, and gave him (back) his family and the like thereof along with them, as a mercy from Our own Self and as a lesson for the worshippers.

پھر ہم نے سن لی اس کی فریاد سو دور کردی جو اس پر تھی تکلیف اور عطا کئے اس کو اس کے گھر والے اور اتنے ہی اور ان کے ساتھ رحمت اپنی طرف سے اور نصیحت بندگی کرنے والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس ( علیہ السلام) کی دعا قبول کی اور اس کو جو تکلیف تھی اسے دور کردیا اور ہم نے اسے عطا کیے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی اپنی طرف سے خاص رحمت کے طور پر اور تاکہ نصیحت (یاد دہانی) ہو عبادت کرنے والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We accepted his prayer and removed the affliction from him, and We not only restored to him his family but as many more with them as a mercy from Us and as a lesson to the worshippers.

ہم نے اس کی دعا قبول کی اور جو تکلیف اسے تھی اس کو دور کر دیا ، 78 اور صرف اس کے اہل و عیال ہی اس کو نہیں دیے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیے ، اپنی خاص رحمت کے طور پر ، اور اس لیے کہ یہ ایک سبق ہو عبادت گزاروں کے لیے ۔ 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور انہیں جو تکلیف لاحق تھی ، اسے دور کردیا اور ان کو ان کے گھر والے بھی دیے ، اور ان کے ساتھ اتنے ہی لوگ اور بھی ( ٣٨ ) تاکہ ہماری طرف سے رحمت کا مظاہرہ ہو ، اور عبادت کرنے والوں کو ایک یادگار سبق ملے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(دعا کرتے ہی دریائے رحم و کرم جوش میں آیا) تو ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور جو کچھ اس کو الگ گیا تھا وہ دور کردیا اور اس کے گھر والے (جو پہلے تھے وہ اس کو دیئے اور اتنے ہی اور یہ ہماری طرف سے اس پر مہربانی تھی اور عبادت کرنیوالوں کے لئے نصیحت تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو تکلیف کو دور کردیا اور ہم نے ان کو ان کا کنبہ عطا فرمایا اور اپنی مہربانی سے ان کے ساتھ اتنے ہی اور (عطا فرمائے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو ہم نے اس کی فریاد کو سن لیا اور اس کو جو تکلیف تھی وہ دور کردی۔ اور اس کو اس کے گھر والے عطا کردیئے اور اتنے ہی اپنی رحمت سے اور عطا کردیئے تاکہ یہ عبادت و بندگی کرنے والوں کے لئے ایک نعمت ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We answered him and We removed that which was with him of the hurt, and We vouchsafed unto him his household and the like thereof along with them, as a mercy from us and a remembrance unto the worshippers.

سو ہم نے ان کی (دعا) قبول کرلی اور انہیں جو تکلیف تھی اس کو دور کردیا اور ہم نے انہیں ان کا کنبہ عطا کردیا اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بھی اپنی رحمت خاص کے باعث اور تاکہ یادگار رہے اہل عبادت کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور ہم نے اس کی تکلیف دور کردی اور اس کو اس کے اہل وعیال بھی دیے اور ان کے مانند ان کے ساتھ اور بھی ، خاص اپنے فضل سے اور عبادت گذاروں کی یاد دہانی کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ( ان کی دعا ) قبول کرلی اور ان کو جو تکلیف تھی وہ ان سے دور کردی اور ہم نے ان کو ان کے گھر والے ( بھی دوبارہ ) عطا فرمادیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور ( بال بچے بھی دے دیے ، یہ ) ہماری طرف سے رحمت ہے اور عبادت کرنے والوں کے لیے یاد دہانی ( نصیحت ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو جو تکلیف تھی دور کردی ‘ اور ان کو بال بچے بھی دئیے اور اپنی مہربانی سے ان کے ساتھ اتنے ہی اور دیے اور عبادت کرنے والوں کے لیے یہ نصیحت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم نے سن لیا اس کی پکار کو اور دور کردیا ان سے اس تکلیف کو جو ان کو لاحق تھی اور مزید کرم یہ کیا کہ ہم نے ان کو ان کے گھر والے بھی دے دئیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی محض اپنی رحمت سے اور عبادت گزاروں کے لئے ایک عطیم الشان نصیحت کے طور پر

