Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 88

سورة الأنبياء

فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ ۙ وَ نَجَّیۡنٰہُ مِنَ الۡغَمِّ ؕ وَ کَذٰلِکَ نُــۨۡجِي الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸۸﴾

So We responded to him and saved him from the distress. And thus do We save the believers.

تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دعا قبول کر لی ہم نے
لَہٗ
اس کی
وَنَجَّیۡنٰہُ
اور نجات دی ہم نے اسے
مِنَ الۡغَمِّ
غم سے
وَ کَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُــۨۡجِي
ہم نجات دیا کرتے ہیں
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
چنانچہ دعا قبول کی ہم نے
لَہٗ
اُس کی
وَنَجَّیۡنٰہُ
اور نجات دی ہم نے اسے
مِنَ الۡغَمِّ
غم سے
وَ کَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُــۨۡجِي
ہم نجات دیتے ہیں
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Translated by

Juna Garhi

So We responded to him and saved him from the distress. And thus do We save the believers.

تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تب ہم نے ان کی دعا کو قبول کیا اور انھیں اس غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح ایمان رکھنے والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ہم نے اُس کی دُعاقبول کی اورہم نے اسے غم سے نجات دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So We responded to him and rescued him from the distress. And this is how We rescue the believers.

پھر سن لی ہم نے اس کی فریاد اور بچا دیا اس کو اس گھٹنے سے اور یونہی ہم بچا دیتے ہیں ایمان والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے غم سے نجات دی اور اسی طرح ہم نجات دیا کرتے ہیں اہل ایمان کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon We accepted his prayer, and rescued him from grief. Thus do We rescue the believers.

تب ہم نے اس کی دعا قبول کی اور غم سے اس کو نجات بخشی ، اور اسی طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور انہیں گھٹن سے نجات عطا کی ۔ اور اسی طرح ہم ایمان رکھنے والوں کو نجات دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو غم سے نجات دی اور ہم ایمان 2 والوں کو اسی طرح بچا لیتے ہیں ان کا رنج اور غم دور کردیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو (اس) غم سے نجات بخشی اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح بچایا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کی دعا کو قبول کرلیا اور اس کو ہم نے غم سے نجات دیدی اور ہم اہل ایمان کو اسی طرح سے نجات دیا کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم سے نجات بخشی۔ اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We answered him, and We delivered him from the distress, and Thus do We deliver the believers.

سو ہم نے ان کی (پکار) سن لی اور انہیں غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو ایسی ہی نجات دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو غم سے نجات دی اور اسی طرح ہم اہلِ ایمان کو نجات دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ( ان کی دعا ) قبول فرمائی اور ہم نے ان کو غم سے خلاصی عطا فرمائی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو خلاصی ( نجات ) دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم میں نجات بخشی اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب ہم نے قبول کرلیا ان کی دعا کو اور نجات دے دی ہم نے ان کو اس غم سے اور ہم اسی طرح نجات دیتے ہیں ایمان والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

تب ہم نے ان کی دعاکوقبول کیا اورانہیں اس غم سے نجا ت دی اور ہم اسی طرح ایمان رکھنے والوں کو نجات دیا کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور سے غم سے نجات بخشی ( ف۱۵٤ ) اور ایسی ہی نجات دیں گے مسلمانوں کو ( ف۱۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں غم سے نجات بخشی ، اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We listened to him: and delivered him from distress: and thus do We deliver those who have faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

We answered his prayer and saved him from his grief. Thus We save the faithful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We answered his call, and delivered him from the distress. And thus We do deliver the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We responded to him and delivered him from the grief and thus do We deliver the believers.

Translated by

William Pickthall

Then we heard his prayer and saved him from the anguish. Thus we save believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब हम ने उस की प्रार्थना स्वीकार की और उसे ग़म से छुटकारा दिया। इसी प्रकार तो हम मोमिनों को छुटकारा दिया करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو اس گٹھن سے نجات دی اور ہم اسی طرح (اور) ایمان والوں کو (بھی کرب و بلا سے) نجات دیا کرتے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو غم سے نجات دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب ہم نے اس کی دعا قبول کی اور غم سے اس کو نجات بخشی ‘ اور اسی طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دے دی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو نجات دیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر سن لی ہم نے اس کی فریاد، اور بچا دیا اس کو اس گھٹنے سے، اور یونہی ہم بچا دیتے ہیں ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اس کو مصائب سے نجات عطا کی۔ اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں