Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 72

سورة الحج

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ تَعۡرِفُ فِیۡ وُجُوۡہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوا الۡمُنۡکَرَ ؕ یَکَادُوۡنَ یَسۡطُوۡنَ بِالَّذِیۡنَ یَتۡلُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِنَا ؕ قُلۡ اَفَاُنَبِّئُکُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰلِکُمۡ ؕ اَلنَّارُ ؕ وَعَدَہَا اللّٰہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿٪۷۲﴾  16

And when Our verses are recited to them as clear evidences, you recognize in the faces of those who disbelieve disapproval. They are almost on the verge of assaulting those who recite to them Our verses. Say, "Then shall I inform you of [what is] worse than that? [It is] the Fire which Allah has promised those who disbelieve, and wretched is the destination."

جب ان کے سامنے ہمارے کلام کی کھلی ہوئی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو آپ کافروں کے چہروں پر ناخوشی کے صاف آثار پہچان لیتے ہیں ۔ وہ تو قریب ہوتے ہیں کہ ہماری آیتیں سنانے والوں پر حملہ کر بیٹھیں کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ بدتر خبر دوں ۔ وہ آگ ہے جس کا وعدہ اللہ نے کافروں سے کر رکھا ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
بَیِّنٰتٍ
واضح
تَعۡرِفُ
آپ پہچان سکتے ہیں
فِیۡ وُجُوۡہِ
چہروں میں
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
الۡمُنۡکَرَ
ناگواری کو
یَکَادُوۡنَ
قریب ہیں
یَسۡطُوۡنَ
کہ وہ حملہ کر دیں
بِالَّذِیۡنَ
ان پر جو
یَتۡلُوۡنَ
پڑھتے ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتِنَا
آیات ہماری
قُلۡ
کہہ دیجیے
اَفَاُنَبِّئُکُمۡ
کیا پھر میں بتاؤں تمہیں
بِشَرٍّ
بری چیز
مِّنۡ ذٰلِکُمۡ
اس سے
اَلنَّارُ
آگ
وَعَدَہَا
وعدہ کیا ہے اس کا
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَبِئۡسَ
اور کتنا برا ہے
الۡمَصِیۡرُ
ٹھکانہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اٰیٰتُنَا
ہماری آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
تَعۡرِفُ
آپ پہچان لیں گے
فِیۡ وُجُوۡہِ
چہروں میں
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کو
کَفَرُوا
جن لوگوں نے کفر کیا
الۡمُنۡکَرَ
صاف انکار
یَکَادُوۡنَ
وہ قریب ہی ہوتے ہیں
یَسۡطُوۡنَ
کہ حملہ کردیں
بِالَّذِیۡنَ
اُن لوگوں پرجو
یَتۡلُوۡنَ
پڑھ کر سناتے ہیں
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اٰیٰتِنَا
ہماری آیات
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَفَاُنَبِّئُکُمۡ
تو کیا میں بتاؤ ں تمہیں
بِشَرٍّ
برُی چیز
مِّنۡ ذٰلِکُمۡ
اس سے
اَلنَّارُ
وہ آگ ہے
وَعَدَہَا
وعدہ کیا جس کا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡنَ
اُن لوگو ں سے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی بُرا ہے
الۡمَصِیۡرُ
ٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

And when Our verses are recited to them as clear evidences, you recognize in the faces of those who disbelieve disapproval. They are almost on the verge of assaulting those who recite to them Our verses. Say, "Then shall I inform you of [what is] worse than that? [It is] the Fire which Allah has promised those who disbelieve, and wretched is the destination."

جب ان کے سامنے ہمارے کلام کی کھلی ہوئی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو آپ کافروں کے چہروں پر ناخوشی کے صاف آثار پہچان لیتے ہیں ۔ وہ تو قریب ہوتے ہیں کہ ہماری آیتیں سنانے والوں پر حملہ کر بیٹھیں کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ بدتر خبر دوں ۔ وہ آگ ہے جس کا وعدہ اللہ نے کافروں سے کر رکھا ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو آپ ان کے چہروں پر ناگواری کے آثار دیکھتے ہیں۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) ابھی وہ ان لوگوں پر چھپٹ پڑیں جو انھیں ہماری آیات سناتے ہیں۔ آپ ان سے کہئے : میں آپ کو بتاؤں اس سے بدتر چیز کیا ہے ؟ آگ جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے اور بہت برا ٹھکانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُنہیں ہماری واضح آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں توآپ ان کے چہروں میں جن لوگوں نے کفرکیا ،صاف انکار پہچان لیں گے وہ قریب ہیں کہ اُن لوگوں پرحملہ کردیں جو اُنہیں ہماری آیات پڑھ کرسناتے ہیں، آپ کہہ دیں تو کیامیں تمہیں اس سے بُری چیز بتاؤں؟وہ آگ ہے، اﷲ تعالیٰ نے جس کا اُن سے وعدہ کر رکھا ہے جنہوں نے کفر کیااوروہ بہت ہی بُراٹھکاناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our verses are recited to them in all their clarity, you (can) recognize disgust on the faces of the disbelievers. They seem to attack those who recite to them Our verses. Say, |"Shall I, then, tell you about something more disgusting than that? The Fire! Allah has promised it to those who disbelieve. And it is an evil end.|"

اور جب سنائے ان کو ہماری آیتیں صاف تو پہچانے تو منکروں کے منہ کی بری شکل نزدیک ہوتے ہیں کہ حملہ کر پڑیں ان پر جو پڑھتے ہیں ان کے پاس ہماری آیتیں تو کہہ میں تم کو بتلاؤں ایک چیز اس سے بدتر وہ آگ ہے اس کا وعدہ کردیا ہے اللہ نے منکروں کو اور وہ بہت بری ہے پھرجانے کی جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو تم دیکھتے ہو ان کافروں کے چہروں پر نا گواری کے آثار قریب ہوتے ہیں کہ ٹوٹ پڑیں ان پر جو ان کو ہماری آیت پڑھ کر سنا تے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے : کیا میں تمہیں اس سے بدتر چیز کی خبر دوں وہ ہے آگ ! جس کا وعدہ کیا ہے اللہ نے کافروں سے۔ اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب ان کو ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتیں ہیں تو تم دیکھتے ہو کہ منکرین حق کے چہرے بگڑنے لگتے ہیں ، اور ایسا محسوس ہوتا ہے ، کہ ابھی وہ ان لوگوں پر ٹوٹ پڑیں گے جو انھیں ہماری آیات سناتے ہیں ۔ ان سے کہو ” میں بتاؤں تمہیں کہ اس سے بدتر چیز کیا ہے؟ 122 آگ ، اللہ نے اسی کا وعدہ ان لوگوں کے حق میں کر رکھا ہے ، جو قبول حق سے انکار کریں ، اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے ۔ ” ؏ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کو ہماری آیتیں اپنی پوری وضاحتوں کے ساتھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ، تو تم ان کافروں کے چہروں پر ناگواری کے اثرات صاف پہچان لیتے ہو ، ایسا لگتا ہے کہ یہ ان لوگوں پر حملہ کردیں گے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔ کہہ دو کہ : لوگو ! کیا میں تمہیں ایسی چیز بتلا دوں جو اس سے زیادہ ناگوار ہے ؟ ( ٣٢ ) آگ ! اللہ نے کافروں سے اس کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں (جن کا مطلب کھلا ہوا ہے) تو ان کافروں کے منہ بگڑے ہوئے دیکھتا ہے (ان کے چہروں پر ناخوشی معلوم ہوتی ہے) جیسے وہ ان لوگوں پر جو ہماری آیتیں ان کو پڑھ کر سناتے ہیں اب حملہ کر بیٹھیں گے 6 (اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ دے میں تم کو اس سے بھی زیادہ ایک بری بات سنائوں 7 (وہ کیا ہے دوزخ تمہارے لئے تیار اللہ نے کافروں کے لئے اس کا وعدہ کیا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں جو کہ خوب واضح ہیں پڑھی جاتی ہیں تو آپ ان کافروں کے بگڑے چہرے پہچان جاتے ہیں ۔ قریب ہے کہ یہ ان پر حملہ کر بیٹھیں جو ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھ رہے ہیں۔ ان (مشرکین) سے فرمائیے پس کیا میں تم کو اس (قرآن) سے بھی ناگوار چیز بتاؤں (دوزخ کی) آگ۔ جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ فرمایا ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور جب ان پر ہماری آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو آپ ان کے چہروں پر ناگواری کے آثار محسوس کرتے ہیں۔ (ایسا لگتا ہے کہ ) وہ ان پر حملہ کرنے کے قریب ہیں جو ہماری آیات ان پر تلاوت کرتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئے کیا میں تمہیں اس سے بھی بد ترین بات نہ بتائوں ۔ وہ آگ ہے جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کیا ہوا ہے۔ جو بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تو (ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور) تم ان کے چہروں میں صاف طور پر ناخوشی (کے آثار) دیکھتے ہو۔ قریب ہوتے ہیں کہ جو لوگ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ان پر حملہ کردیں۔ کہہ دو کہ میں تم کو اس سے بھی بری چیز بتاؤں؟ وہ دوزخ کی آگ ہے۔ جس کا خدا نے کافروں سے وعدہ کیا ہے۔ اور وہ برا ٹھکانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our manifest signs are rehearsed unto them, thou recognizest repugnance on the countenaces of those who disbelieve; well- nigh they rush upon these who rehearse unto them Our Signs. Say thou: shall declare unto you something more grievous than that-the Fire--Allah hath promised it to those who disbelieve? An evil destination!

اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو آپ کافروں کے چہروں پر برے آثار دیکھتے ہیں ۔ گویا یہ لوگ ان پر حملہ کربیٹھیں گے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ کیا میں تمہیں اس سے بڑھ کر ناگوار چیز بتاؤں ؟ ۔ (وہ) دوزخ ہے اللہ نے اس کا کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہماری واضح آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو تم ان کافروں کے چہروں پر ناگواری پاتے ہو ۔ گویا یہ ان لوگوں پر حملہ کر بیٹھیں گے ، جو ان کو ہماری آیات پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔ ان سے کہو کہ کیا میں تمہیں اس سے بڑھ کر ناگوار چیز کی خبر نہ سناؤں؟ وہ ہے دوزخ! اس کا اللہ نے ان لوگوں کیلئے وعدہ کر رکھا ہے ، جنہوں نے کفر کیا ہے اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان پر ہماری واضح آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو آپ ( ﷺ ) کافروں کے چہروں سے ناگواری صاف پہچان لیتے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان لوگوں پرحملہ کردیں گے جو ان پر ہماری آیات کی تلاوت کرتے ہیں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کیا میں تم لوگوں کو اس سے بھی بری چیز کی خبر نہ دوں؟ ( وہ ) آگ ( ہے ) جس کا اللہ ( تعالیٰ ) نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے اور ( وہ ) بہت برا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور آپ ان کے چہروں پر صاف طور پر ناگواری کے آثار دیکھتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جو ہماری آیتیں ان کو پڑھ کر سناتے ہیں ان پر حملہ کردیں۔ فرمادیں کہ میں تم کو اس سے بھی بری چیز بتائوں ؟ وہ دوزخ کی آگ ہے جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کیا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور حق واہل سے ان کے بغض وعناد کا عالم یہ ہے کہ جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری کھلی اور واضح آیتیں اور تم ان لوگوں کے چہروں میں ناگواری وناپسندیدگی کے آثار ابھرتے دیکھو گے جو اڑے ہوئے اپنے کفر پر ایسا لگتا ہے کہ یہ ابھی ٹوٹ پڑیں گے ان علمبرداران حق پر جو ان کو پڑھ کو سناتے ہیں ہماری آیتیں ان سے کہو کہ کیا میں تم کو اس سے بھی بڑھ کر ایک ناگوار چیز نہ بتادوں ؟ وہ جہنم کی وہ آگ ہے جس کا اللہ نے وعدہ فرما رکھا ہے ان بدبختوں سے جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر وباطل پر اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں توآپ ان کے چہرے پر ناپسندیدگی کے آثاردیکھتے ہیں ( ایسامعلوم ہوتا ہے کہ ) ابھی وہ ان لوگوں پر جھپٹ پڑیں گےجو انہیں ہماری آیات سناتے ہیں آپ ان سے کہہ دیجئے:میں آپ کو بتائوں اس سے بدترچیز کیا ہے؟ آگ جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کررکھا ہے اور وہ بہت براٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں ( ۱۸۳ ) تو تم ان کے چہروں پر بگڑنے کے آثار دیکھو گے جنہوں نے کفر کیا ، قریب ہے کہ لپٹ پڑیں ان کو جو ہماری آیتیں ان پر پڑھتے ہیں ، تم فرمادو کیا میں تمہیں بتادوں جو تمہارے اس حال سے بھی ( ف۱۸٤ ) بدتر ہے وہ آگ ہے ، اللہ نے اس کا وعدہ دیا ہے کافروں کو ، اور کیا ہی بری پلٹنے کی جگہ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان ( کافروں ) پر ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں ( تو ) آپ ان کافروں کے چہروں میں ناپسندیدگی ( و ناگواری کے آثار ) صاف دیکھ سکتے ہیں ۔ ایسے لگتا ہے کہ عنقریب ان لوگوں پر جھپٹ پڑیں گے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر سنا رہے ہیں ، آپ فرما دیجئے: ( اے مضطرب ہونے والے کافرو! ) کیا میں تمہیں اس سے ( بھی ) زیادہ تکلیف دہ چیز سے آگاہ کروں؟ ( وہ دوزخ کی ) آگ ہے ، جس کا اﷲ نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو تم کافروں کے چہروں پر ناگواری کے آثار واضح محسوس کرتے ہو ۔ قریب ہے وہ ان پر حملہ کر دیں جو ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ۔ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ اس سے بڑھ کر ناگوار چیز کیا ہے؟ وہ دوزخ کی آگ ہے ۔ جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے ۔ اور وہ بڑا برا ٹھکانہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Clear Signs are rehearsed to them, thou wilt notice a denial on the faces of the Unbelievers! they nearly attack with violence those who rehearse Our Signs to them. Say, "Shall I tell you of something (far) worse than these Signs? It is the Fire (of Hell)! Allah has promised it to the Unbelievers! and evil is that destination!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our authoritative revelations are recited to the unbelievers, you can clearly read the dislike on their faces. They almost attack those who read Our revelations to them. Say to them, "Should I tell you about what is the worst thing for you than these revelations? It is the fire which God has prepared for the unbelievers. What a terrible destination!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our clear Ayat are recited to them, you will notice a denial on the faces of the disbelievers! They are nearly ready to attack with violence those who recite Our Ayat to them. Say: "Shall I tell you of something worse than that The Fire which Allah has promised to those who disbelieved, and worst indeed is that destination!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our clear communications are recited to them you will find denial on the faces of those who disbelieve; they almost spring upon those who recite to them Our communications. Say: Shall I inform you of what is worse than this? The fire; Allah has promised it to those who disbelieve; and how evil the resort!