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے ان کی دعاقبول کی اور جو بیماری تھی اسے دورکردیااور انہیں ہم نے اس کے اہل وعیال عطاء فرمائے اور اپنی جانب سے رحم کرتے ہوئے انہی جیسے ا ور دیئے اور یہ ہماری طرف سے رحمت تھی اور یہ عبادت گزاروں کے لئے سبق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اس کی دعا سن لی تو ہم نے دور کردی جو تکلیف اسے تھی ( ف۱٤۵ ) اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور عطا کیے ( ف۱٤٦ ) اپنے پاس سے رحمت فرما کر اور بندی والوں کے لیے نصیحت ( ف۱٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور انہیں جو تکلیف ( پہنچ رہی ) تھی سو ہم نے اسے دور کر دیا اور ہم نے انہیں ان کے اہل و عیال ( بھی ) عطا فرمائے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور ( عطا فرما دیئے ) ، یہ ہماری طرف سے خاص رحمت اور عبادت گزاروں کے لئے نصیحت ہے ( کہ اﷲ صبر و شکر کا اجر کیسے دیتا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو جو تکلیف تھی وہ دور کر دی اور اپنی خاص رحمت سے ہم نے ان کو ان کے اہل و عیال عطا کئے اور ان کے برابر اور بھی اور اس لئے کہ یہ عبادت گزاروں کیلئے یادگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We listened to him: We removed the distress that was on him, and We restored his people to him, and doubled their number,- as a Grace from Ourselves, and a thing for commemoration, for all who serve Us.

Translated by

Muhammad Sarwar

"We answered his prayer, relieved him from his hardships, brought his family (back to him) and gave him twice as much property as that (which was destroyed). It was a mercy from Us and a reminder for the worshippers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We answered his call, and We removed the distress that was on him, and We restored his family to him, and the like thereof along with them as a mercy from Ourselves and a Reminder for all those who worship Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore We responded to him and took off what harm he had, and We gave him his family and the like of them with them: a mercy from Us and a reminder to the worshippers.

Translated by

William Pickthall

Then We heard his prayer and removed that adversity from which he suffered, and We gave him his household (that he had lost) and the like thereof along with them, a mercy from Our store, and a remembrance for the worshippers;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः हम ने उस की सुन ली और जिस तकलीफ़ में वह पड़ा था उसको दूर कर दिया, और हम ने उसे उस के परिवार के लोग दिए और उन के साथ उन के जैसे और भी दिए अपने यहाँ दयालुता के रूप में और एक याददिहानी के रूप में बन्दगी करने वालों के लिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو جو تکلیف تھی اس کو دور کردیا اور (بلا استدعا) ہم نے ان کو ان کا کنبہ عطا فرمایا اور ان کے ساتھ (گنتی میں) انکے برابر اور بھی اپنی رحمت خاصہ کے سبب سے اور عبادت کرنے والوں کے لیے یادگار رہنے کے سبب۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے شفادی۔ صرف اہل و عیال ہی اسے نہیں دیے بلکہ اپنی خاص رحمت کے ساتھ اسے ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیے یہ نصیحت ہے عبادت گزاروں کے لیے۔ “ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس کی دعا قبول کی اور جو تکلیف اسے تھی اس کو دور کردیا ‘ اور صرف اس کے اہل و عیال ہی اس کو نہیں دیئے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیئے ‘ اپنی خاص رحمت کے طور پر ‘ اور اس لیے کہ یہ ایک سبق ہے عبادت گزاروں کے لیے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کی جو تکلیف تھی وہ دور کردی ہم نے ان کا کنبہ عطا فرما دیا اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بھی دیا اپنی رحمت خاصہ کی وجہ سے، عبادت کرنے والوں کے لیے یاد گار رہنے کے سبب سے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے سن لی اس کی فریاد سو دور کردی جو اس پر تھی تکلیف اور عطا کیے اس کو اس کے گھر والے اور اتنے ہی اور ان کے ساتھ رحمت اپنی طرف سے اور نصیحت بندگی کرنے والوں کو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اس کو جو تکلیف تھی اسے دور کردیا اور ہم نے ایوب (علیہ السلام) کو اس کے ہاں بچے دیدیئے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی عطا کئے یہ سب کچھ ہم نے اپنی مہربانی سے عطا کیا اور اس لئے تاکہ عبادت کرنے والوں کیلئے یہ ایک یادگار ہو