Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 41

سورة المؤمنون

فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ بِالۡحَقِّ فَجَعَلۡنٰہُمۡ غُثَآءً ۚ فَبُعۡدًا لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾

So the shriek seized them in truth, and We made them as [plant] stubble. Then away with the wrongdoing people.

بالآخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیخ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈالا پس ظالموں کے لئے دوری ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَخَذَتۡہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الصَّیۡحَۃُ
چنگھاڑ نے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
فَجَعَلۡنٰہُمۡ
تو کر دیا ہم نے انہیں
غُثَآءً
کوڑا کرکٹ
فَبُعۡدًا
تو دوری ہے
لِّلۡقَوۡمِ
ان لوگوں کے لیے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَخَذَتۡہُمُ
پھر پکڑلیا اُن کو
الصَّیۡحَۃُ
ایک چیخ نے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
فَجَعَلۡنٰہُمۡ
چنانچہ کر دیا ہم نے اُن کو
غُثَآءً
خس و خاشاک
فَبُعۡدًا
سو دوری ہے
لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

So the shriek seized them in truth, and We made them as [plant] stubble. Then away with the wrongdoing people.

بالآخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیخ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈالا پس ظالموں کے لئے دوری ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ ٹھیک حق کے مطابق ایک ہیبت ناک چیخ نے انھیں آلیا تو ہم نے انھیں خس و خاشاک بنا کے رکھ دیا۔ سو ظالم لوگوں کے لئے پھٹکار ہی پھٹکار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھران کو ایک چیخ نے حق کے ساتھ آ پکڑاچنانچہ ہم نے اُن کوخس و خاشاک کردیا،سوظالم لوگوں کے لئے دُوری ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So the Cu seized them according to the true (promise), and We turned them in to scum. So, woe to the wrong doing people.

پھر پکڑا ان کو چنگھاڑ نے تحقیق پھر کردیا ہم نے ان کو کوڑا سو دور ہوجائیں گنہگار لوگ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کو آپکڑا ایک چنگھاڑنے حق کے ساتھ تو ہم نے بنا دیا انہیں کوڑا کرکٹ تو پھٹکار ہے ان ظالموں کی قوم پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then a mighty blast quite justly overtook them, and We reduced them to a rubble. So away with the wrong-doing folk!

آخرکار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا 37 بنا کر پھینک دیا ۔ ۔ ۔ ۔ دور ہو ظالم قوم!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ اس سچے وعدے کے مطابق ان کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ بنا کر رکھ دیا ۔ پھٹکار ہے ایسے ظالم لوگوں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ضرور ضرور آخر ایسا ہی ہوا، انصاف کے ساتھ ایک چھنگاڑنے ان کو آپکڑا پھر ہم نے ان کو کوڑا کچرا کردیا (کوڑے کی طرح پامال ہوگئے) اور ظالم لوگ (خدا کی رحمت سے دور پڑگئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان کو ایک سخت آواز نے وعدہ برحق کے مطابق آپکڑا۔ پس ہم نے ان کو کوڑا کرکٹ (کی طرح پامال) کرڈالا ، سو (اللہ کی) مار ہو غلط کار لوگوں پر

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہیں وعدہ الہی کے مطابق ایک زبردست چنگھاڑنے آپکڑا۔ پھر ہم نے ان کو کوڑا کباڑ بنا کر رکھ دیا اور پھر وہ ظالم قوم (اللہ کی رحمت سے) دور ہوگئی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the shout laid hold of them in truth, and We made them a refuse; so away with the wrong-doing people!