Translated by

William Pickthall

And when Our revelations are recited unto them, thou knowest the denial in the faces of those who disbelieve; they all but attack those who recite Our revelations unto them. Say: Shall I proclaim unto you worse than that? The Fire! Allah hath promised it for those who disbelieve. A hapless journey's end!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन्हें हमारी स्पष्ट आयतें सुनाई जाती हैं, तो इनकार करने वालों के चेहरों पर तुम्हें नागवारी प्रतीत होती है। लगता है कि अभी वे उन लोगों पर टूट पड़ेंगे जो उन्हें हमारी आयतें सुनाते हैं। कह दो, "क्या मैं तुम्हे इस से बुरी चीज़ की ख़बर दूँ? आग है वह - अल्लाह ने इनकार करने वालों से उसी का वादा कर रखा है - और वह बहुत ही बुरा ठिकाना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں جو کہ (اپنے مضامین میں) خوب واضح ہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو تم ان کافروں کے چہروں میں (بوجہ ناگواری باطنی کے) برے آثار دیکھتے ہو (5) قریب ہے کہ یہ ان لوگوں پر حملہ کر بیٹھیں (گے) جو ہماری آیتیں ان کے سامنے پڑھ رہے ہیں آپ ان (مشرکین) سے کہیے کہ کیا میں تم کو اس (قرآن) سے زیادہ ناگوار چیز بتلا دوں وہ دوزخ ہے (کہ) اس کا اللہ تعالیٰ نے کافروں سے وعدہ کیا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان کو ہماری واضح آیات سنائی جاتی ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ منکرین حق کے چہرے بگڑنے لگتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی وہ ان لوگوں پر ٹوٹ پڑیں گے جو انہیں ہماری آیات سناتے ہیں ان سے فرمائیں میں بتاؤں تمہیں کہ اس سے بدتر چیز کیا ہے ؟ اللہ کی آگ ہے جس کا ان لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے جو حق قبول کرنے سے انکار کریں ان کے لیے بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ان کو ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں تو تم دیکھتے ہو کہ منکرین حق کے چہرے بگڑنے لگتے ہیں ، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی وہ ان لوگوں پر ٹوٹ پڑیں گے جو انہیں ہماری آیات سناتے ہیں۔ ان سے کہو میں بتائوں تمہیں کہ اس سے بد تر چیز ہے ؟ آگ ، اللہ نے اسی کا وعدہ ان لوگوں کے حق میں رکر رکھا ہے جو قبول حق سے انکار کریں اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر ہماری آیات تلاوت کی جاتی ہیں جو خوب واضح ہیں تو اے مخاطب تو کافروں کے چہروں میں نا گواری کو پہچان لے گا، قریب ہے کہ ان لوگوں پر حملہ کر بیٹھیں جو ان کے سامنے ہمارے آیات پڑھتے ہیں، آپ فرما دیجیے کیا میں اس سے زیادہ نا گوار چیز نہ بتادوں ؟ وہ دوزخ ہے ! جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ فرمایا ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سنائے ان کو ہماری آیتیں صاف تو پہچانے تو منکروں کے منہ کی بری شکل نزدیک ہوتے ہیں کہ حملہ کر پڑیں ان پر جو پڑھتے ہیں ان کے پاس ہماری آیتیں تو کہہ میں تم کو بتلاؤں ایک چیز اس سے بدتر وہ آگ ہے اس کا وعدہ کردیا ہے اللہ نے منکروں کو اور وہ بہت بری ہے پھرجانے کی جگہ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان لوگوں کو ہماری آیتیں جو خوب واضح ہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو آپ کافروں کے چہروں پر انکار و کراہت کے آثار دیکھتے ہیں یہ قریب ہوتے ہیں۔ کہ ان لوگوں پر جھپٹ پڑیں جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنا رہے ہیں آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے کہ میں تم کو اس سے بڑھ کر ناگوار چیز بتادوں وہ دوزخ کی آگ ہے اس آگ کا اللہ تعالیٰ نے کافروں سے وعدہ کیا ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے