Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 114

سورة المؤمنون

قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا لَّوۡ اَنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾

He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.

اللہ تعالٰی فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سےجان لیتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قٰلَ
وہ فرمائے گا
اِنۡ
نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
ٹھہرے تم
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
لَّوۡ
کاش
اَنَّکُمۡ
کہ بےشک تم
کُنۡتُمۡ
ہوتے تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قٰلَ
اللہ تعالیٰ فرمائے گا
اِنۡ
نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
رہے تم
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
تھوڑا
لَّوۡ
کاش
اَنَّکُمۡ
واقعی تم
کُنۡتُمۡ
ہوتے
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.

اللہ تعالٰی فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سےجان لیتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ فرمائے گا : واقعی تم تھوڑا ہی عرصہ وہاں ٹھہرے تھے۔ کاش تم یہ بات (اس وقت بھی) جانتے ہوتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ﷲتعالی فرمائے گا: ’’تم تھوڑی ہی مدت رہے ہو ،کاش واقعی تم بات کو جانتے ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He will say, |"You did not stay but for a little. Would that you have understood (this at that time) !

فرمایا تم اس میں بہت نہیں تھوڑا ہی رہے ہو اگر تم جانتے ہوتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ فرمائے گا کہ (واقعتا) تم لوگ نہیں رہے ہو مگر بہت تھوڑا ہی عرصہ کاش کہ تم لوگ جانتے ہوتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” ارشاد ہو گا ” تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا ۔ کاش تم نے یہ اس وقت جانا ہوتا ۔ 101

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ فرماۓ گا : تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے ۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے ( اس وقت ) سمجھ لی ہوتی ( ٣٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ فرمائے گا (یا اے پیغمبرت و کہہ) تم بیشک تھوڑا ہی رہے مگر تم جانتے ہوتے لوگو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوگا کہ تم بہت ہی تھوڑا (عرصہ) رہے کاش کہ تم جانتے ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ فرمائیں گے تم واقعی زیمن پر تھوڑی مدت ہی رہے ہو۔ کیا اچھا ہوتا کہ تم اس کو جان لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He will say: ye tarried a little indeed; would that ye had known that:

ارشاد ہوگا کہ بیشک تم (دنیا میں) تھوڑی ہی مدت رہے کاش تم (اسے) سمجھے رہے ہوتے ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہنے والا کہے گا: تم تو بس تھوڑی ہی مدت رہے ۔ کاش! تم اس بات کو جانتے ہوتے!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے تم تو محض تھوڑا عرصہ رہے ہو ، اگر تم نے جان لیا ہوا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ فرمائے گا کہ ” وہاں تم بہت ہی کم رہے کاش تم جانتے ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوگا کہ آخرت کے مقابلے میں دنیا میں تم لوگ واقعی بہت ہی کم ٹھہرے ہو کاش کہ تم لوگ یہ حقیقت اس وقت جان لیتے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ فرمائے گا:’’واقعی تم تھوڑا ہی عرصہ وہاں ٹھہرے تھے کاش تم یہ بات ( اس وقت ) جان لیتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا ( ف۱۷۵ ) اگر تمہیں علم ہوتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوگا: تم ( وہاں ) نہیں ٹھہرے مگر بہت ہی تھوڑا عرصہ ، کاش! تم ( یہ بات وہیں ) جانتے ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوگا: تم نہیں رہے ۔ مگر تھوڑا عرصہ کاش تم نے یہ بات سمجھی ہوتی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He will say: "Ye stayed not but a little,- if ye had only known!

Translated by

Muhammad Sarwar

God will say, "You have indeed remained there for a short time. Would that you knew it during your life time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He will say: "You stayed not but a little, if you had only known!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will say: You did tarry but a little-- had you but known (it):

Translated by

William Pickthall

He will say: Ye tarried but a little if ye only knew.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह कहेगा, "तुम ठहरे थोड़े ही, क्या अच्छा होता तुम जानते होते!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوگا کہ تم (دنیا میں) تھوڑی ہی مدت رہے (لیکن) کیا خوب ہوتا کہ تم (یہ بات دنیا میں) سمجھتے ہوتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ارشاد ہوگا تم تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا ! کاش تم نے اس کی قدر جانا ہوتی۔ “ (١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ارشاد ہوگا تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا ‘ کاش تم نے یہ اس وقت جانا ہوتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا کہ تم تھوڑی ہی مدت رہے اگر تم جانتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا تم اس میں بہت نہیں تھوڑا ہی رہے ہو اگر تم جانتے ہوتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشاد ہوگا تم زمین پر تھوڑی ہی مدت رہے ہو کیا خوب ہوتا اگر تم اس کو جانتے