Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 8

سورة الحج

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّجَادِلُ فِی اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ لَا ہُدًی وَّ لَا کِتٰبٍ مُّنِیۡرٍ ۙ﴿۸﴾

And of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening book [from Him],

بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّلَا
اور بغیر
ہُدًی
ہدایت کے
وَّلَا
اور بغیر
کِتٰبٍ
کتابِ
مُّنِیۡرٍ
روشن کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے ہے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑا کرتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بارے میں
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر علم کے
وَّلَا ہُدًی
اور بغیر ہدایت کے
وَّلَا کِتٰبٍ
اور بغیرکتاب کے
مُّنِیۡرٍ
روشن
Translated by

Juna Garhi

And of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening book [from Him],

بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم ، ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے کوئی ایساہے جو بغیرعلم کے، بغیر ہدایت کے اور بغیرروشن کتاب کے اﷲ تعالیٰ کے بارے میں جھگڑاکرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among men there is one who debates about Allah with no knowledge, no guidance and no book to enlighten,

اور بعضا شخص وہ ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کی بات میں بغیر جانے اور بغیر دلیل اور بدون روشن کتاب کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے حالانکہ نہ اس کے پاس علم ہے نہ کوئی ہدایت ہے اور نہ کوئی روشن کتاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And among people are those that wrangle about Allah without knowledge, without any true guidance, and without any scripture to enlighten them.

بعض اور لوگ ایسے ہیں کہ کسی علم 10 اور ہدایت 11 اور روشنی بخشنے والی کتاب 12 کے بغیر ، گردن اکڑائے ہوئے 13 ، خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑے کرتے ہیں ، حالانکہ ان کے پاس نہ کوئی علم ہے نہ ہدایت ، اور نہ کوئی روشنی دینے والی کتاب ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

5 اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقدمے میں جھگڑتا ہے نہ اس کو علم ہے اور نہ عقل ہے اور نہ کوئی روشن کتاب 6 رکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ اللہ کے بارے میں بغیر واقفیت (علم ضروری) اور بغیر دلیل (علم عقلی) کے اور بغیر کسی روشن کتاب (دلیل نقلی) کے جھگڑا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بعض لوگ وہ ہیں جو اللہ کے بار میں بغیر کسی علم ہدایت اور روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind is he who disputeth respecting Allah without knowledge or guidance or a Book luminous.

اور انسانوں میں کوئی کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اللہ کے باب میں حجت کرتا رہتا ہے بغیر علم کے اور بدون دلیل کے بدون کسی روشن کتاب کے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں ، جو بغیر کسی علم ، بغیر کسی ہدایت اور بغیر کسی روشن کتاب کے ،

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں بغیر کسی علم اور بغیر کسی ہدایت اور بغیر کسی روشن کتاب ( دلیل ) کے جھگڑتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کی شان میں بغیر جانے ہوئے بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب پڑھنے کے جھگڑتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ کی ذات وصفات کے بارے میں بغیر کسی علم کے اور بدون کسی دلیل اور روشن کتاب کے

Translated by

Noor ul Amin

اور کچھ ایسے بھی ہیںجو بغیر علم ، ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی آدمی وہ ہے کہ اللہ کے بارے میں یوں جھگڑتا ہے کہ نہ تو علم نہ کوئی دلیل اور نہ کوئی روشن نوشتہ ( تحریر ) ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اﷲ ( کی ذات و صفات اور قدرتوں ) کے بارے میں جھگڑا کرتے رہتے ہیں بغیر علم و دانش کے اور بغیر کسی ہدایت و دلیل کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے ( جو آسمان سے اتری ہو )

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر کسی علم کے ، بغیر کسی راہنمائی کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے کج بحثی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet there is among men such a one as disputes about Allah, without Knowledge, without Guidance, and without a Book of Enlightenment,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Some people argue about God without knowledge, guidance, and an enlightening Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among men is he who disputes about Allah, without knowledge or guidance, or a Book giving light (from Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among men there is he who disputes about Allah without knowledge and without guidance and without an illuminating book,

Translated by

William Pickthall

And among mankind is he who disputeth concerning Allah without knowledge or guidance or a scripture giving light,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों मे कोई ऐसा है जो किसी ज्ञान, मार्गदर्शन और प्रकाशमान किताब के बिना अल्लाह के विषय में (घमंड से) अपने पहलू मोड़ते हुए झगड़ता है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ کے بارے میں بدون واقفیت (یعنی علم ضروری) اور بدون دلیل (یعنی استدلال عقلی) اور بدون کسی کتاب کے تکبر کرتے ہوئے جھگڑا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بعض لوگ ایسے ہیں جو کسی علم اور ہدایت اور واضح کتاب کے بغیر اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعض اور لوگ ایسے ہیں جو کسی علم اور ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے بغیر خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے اور بغیر کسی ایسی کتاب کے جو روشنی دکھانے والی ہو اللہ کی ذات کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعض شخص وہ ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کی بات میں بغیر جانے اور بغیر دلیل اور بدون روشن کتاب کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں سے کوئی کوئی شخص ایسا بھی ہے جو خدا کے بارے میں بدون کسی واقفیت اور بدون کسی دلیل اور بغیر کسی روشن کتاب کے