چناچہ پھر انہوں نے ایک سخت آواز نے موافق وعدۂ برحق کے آپکڑا تو ہم نے ان کو خس و خاشاک بنادیا ۔ سو خدا کی مار ظالم لوگوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کو ایک سخت ڈانٹ نے شدنی کے ساتھ آدبوچا تو ہم نے ان کو خس وخاشاک کردیا تو خدا کی پھٹکار ہو ایسے بدبختوں پر!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہیں ایک زور دار چیخ نے ٹھیک ( وعدۂ ) حق کے مطابق پکڑا پس ہم نے انہیں کُوڑا بنا ( کر پھینک ) دیا پس ظالم قوم کے لیے رحمت سے دوری ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کو چنگھاڑ نے آپکڑا وعدہ برحق کے مطابق تو ہم نے ان کو کوڑا کرکٹ بنا دیا پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار آپکڑا ان کو اس ہولناک آواز نے جو ان کے لیے مقدر ہوچکی تھی حق کے ساتھ، سو ہم نے ان سب کو کچرا بنا کر رکھ دیا، سو بڑی پھٹکار ہے ایسے ظالم لوگوں کے لیے

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ٹھیک حق کے مطابق ایک ہیبت ناک چیخ نے انہیں آلیاتوہم نے انہیں کو ڑے کاڈھیربنادیاپس ظالموں کے لئے پھٹکارہی پھٹکارہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انھیں آلیا سچی چنگھاڑ نے ( ف٦۳ ) تو ہم نے انھیں گھاس کوڑا کردیا ( ف٦٤ ) تو دور ہوں ( ف٦۵ ) ظالم لوگ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس سچے وعدہ کے مطابق انہیں خوفناک آواز نے آپکڑا سو ہم نے انہیں خس و خاشاک بنا دیا ، پس ظالم قوم کے لئے ( ہماری رحمت سے ) دوری و محرومی ہے

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ بجاطور پر انہیں ایک سخت آواز نے آپکڑا اور ہم نے انہیں خس و خاشاک بنا دیا سو ہلاکت ہے ظالم قوم کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then the Blast overtook them with justice, and We made them as rubbish of dead leaves (floating on the stream of Time)! So away with the people who do wrong!

Translated by

Muhammad Sarwar

A blast struck them for a just cause, and We made them look like withered leaves. God keeps the unjust people away from His mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, the Sayhah overtook them in truth, and We made them as rubbish of dead plants. So, away with the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So the punishment overtook them in justice, and We made them as rubbish; so away with the unjust people.

Translated by

William Pickthall

So the (Awful) Cry overtook them rightfully, and We made them like as wreckage (that a torrent hurleth). A far removal for wrongdoing folk!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर घटित होने वाली बात के अनुसार उन्हें एक प्रचंड आवाज़ ने आ लिया और हम ने उन्हें कूड़ा-कर्कट बनाकर रख दिया। अतः फिटकार है, ऐसे अत्याचारी लोगों पर!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

چناچہ ان کو ایک سخت آواز نے (یعنی عذاب نے) موافق وعدہ برحق کے آپکڑا (جس سے وہ سب ہلاک ہوگئے) پھر ہم نے ان کو خس و خاشاک (کی طرح پامال) کردیا سو خدا کی مار کافر لوگوں پر۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخرکار ٹھیک حق کے مطابق بہت بڑے دھماکے نے انہیں آلیا۔ اور ہم نے ان کو خس و خاشاک بنا دیا۔ ظالموں کے لیے دوری ہے۔ “ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا بناکر پھینک دیا۔۔۔۔۔ دور ہو ظالم قوم !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان لوگوں کے سچے وعدہ کے موافق سخت چیخ نے پکڑلیا، پھر ہم نے انہیں خس و خاشاک کردیا، سو دوری ہے ظالم قوم کے لیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پکڑا ان کو چنگھاڑ نے تحقیق پھر کردیا ہم نے ان کو کوڑا سو دور ہوجائیں گناہ گار لوگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ ہمارے وعدہ برحق کے مطابق ان کو ایک سخت ہولناک آواز نے آپکڑا پھر ہمنے ان کو سوکھا ہوا کوڑا بنادیا پس ظالم لوگوں کیلئے خدا کی رحمت سے دوری ہو