Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 17

سورة الحج

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَ الصّٰبِئِیۡنَ وَ النَّصٰرٰی وَ الۡمَجُوۡسَ وَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡۤا ٭ۖ اِنَّ اللّٰہَ یَفۡصِلُ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ﴿۱۷﴾

Indeed, those who have believed and those who were Jews and the Sabeans and the Christians and the Magians and those who associated with Allah - Allah will judge between them on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, over all things, Witness.

بیشک اہل ایمان دار اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی اور مشرکین ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالٰی فیصلہ کرے گا اللہ تعالٰی ہر ہرچیز پر گواہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
وَالصّٰبِئِیۡنَ
اور صابی
وَالنَّصٰرٰی
اور نصاریٰ
وَالۡمَجُوۡسَ
اور مجوسی
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡۤا
شرک کیا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَفۡصِلُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
شَہِیۡدٌ
خوب گواہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
وَالصّٰبِئِیۡنَ
اور صابی
وَالنَّصٰرٰی
اور نصاریٰ
وَالۡمَجُوۡسَ
اور مجوسی
وَالَّذِیۡنَ
اور جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡۤا
شرک کیا
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَفۡصِلُ
فیصلہ کر دے گا
بَیۡنَہُمۡ
اُن کے درمیان
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed and those who were Jews and the Sabeans and the Christians and the Magians and those who associated with Allah - Allah will judge between them on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, over all things, Witness.

بیشک اہل ایمان دار اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی اور مشرکین ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالٰی فیصلہ کرے گا اللہ تعالٰی ہر ہرچیز پر گواہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابی اور عیسائی اور آتش پرست اور جو مشرک ہیں ، اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر شاید ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ ایمان لائے اورجولوگ یہودی بن گئے اورصابی اورنصاریٰ اورمجوسی اورجنہوں نے شرک کیا، بے شک اﷲ تعالیٰ اُن کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ یقیناًاﷲ تعالیٰ ہرچیز پر گواہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believe and the Jews and the Sabians and the Christians and the Magians and those who ascribe partners to Allah, Allah will judge between them on the Day of Judgment. Surely Allah is witness to everything.

جو لوگ مسلمان ہیں اور جو یہود ہیں اور صابئین اور نصاریٰ اور مجوس اور جو شرک کرتے ہیں مقرر اللہ فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن اللہ کے سامنے ہے ہر چیز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر) ایمان لائے ہیں اور جو یہودی مجوسی اور عیسائی ہیں اور جن لوگوں نے شرک کی روش اختیار کی ہے یقیناً اللہ فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر گواہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day of Resurrection Allah will most certainly judge among those who believe, and those who became Jews, and Sabaeans, and Christians, and Magians, and those who associate others with Allah in His Divinity. Surely Allah watches over everything.

جو لوگ ایمان لائے ، 23 اور جو یہودی ہوئے ، 24 اور صابئی ، 25 اور نصاری ، 26 اور مجوس 27 ، اور جن لوگوں نے شرک کیا ، 28 ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا ، ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بلاشبہ مومن ہوں یا یہودی ، صابی ہوں یا نصرانی اور مجوسی ، یا وہ جنہوں نے شرک اختیار کیا ہے ، اللہ قیامت کے دن ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ یقینا اللہ ہر چیز کا گواہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے (اسلام قبول کیا اور جو یہودی ہیں اور صابی (ستارہ پرست ان کا بیان سورة بقرۃ میں گذر چکا ہے اور تعالیٰ اور مجوسی (پارسی آتش پرست اور مشرک ہندو بدھو وغیرہ قیامت کے دن اللہ ان سب کا فیصلہ کریگا 7 ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ ملے گا) ہر چیز اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے (سب کو دیکھ رہا ہے ہر ایک کے اعمال سے واقف ہے (دیکھنے والے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا یقینا اللہ ان سب میں قیامت کے دن فیصلہ فرمادیں گے۔ بیشک اللہ ہر چیز سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے یا وہ لوگ جو یہودی اور ستارہ پر ست نصاری (مسیحی) اور آتش پرست اور مشرک بن گئے تو بلاشبہ قیامت کے دن اللہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا۔ بیشک اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe and those who are Judaised and the Sabians and the Nazarenes and the Magians and those who associate - verily Allah will decide between them on the Day of Judgment; verily Allah is over everything a Witness.

