67. That is, do they reject his message because they regard Muhammad (peace be upon him) to be possessed by a jinn? No, this is also not correct, because in their hearts, they themselves regard him as a wise and sagacious person. It is therefore ridiculous to regard a man like him to be possessed by a jinn. For, such a person cannot say wise things and do noble deeds like him. How strange that a person possessed by a jinn (or having epileptic fits according to the western orientalists) should utter and recite sublime discourses of the Quran and start and guide a successful movement which should revolutionize the way of life not only of his own people but of the whole world.
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :67
یعنی کیا ان کے انکار کی وجہ یہ ہے کہ واقعی وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مجنون سمجھتے ہیں ؟ ظاہر ہے کہ یہ بھی اصل وجہ نہیں ہے ، کیونکہ زبان سے چاہے وہ کچھ ہی کہتے رہیں ، دلوں میں تو ان کے دانائی وزیرکی کے قائل ہیں ۔ علاوہ بریں ایک پاگل اور ایک ہوش مند آدمی کا فرق کوئی ایسا چھپا ہوا تو نہیں ہوتا کہ دونوں میں تمیز کرنا مشکل ہو ۔ آخر ایک ہٹ دھرم ، اور بے حیا آدمی کے سوا کون اس کلام کو سن کر یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی دیوانے کا کلام ہے ، اور اس شخص کی زندگی کو دیکھ کر یہ رائے ظاہر کر سکتا ہے کہ یہ کسی مخبوط الحواس آدمی کی زندگی ہے ؟ بڑا ہی عجیب ہے وہ جنون ( یا مستشرقین مغرب کی بکواس کے مطابق مرگی کا وہ دورہ ) جس میں آدمی کی زبان سے قرآن جیسا کلام نکلے اور جس میں آدمی ایک تحریک کی ایسی کامیاب راہ نمائی کرے کہ اپنے ہی ملک کی نہیں ، دنیا بھر کی قسمت بدل ڈالے ۔