Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 70

سورة المؤمنون

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ بِہٖ جِنَّۃٌ ؕ بَلۡ جَآءَہُمۡ بِالۡحَقِّ وَ اَکۡثَرُہُمۡ لِلۡحَقِّ کٰرِہُوۡنَ ﴿۷۰﴾

Or do they say, "In him is madness?" Rather, he brought them the truth, but most of them, to the truth, are averse.

یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے ؟بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لایا ہے ۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
بِہٖ
اسے
جِنَّۃٌ
جنون ہے
بَلۡ
بلکہ
جَآءَہُمۡ
وہ لایا ہے ان کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر ان کے
لِلۡحَقِّ
حق کو
کٰرِہُوۡنَ
ناپسند کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
بِہٖ
اس کو
جِنَّۃٌ
جنون ہے
بَلۡ
بلکہ
جَآءَہُمۡ
وہ لایا ہےاُن کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق کو
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اُن میں سے اکثر
لِلۡحَقِّ
حق کو
کٰرِہُوۡنَ
نا پسند کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or do they say, "In him is madness?" Rather, he brought them the truth, but most of them, to the truth, are averse.

یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے ؟بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لایا ہے ۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ اسے جنون ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ان کے اس سچی بات لایا ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ حق کو پسند ہی نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا وہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے؟بلکہ وہ ان کے پاس حق لایاہے اوران میں سے اکثرحق کو ناپسند کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or do they say, ` He is possessed by madness?& Instead, the fact is that he has come to them with truth, but it is the truth that most of them dislike.

یا کہتے ہیں اس کو سودا ہے، کوئی نہیں وہ تو لایا ہے ان کے پاس سچی بات اور انہیں بہتوں کو سچی بات بری لگتی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاوہ کہتے ہیں کہ ان پر کچھ جنون کا اثر ہے بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن ان کی اکثریت حق کو ناپسند کرنے والی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they say that there is madness in him? Nay, he has brought them the Truth and it is the Truth that most of them disdain.

یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنون ہے؟ 67 نہیں ، بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا ان کا کہنا ہے کہ ان ( پیغمبر ) کو جنون لاحق ہوگیا ہے ؟ نہیں ، بلکہ ( اصل وجہ یہ ہے کہ ) یہ پیغمبر ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں ، اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو پسند نہیں کرتے ۔ ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا وہ کہتے ہیں اس کو (یعنی پیغمبر کو) جنون ہوگیا 9 ہے (ہرگز نہیں) بلکہ (ہے یہ کہ) وہ سچی بات (قرآن یا دین اسلام لے کر آیا ہے اور ان کافروں میں اکثر لوگ حق بات کو 10 ناپسند کرتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا یہ لوگ آپ کی نسبت جنون کے قائل ہیں (حالانکہ آپ کا صاحب الرائے ہونا مسلم ہے) بلکہ (یہ رسول) ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں اور ان (منکرین) کے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا وہ کہتے ہیں اسے جنون ہے۔ یہ بات نہیں بلکہ وہ رسول حق بات لے کر آئے ہیں مگر ان میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو اس سچائی کو پسند نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے سودا ہے (نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, say they: in him is madness? O Aye he brought them the truth, and most of them to the truth are averse.

یا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں جنون ہے ۔ نہیں بلکہ یہ (رسول) ان کے پاس حق لے کر آئے اور ان میں سے اکثر حق (ہی) سے نفرت رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا وہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر کچھ جنون کا اثر ہے؟ ( یہ جنون نہیں ہے ) بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے ، لیکن ان میں سے اکثر حق سے بیزار ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسے جنون ( کی بیماری ) ہے ( نہیں ) بلکہ وہ ان کے پاس حق کے ساتھ آیا ہے اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے دیوانگی ہے ؟ ایسا نہیں بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ اتنی ظالمانہ اور احمقانہ بات کہتے ہیں کہ اس شخص کو جنون ہوگیا ہے ؟ نہیں ان میں سے کوئی وجہ بھی نہیں ہوسکتی بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ یہ رسول ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں اور ان لوگوں کی اکثریت کو حق کا نور ہی ناگوار ہے

Translated by

Noor ul Amin

یاوہ کہتے کہ اسے جنون ہے بلکہ درحقیقت وہ ان کے پاس سچی بات لایا ہے لیکن ان کی اکثریت حق کو ناپسندکرتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا کہتے ہیں اسے سودا ہے ( ف۱۱۲ ) بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لائے ( ف۱۱۳ ) اور ان میں اکثر حق برا لگتا ہے ( ف۱۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا یہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو جنون ( لاحق ) ہو گیا ہے ، ( ایسا ہر گز نہیں ) بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر تشریف لائے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو پسند نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

یا وہ کہتے ہیں کہ یہ مجنون ہے؟ بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لے کر آیا ہے اور اکثر لوگ حق کو ناپسند کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they say, "He is possessed"? Nay, he has brought them the Truth, but most of them hate the Truth.

Translated by

Muhammad Sarwar

or you said that he is possessed by satan? In fact, he has brought you the truth, but most of you dislike it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or they say: There is madness in him Nay, but he brought them the truth, but most of them are averse to the truth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they say: There is madness in him? Nay! he has brought them the truth, and most of them are averse from the truth.

Translated by

William Pickthall

Or say they: There is a madness in him? Nay, but he bringeth them the Truth; and most of them are haters of the Truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वे कहते हैं, "उसे उन्माद हो गया है।" नहीं, बल्कि वह उन के पास सत्य लेकर आया है। किन्तु उन में अधिकांश को सत्य अप्रिय है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا یہ لوگ آپ کی نسبت جنون کے قائل ہیں (سو ان میں تو کوئی وجہ معقول نہیں) بلکہ ( ان کی تکذیب کی اصلی وجہ یہ ہے کہ) یہ رسول ان کے پاس حق کی بات لے کر آئے ہیں اور ان میں اکثر لوگ حق بات سے نفرت رکھتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا یہ کہتے ہیں کہ رسول مجنون ہے ؟ نہیں بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ان کی اکثریت کو ناگوار ہے۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنون ہے ؟ نہیں بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا وہ یوں کہتے ہیں کہ اس کو دیوانگی ہے، بلکہ یہ رسول ان کے پاس حق لیکر آیا ہے اور ان میں اکثر وہ ہیں جو حق کو مکروہ جانتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا کہتے ہیں اس کو سودا ہے کوئی نہیں وہ تو لایا ہے ان کے پاس سچی بات اور ان بہتوں کو سچی بات بری لگتی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ اس رسول کی شان میں یوں کہتے ہیں کہ اس کو جنون ہے یہ بات نہیں ہے بلکہ رسول ان کے پاس ایک حق بات لیکر آیا ہے لیکن ان کا حال یہ ہے کہ ان میں کے اکثر حق بات سے نفرت کرتے ہیں