بیشک ایمان والے اور جو لوگ یہود ہوئے ہیں اور صابی اور نصاری اور مجوس اور جو مشرک ہیں اللہ ان (سب) کے درمیان فیصلہ کردے گا قیامت کے دن بیشک اللہ ہر شے سے واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ ایمان لائے ، جنہوں نے یہودیت اختیار کی اور صابئین ، نصاریٰ اور مجوس اور جنہوں نے شرک کیا ، بیشک اللہ قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ لوگ جو یہودی ہوئے اور صابی ( ستارہ پرست ) اور عیسائی اور مجوسی ( آتش پرست ) اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اور قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرمادیں گے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر گواہ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ مومن ہیں ‘ یہودی ‘ صابی ‘ نصاریٰ ‘ مجوسی اور مشرک ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے دن فیصلہ کر دے گا۔ بیشک اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی بن گئے اور ستارہ پرست اور نصرانی اور مجوسی اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا بیشک اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان فیصلہ فرما دے گا قیامت کے دن عملاً اور آخری طور پر بیشک اللہ ہر چیز پر پوری طرح مطلع ہے کیا

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ ایمان لائے اورجو یہودی ہوئے اور بے دین اور عیسائی اور آتش پر ست اور جو مشرک ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کردے گاکیونکہ اللہ تعالیٰ ہرچیز پر حاضروناظر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک مسلمان اور یہودی اور ستارہ پرست اور نصرانی اور آتش پرست اور مشرک ، بیشک اللہ ان سب میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا ( ف٤٤ ) بیشک ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور ستارہ پرست اور نصارٰی ( عیسائی ) اور آتش پرست اور جو مشرک ہوئے ، یقیناً اﷲ قیامت کے دن ان ( سب ) کے درمیان فیصلہ فرما دے گا ۔ بیشک اﷲ ہر چیز کا مشاہدہ فرما رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو اہلِ ایمان ہیں ، جو یہودی ہیں ، جو صابی ہیں ، جو عیسائی ہیں ، جو مجوسی ہیں اور جو مشرک ہیں یقیناً قیامت کے دن اللہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe (in the Qur'an), those who follow the Jewish (scriptures), and the Sabians, Christians, Magians, and Polytheists,- Allah will judge between them on the Day of Judgment: for Allah is witness of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the Day of Judgment, God will make truth and falsehood clearly distinct from each other to the believers, the Jews, the Sabeans, the Christian, the Zoroastrians, and the Pagans on the Day of Judgment. God is a Witness to all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who believe, and those who are Jews, and the Sabians, and the Christians, and the Majus, and those who worship others besides Allah; truly, Allah will judge between them on the Day of Resurrection. Verily, Allah is over all things a Witness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who believe and those who are Jews and the Sabeans and the Christians and the Magians and those who associate (others with Allah)-- surely Allah will decide between them on the day of resurrection; surely Allah is a witness over all things.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe (this revelation), and those who are Jews, and the Sabaeans and the Christians and the Magians and the idolaters - Lo! Allah will decide between them on the Day of Resurrection. Lo! Allah is Witness over all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और जो यहूदी हुए और साबिई और ईसाई और मजूस और जिन लोगों ने शिर्क किया - इस सबके बीच अल्लाह क़ियामत के दिन फ़ैसला कर देगा। निस्संदेह अल्लाह की दृष्टि में हर चीज़ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمان اور یہود اور صائبین اور نصارے اور مجوس (7) اور مشرکین اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان میں قیامت کے روز (عملی) فیصلہ کر دے گا ( مسلمانوں کو جنت میں داخل کر دے گا اور کافروں کو دوزخ میں) بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی اور صابی اور نصاریٰ اور مجوسی ہوئے اور جن لوگوں نے شرک کیا ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابئی اور نصاریٰ اور مجوس اور جن لوگوں نے شرک کیا ، ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا ، ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہیں اور جو فرقہ صابئین ہے اور نصاریٰ ہیں اور جو مجوس ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا یہ یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا بلاشبہ اللہ ہر چیز سے واقف ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ مسلمان ہیں اور جو یہود ہیں اور صابئین اور نصاریٰ اور مجوس اور شرک کرتے ہیں مقرر اللہ فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن اللہ کے سامنے ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہیں اور صائبین اور نصاریٰ اور مجوس اور وہ لوگ جو مشرک ہیں اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کے درمیان قیامت کے دن فیصلے کردے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز سے آگاہ ہے