Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 70

سورة الحج

اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ فِیۡ کِتٰبٍ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۷۰﴾

Do you not know that Allah knows what is in the heaven and earth? Indeed, that is in a Record. Indeed that, for Allah , is easy.

کیا آپ نے نہیں جانا کہ آسمان و زمین کی ہرچیز اللہ کے علم میں ہے ۔ یہ سب لکھی ہوئی کتاب میں محفوظ ہے ۔ اللہ تعالٰی پر تو یہ امر بالکل آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَعۡلَمۡ
آپ جانتے
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَعۡلَمۡ
آپ جانتے
اَنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو
فِی السَّمَآءِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور جو زمین میں
اِنَّ
یقیناً
ذٰلِکَ
یہ
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
اِنَّ
یقیناً
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَسِیۡرٌ
آسان ہے
Translated by

Juna Garhi

Do you not know that Allah knows what is in the heaven and earth? Indeed, that is in a Record. Indeed that, for Allah , is easy.

کیا آپ نے نہیں جانا کہ آسمان و زمین کی ہرچیز اللہ کے علم میں ہے ۔ یہ سب لکھی ہوئی کتاب میں محفوظ ہے ۔ اللہ تعالٰی پر تو یہ امر بالکل آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ بلاشبہ یہ سب کچھ ایک کتاب (لوح محفوظ) میں درج ہے۔ اللہ کے لئے یہ بات بالکل آسان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نہیں جانتے کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ جانتا ہے جوآسمان اورزمین میں ہے؟یقینایہ سب ایک کتاب میں ہے، یقینایہ اﷲ تعالیٰ پر بہت ہی آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you not know that Allah knows all that is in the sky and the earth? Surely, that is contained in a Book. Indeed it is so easy for Allah.

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں یہ سب لکھا ہوا ہے کتاب میں یہ اللہ پر آسان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان میں اور زمین میں ہے یقیناً یہ سب کچھ ایک کتاب میں (در ج) ہے یقیناً یہ اللہ پر بہت آسان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are you not aware that Allah knows all that is in the heaven and the earth? Surely it is all preserved in a Book. Indeed that is easy with Allah.

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان و زمین کی ہر چیز اللہ کے علم میں ہے؟ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے ۔ اللہ کے لیے یہ کچھ بھی مشکل نہیں ہے ۔ 119

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان اور زمین کی تمام چیزیں اللہ کے علم میں ہیں؟ یہ سب باتیں ایک کتاب میں محفوظ ہیں ۔ بیشک یہ سارے کام اللہ کے لیے بہت آسان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں 2 ہے اللہ جانتا ہے بیشک (سب ایک کتاب (لوح محفوظ) میں لکھا ہوا ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ سب چیزوں کو جانتے ہیں جو آسمان اور زمین میں ہیں بیشک یہ سب کتاب میں (لوح محفوظ میں لکھا ہوا) ہے یقینا یہ (فیصلہ کرنا) اللہ کے لئے (بہت) آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں نہیں معلوم کہ زمین آسمان میں جو کچھ ہے اس کا علم اس کو ہے بیشک یہ کتاب میں (لوح محفوظ میں) ہے۔ اور بیشک یہ اللہ پر آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے خدا اس کو جانتا ہے۔ یہ (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ سب خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Knowest thou of that Allah knoweth whatsoever is in the heaven and the earth? Verily that is in a Book; verily that is for Allah easy.

کیا تمہیں علم نہیں کہ اللہ واقف ہے ہر اس چیز سے جو آسمان اور زمین میں ہے یہ سب نامہ اعمال میں (بھی درج) ہے بیشک یہ (یعنی فیصلہ) اللہ کے نزدیک آسان ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان وزمین میں جو کچھ ہے ، اللہ اس کو جانتا ہے؟ یہ سب چیزیں ایک رجسٹر میں درج ہیں ۔ بیشک یہ اللہ کیلئے نہایت ہی آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نہیں جانتے کہ بلاشبہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں ، بے شک یہ کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ہے ، بلاشبہ یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ اس کو جانتا ہے ‘ یہ سب کچھ کتاب میں لکھا ہوا ہے بیشک یہ سب اللہ کے لیے آسان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ قطعی طور پر جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمان و زمین اس کائنات میں ہے بیشک یہ سب کچھ ثبت ومندرج ہے ایک عظیم الشان کتاب میں بلاشبہ یہ سب کچھ اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہےجو زمین و آسمان میں ہے بلاشبہ یہ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے اللہ کے لئے یہ بات بالکل آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ جانا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے ( ف۱۷٦ ) بیشک یہ ( ف۱۷۷ ) اللہ پر آسان ہے ( ف۱۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اﷲ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں ہے ، بیشک یہ سب کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے ، یقیناً یہ سب اﷲ پر ( بہت ) آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں ہے ۔ بےشک یہ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے ۔ اور یہ بات اللہ پر آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Knowest thou not that Allah knows all that is in heaven and on earth? Indeed it is all in a Record, and that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you not know that God knows all that is in the heavens and the earth? His decree is already recorded in the Book and issuing such a Judgment is not difficult for Him at all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know you not that Allah knows all that is in the heaven and on the earth Verily, it is (all) in the Book. Verily, that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not know that Allah knows what is in the heaven and the earth? Surely this is in a book; surely this is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not known that Allah knoweth all that is in the heaven and the earth? Lo! it is in a record. Lo! that is easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम्हें नहीं मालूम कि अल्लाह जानता है जो कुछ आकाश और धरती मैं है? निश्चय ही वह (लोगों का कर्म) एक किताब में अंकित है। निस्संदेह वह (फ़ैसला करना) अल्लाह के लिए अत्यन्त सरल है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے اس کی تائید ہے کہ) اے مخاطب کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ سب چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے یقینی بات ہے کہ یہ (سب ان کا قول و فعل نامہٴ اعمال) میں ہے (پس) یقیناً ثابت ہوگیا کہ یہ (فیصلہ کرنا) اللہ تعالیٰ کے نزدیک (بہت) آسان ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان و زمین کی ہر چیز اللہ کے علم میں ہے سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے اللہ کے لیے یہ مشکل نہیں ہے۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان و زمین کی ہر چیز اللہ کے علم میں ہے ؟ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے۔ اللہ کے لئے یہ کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تجھے معلوم نہیں جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے بلاشبہ اللہ اس سب کو جانتا ہے سب کچھ کتاب میں لکھا ہے، بلاشبہ یہ اللہ پر آسان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں یہ سب لکھا ہوا ہے کتاب میں یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تجھ کو یہ بات معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب چیزوں سے بخوبی واقف ہے جو آسمان اور زمین میں ہیں اس میں شک نہیں کہ یہ سب کچھ کتاب میں لکھا ہوا موجود ہے۔ یہ سب امور مذکورہ خدا پر آسان ہیں