Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 47

سورة المؤمنون

فَقَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَیۡنِ مِثۡلِنَا وَ قَوۡمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوۡنَ ﴿ۚ۴۷﴾

They said, "Should we believe two men like ourselves while their people are for us in servitude?"

کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں؟ حالانکہ خود ان کی قوم ( بھی ) ہمارے ماتحت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالُوۡۤا
تو وہ کہنے لگے
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم ایمان لائیں
لِبَشَرَیۡنِ
دو انسانوں پر
مِثۡلِنَا
اپنے جیسے
وَقَوۡمُہُمَا
اور قوم ان دونوں کی
لَنَا
ہمارے لیے
عٰبِدُوۡنَ
تابعدار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالُوۡۤا
چنانچہ انھوں نے کہا
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم ایمان لے آئیں
لِبَشَرَیۡنِ
دو آدمیوں پر
مِثۡلِنَا
اپنے ہی جیسے
وَقَوۡمُہُمَا
حالانکہ ان دونوں کی قوم
لَنَا
ہمارے لیے
عٰبِدُوۡنَ
غلام ہے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Should we believe two men like ourselves while their people are for us in servitude?"

کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں؟ حالانکہ خود ان کی قوم ( بھی ) ہمارے ماتحت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہنے لگے : کیا ہم اپنے ہی دو آدمیوں پر ایمان لائیں جبکہ ان کی قوم ہماری غلام ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُنہوں نے کہا: ’’کیاہم اپنے ہی جیسے دوآدمیوں پر ایمان لے آئیں حالانکہ ان دونوں کی قوم ہماری غلام ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they said, |"shall we believe in two humans who are like ourselves and whose people are serving us as slaves?|"

سو بولے کیا ہم مانیں گے اپنی برابر کے دو آدمیوں کو اور ان کی قوم ہماری تابعدار ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے جیسے دو انسانوں پر ایمان لائیں جبکہ ان کی قوم ہماری محکوم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کہنے لگے ” کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ 40 الف اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری بندی ہے ۔ ” 41

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ کہنے لگے : کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں ، حالانکہ ان کی قوم ہماری غلامی کر رہی ہے ؟ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں کو مان لیں (ان کے مطیع بن جائیں اور ان کی (ساری) قوم تو ہماری غلام ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور ان کی قوم کے لوگ تو ہمارے خدمت گار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں حالانکہ ان دونوں (موسی (علیہ السلام) و ہارون (علیہ السلام) ) کی قوم ہماری خدمت گذار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور اُن کو قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So they said: shall we believe In two human beings like unto us, while their nation are to us slaves?

چناچہ وہ بولے کیا ہم اپنے ہی جیسے دو انسانوں پر ایمان لے آئیں درآنحالیکہ ان کی قوم (بھی) ہمارے زیر حکم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: کیا ہم اپنے ہی جیسے دو انسانوں کی بات مان لیں ، درآنحالیکہ ان کی قوم ہماری غلامی کر رہی ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے کہاکیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر جن کی قوم بھ ہماری غلام ہے ایمان لے آئیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے ” کیا ہم اپنے جیسے ان دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور ان کی قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ انہوں نے کہا کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں ؟ اور وہ بھی اس حال میں کہ ان کی قوم کے لوگ ہماری غلامی کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے: کیا ہم اپنے ہی جیسے دوآدمیوں پر ایما ن لائیں جبکہ ان کی قوم ہماری غلام ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پر ( ف۷٤ ) اور ان کی قوم ہماری بندگی کر رہی ہے ، ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو انہوں نے ( بھی یہی ) کہا کہ کیا ہم اپنے جیسے دو بشروں پر ایمان لے آئیں حالانکہ ان کی قوم کے لوگ ہماری پرستش کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ وہ کہنے لگے کہ ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں حالانکہ ان کی قوم ہماری خدمت گزار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Shall we believe in two men like ourselves? And their people are subject to us!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Should we believe in two mere mortals who are like ourselves and whose people are our slaves?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Shall we believe in two men like ourselves, and their people are obedient to us with humility!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they said: What! shall we believe in two mortals like ourselves while their people serve us?

Translated by

William Pickthall

And they said: Shall we put faith in two mortals like ourselves, and whose folk are servile unto us?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो व कहने लगे, "क्या हम अपने ही जैसे दो मनुष्यों की बात मान लें, जबकि उन की क़ौम हमारी ग़ुलाम भी है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

چناچہ وہ (باہم) کہنے لگے کہ کیا ہم ایسے دو شخصوں پر جو ہماری طرح کے آدمی ہیں ایمان لے آویں ( اور ان کے مطیع بن جاویں) حالانکہ ان کی قوم کے لوگ (تو خود) ہمارے زیر حکم ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں ؟ اور وہ جن کی قوم ہماری غلام ہے۔ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ۔ کہنے لگے کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں ؟ اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری غلام ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان لوگوں نے کہا کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں اور حال یہ ہے کہ ان کی قوم ہمارے زیر حکم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو بولے کیا ہم مانیں گے اپنے برابر کے دو آدمیوں کو اور ان کی قوم ہمارے تابعدار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لہٰذا وہ آپس میں کہنے لگے کیا ہم ایسے دو شخصوں پر ایمان لے آئیں جو ہم ہی جیسے بشر ہیں حالانکہ ان کی قوم کے لوگ ہمارے ماتحت اور خدمت گزار ہیں۔