Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 94

سورة الأنبياء

فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا کُفۡرَانَ لِسَعۡیِہٖ ۚ وَ اِنَّا لَہٗ کٰتِبُوۡنَ ﴿۹۴﴾

So whoever does righteous deeds while he is a believer - no denial will there be for his effort, and indeed We, of it, are recorders.

پھر جو بھی نیک عمل کرے اور وہ مومن ( بھی ) ہو تو اسکی کوشش کی بے قدری نہیں کی جائیگی ہم تو اس کے لکھنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَنۡ
تو جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیکیوں میں سے
وَہُوَ
جب کہ وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَلَا
تو نہیں
کُفۡرَانَ
کوئی ناقدری
لِسَعۡیِہٖ
اس کی کوشش کی
وَاِنَّا
اور بیشک ہم
لَہٗ
اس کے لیے
کٰتِبُوۡنَ
لکھنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَنۡ
پس جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیکی کا
وَہُوَ
اور وہ
مُؤۡمِنٌ
ایمان والا ہو گا
فَلَا
تو نہیں
کُفۡرَانَ
ناقدری ہوگی
لِسَعۡیِہٖ
اس کی کوشش کی
وَاِنَّا
اور یقیناًہم ہی
لَہٗ
اسے
کٰتِبُوۡنَ
لکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So whoever does righteous deeds while he is a believer - no denial will there be for his effort, and indeed We, of it, are recorders.

پھر جو بھی نیک عمل کرے اور وہ مومن ( بھی ) ہو تو اسکی کوشش کی بے قدری نہیں کی جائیگی ہم تو اس کے لکھنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جو شخص نیک عمل کرے اور وہ مومن ہو۔ تو اس کی کوشش کی ناقدری نہیں ہوگی اور ہم اس (کے ہر عمل) کو لکھتے جارہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس جو شخص نیکی کا کوئی عمل کرے اوروہ ایمان والاہوتواس کی کوشش کی ناقدری نہیں ہو گی اور یقیناہم ہی اسے لکھنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, the one who does righteous deeds, while he is a believer, his effort will not be rejected and We are to put it on record.

پھر آئیں گے سو جو کوئی کرے کچھ نیک کام اور وہ رکھتا ہو ایمان سو اکارت نہ کریں گے اس کی سعی کو اور ہم اس کو لکھ لیتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جو کوئی بھی نیک عمل کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہوگا تو اس کی سعی و کوشش کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور ہم اس کے لیے (اس کے اعمال کو) لکھ رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then whosoever does righteous works, while believing, his striving will not go unappreciated. We record them all for him.

پھر جو نیک عمل کرے گا ، اس حال میں کہ وہ مومن ہو ، تو اس کے کام کی ناقدری نہ ہوگی ، اور اسے ہم لکھ رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جو مومن بن کر نیک عمل کرے گا تو اس کی کوشش کی ناقدری نہیں ہوگی ، اور ہم اس کوشش کو لکھے جاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جو کوئی نیک اموں میں سے کچھ کام کرے اور وہ ایمان بھی رکھتا ہو تو اس کی محنت اکارت نہ ہوگی اور ہم اس کا موں کو لکھنے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جو نیک کام کرے گا اور ایمان والا بھی ہوگا سو اس کی محنت ضائع جانے والی نہیں اور بیشک ہم اس کو لکھ لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو نیک عمل کرے گا اس حال میں کہ وہ مومن ہو تو اس کی جدوجہد ضائع نہ جائے گی اور بیشک ہم اس کو لکھ رہے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔ اور ہم اس کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever worketh righteous works, and he is a believer, there shall be no denial of his endeavour; and We are for him the Writers.

سو جو کوئی نیک کام کرتا ہوگا اور وہ ایمان والا بھی ہوگا سو اس کی کوشش اکارت نہ جائے گی اور ہم تو اس کے لئے لکھ (بھی) لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جو نیک عمل کرے گا اور وہ ایمان پر بھی ہوگا ، اس کی سعی رائیگاں جانے والی نہیں اور ہم اس کیلئے اس کو لکھ رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جو ( بھی ) نیکی کے کام کرے گا اس حال میں کہ وہ مومن ( بھی ) ہو پس اس کی کوشش کی ناقدری نہیں ہوگی اور بے شک ہم اس کے لیے ( اعمال کا ثواب ) لکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش ضائع نہ جائے گی اور ہم اسے لکھ لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس جو کوئی نیک کام کرتا رہے گا جب کہ وہ مومن بھی ہوگا تو اس کی محنت کی کوئی ناقدری نہ ہوگی اور ہم یقینی طور پر اس کے لئے لکھتے جا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

پھرجوشخص نیک عمل کرے اور وہ مومن ہو تو اس کی کوشش کی ناقدری نہیں ہوگی اور ہم اس کے ( ہرعمل کو ) لکھتے جارہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جو کچھ بھلے کام کرے اور ہو ایمان والا تو اس کی کوشش کی بےقدری نہیں ، اور ہم اسے لکھ رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جو کوئی نیک عمل کرے اور وہ مومن بھی ہو تو اس کی کوشش ( کی جزا ) کا انکار نہ ہوگا ، اور بیشک ہم اس کے ( سب ) اعمال کو لکھ رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پس جو کوئی نیک کام کرے درآنحالیکہ وہ مؤمن ہو تو اس کی کوشش کی ناقدری نہ ہوگی اور ہم اسے لکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whoever works any act of righteousness and has faith,- His endeavour will not be rejected: We shall record it in his favour.

Translated by

Muhammad Sarwar

The reward of the righteously striving believers will not be neglected. We are keeping the record of their good deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So whoever does righteous good deeds while he is a believer, his efforts will not be rejected. Verily, We record it for him (in his Book of deeds).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore whoever shall do of good deeds and he is a believer, there shall be no denying of his exertion, and surely We will write (It) down for him.

Translated by

William Pickthall

Then whoso doeth some good works and is a believer, there will be no rejection of his effort. Lo! We record (it) for him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जो अच्छे कर्म करेगा, शर्त या कि वह मोमिन हो, तो उस के प्रयास की उपेक्षा न होगी। हम तो उस के लिए उसे लिख रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جو شخص نیک کام کرتا ہوگا اور وہ ایمان والا بھی ہوگا سو اس کی محنت اکارت جانے والی نہیں اور ہم اس کو لکھ لیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جو نیک عمل کرے گا بشرطیکہ وہ مومن ہو تو۔ اس کے عمل کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور اسے ہم لکھ رہے ہیں۔ “ (٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جو نیک عمل کرے گا ، اس حال میں کہ وہ مومن ہو ، تو اس کے کام کی ناقدری نہ ہوگی اور اسے ہم لکھ رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص نیک عمل کرے اس حال میں کہ وہ مومن ہو سو اس کی محنت کی ذرا بھی ناقدری نہیں اور بلاشبہ ہم اسے لکھ لیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جو کوئی کرے کچھ نیک کام اور وہ رکھتا ہو ایمان سواکارت نہ کریں گے اس کی سعی کو اور ہم اس کو لکھ لیتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جو شخص نیک عمل کرتا رہے بشرطیکہ وہ مومن بھی ہو تو ایسے شخص کی محنت نظر انداز نہیں کی جائے گی اور ہم اس کی کوشش کو لکھتے رہتے ہیں